🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
128. بَابُ تَلْقِينِ الْإِمَامِ .
امام کو لقمہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2355
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَأَسْقَطَ بَعْضَ سُورَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ أُبَيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنُسِخَتْ آيَةُ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ:"لَا" قَالَ:"أَفَلَا لَقَّنْتَنِيهَا".
هَذَا لَفْظُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم نے ہمیں نماز پڑھاتے ہوئے قرآن کی کسی سورت (یعنی آیت) کو چھوڑ دیا جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو سیدنا اُبی نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا فلاں، فلاں آیت منسوخ ہو گئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم نے مجھے لقمہ کیوں نہیں دیا؟ یہ الفاظ امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیے ہیں، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2355]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2356
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَرَدَّدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ فِي آيَةٍ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ نَظَرَ فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ فَقَالَ:" أَمَا صَلَّى مَعَكُمْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ؟" قَالُوا: لَا قَالَ: فَرَأَى الْقَوْمُ أَنَّهُ إِنَّمَا سَأَلَ عَنْهُ لِيَفْتَحَ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ خَلَا قَيْسَ بْنَ الرَّبِيعِ فَإِنَّهُ ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں ایک آیت کے بارے میں تردد کا شکار ہوئے جب آپ نے نماز مکمل کی تو آپ نے لوگوں کی طرف دیکھا اور دریافت کیا: کیا تم لوگوں کے ساتھ ابی بن کعب نے نماز ادا نہیں کی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں! راوی بیان کرتے ہیں: لوگ یہ سمجھتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں اس لئے دریافت کیا تھا کہ انہوں نے آپ کو لقمہ دے دینا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے قیس بن ربیع کے علاوہ اس کے تمام رجال ”ثقہ“ ہیں اسے یحیی القطان اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ شعبہ اور ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2356]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12665، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5927، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1062»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2357
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى صَلَاةً فَالْتَبَسَ عَلَيْهِ فِيهَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ:" أَصَلَّيْتَ مَعَنَا؟" قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَفْتَحَ عَلَيَّ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" أَنْ تَفْتَحَ عَلَيَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی نماز کے دوران آپ کو مشابہ لگ گیا جب آپ نماز مکمل کر کے فارغ ہوئے تو آپ نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا تم نے ہماری اقتداء میں نماز ادا کی ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم نے مجھے لقمہ کیوں نہیں دیا؟ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”تم نے مجھے لقمہ کیوں نہیں دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2357]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 907، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16251، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13216»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2358
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَجْرَ وَتَرَكَ آيَةً، فَجَاءَ أُبَيٌّ وَقَدْ فَاتَهُ بَعْضُ الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نُسِخَتْ هَذِهِ الْآيَةُ أَوْ أُنْسِيتَهَا؟ قَالَ:"لَا، بَلْ أُنْسِيتُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھاتے ہوئے ایک آیت ترک کر دی، سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ آئے، نماز کا کچھ حصہ ان سے فوت ہو گیا تھا جب نماز مکمل ہوئی، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا فلاں آیت منسوخ ہو گئی ہے یا وہ آپ کو بھلا دی گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ وہ مجھے بھلا دی گئی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2358]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20637»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2359
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا بِأَصْحَابِهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" كَيْفَ رَأَيْتُمْ صَلَاتِي؟" قَالُوا: مَا أَحْسَنَ مَا صَلَّيْتَ، قَالَ:" قَدْ نَسِيتُ آيَةً، وَإِنَّ مِنْ حُسْنِ صَلَاةِ الْمَرْءِ أَنْ يَحْفَظَ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نماز پڑھائی جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے دریافت کیا: تم لوگوں نے میری نماز کو کیسا پایا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: آپ نے بہت عمدہ نماز ادا کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایک آیت بھول گیا تھا اور آدمی کی نماز کی خوبصورتی میں یہ بات شامل ہے کہ وہ امام کی قرأت کا دھیان رکھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ہے، جو بصری کا شاگرد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2359]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
129. بَابُ صَلَاةِ الْمُتَيَمِّمِ بِالْمُتَوَضِّئِ .
تیمم کرنے والے کا وضو کرنے والے کو نماز پڑھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2360
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ وَهُوَ أَمِيرُ الْجَيْشِ، فَتَرَكَ الْغُسْلَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ قَالَ: إِنِ اغْتَسَلْتُ مُتُّ مِنَ الْبَرْدِ فَصَلَّى بِمَنْ مَعَهُ جُنُبًا، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَرَّفَهُ مَا فَعَلَ فَأَنْبَأَهُ بِعُذْرِهِ، فَأَقَرَّهُ وَسَكَتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي التَّيَمُّمِ لِأَجْلِ الْبَرْدِ فِي قِصَّةِ عَمْرٍو أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو جنابت لاحق ہو گئی وہ لشکر کے امیر تھے انہوں نے غسل ترک کر دیا یہ سوچ کر کہ اگر میں نے غسل کیا تو ٹھنڈک کی وجہ سے میں مر جاؤں گا انہوں نے اپنے ساتھیوں کو جنابت کی حالت میں نماز پڑھا دی جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنے طرز عمل سے آپ کو آگاہ کیا اور اپنے عذر کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو برقرار رکھا اور آپ خاموش رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبدالرحمن انصاری ہے، جس نے اسے سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث گزر چکی ہے، جس میں سردی کی وجہ سے تیمم کرنے کا ذکر ہے، اور اس میں سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کا واقعہ بھی ذکر ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2360]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
130. بَابُ مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَلْيُخَفِّفْ .
جو شخص لوگوں کی امامت کرے اسے مختصر نماز پڑھانی چاہیے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2361
عَنْ نَافِعِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ: عُدْنَا أَبَا وَاقِدٍ الْكِنْدِيَّ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً بِالنَّاسِ وَأَطْوَلَ النَّاسِ صَلَاةً لِنَفْسِهِ وَفِي رِوَايَةٍ: عُدْنَا أَبَا وَاقِدٍ الْبَدْرِيَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَقَالَ: اللَّيْثِيُّ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: الْبَكْرِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
نافع بن سرجس بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابوواقد کندی رضی اللہ عنہ کی بیماری کے دوران جس میں ان کا انتقال ہوا ان کی عیادت کرنے کے لئے گئے انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے سب سے زیادہ مختصر نماز ادا کرتے تھے، اور تنہا نماز ادا کرتے ہوئے سب سے زیادہ طویل نماز ادا کرتے تھے۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ہم لوگ سیدنا ابوواقد بدری رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے گئے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے انہوں نے لفظ ”لیثی“ نقل کیا ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے لفظ ”بکری“ نقل کیا ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2361]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، اس کے تمام راوی ثقہ اور معتبر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2362
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ أُصَلِّ خَلَفَ إِمَامٍ كَانَ أَوْجَزَ صَلَاةً مِنْهُ فِي تَمَامِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مالک بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں حصہ لیا میں نے ایسے کسی امام کے پیچھے نماز ادا نہیں کی جو رکوع اور سجود مکمل کرنے کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مختصر نماز ادا کرتا ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2362]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2363
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ أَشَدَّ النَّاسِ تَخْفِيفًا لِلصَّلَاةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ مختصر نماز پڑھاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2363]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند جابر بن عبدالله رضى الله عنه حديث 14359، أخرجه مسند أحمد برقم: 14213»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2364
وَلَهُ عِنْدُهُ فِي رِوَايَةٍ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً فِي تَمَامٍ.
وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
ان کے حوالے سے ایک روایت میں یہ الفاظ منقول ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ مختصر، لیکن مکمل نماز پڑھاتے تھے۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2364]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں