🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
101. بَابُ الصَّلَاةِ بِالنَّعْلَيْنِ .
جوتوں میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2255
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَلَا يَخْلَعْهُمَا عَنْ يَمِينِهِ فَيَأْثَمَ، وَلَا مِنْ خَلْفِهِ فَيَأْثَمَ بِهِمَا صَاحِبُهُ، وَلَكِنْ لِيَخْلَعْهُمَا بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ زِيَادٌ الْجَصَّاصُ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُهُمَا وَذَكَرُهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص نماز ادا کرتے ہوئے جوتے اتارے تو وہ اتار کر دائیں طرف نہ رکھے ورنہ وہ گناہ گار ہو گا، اور اپنے پیچھے بھی نہ رکھے ورنہ اس کے ذریعے اپنے ساتھی کو گناہگار کرے گا وہ انہیں اتار کر دونوں گھٹنوں کے درمیان رکھ لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد جصاص ہے، اسے یحیی بن معین اور ابن مدینی اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2255]
تخریج الحدیث: «المعجم الصغير للطبراني من اسمه محمد 799، المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد حديث 5377، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5269»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2256
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: أَقَمْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِصْفَ شَهْرٍ فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي وَعَلَيْهِ نَعْلَانِ مُتَقَابِلَتَانِ وَرَأَيْتُهُ يَبْزُقُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ الصَّلَاةَ فِي النَّعْلَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں پندرہ دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہرا رہا میں نے آپ کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا آپ نے جوتے پہنے ہوئے ہوتے تھے، اور میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ دائیں طرف بھی تھوک دیتے تھے، اور بائیں طرف بھی تھوک دیتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے صرف جوتے پہن کر نماز ادا کرنے والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2256]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 597، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2924»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے راوی ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2257
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا، وَيُصَلِّي مُنْتَعِلًا وَحَافِيًا، وَيَتْفُلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طرح سے) پیتے ہوئے دیکھا ہے، جوتا پہن کر اور جوتا پہنے بغیر نماز ادا کرتے ہوئے اور دائیں طرف اور بائیں طرف (یعنی دونوں طرف) تھوکتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2257]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1361، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24046، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1235»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2258
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِالنَّاسِ فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ، فَلَمَّا حَسَّ بِهِ النَّاسُ خَلَعُوا نِعَالَهُمْ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ:" إِنَّ الْمَلَكَ أَتَانِي فَأَخْبَرَنِي أَنَّ بِنَعْلَيَّ أَذًى، فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَقْلِبْ نَعْلَيْهِ فَإِنْ رَأَى فِيهِمَا شَيْئًا فَلْيَمْسَحْهُمَا ثُمَّ يُصَلِّي فِيهِمَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ:" ثُمَّ لِيُصَلِّ فِيهِمَا أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا إِنْ بَدَا لَهُ" وَفِي إِسْنَادِهِمَا عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الْبَصْرِيُّ، سَكَنَ مَكَّةَ، ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے اپنے جوتے اتار دیے جب لوگوں کو یہ بات محسوس ہوئی، تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: فرشتہ میرے پاس آیا اور اس نے مجھے یہ بتایا: میرے جوتوں پر گندگی لگی ہوئی ہے، جب کوئی شخص مسجد میں آئے تو وہ اپنا جوتا پلٹ کر دیکھ لے اگر اسے ان میں سے کوئی چیز نظر آئے تو انہیں پونچھ لے اور پھر اس میں نماز ادا کر لے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”پھر وہ ان دونوں میں نماز ادا کر لے یا اگر اسے مناسب لگے، تو انہیں اتار دے“۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر بصری ہے، جس نے مکہ میں رہائش اختیار کی تھی اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2258]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2259
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: خَلَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعْلَيْهِ فَخَلَعَ مَنْ خَلْفَهُ فَقَالَ:" مَا حَمَلَكُمْ أَنْ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟" قَالُوا: رَأَيْنَاكَ خَلَعْتُ فَخَلَعْنَا فَقَالَ:" إِنْ جِبْرِيلَ أَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهِمَا قَذِرًا فَخَلَعْتُهُمَا لِذَلِكَ، فَلَا تَخْلَعُوا نِعَالَكُمْ"، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَكَانُوا لَا يَخْلَعُونَ نِعَالَهُمْ قَالَ: وَرَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ قَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُ رَوَاهُ هَكَذَا إِلَّا أَبُو حَمْزَةَ انْتَهَى، وَأَبُو حَمْزَةَ هُوَ مَيْمُونٌ الْأَعْوَرُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتے اتار دیے تو آپ کے پیچھے موجود لوگوں نے بھی جوتے اتار دیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتارے ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اتارے ہیں تو ہم نے بھی اتار دیے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل نے مجھے یہ بتایا ہے کہ ان میں گندگی لگی ہوئی تھی میں نے اس وجہ سے انہیں اتار دیا تھا تم لوگ اپنے جوتے نہ اتارو! راوی بیان کرتے ہیں: ابراہیم نخعی فرماتے ہیں: لوگ اپنے جوتے نہیں اتارا کرتے تھے راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ابراہیم نخعی کو جوتے پہن کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام بزار بیان کرتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق اس روایت کو اس طرح صرف ابوحمزہ نے نقل کیا ہے ان کی بات یہاں ختم ہو گئی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) ابوحمزہ نامی راوی میمون اعور ہے، اور ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2259]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کا راوی میمون بن صاحب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2260
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمْ يَخْلَعِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعْلَيْهِ فِي الصَّلَاةِ إِلَّا مَرَّةً فَخَلَعَ الْقَوْمُ نِعَالَهُمْ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِمَ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟" قَالُوا: رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا فَقَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهِمَا قَذَرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران اپنے جوتے صرف ایک مرتبہ اتارے تھے (آپ کو دیکھ کر) لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے (نماز کے بعد) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتارے ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اتار دیے ہیں تو ہم نے بھی اتار دیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل نے مجھے بتایا تھا کہ ان پر گندگی لگی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اسے امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2260]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 501، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1831»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2261
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَخَلَعَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ نِعَالَهُمْ، فَخَلَعَ الصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ أَيْضًا نِعَالَهُمْ فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِمَ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟" قَالُوا: خَلَعْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَخَلَعَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيكَ نِعَالَهُمْ فَخَلَعْنَا نِعَالَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَذَكَرَ أَنَّ فِي نَعْلَيَّ قَذِرًا فَخَلَعْتُهُمَا، فَصَلُّوا فِي نِعَالِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھاتے ہوئے اپنے جوتے اتار دیے آپ اس وقت نماز کی حالت میں تھے آپ کے پیچھے والی صف کے لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے اس کے پیچھے والی صف کے لوگوں نے بھی جوتے اتار دیے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ نے دریافت کیا: تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتار دیے تھے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اتارے تھے، تو آپ کے بعد والی صف والوں نے اتار دیے تو ہم نے بھی اتار دیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرئیل میرے پاس آئے اور انہوں نے یہ بات ذکر کی کہ میرے جوتوں پر گندگی لگی ہوئی تھی، تو میں نے انہیں اتار دیا تم لوگ اپنے جوتوں میں نماز ادا کر لو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2261]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کے راوی ربیع بن بدر کے ضعیف ہونے کی وجہ سے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
102. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْخُمْرَةِ .
چٹائی پر نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2262
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ فِيهِ: وَيَسْجُدُ عَلَيْهَا، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ أَيْضًا بِإِسْنَادِ رِجَالِهِ رِجَالِ الصَّحِيحِ، فَقَالَ فِيهِ: عَنْ عَائِشَةَ أَوْ عَنِ ابْنِ عُمَرَ شَكَّ شَرِيكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر نماز ادا کر لیتے تھے۔ یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور آپ اس پر سجدہ کر لیتے تھے“۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام أحمد نے اسے ایک اور سند کے ساتھ نقل کیا ہے، جس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں تاہم اس سند میں انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ شریک نامی راوی کو یہ شک ہے کہ شاید۔
یہ روایت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے یا شاید سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2262]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2263
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَى خُمْرَةٍ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ ارْفَعِي حَصِيرَكِ فَقَدْ خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ يَفْتِنُ النَّاسَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَهُوَ عِنْدَ مُسْلِمٍ وَأَصْحَابِ السُّنَنِ مُخْتَصَرًا فِي صَلَاتِهِ عَلَى الْخُمْرَةِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر نماز ادا کر لیتے تھے، (ایک مرتبہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! تم اپنی چٹائی اٹھا لو مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں لوگ آزمائش کا شکار نہ ہو جائیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام مسلم اور سنن کے مولفین نے یہ روایت چٹائی پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز ادا کرنے کے موضوع پر اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2263]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25580، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1011»

الحكم على الحديث:
إسناده أخرجه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2264
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر نماز ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2264]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں