الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
235. بَابُ مَا يَفْعَلُ مِنَ الْخَيْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ .
جمعہ کے دن بھلائی کے کون سے کام کرنے چاہیئں؟
حدیث نمبر: 3035
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنَا أَنْ نَشْهَدَ الْجُمُعَةَ وَلَا نَغِيبَ عَنْهَا وَقَالَ:" أَحَدُكُمْ أَحَقُّ بِمَجْلِسِهِ إِذَا رَجَعَ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ بَعْدُ فِي تَارِكِ الْجُمُعَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ بَعْدُ فِي تَارِكِ الْجُمُعَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم جمعہ میں شریک ہوں، اور اس سے غائب نہ رہیں آپ نے ارشاد فرمایا تھا: تم میں سے کوئی ایک اپنی جگہ کا زیادہ حق رکھتا ہو گا جب وہ اس کی طرف واپس آئے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: جمعہ ترک کرنے والے شخص کے بارے میں احادیث آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3035]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
236. بَابُ الْأَخْذِ مِنَ الشَّعْرِ وَالظُّفْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ .
جمعہ کے دن بال کٹوانا اور ناخن تراشنا
حدیث نمبر: 3036
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُقَلِّمُ أَظْفَارَهُ وَيَقُصُّ شَارِبَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ إِلَى الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ الْبَزَّارُ: لَيْسَ بِحُجَّةٍ إِذَا تَفَرَّدَ بِحَدِيثٍ وَقَدْ تَفَرَّدَ بِهَذَا قُلْتُ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ناخن تراشا کرتے تھے، اور مونچھیں چھوٹی کرتے تھے آپ جمعہ میں جانے سے پہلے ایسا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن قدامہ ہے امام بزار کہتے ہیں: یہ حجت نہیں ہے، جب کسی حدیث کو نقل کرنے میں یہ منفرد ہو اور اس روایت کو نقل کرنے میں بھی یہ راوی منفرد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3036]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 846، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8291»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3037
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَلَّمَ أَظْفَارَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وُقِيَ مِنَ السُّوءِ إِلَى مِثْلِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ وَيُلَقَّبُ فَرْخَوَيْهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ وَيُلَقَّبُ فَرْخَوَيْهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن ناخن تراشتا ہے وہ اس کی مثل (یعنی اگلے جمعے تک) برائی سے بچا لیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن ثابت ہے، جس کا لقب فرخو یہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3037]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن ثابت ہے، جس کا لقب فرخو یہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3037]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
237. بَابُ حُقُوقِ الْجُمُعَةِ مِنَ الْغُسْلِ وَالطِّيبِ وَنَحْوِ ذَلِكَ .
جمعہ کے حقوق جن کا تعلق غسل کرنے خوشبو لگانے اور اس طرح کے دیگر امور سے ہے
حدیث نمبر: 3038
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَمَسَّ مِنْ طِيبٍ إِنْ كَانَ عِنْدَهُ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ، ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَسْجِدَ فَيَرْكَعُ إِنْ بَدَا لَهُ وَلَمْ يُؤْذِ أَحَدًا، ثُمَّ أَنْصَتَ حَتَّى يُصَلِّيَ كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى".
وَفِي رِوَايَةٍ:" ثُمَّ خَرَجَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَسْجِدَ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَفِي رِوَايَةٍ:" ثُمَّ خَرَجَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَسْجِدَ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوشبو لگائے اگر اس کے پاس موجود ہو اور اپنا سب سے بہتر لباس پہنے اور پھر نکلے یہاں تک کہ مسجد آ جائے اور اسے مناسب لگے، تو نوافل ادا کرے اور اس دوران کسی کو اذیت نہ پہنچائے پھر وہ خاموش رہے، یہاں تک کہ (جمعہ کی نماز با جماعت ادا کر لے) تو یہ چیز اس کے لئے اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گی“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”پھر وہ نکلے اور اس پر سکینت ہو (یعنی وہ پرسکون انداز میں چلتا ہوا) مسجد تک آ جائے“۔ یہ تمام روایات امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3038]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23059، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4006، 4007»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔
حدیث نمبر: 3039
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ لَبِسَ مَنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ وَمَسَّ طِيبًا إِنْ كَانَ عِنْدَهُ ثُمَّ مَشَى إِلَى الْجُمُعَةِ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ وَلَمْ يَتَخَطَّ أَحَدًا وَلَمْ يُؤْذِهِ وَرَكَعَ مَا قُضِيَ لَهُ، ثُمَّ انْتَظَرَ حَتَّى يَنْصَرِفَ الْإِمَامُ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَ الْجُمُعَتَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ حَرْبِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَحَرْبٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ حَرْبِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَحَرْبٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کر کے اپنا سب سے بہتر لباس پہنے اور خوشبو لگائے اگر اس کے پاس موجود ہو پھر جمعہ کی طرف پیدل چل کر جائے اور پرسکون انداز میں چل کر جائے وہ کسی کو پھلانگے نہیں وہ کسی کو اذیت نہ پہنچائے اور جو اس کے نصیب میں ہو اتنے نوافل ادا کرے پھر انتظار کرتا رہے، یہاں تک کہ امام فارغ ہو جائے تو اس کے دو جمعوں کے درمیان کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں حرب بن قیس کے حوالے سے سیدنا ابودرداء سے نقل کی ہے حرب نامی راوی نے سیدنا ابودرداء سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3039]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21222، وأخرجه فتح الباري برقم: 843»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
حدیث نمبر: 3040
وَعَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ قَالَ: كَانَ نُبَيْشَةُ الْهُذَلِيُّ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَى الْمَسْجِدِ لَا يُؤْذِي أَحَدًا، فَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْإِمَامَ خَرَجَ صَلَّى مَا بَدَا لَهُ، وَإِنْ وَجَدَ الْإِمَامَ قَدْ خَرَجَ جَلَسَ فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ حَتَّى يَقْضِيَ الْإِمَامُ جَمُعَتَهُ وَكَلَامَهُ، إِنْ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ فِي جَمُعَتِهِ تِلْكَ ذُنُوبُهُ كُلُّهَا أَنْ يَكُونَ كَفَّارَةً لِلْجُمُعَةِ الَّتِي تَلِيهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ أَحْمَدَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ أَحْمَدَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
عطاء خراسانی بیان کرتے ہیں: سیدنا نبیشہ ہذلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث نقل کرتے تھے: ”مسلمان جمعہ کے دن جب غسل کرتا ہے، اور پھر مسجد کی طرف آتا ہے، اور کسی کو اذیت نہیں پہنچاتا اگر وہ یہ پاتا ہے کہ امام ابھی نہیں آیا تو پھر جتنا اس کو مناسب لگتا ہے اتنے نوافل ادا کرتا ہے، اور اگر امام آچکا ہو تو وہ بیٹھ جاتا ہے، اور غور سے (خطبہ) سنتا ہے، اور خاموش رہتا ہے یہاں تک کہ امام اپنا جمعہ اور اپنا کلام مکمل کر لیتا ہے، تو اگر اس کے اس جمعہ کے تمام گناہوں کی مغفرت نہ ہوئی ہو، تو پھر یہ اس کے بعد والے جمعہ تک کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام أحمد کے استاد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3040]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام أحمد کے استاد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3040]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل اول مسند البصريين حديث نبيشة الهذلي 20217، أخرجه مسند أحمد برقم: 20197»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3041
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ وَدَنَا وَابْتَكَرَ فَاقْتَرَبَ وَاسْتَمَعَ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا قِيَامُ سَنَةٍ وَصِيَامُهَا".
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ حَدِيثَانِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ حَدِيثَانِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص سر دھوئے اور غسل کرے اور (امام کے) قریب ہو اور جلدی چلا جائے اور غور سے خطبہ سنے تو اس کے اٹھائے ہوئے ہر قدم کے عوض میں اسے ایک سال کے قیام (یعنی نوافل ادا کرنے) اور روزوں کا ثواب ملتا ہے“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ابوداؤد نے دو احادیث روایت کی ہیں جو اس کے علاوہ ہیں
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3041]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3041]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6915»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3042
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا تَطَهَّرَ الرَّجُلُ فَأَحْسَنَ الطَّهُورَ، ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ وَلَمْ يَلْغُ وَلَمْ يَجْهَلْ حَتَّى يَنْصَرِفَ الْإِمَامُ كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ، وَفِي الْجُمُعَةِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا رَجُلٌ مُؤْمِنٌ يَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ، وَالْمَكْتُوبَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَ بَيْنَهُنَّ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ:" وَرَكَعَ شَيْئًا إِنْ بَدَا لَهُ كُفِّرَ عَنْهُ مَا بَيْنَ الْجُمُعَةِ إِلَى الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ" وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ؑ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر وہ جمعہ کے لئے آئے اور کوئی لغو حرکت نہ کرے اور جہالت کا مظاہرہ نہ کرے یہاں تک کہ امام (نماز ادا کر کے) فارغ ہو جائے تو یہ چیز اس شخص کے اس جمعہ اور اس کے بعد والے جمعہ کے (درمیان کے) گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے، اور جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہے، جس میں مؤمن بندہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگتا ہے اللہ تعالیٰ وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے، اور فرض نمازیں درمیان میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہوتی ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اگر اسے مناسب لگے، تو وہ کچھ نوافل ادا کر لے، تو یہ چیز اس کے اس جمعہ سے لے کر اگلے جمعہ تک کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے، اور مزید تین دن کے (گناہوں کا کفارہ بنتی ہے)“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3042]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10954، 9200، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 857، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 498، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1050، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1079، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1756، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7740، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3148، 7083»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3043
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوَاجَبٌ هُوَ؟ قَالَ: لَا وَسَأُحَدِّثُكُمْ عَنْ بَدْءِ الْغُسْلِ: كَانَ النَّاسُ مُحْتَاجِينَ وَكَانُوا يَلْبَسُونَ الصُّوفَ وَكَانُوا يَسْقُونَ النَّخْلَ عَلَى ظُهُورِهِمْ، وَكَانَ مَسْجِدُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَيِّقًا مُتَقَارِبَ السَّقْفِ فَرَاحَ النَّاسُ فِي الصُّوفِ فَعَرِقُوا، وَكَانَ مِنْبَرُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَصِيرًا إِنَّمَا هُوَ ثَلَاثُ دَرَجَاتٍ فَعَرِقَ النَّاسُ فِي الصُّوفِ فَثَارَتْ أَرْوَاحُهُمْ - أَرْوَاحُ الصُّوفِ - فَتَأَذَّى بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ حَتَّى بَلَغَتْ أَرْوَاحُهُمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِذَا جِئْتُمُ الْجُمُعَةَ فَاغْتَسِلُوا وَلِيَمَسَّ أَحَدُكُمْ مِنْ أَطْيَبِ طِيبٍ إِنْ كَانَ عِنْدَهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک شخص نے ان سے جمعہ کے دن غسل کرنے کے بارے میں دریافت کیا: کہ کیا یہ واجب ہے انہوں نے فرمایا: جی نہیں البتہ غسل کے (حکم) کا آغاز کیسے ہوا؟ میں تمہیں اس بارے میں بتا دیتا ہوں پہلے لوگ غریب ہوتے تھے وہ اونی لباس پہنتے تھے، اور اپنی پشت پر لا کر کھجوروں کو پانی دیا کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد چھوٹی تھی اس کی چھت نیچی تھی لوگ اونی لباس پہن کر آ گئے انہیں پسینہ آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا منبر بھی چھوٹا تھا اس کے تین درجے تھے لوگوں کو اونی لباس میں پسینہ آیا تو ان کی بو پھیل گئی انہیں ایک دوسرے کی وجہ سے اذیت ہوئی یہاں تک کہ ان کی بو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک بھی پہنچ گئی آپ اس وقت منبر پر تشریف فرما تھے آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! جب تم جمعہ کے لئے آؤ تو غسل کر لیا کرو اور اگر کسی شخص کے پاس موجود ہو تو وہ سب سے عمدہ خوشبو لگایا کرے“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3043]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3043]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3044
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ يَغْتَسِلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيَتَسَوَّكُ وَيَمَسُّ مِنْ طِيبٍ إِنْ كَانَ لِأَهْلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر مسلمان پر یہ لازم ہے کہ وہ جمعہ کے دن غسل کرے مسواک کرے اور خوشبو لگائے اگر اس کے اہل خانہ کے پاس وہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3044]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3044]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15963»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح