الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. بَابُ الْإِمَامَةِ .
امامت کا بیان
حدیث نمبر: 2325
وَعَنْ مَرْثَدِ بْنِ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ وَكَانَ بَدْرِيًّا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ سَرَّكُمْ أَنْ تُقْبَلَ صَلَاتُكُمْ فَلْيَؤُمَّكُمْ [خِيَارِكُمْ] ، فَإِنَّهُمْ وَفْدُكُمْ فِيمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ رَبِّكُمْ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مرثد بن ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر تمہیں یہ بات پسند آتی ہے کہ تمہاری نماز قبول ہو جائے تو تمہارے بہترین لوگ تمہاری امامت کریں کیونکہ وہ اس چیز کے بارے میں تمہارے سفیر ہوں گے، جو تمہارے اور تمہارے پروردگار کے درمیان ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلی اسلمی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2325]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلی اسلمی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2325]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5034»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2326
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ سَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ كَانَ يَؤُمُّ الْمُهَاجِرِينَ حِينَ قَدِمُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَفِيهِمْ عُمَرُ وَغَيْرُهُ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ ؛ لِأَنَّهُ كَانَ أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: لِأَنَّهُ كَانَ أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: شُعَيْبُ بْنُ أَبِي الْأَشْعَثِ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ، قُلْتُ: شُعَيْبٌ هَذَا ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُعْتَبَرُ بِحَدِيثِهِ إِذَا لَمْ يَكُنْ فِي إِسْنَادِهِ ضَعِيفٌ وَلَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام سالم رضی اللہ عنہ مہاجرین کی امامت کیا کرتے تھے جب وہ لوگ مدینہ منورہ آئے تھے ان لوگوں میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، اور دیگر مہاجرین بھی شامل تھے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ قرآن جانتے تھے (یعنی قرآن کی زیادہ آیات کے حافظ تھے) (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں، ”اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں سب سے زیادہ قرآن آتا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شعیب بن ابواشعث ہے امام ذہبی فرماتے ہیں: یہ مجہول ہے میں یہ کہتا ہوں: شعیب نامی اس راوی کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کا اعتبار کیا جائے گا جب کہ اس کی سند میں کوئی ضعیف راوی نہ ہو اور بقیہ بن ولید نہ ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2326]

حدیث نمبر: 2327
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ زُهَيْرٍ قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ حَنْظَلَةَ بْنِ الرَّبِيعِ إِلَى مَسْجِدِ فُرَاتِ بْنِ حَيَّانَ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَقَالَ لَهُ: تَقَدَّمْ فَقَالَ: مَا كُنْتُ لِأَتَقَدَّمَكَ وَأَنْتَ أَكْبَرُ مِنِّي سِنًّا وَأَقْدَمُ مِنِّي هِجْرَةً وَالْمَسْجِدُ مَسْجِدُكَ فَقَالَ فُرَاتٌ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِيكَ شَيْئًا، لَا أَتَقَدَّمُكَ أَبَدًا قَالَ: أَشَهِدْتَهُ يَوْمَ أَتَيْتُهُ يَوْمَ الطَّائِفِ فَبَعَثَنِي عَيْنًا؟ قَالَ: نَعَمْ فَتَقَدَّمَ حَنْظَلَةُ فَصَلَّى بِهِمْ، فَقَالَ فُرَاتٌ: يَا بُنَيَّ عَجِّلْ إِنِّي إِنَّمَا قَدَّمْتُ هَذَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ عَيْنًا إِلَى الطَّائِفِ فَجَاءَهُ فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ فَقَالَ: صَدَقْتَ ارْجِعْ إِلَى مَنْزِلِكَ فَإِنَّكَ قَدْ سَهِرْتَ اللَّيْلَةَ، فَلَمَّا وَلَّى قَالَ لَنَا:" ائْتَمُّوا بِهَذَا وَأَشْبَاهِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قیس بن زہیر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا حنظلہ بن ربیع رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد فرات بن حیان کی طرف گیا نماز کا وقت ہو گیا تو انہوں نے ان سے کہا: آپ آگے بڑھیں تو انہوں نے کہا: میں آپ سے آگے نہیں بڑھ سکتا جب کہ آپ عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، اور آپ نے مجھ سے پہلے ہجرت کی تھی اور یہ نماز کی جگہ بھی آپ کی نماز کی جگہ ہے، تو سیدنا فرات رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے بارے میں یہ بات کہی تھی تو اس وجہ سے میں تمہارے آگے کبھی نہیں آؤں گا انہوں نے دریافت کیا: تم اس دن موجود تھے جب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا یہ غزوہ طائف کے موقع کی بات ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جاسوس بنا کر بھیجا تھا دوسرے صاحب نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور انہوں نے ان لوگوں کو نماز پڑھائی تو سیدنا فرات رضی اللہ عنہ نے کہا: اے میرے بیٹے! جلدی کرنا کیونکہ میں نے ان صاحب کو آگے کیا ہے جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کی طرف جاسوس بنا کر بھیجا تھا پھر یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، اور آپ کو پوری صورت حال کے بارے میں بتایا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے سچ کہا: ہے تم اپنی رہائشی جگہ کی طرف واپس چلے جاؤ کیونکہ تم رات بھر جاگتے رہے ہو جب وہ صاحب چلے گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: اس کی اور اس جیسے افراد کی پیروی کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2327]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2327]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
117. بَابُ إِمَامَةِ الْأَعْمَى .
نابینا شخص کا امامت کرنا
حدیث نمبر: 2328
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَخْلَفَ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى الْمَدِينَةِ يُصَلِّي بِالنَّاسِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ:" اسْتُخْلِفَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى الْمَدِينَةِ مَرَّتَيْنِ يُصَلِّي بِالنَّاسِ" وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ:" اسْتُخْلِفَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى الْمَدِينَةِ مَرَّتَيْنِ يُصَلِّي بِالنَّاسِ" وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ میں اپنا قائم مقام مقرر کیا تھا وہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو دو مرتبہ مدینہ منورہ میں قائم مقام مقرر کیا گیا اور وہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے“۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2328]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2744»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2329
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اسْتَخْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى الْمَدِينَةِ يُصَلِّي بِالنَّاسِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ میں اپنا قائم مقام مقرر کیا تھا وہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2329]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2329]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2744»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2330
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُحَيْنَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا سَافَرَ اسْتَخْلَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ فَكَانَ يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ فَيُصَلِّي بِهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن بحسینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تھے تو سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ میں اپنا قائم مقام مقرر کر دیتے تھے وہ اذان دیتے تھے اقامت کہتے تھے، اور لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2330]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2330]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2331
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ إِمَامِ بَنِي خَطْمَةَ أَنَّهُ كَانَ إِمَامًا لَبَنِي خَطْمَةَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ أَعْمَى، وَغَزَا مَعَهُ وَهُوَ أَعْمَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمیر رضی اللہ عنہ جو بنو خطمہ کے امام ہیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں بنو خطمہ کے امام تھے وہ نابینا تھے انہوں نے نابینا ہونے کے باوجود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شرکت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2331]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2331]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
118. بَابُ إِمَامَةِ الرَّجُلِ فِي رَحْلِهِ .
کسی شخص کا اپنے پالان میں رہتے ہوئے امامت کرنا
حدیث نمبر: 2332
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ قَالَ: كُنَّا فِي مَنْزِلِ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ وَمَعَنَا نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا لَهُ: تَقَدَّمْ فَقَالَ: مَا كُنْتُ لِأَفْعَلَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَنْظَلَةَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الرَّجُلُ أَحَقُّ بِصَدْرِ فِرَاشِهِ، وَأَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِهِ، وَأَحَقُّ أَنْ يَؤُمَّ فِي بَيْتِهِ" فَأَمَرَ مَوْلًى لَهُ فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ وَوَثَّقَهُ يَعْقُوبُ بْنُ شَيْبَةَ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

«» سیدنا عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے ہمارے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب موجود تھے ہم نے ان سے کہا: آپ آگے بڑھیں تو انہوں نے فرمایا: میں آگے نہیں بڑھوں گا، تو سیدنا عبداللہ بن حنظلہ نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: آدمی اپنے بچھونے پر درمیان میں بیٹھنے کا زیادہ حق دار ہے، اور اپنی سواری پر آگے بیٹھنے کا زیادہ حق دار ہے، اور اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اپنے گھر میں وہ امامت کرے۔ تو ان صاحب نے اپنے ایک غلام کو ہدایت کی وہ آگے بڑھا اور اس نے نماز پڑھائی۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے، جسے امام أحمد ابن معین امام بخاری رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے یعقوب بن شیبہ نے ”ثقہ“ کہا: ہے، اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2332]

حدیث نمبر: 2333
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: أَتَى عَبْدُ اللَّهِ أَبَا مُوسَى فَتَحَدَّثَ عِنْدَهُ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلَمَّا أُقِيمَتْ تَأَخَّرَ أَبُو مُوسَى، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: أَبَا مُوسَى لَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَتَقَدَّمَ صَاحِبُ الْبَيْتِ، فَأَبَى أَبُو مُوسَى حَتَّى تَقَدَّمَ مَوْلًى لِأَحَدِهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابراہیم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان کے پاس بیٹھے بات چیت کرتے رہے، جب نماز کا وقت ہوا اور نماز کھڑی ہو گئی، تو سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹ گئے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے ابوموسیٰ! آپ یہ بات جانتے ہیں کہ سنت میں یہ بات شامل ہے کہ گھر والا شخص آگے بڑھ کر (لوگوں کو نماز پڑھائے) تو سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ نے ان کی یہ بات نہیں مانی یہاں تک کہ ان دونوں حضرات میں سے کسی ایک کے غلام نے آگے بڑھ کر (ان حضرات کی امامت کی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2333]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2333]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2334
وَعَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ أَتَى أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ فِي مَنْزِلِهِ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَقَالَ أَبُو مُوسَى: تَقَدَّمْ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَإِنَّكَ أَقْدَمُ سِنًّا وَأَعْلَمُ قَالَ: بَلْ أَنْتَ تَقَدَّمْ فَإِنَّمَا أَتَيْنَاكَ فِي مَنْزِلِكَ وَمَسْجِدِكَ، فَأَنْتَ أَحَقُّ قَالَ: فَتَقَدَّمَ أَبُو مُوسَى فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ لَهُ: مَا أَرَدْتَ إِلَى خَلْعِهِمَا أَبِالْوَادِي الْمُقَدَّسِ أَنْتَ؟! رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُتَّصِلًا بِرِجَالٍ ثِقَاتٍ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ہاں ان کے گھر آئے نماز کا وقت ہوا تو سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوعبدالرحمن آپ آگے بڑھیں کیونکہ آپ عمر میں بھی زیادہ ہیں، اور علم میں بھی زیادہ ہیں تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں بلکہ تم آگے بڑھو ہم تمہارے پاس تمہارے گھر اور تمہاری نماز کی مخصوص جگہ پر آئے ہیں تو تم اس بات کے زیادہ حق دار ہو (کہ تم ہماری امامت کرو) راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور انہوں نے جوتے اتار دیے جب انہوں نے سلام پھیرا تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ نے یہ جوتے کیوں اتارے تھے؟ کیا آپ وادی مقدس میں تھے؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے یہ روایت امام طبرانی نے ”ثقہ“ رجال کے حوالے سے متصل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2334]