🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
138. بَابُ مُتَابَعَةِ الْإِمَامِ .
امام کی متابعت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2415
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الَّذِي يُخَفِّضُ وَيَرْفَعُ قَبْلَ الْإِمَامِ إِنَّمَا نَاصِيَتُهُ بِيَدِ شَيْطَانٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص امام سے پہلے جھکتا ہے یا اٹھتا ہے، اس کی پیشانی شیطان کے ہاتھ میں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2415]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7688، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9404»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2416
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يُؤَمَّنُ أَحَدُكُمْ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَنْ يُحَوِّلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ كَلْبٍ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" رَأْسَ كَلْبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص امام سے پہلے اپنا سر اٹھا لیتا ہے کیا وہ اس بات سے محفوظ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالی اس کے سر کو، کتے کے سر سے تبدیل کر دے؟“ میں یہ کہتا ہوں: یہ حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں ”کتے کا سر“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2416]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 659»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2417
وَلِأَبِي هُرَيْرَةَ عِنْدَهُ أَيْضًا:" الَّذِي يَرْفَعُ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ وَيَضَعُهُ".
وَرِجَالُ الْأَوَّلِ ثِقَاتٌ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ الْعَبَّاسَ بْنَ الرَّبِيعِ بْنِ تَغْلِبَ فَإِنِّي لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ”وہ شخص جو امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے، یا رکھتا ہے“۔ پہلی روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں صرف امام طبرانی کے استاد عباس بن ربیع بن تغلب کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2417]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2418
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَلَا تَسْبِقُوهُ إِذَا رَكَعَ وَلَا إِذَا رَفَعَ وَلَا إِذَا سَجَدَ، فَإِنْ كُنْتُمْ إِنَّمَا بِكُمْ أَنْ تُدْرِكُوا مَا سَبَقَكُمْ بِهِ فَإِنَّهُ يَسْجُدُ قَبْلَكُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ فَتَدَرَكُوا ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: امام کو اس لئے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے جب وہ رکوع میں جائے تو تم بھی رکوع میں جاؤ جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی اٹھاؤ تم اس سے سبقت نہ لے جاؤ جب وہ رکوع میں جائے یا سر کو اٹھائے یا سجدے میں جائے کیونکہ اگر تم اس حالت میں ہو گے، تو تم اس تک اس وقت پہنچ جاؤ گے جس میں وہ تم سے سبقت لے جا چکا ہو گا وہ تم سے پہلے سجدہ کرے اور تم سے پہلے سر کو اٹھائے گا، تو تم اس تک پہنچ جاؤ گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2418]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2419
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا كَنْتَ خَلْفَ الْإِمَامِ فَلَا تَرْكَعْ حَتَّى يَرْكَعَ وَلَا تَسْجُدْ حَتَّى يَسْجُدَ وَلَا تَرْفَعْ رَأْسَكَ قَبْلَهُ، وَإِذَا فَرَغَ الْإِمَامُ وَلَمْ يَقُمْ وَلَمْ يَنْحَرِفْ وَكَانَتْ لَكَ حَاجَةٌ فَاذْهَبْ وَدَعْهُ فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابواحوص بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب تم امام کے پیچھے ہو، تو تم اس وقت تک رکوع نہ کرو جب تک وہ رکوع نہیں کر لیتا اور اس وقت تک سجدہ نہ کرو جب تک وہ سجدہ نہیں کر لیتا اور تم اس سے پہلے اپنے سر کو نہ اٹھاؤ جب امام (نماز ادا کر کے) فارغ ہو چکا ہو اور نہ ہی وہ اٹھا ہو اور نہ ہی وہ اپنی جگہ سے مڑا ہو اور تمہیں کوئی کام ہو، تو تم چلے جاؤ اور اسے چھوڑ دو کیونکہ تمہاری نماز مکمل ہو چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2419]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے راوی ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2420
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: مَا يَأْمَنُ الَّذِي يَرْفَعُ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَنْ يَعُودَ رَأْسُهُ رَأْسَ كَلْبٍ، وَلَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ مِنْهَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص امام سے پہلے اپنا سر اٹھا لیتا ہے کیا وہ اس بات سے (خود کو) محفوظ سمجھتا ہے کہ اس کے سر کو کتے کے سر میں تبدیل کر دیا جائے لوگ اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھانے سے یا تو باز آ جائیں گے یا ان کی بینائی اچک لی جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایسی اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے کچھ اسناد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2420]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2421
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ هَا هُنَا فَكَانَ النَّاسُ يَضَعُونَ رُؤُسَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَضَعَ رَأْسَهُ وَيَرْفَعُونَ رُؤُسَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ الْتَفَتَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ لِمَ تَأْتَمُّونَ وَتُؤْتَمُّونَ؟ صَلَّيْتُ بِكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا أَخْرِمُ عَنْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ شَيْخٌ لِأَبِي نُعَيْمٍ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ یہاں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے لوگ ان کے سر رکھنے سے پہلے اپنے سر رکھ رہے تھے، اور ان کے سر کو اٹھانے سے پہلے اپنے سر اٹھا رہے تھے جب انہوں نے نماز مکمل کی تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر بولے: اے لوگو! تم لوگوں نے امام کیوں مقرر کیا ہے، اور تم کیوں مقتدی بنے ہو میں تم لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز پڑھا رہا ہوں، اور میں اس کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کر رہا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ انصاری ہے، جو ابونعیم کا استاد ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2421]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
139. بَابُ الِاقْتِدَاءِ بِمَنْ صَلَّى .
نماز ادا کرنے والے شخص کی اقتداء کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2422
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهُ فَيُصَلِّي مَعَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ وَوَثَّقَهُ أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کر لیتے تھے پھر وہ اپنی قوم میں تشریف لاتے تھے، اور انہیں نماز پڑھاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکر بن بکار ہے، جسے یحیی بن معین اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے ابوعاصم نبیل اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے وہ یہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2422]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
140. بَابُ لَا يَخُصُّ الْإِمَامُ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ .
امام اپنی ذات کو دعا کے لئے مخصوص نہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2423
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَا يَأْتِ أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ، وَلَا يَؤُمَّنَّ أَحَدُكُمْ فَيَخُصَّ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ دُونَهُمْ، فَإِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ:" وَلَا يُدْخِلُ عَيْنَيْهِ بَيْتًا حَتَّى يَسْتَأْذِنَ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" لَا يَأْتِ أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ".
وَفِيهِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کوئی شخص نماز ادا کرنے کے لئے اس وقت نہ آئے جب وہ پیشاب یا پاخانہ کو روکے ہوئے ہو اور جو شخص امامت کر رہا ہو وہ لوگوں کو چھوڑ کر صرف اپنے لئے دعا نہ کرے اگر وہ ایسا کرے گا، تو وہ ان کے ساتھ خیانت کا مرتکب ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ان صحابی کے حوالے سے یہ الفاظ منقول ہیں: ”آدمی اپنی آنکھیں (یعنی نگاہ) کسی گھر میں داخل نہ کرے جب تک وہ اجازت نہیں لے لیتا“۔ میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”کوئی بھی شخص نماز ادا کرنے کے لئے اس وقت نہ آئے جب وہ پاخانہ یا پیشاب روکے ہوئے ہو“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2423]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21738، 21752، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7507، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 617»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
141. بَابُ مَا يَنْهَى عَنْهُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الضَّحِكِ وَالِالْتِفَاتِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
نماز کے دوران ہنسنے یا اِدھر اُدھر دیکھنے یا اس طرح کے دیگر امور جن سے منع کیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2424
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ الضَّاحِكَ فِي الصَّلَاةِ وَالْمُلْتَفِتَ وَالْمُفَقَّعَ أَصَابِعِهِ بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نماز کے دوران ہنسنے والا ادھر ادھر دیکھنے والا انگلیاں چٹخانے والا ایک ہی شخص کے حکم میں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے یہ روایت زبان بن فائد سے منقول ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2424]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل، مسند المكيين حديث معاذ بن انس الجهني، حديث 16346 سنن الدارقطني كتاب الطهارة باب احاديث القهقهة فى الصلاة وعللها 577 المعجم الكبير للطبراني بقية الميم رواية ابل الكوفة معاذ بن انس الجهني، 17225 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع ابواب ما يجوز من العمل فى الصلاة باب كراهية تفقيع الأصابع فى الصلاة 3330، أخرجه مسند أحمد برقم: 15194»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں