🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. بَابٌ فِي الْإِمَامِ يُسِيءُ الصَّلَاةَ .
ایسے امام کا بیان جو اچھے طریقے سے نماز نہ پڑھائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2345
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ كَانَ يُخَالِفُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: مَا يَحْمِلُكُ عَلَى هَذَا؟ فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي صَلَاةً مَتَى تُوَافِقُهَا أُصَلِّي مَعَكَ، وَمَتَى تُخَالِفُهَا أُصَلِّي وَأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ عمر بن عبدالعزیز کے برخلاف عمل کیا کرتے تھے۔ عمر بن عبدالعزیز نے ان سے کہا: آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ کس طرح نماز ادا کرتے تھے؟ تو جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق نماز ادا کرتے ہو، تو میں تمہاری اقتداء میں نماز ادا کر لیتا ہوں، اور جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے برخلاف نماز ادا کرتے ہو، تو میں نماز ادا کر کے اپنے گھر واپس چلا جاتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2345]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حںبل، مسند انس بن مالك رضى الله عنه حديث 12259»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2346
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّهُ كَانَ يُخَالِفُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ فِي صَلَاتِهِ فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: مَا يَحْمِلُكَ عَلَى هَذَا؟ قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي صَلَاةً إِنْ وَافَقْتَهُ وَافَقْتُكَ، وَإِنْ خَالَفْتَهُ صَلَّيْتُ وَانْقَلَبْتُ إِلَى أَهْلِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ مروان بن حکم کی نماز میں اس کے برخلاف عمل کیا کرتے تھے مروان نے ان سے دریافت کیا: آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے اگر تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرو گے، تو میں بھی تمہاری موافقت کروں گا، اور اگر تم ان کے (طریقے کے) برخلاف نماز ادا کرو گے، تو میں نماز ادا کر کے اپنے گھر واپس چلا جاؤں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2346]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2347
وَعَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْمِصْرِيِّ قَالَ: سَافَرْنَا مَعَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ فَحَضَرَتْنَا الصَّلَاةُ، فَأَرَدْنَا أَنْ يَتَقَدَّمَنَا قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَمَّ قَوْمًا فَإِنْ أَتَمَّ فَلَهُ التَّمَامُ وَلَهُمُ التَّمَامُ، وَإِنْ لَمْ يَتِمَّ فَلَهُمُ التَّمَامُ وَعَلَيْهِ الْإِثْمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِبَعْضِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوعلی مصری بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے نماز کا وقت ہو گیا ہم لوگوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ آگے بڑھ کر (ہماری امامت کریں) تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص لوگوں کی امامت کرتا ہے، اگر وہ (نماز) مکمل ادا کرتا ہے تو اسے مکمل ثواب ملے گا، اور لوگوں کو بھی مکمل ثواب ملے گا، اور اگر وہ (امام) مکمل ادا نہیں کرتا تو لوگوں کو مکمل ثواب ملے گا (اور امام کو) گناہ ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے امام طبرانی کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2347]

الحكم على الحديث:
إسناده راوی
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
127. بَابٌ فِي الْإِمَامِ يَذْكُرُ أَنَّهُ مُحْدِثٌ .
جب امام کو یہ بات یاد آئے کہ وہ حدث والا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2348
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَانْصَرَفَ، ثُمَّ جَاءَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءٌ فَصَلَّى بِنَا، ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي كُنْتُ صَلَّيْتُ بِكُمْ [آنِفًا] وَأَنَا جُنُبٌ فَمَنْ أَصَابَهُ مِثْلُ مَا أَصَابَنِي أَوْ وَجَدَ فِي بَطْنِهِ رِزًّا فَلْيَصْنَعْ مِثْلَ مَا صَنَعْتُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھانے لگے پھر آپ واپس تشریف لے گئے، جب آپ آئے تو آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے آپ نے ہمیں نماز پڑھائی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میں ابھی تم لوگوں کو نماز پڑھانے لگا تھا میں اس وقت جنابت کی حالت میں تھا جس شخص کو اس کی مانند صورت حال کا سامنا کرنا پڑے جس کا مجھے سامنا کرنا پڑا یا، جو شخص اپنے پیٹ میں گڑ بڑ پائے تو اسے اس کی مانند کرنا چاہیے جو میں نے کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2348]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 779»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن حدیث حسن لغیرہ۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2349
وَلَهُ عَنْهُ فِي رِوَايَةٍ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نُصَلِّي إِذِ انْصَرَفَ وَنَحْنُ قِيَامٌ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ
رَوَاهُمَا أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ:" فَلْيَنْصَرِفْ وَلِيَغْتَسِلْ ثُمَّ لْيَأْتِ فَلْيَسْتَقْبِلْ صَلَاتَهُ" وَمَدَارُ طُرُقِهِ عَلَى ابْنِ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کرنے لگے اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے ہم قیام کی حالت میں رہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ یہ دونوں روایات امام أحمد امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں البتہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس شخص کو واپس جانا چاہیے غسل کر کے پھر آ کے نماز ادا کرنی چاہیے“۔ اس کے تمام طرق کا مدار ابن لہیعہ نامی راوی پر ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2349]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2350
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَبَّرَ بِهِمْ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ فَأَوْمَى إِلَيْهِمْ ثُمَّ انْطَلَقَ، وَرَجَعَ وَرَأَسُهُ يَقْطُرُ فَصَلَّى بِهِمْ ثُمَّ قَالَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ وَإِنِّي كُنْتُ جُنُبًا فَنَسِيتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَيْرُ وَاحِدٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں ان لوگوں کے لئے تکبیر کہہ دی پھر آپ نے ان لوگوں کو اشارہ کیا پھر آپ تشریف لے گئے پھر آپ واپس تشریف لائے تو آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو نماز پڑھائی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میں تمہاری طرح ایک انسان ہوں میں جنبی تھا اور (یہ بات) بھول گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک سے زیادہ راوی ایسے ہیں جن کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2350]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19907، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5416»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2351
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ فِي صَلَاتِهِ وَكَبَّرْنَا مَعَهُ، فَأَشَارَ إِلَى الْقَوْمِ أَنْ كَمَا أَنْتُمْ، فَلَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى أَتَانَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِ اغْتَسَلَ وَرَأَسُهُ يَقْطُرُ مَاءً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي صَلَاةُ الْمُتَيَمِّمِ بِالْمُتَوَضِّئِ بَعْدَ هَذَا بِيَسِيرٍ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کی آپ کی اقتداء میں ہم نے بھی تکبیر کہہ دی پھر آپ نے لوگوں کو اشارہ کیا کہ تم لوگ جس طرح ہو ویسے ہی رہو ہم مسلسل قیام کی حالت میں رہے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے غسل کیا ہوا تھا اور آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: تیمم کرنے والے شخص کا وضو کرنے والے کو نماز پڑھانے سے متعلق باب اس سے تھوڑی دیر بعد آ رہا ہے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2351]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3959»

الحكم على الحديث:
إسناده متیمم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
128. بَابُ تَلْقِينِ الْإِمَامِ .
امام کو لقمہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2352
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا تَعَايَا الْإِمَامُ فَلَا تَرُدَّنَّ عَلَيْهِ فَإِنَّهُ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب امام اٹک جائے تو تم اسے لقمہ نہ دو کیونکہ یہ کلام ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2352]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2353
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِالنَّاسِ فَتَرَكَ آيَةً فَقَالَ:" أَيُّكُمْ آخِذٌ عَلَيَّ شَيْئًا مِنْ قِرَاءَتِي؟" فَقَالَ أُبَيٌّ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ تَرَكْتُ آيَةَ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ عَلِمْتُ إِنْ كَانَ أَحَدٌ أَخَذَهَا عَلَيَّ فَإِنَّكَ أَنْتَ هُوَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے ایک آیت ترک کر دی (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) آپ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کون شخص میری قرأت کے حوالے سے مجھ کو لقمہ دے گا؟ سیدنا ابی نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں، آپ نے فلاں، فلاں آیت ترک کر دی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے پتہ تھا اگر کوئی شخص مجھے لقمہ دے سکتا ہے، تو وہ تم ہو گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2353]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20774، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1063/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2354
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْفَجْرَ فَتَرَكَ آيَةً، فَلَمَّا صَلَّى قَالَ:" أَفِي الْقَوْمِ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ؟" قَالَ أُبَيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نُسِخَتْ آيَةُ كَذَا وَكَذَا أَوْ أُنْسِيتَهَا قَالَ: نَسِيتُهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز ادا کرتے ہوئے ایک آیت ترک کر دی جب آپ نے نماز مکمل کی تو آپ نے دریافت کیا: کیا لوگوں میں ابی بن کعب موجود ہے؟ سیدنا ابی بن کعب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا فلاں فلاں آیت منسوخ ہو گئی ہے یا وہ آپ کو بھلا دی گئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ میں بھول گیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ان دونوں نے اسے سیدنا عبدالرحمن بن ابزی کے حوالے سے نقل کیا ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2354]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14940»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں