🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. بَابُ الصَّلَاةِ إِلَى غَيْرِ سُتْرَةٍ .
سترہ کے بغیر نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2315
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي فَضَاءٍ لَيْسَ بَيْنَ يَدَيْهِ شَيْءٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ: الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھلی جگہ پر نماز ادا کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کوئی چیز (سترہ کے طور پر) نہیں تھی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2315]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1966»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2316
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جِئْتُ أَنَا وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ عَلَى حِمَارٍ فَمَرَرْنَا بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي فَنَزَلْنَا عَنْهُ وَتَرَكْنَا الْحِمَارَ يَأْكُلُ مِنْ بَقَلِ الْأَرْضِ - أَوْ قَالَ:"نَبَاتِ الْأَرْضِ" - فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَكَانَ بَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ؟ قَالَ: لَا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: أَكَانَ بَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ فَقَالَ: لَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں اور بنوہاشم سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان گدھے پر سوار ہو کر آئے ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے سے گزرے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر رہے تھے ہم اس جانور سے اتر گئے ہم نے اس گدھے کو چھوڑ دیا تاکہ وہ زمین کے سبزے میں سے کھا پی لے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) زمین کے نباتات میں سے کھا پی لے پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز میں شامل ہو گئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دریافت کیا: کیا اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کوئی نیزہ (سترہ کے طور پر لگا ہوا) تھا؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کوئی نیزہ موجود تھا؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2316]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2317
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى وَالرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ يَطُوفُونَ بَيْنَ يَدَيْهِ بِغَيْرِ سُتْرَةٍ مِمَّا يَلِي الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے آپ حجراسود کے قریب نماز ادا کر رہے تھے، آپ کے سامنے کوئی سترہ نہیں تھا اور مرد اور خواتین آپ کے آگے سے خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یاسین الزیات ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2317]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2734»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
116. بَابُ الْإِمَامَةِ .
امامت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2318
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُهُمْ لِلْقُرْآنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگوں کی امامت وہ شخص کرے جو قرآن کا زیادہ علم رکھتا ہو“۔ (یا قرآن کا زیادہ حافظ ہو)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2318]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12254»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2319
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: كَانَ يَأْتِينَا الرُّكْبَانُ مِنْ قِبَلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيُحَدِّثُونَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِيَؤُمَّكُمْ أَكْثَرُكُمْ قُرْآنًا".
قُلْتُ: حَدِيثُ عَمْرٍو عَنْ أَبِيهِ فِي الصَّحِيحِ وَهَذَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنِ الرُّكْبَانِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمرو بن سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے سوار ہماری طرف آتے تھے وہ ہمارے ساتھ بات چیت کیا کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تمہاری امامت وہ شخص کرے جسے زیادہ قرآن آتا ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کی اپنے والد کے حوالے سے حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، اور یہ ان کی نقل کردہ وہ حدیث ہے، جو سواروں کے حوالے سے ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2319]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2320
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِسْلَامِ قَوْمِهِ فَكَانَ فِيمَا أَوْصَانَا:" لِيَؤُمَّكُمْ أَكْثَرُكُمْ قُرْآنًا" فَكُنْتُ أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا فَقَدَّمُونِي.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ أَبِيهِ وَهُنَا عَنْ نَفْسِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمرو بن سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اپنی قوم کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جو احکام دیے تھے ان میں یہ بات بھی شامل تھی تمہاری امامت وہ شخص کرے جسے تم میں سے سب سے زیادہ قرآن آتا ہو۔ راوی کہتے ہیں: تو مجھے ان میں سے سب سے زیادہ قرآن آتا تھا تو انہوں نے مجھے آگے کر دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، جسے راوی نے اپنے والد کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور یہاں پر یہ روایت راوی کے حوالے سے منقول ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2320]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2321
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ النَّوْفَلِيُّ الْهَاشِمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ حَسَّنَهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لوگوں کی امامت وہ شخص کرے جو اللہ تعالیٰ کی کتاب کا زیادہ علم رکھتا ہو (یعنی اس کا زیادہ حافظ ہو)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی نوفلی ہاشمی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے امام بزار نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2321]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن حسنہ البزار۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2322
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا سَافَرْتُمْ فَلْيَؤُمَّكُمْ أَقْرَؤُكُمْ وَإِنْ كَانَ أَصْغَرَكُمْ، وَإِذَا أَمَّكُمْ فَهُوَ أَمِيرُكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم سفر کرو تو تمہاری امامت وہ شخص کرے جسے سب سے زیادہ قرآن آتا ہو، خواہ وہ تم میں عمر میں سب سے چھوٹا ہو اور جب وہ تمہاری امامت کرے گا، تو پھر وہ تمہارا امیر بھی شمار ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2322]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8577»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2323
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَمَّ قَوْمًا وَفِيهِمْ مَنْ هُوَ أَقْرَأُ لِكِتَابِ اللَّهِ مِنْهُ لَمْ يَزَلْ فِي سَفَالٍ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ: الْهَيْثَمُ بْنُ عُقَابٍ قَالَ الْأَزْدِيُّ: لَا يُعْرَفُ، قُلْتُ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی قوم کی امامت کرتا ہے، اور ان لوگوں کے درمیان ایسا شخص موجود ہو جو اللہ تعالیٰ کی کتاب کا اس سے زیادہ علم رکھتا ہو (یعنی اس سے زیادہ آیات کا حافظ ہو) تو ایسا شخص قیامت کے دن تک پستی میں رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن عقاب ہے ازدی کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے، میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2323]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب العين من اسمه عبدان . 5684»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2324
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اصْطَفُّوا وَلْيَتَقَدَّمْكُمْ فِي الصَّلَاةِ أَفْضَلُكُمْ فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ مُدْرِكٍ وَهُوَ مَنْسُوبٌ إِلَى الْكَذِبِ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ صفیں قائم کرو اور نماز میں تمہارے آگے وہ شخص آئے جو تم میں سب سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو بے شک اللہ تعالیٰ نے فرشتوں میں سے اور لوگوں (یعنی انسانوں) میں سے رسول منتخب کیے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن مدرک ہے، جس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2324]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں