الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. بَابٌ فِيمَا يُعْفَى عَنْهُ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں کس چیز کی معافی ہے؟
حدیث نمبر: 2275
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: نَحَرَ ابْنُ مَسْعُودٍ جَزُورًا فَتَلَطَّخَ بِدَمِهَا وَفَرْثِهَا وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک اونٹ قربان کیا وہ اس کے خون اور گوبر میں لت پت ہو گئے اسی دوران نماز کھڑی ہو گئی، اور انہوں نے نماز ادا کر لی اور از سرے نو وضو نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2275]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2275]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
105. بَابُ حَمْلِ الصَّغِيرِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران چھوٹے بچے کو گود میں اٹھا لینا
حدیث نمبر: 2276
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي وَأَمَامَهُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ عَلَى عَاتِقِهِ فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَهَا وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَبُو سُلَيْمَانُ عَنِ الصَّحَابِيِّ، فَإِنْ كَانَ هُوَ خُلَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَرِيُّ فَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَبُو سُلَيْمَانُ عَنِ الصَّحَابِيِّ، فَإِنْ كَانَ هُوَ خُلَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَرِيُّ فَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے سیدہ امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہا آپ کے کندھے پر موجود تھیں جب آپ رکوع میں جاتے تھے تو انہیں کھڑا کر دیتے تھے، اور جب کھڑے ہوتے تھے تو انہیں اٹھا لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے کہ ابوسلیمان نے اسے صحابی کے حوالے سے“”“”نقل کیا ہے۔ اگر تو ابوسلیمان سے مراد خلید بن عبداللہ عصری ہے، تو یہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2276]

إسنادہ حسن۔
106. بَابُ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي .
نمازی کا سترہ
حدیث نمبر: 2277
عَنْ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَسْتُرُ الرَّجُلَ فِي صَلَاتِهِ السَّهْمُ، وَإِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَتِرْ بِسَهْمٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تیر نماز میں آدمی کا سترہ بن جاتا ہے، جب کوئی شخص نماز ادا کرے تو وہ تیر کے ذریعے سترہ بنا لے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2277]
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2277]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند المكيين، حديث سبرة بن معبد رضي الله تعالي عنه 15075، أخرجه مسند أحمد برقم: 14918، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 964، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 810، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6539»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2278
وَعَنْ سَعْدٍ الْقَرَظِ أَنَّ النَّجَاشِيَّ بَعَثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَلَاثِ عَنَزَاتٍ فَأَمْسَكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاحِدَةً لِنَفْسِهِ وَأَعْطَى عَلِيًّا وَاحِدَةً وَعُمَرَ وَاحِدَةً، وَكَانَ بِلَالٌ يَمْشِي بِهَا بَيْنَ يَدَيْهِ [فَيَرْكُزُهَا فِي يَدَيْهِ] فِي الْعِيدَيْنِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا سعد القرظ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نجاشی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین نیزے بھجوائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اپنے لئے رکھ لیا اور ایک سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دے دیا اور ایک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دے دیا تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اس نیزے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے چلتے تھے، اور عیدین کے موقعہ پر اسے سامنے گاڑ دیتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2278]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2278]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2279
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُرَكَزُ لَهُ عَنَزَةٌ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا - أَظُنُّهُ قَالَ -: وَالظُّعُنُ تَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَاسِطِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَاسِطِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چھوٹا نیزہ گاڑ دیا جاتا تھا تو آپ اس کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کرتے تھے راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: خواتین آپ کے آگے سے (یعنی سترے کے دوسری طرف سے) گزر جایا کرتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حماد واسطی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2279]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حماد واسطی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2279]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7355»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کی سند میں محمد بن حماد الواسطی نامی راوی مجہول ہے جس کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے۔
حدیث نمبر: 2280
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرْبَةً يَمْشِي بِهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَإِذَا صَلَّى رَكَزَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نیزہ تھا جو آپ کے آگے لے کے جایا جاتا تھا جب آپ نماز ادا کرتے تھے تو وہ آپ کے سامنے گاڑ دیا جاتا تھا (یا آپ اسے اپنے سامنے گاڑ لیتے تھے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور یہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2280]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور یہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2280]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 2281
وَعَنْ خَبَّابٍ قَالَ: كُنْتُ أَضَعُ الْعَنَزَةَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے (سترہ کے طور پر استعمال کرنے کے لئے) نیزہ گاڑا کرتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2281]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2281]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3642، 3643»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2282
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ قَبْلَ أَنْ يَبْنِيَ الْمَسْجِدَ ] يُصَلِّي إِلَى خَشَبَةٍ فَلَمَّا [ بُنِيَ الْمَسْجِدُ ] بُنِيَ لَهُ مِحْرَابٌ [وَ] تَقَدَّمَ إِلَيْهِ، فَحَنَّتِ الْخَشَبَةُ حَنِينَ الْبَعِيرِ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَيْهَا فَسَكَنَتْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسجد کی تعمیر سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لکڑی کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے تھے جب مسجد تعمیر ہو گئی اور آپ کے لئے محراب بنا لی گئی اور آپ اس کی طرف بڑھے تو لکڑی کا ٹکڑا یوں رونے لگا جس طرح اونٹ روتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس پر رکھا تو وہ پرسکون ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2282]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2282]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5726، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3797، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6465»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
107. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْبَعِيرِ .
اونٹ پر نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2283
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: كُنَّا فِي غَزْوَةٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَاسْتَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَنَامَ الْبَعِيرِ فَقَامَ يُصَلِّي إِلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک ہوئے نماز کے لئے اقامت کہی گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کی کوہان کی طرف رُخ کیا اور کھڑے ہو کر اس کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2283]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2283]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2284
وَعَنِ الْمِقْدَامِ قَالَ: جَلَسَ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَعُبَادَةُ إِلَى الْحَارِثِ بْنِ مُعَاوِيَةَ فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: أَيُّكُمْ يَذْكُرُ حِينَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَعِيرٍ مِنَ الْمَغْنَمِ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَخَذَ وَبَرَةً مِنَ الْبَعِيرِ فَقَالَ:" مَا يَحِلُّ لِي مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ وَلَا مِثْلُ هَذِهِ إِلَّا الْخُمُسُ، وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ فِيكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: وَالْمِقْدَامُ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ الْحَسَنِ، قُلْتُ: الْمِقْدَامُ هَذَا هُوَ الرَّهَاوِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: وَالْمِقْدَامُ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ الْحَسَنِ، قُلْتُ: الْمِقْدَامُ هَذَا هُوَ الرَّهَاوِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
مقدام بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ حارث بن معاویہ کے پاس تشریف فرما تھے۔ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم میں کس کو یہ بات یاد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ہمیں مال غنیمت کے اونٹ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھائی تھی جب آپ نے نماز مکمل کی تھی تو آپ نے اونٹ کے ایک بال کو لے کر ارشاد فرمایا تھا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو چیز مال فے کے طور پر عطا کی ہے، اس میں سے میرے لئے اتنا لینا بھی حلال نہیں ہے البتہ خمس کا معاملہ مختلف ہے، اور خمس بھی تمہارے درمیان تقسیم ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: مقدام نامی راوی کے حوالے سے حسن بصری کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے میں یہ کہتا ہوں: مقدام نامی یہ شخص مقدام رہاوی ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2284]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2712، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2271، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4149، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6135، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 13082، وأخرجه شرح السنة برقم: 2727»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔