🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
130. بَابُ مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَلْيُخَفِّفْ .
جو شخص لوگوں کی امامت کرے اسے مختصر نماز پڑھانی چاہیے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2385
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَجْرَ بِأَقْصَرِ سُورَتَيْنِ مِنَ الْقُرْآنِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ:" إِنَّمَا عَجَّلْتُ - أَوْ أَسْرَعْتُ - لِتَفْرَغَ أُمُّ الصَّبِيِّ إِلَى صَبِيِّهَا" وَسَمِعَ صَوْتَ الصَّبِيِّ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ فِي الصَّحِيحِ:" إِنِّي لَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأُخَفِّفُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھاتے ہوئے قرآن کی دو مختصر سورتیں تلاوت کیں جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے جلدی اس لئے کی ہے تاکہ بچوں کی ماں اپنے بچے کے لئے فارغ ہو جائے راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کے (رونے کی) آواز سنی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے (جس کے الفاظ یہ ہیں:) ”بعض اوقات میں کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز مختصر کر دیتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2385]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2355»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
131. بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَؤُمُّ النِّسَاءَ .
مرد کا عورتوں کی امامت کرانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2386
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَمِلْتُ اللَّيْلَةَ عَمَلًا! قَالَ:" مَا هُوَ؟" قَالَ: نِسْوَةٌ مَعِي فِي الدَّارِ قُلْنَ إِنَّكَ تَقْرَأُ وَلَا نَقْرَأُ فَصَلِّ بِنَا فَصَلَّيْتُ ثَمَانِيًا وَالْوَتْرَ قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَرَأَيْنَا أَنَّ سُكُوتَهُ رِضًا.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! گزشتہ رات میں نے ایک کام کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا گھر کی خواتین میرے ساتھ تھیں انہوں نے یہ کہا: کہ تم قرأت کر سکتے ہو اور ہم قرأت نہیں کر سکتی ہیں، اس لیے تم ہمیں نماز پڑھاؤ اور میں نے انہیں آٹھ رکعات پڑھائیں اور وتر پڑھائے راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے راوی بیان کرتے ہیں: ہم یہ سمجھتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاموشی آپ کی رضامندی تھی۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2386]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20595»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2387
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: جَاءَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ كَانَ مِنِّي اللَّيْلَةَ شَيْءٌ - يَعْنِي فِي رَمَضَانَ - قَالَ:" وَمَا ذَاكَ يَا أُبَيُّ؟" قَالَ: نِسْوَةٌ فِي دَارِي قُلْنَ إِنَّا لَا نَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَنُصَلِّي بِصَلَاتِكَ قَالَ: فَصَلَّيْتُ بِهِنَّ ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرْتُ فَكَانْ سُنَّةَ الرِّضَا وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! گزشتہ رات مجھ سے ایک کام ہوا ہے راوی بیان کرتے ہیں: یہ رمضان کے مہینے کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابی کیا ہوا؟ انہوں نے بتایا میرے گھر کی خواتین نے کہا: کہ ہم قرأت نہیں کر سکتی ہیں تو ہم تمہاری اقتداء میں نماز ادا کر لیتی ہیں سیدنا ابی بن کعب نے بتایا: میں نے انہیں آٹھ رکعات پڑھائیں اور وتر پڑھائے راوی کہتے ہیں: تو یہ رضامندی کی سنت تھی کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی بات ارشاد نہیں فرمائی تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اس کی مانند روایت معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2387]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2549، 2550، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1106/1، 1721/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
132. بَابٌ فِي الْإِمَامِ تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ فَيُصَلِّي غَيْرُهُ .
جب امام کو کوئی کام درپیش ہو، تو کوئی دوسرا نماز پڑھا دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2388
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَهَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَتِهِ فَأَدْرَكَتْهُمْ وَقْتُ الصَّلَاةِ فَتَقَدَّمَهُمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى مَعَ النَّاسِ خَلْفَهُ فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ:" أَحْسَنْتُمْ أَوْ أَصَبْتُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ: رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَثَّقَهُ هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ وَقَالَ أَحْمَدُ: لَا بَأْسَ بِهِ فِي أَحَادِيثِ الرِّقَاقِ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے سلسلے میں تشریف لے گئے لوگوں کو نماز کا وقت ہو گیا تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آگے (بڑھے انہوں نے نماز پڑھانی شروع کی) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے آپ نے لوگوں کے ہمراہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی پھر جب آپ نے سلام پھیرا تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں نے اچھا کیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) تم لوگوں نے ٹھیک کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جسے ہیثم بن خارجہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے امام أحمد کہتے ہیں: دلوں کو نرم کرنے والے مضمون سے متعلق احادیث میں اس شخص میں کوئی حرج نہیں ہے ایک جماعت نے اس رادی کو ضعیف قرار دیا ہے، اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2388]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
133. بَابُ إِيذَانِ الْإِمَامِ بِالصَّلَاةِ .
امام کو نماز کے لئے بلانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2389
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ بِلَالٌ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُقِيمَ الصَّلَاةَ قَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، الصَّلَاةُ رَحِمَكَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ جب نماز کے لئے اقامت کہنے کا ارادہ کرتے تھے تو یہ کہتے تھے: اے نبی! آپ پر سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں نماز کا وقت ہو گیا ہے اللہ تعالی آپ پر رحم کرے!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2389]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8905»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
134. بَابٌ فِي إِقَامَةِ الصَّلَاةِ قَبْلَ مَجِيءِ الْإِمَامِ .
امام کی آمد سے پہلے نماز کے لئے اقامت کہہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2390
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب نماز کے لئے اقامت کہہ دی جائے تو تم اس وقت تک کھڑے نہ ہو جب تک مجھے دیکھ نہ لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2390]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1603، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 43»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
135. بَابُ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ هَلْ يُصَلَّى غَيْرُهَا؟
جب نماز کھڑی ہو جائے تو کیا کوئی دوسری نماز ادا کی جا سکتی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2391
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَتَقَدَّمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ إِلَى أُسْطُوَانَةٍ فِي الْمَسْجِدِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ دَخَلَ - يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوموسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں: نماز کے لئے اقامت کہہ دی گئی اس کے بعد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد کے ایک ستون کی طرف بڑھے انہوں نے دو رکعات ادا کیں پھر وہ نماز میں شریک ہوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2391]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2392
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: جَاءَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ وَالْإِمَامُ يُصَلِّي الصُّبْحَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ إِلَى سَارِيَةٍ وَلَمْ يَكُنْ صَلَّى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
عبداللہ بن ابوموسی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہمارے پاس (یعنی مسجد میں) تشریف لائے امام نے صبح کی نماز پڑھانی شروع کر دی تھی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ستون کے پاس کھڑے ہو کر دو رکعات ادا کیں انہوں نے فجر کی دو رکعات (یعنی سنتیں) ادا نہیں کی ہوئی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2392]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2393
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ بَعَثَ إِلَى حُذَيْفَةَ وَابْنِ مَسْعُودٍ يَسْأَلُهُمَا عَنِ الصَّلَاةِ يَوْمَ الْعِيدِ فَأُقِيمَتْ صَلَاةُ الْفَجْرِ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَأَبُو إِسْحَاقَ لَمْ يُدْرِكْ حُذَيْفَةَ وَلَا ابْنَ مَسْعُودٍ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: ولید بن عقبہ نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور ان سے عید کے دن نماز ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو فجر کی نماز کے لئے اقامت ہو چکی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ ابواسحاق نامی راوی نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دونوں کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2393]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2394
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا صَلَّى رَكْعَتِي الْغَدَاةِ حِينَ أَخَذَ الْمُؤَذِّنُ يُقِيمُ فَغَمَزَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْكِبَهُ وَقَالَ:" أَلَا كَانَ هَذَا قَبْلَ ذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو مؤذن کے اقامت کہہ دینے کے بعد فجر کی سنتیں ادا کرتے ہوئے دیکھا تو آپ نے اس کے کندھے پر ٹہوکا دیا اور فرمایا: یہ اس سے پہلے نہیں ادا کی جا سکتی تھیں؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2394]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 129»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں