الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ اجْتِمَاعِ النِّسَاءِ فِي الْمَسْجِدِ .
خواتین کا مسجد میں اکٹھے ہونا
حدیث نمبر: 2035
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا خَيْرَ فِي جَمَاعَةِ النِّسَاءِ إِلَّا فِي الْمَسْجِدِ، أَوْ فِي جَنَازَةِ قَتِيلٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي اجْتِمَاعِ النَّاسِ عِنْدَ الْمَرِيضِ وَفِي الْجَنَائِزِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي اجْتِمَاعِ النَّاسِ عِنْدَ الْمَرِيضِ وَفِي الْجَنَائِزِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”خواتین کی جماعت (یا اکٹھے ہونے) میں بھلائی نہیں ہے البتہ مسجد میں ہو، تو معاملہ مختلف ہے یا کسی شہید کے جنازے میں ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے بیمار کے پاس اور جنازے میں لوگوں کے اکھٹے ہونے کے متعلق احادیث آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2035]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24687، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9355»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
73. بَابُ كَيْفَ الْجُلُوسُ فِي الْمَسْجِدِ .
مسجد میں کیسے بیٹھا جائے؟
حدیث نمبر: 2036
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ رَأَى قَوْمًا قَدْ أَسْنَدُوا ظُهُورَهُمْ إِلَى قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ بَيْنَ أَذَانِ الْفَجْرِ وَالْإِقَامَةِ فَقَالَ: لَا تَحُولُوا بَيْنَ الْمَلَائِكَةِ وَبَيْنَ صَلَاتِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان مسجد کی قبلہ کی سمت کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ فرشتوں کی نماز کے درمیان رکاوٹ نہ بنو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2036]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2036]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
74. بَابٌ فِيمَنْ يَتْبَعُ الْمَسَاجِدَ .
جو شخص مختلف مساجد کی طرف جائے
حدیث نمبر: 2037
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِهِ وَلَا يَتْبَعُ الْمَسَاجِدَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ إِلَّا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدَ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ التِّرْمِذِيَّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، قُلْتُ: ذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ فِي الطَّبَقَةِ الرَّابِعَةِ مُحَمَّدَ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ابْنَ ابْنَةِ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَمْرٍو فَلَا أَدْرِي هُوَ هَذَا أَمْ لَا.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہر شخص کو اپنی مسجد میں نماز ادا کرنی چاہیے اسے مختلف مساجد کی طرف نہیں جانا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے البتہ امام طبرانی کے استاد محمد بن أحمد بن نضر ترمندی کا معاملہ مختلف ہے میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں چوتھے طبقے کے افراد میں کیا ہے انہوں نے محمد بن أحمد بن نضر نامی راوی کے حالات ذکر کیے ہیں جو معاویہ بن عمرو کا نواسہ ہے مجھے نہیں معلوم کہ اس سے مراد یہی شخص ہے یا کوئی اور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2037]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13373، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5172»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
75. بَابٌ فِيمَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ لِغَيْرِ صَلَاةٍ وَنَحْوِ ذَلِكَ .
جو شخص مسجد میں نماز کے علاوہ یا اس طرح کسی اور صورت حال کے سلسلے میں داخل ہو
حدیث نمبر: 2038
عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَعِسُّ فِي الْمَسْجِدِ فَلَا يَجِدُ سَوَادًا إِلَّا أَخْرَجَهُ إِلَّا رَجُلًا مُصَلِّيًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لاتے تھے تو جس شخص کو پاتے تھے اسے باہر نکال دیتے تھے البتہ نماز پڑھنے والے شخص کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2038]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2038]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2039
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يَمُرَّ الرَّجُلُ فِي طُولِ الْمَسْجِدِ وَعَرْضِهِ لَا يُصَلِّي فِيهِ رَكْعَتَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ سَلَمَةَ بْنَ كُهَيْلٍ وَإِنْ كَانَ سَمِعَ مِنَ الصَّحَابَةِ لَمْ أَجِدْ لَهُ رِوَايَةً عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ سَلَمَةَ بْنَ كُهَيْلٍ وَإِنْ كَانَ سَمِعَ مِنَ الصَّحَابَةِ لَمْ أَجِدْ لَهُ رِوَايَةً عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ ایک شخص مسجد کی لمبائی اور چوڑائی میں سے گزرے گا، اور اس میں دو رکعات نماز ادا نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ سلمہ بن کہیل کا معاملہ مختلف ہے، اس نے اگرچہ صحابہ کرام سے سماع کیا ہے، لیکن میں نے اس کے حوالے سے منقول کوئی ایسی حدیث نہیں پائی جو اس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2039]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9488»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2040
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَيَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يَجْلِسُونَ فِي الْمَسَاجِدِ حِلَقًا حِلَقًا، أَمَامَهُمُ الدُّنْيَا فَلَا تُجَالِسُوهُمْ فَإِنَّهُ لَيْسَ لِلَّهِ فِيهِمْ حَاجَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَزِيعٌ أَبُو الْخَلِيلِ وَنُسِبَ إِلَى الْوَضْعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَزِيعٌ أَبُو الْخَلِيلِ وَنُسِبَ إِلَى الْوَضْعِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آخری زمانے میں ایسے لوگ آئیں گے جو مساجد میں حلقے بنا کر بیٹھیں گے ان کا مقصد دنیا ہو گی تم ان لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھنا کیونکہ اللہ تعالیٰ کو ان لوگوں کی کوئی حاجت نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بزیع ابوخلیل ہے، جس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2040]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بزیع ابوخلیل ہے، جس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2040]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله طرق حديث عبد الله بن مسعود ليلة الجن مع رسول الله باب 10257، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10452، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6761»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 2041
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ قُمَامَةً، وَقُمَامَةُ الْمَسْجِدِ: لَا وَاللَّهِ وَبَلَى وَاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَوَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَوَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہر چیز کی ایک گندگی (یا کوڑا کرکٹ) ہوتی ہے، اور مسجد کی گندگی یہ ہے کہ یہ کہا: جائے: جی نہیں اللہ کی قسم جی ہاں! اللہ کی قسم“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسے امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے بعض حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2041]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 827»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2042
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَتَّخِذُوا الْمَسَاجِدَ طُرُقًا إِلَّا لِذِكْرٍ أَوْ صَلَاةٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ:" إِلَّا لِذِكْرٍ أَوْ صَلَاةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ:" إِلَّا لِذِكْرٍ أَوْ صَلَاةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مساجد کو راستے نہ بناؤ صرف ذکر، یا نماز کے لئے (مساجد میں آؤ)“۔ میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”صرف، ذکر، یا نماز کے لئے (مساجد میں آؤ)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2042]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2042]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13219، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 31»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
76. بَابٌ فِيمَنْ نَشَدَ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ أَوْ يُنْشِدُ شِعْرًا أَوْ يَبِيعُ أَوْ يَبْتَاعُ وَنَحْوِ ذَلِكَ .
جو شخص مسجد میں کسی گمشدہ چیز کا اعلان کرے یا شعر سنائے یا کوئی چیز فروخت کرے یا کوئی چیز خریدے یا اس کی مانند کوئی اور کام کرے
حدیث نمبر: 2043
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَنْشُدُ ضَالَّةً فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا وَجَدْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ، وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي اللُّقَطَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ، وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي اللُّقَطَةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد میں داخل ہوا تاکہ گمشدہ چیز کا اعلان کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ تمہیں نہ ملے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے، اس بارے میں دیگر احادیث گمشدہ چیز سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2043]

إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 2044
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ رَأَيْتُمُوهُ يُنْشِدُ شِعْرًا فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا: فَضَّ اللَّهُ فَاكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا: لَا وَجَدْتَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ يَبِيعُ وَيَبْتَاعُ فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا: لَا أَرْبَحَ اللَّهُ تِجَارَتَكَ" كَذَلِكَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کو تم دیکھو کہ وہ مسجد میں شعر سنا رہا ہو تو تم یہ کہو اللہ تعالیٰ تمہارا منہ بند کر دے یہ بات تین مرتبہ کہو اور جس شخص کو تم دیکھو کہ وہ مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کر رہا ہو تو تم تین مرتبہ یہ کہو تم اس چیز کو نہ پاؤ اور جس شخص کو تم دیکھو کہ وہ مسجد میں خرید و فروخت کر رہا ہو تو تم یہ کہو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری تجارت میں فائدہ نہ دے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی طرح ارشاد فرمایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں عبدالرحمن بن ثوبان کی اپنے والد کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں نے کسی کو ان کا (یعنی عبدالرحمن بن ثوبان کا) ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2044]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1454»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف