الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ حَتَّى يُصَلَّى الظُّهْرُ، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ يُرْفَعَ لِي فِي تِلْكَ السَّاعَةِ خَيْرٌ " .
اس شخص کا بیان، جو ظہر سے پہلے اور اس کے بعد نماز ادا کرے
حدیث نمبر: 3329
وَعَنِ الْأَسْوَدِ وَمُرَّةَ وَمَسْرُوقٍ قَالُوا: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَيْسَ شَيْءٌ يَعْدِلُ صَلَاةَ اللَّيْلِ مِنْ صَلَاةِ النَّهَارِ إِلَّا أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ وَفَضْلُهُنَّ عَلَى صَلَاةِ النَّهَارِ كَفَضْلِ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ عَلَى صَلَاةِ الْوَاحِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكَنَدِيُّ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكَنَدِيُّ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اسود، مرہ اور مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دن کی کوئی بھی نماز، رات کی نماز کے برابر نہیں ہے، البتہ ظہر سے پہلی کی چار رکعات کا معاملہ مختلف ہے، ان رکعت کو دن کی نمازوں پر وہ فضیلت حاصل ہے، جو با جماعت نماز کو تنہا نماز ادا کرنے پر حاصل ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی بشر بن ولید کندی ہے، جسے ایک جماعت نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3329]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3330
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ نَبْهَانَ وَقَدْ تُكُلِّمَ فِيهِ بِسَبَبِ أَنَّهُ اخْتَلَطَ، وَوَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ نَبْهَانَ وَقَدْ تُكُلِّمَ فِيهِ بِسَبَبِ أَنَّهُ اخْتَلَطَ، وَوَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کے درمیان نماز ادا کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن نبہان ہے، جس کے بارے میں اس حوالے سے کلام کیا گیا ہے کہ وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، ایک جماعت نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3330]

10. بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْعَصْرِ .
عصر سے پہلے نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 3331
عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي قَبْلَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَنْظَلَةُ السَّدُوسَيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَنْظَلَةُ السَّدُوسَيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے دو رکعات ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حنظلہ سدوسی ہے، جسے امام أحمد اور یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3331]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26299»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3332
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ بَنَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْمُؤَذِّنُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْمُؤَذِّنُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عصر سے پہلے چار رکعات باقاعدگی سے ادا کرے گا، اللہ تعالی اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سعد مؤذن ہے، میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3332]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سعد مؤذن ہے، میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3332]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 620، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1666»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3333
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ حَرَّمَ اللَّهُ بَدَنَهُ عَلَى النَّارِ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ رَأَيْتُكَ تُصَلِّي وَتَدَعُ! قَالَ:" لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعُ بْنُ مِهْرَانَ وَغَيْرُهُ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعُ بْنُ مِهْرَانَ وَغَيْرُهُ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص عصر سے پہلے چار رکعات ادا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے جسم کو جنم پر حرام قرار دے دیتا ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ یہ رکعات ادا کرتے بھی ہیں اور انہیں ترک بھی کر دیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تم لوگوں میں سے، کسی ایک کی مانند نہیں ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع بن مہران ہے، اس کے علاوہ اور راوی بھی ایسے ہیں کہ میں نے کسی کو اُن کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3333]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الياء، ما اسندت ام سلمة عطاء بن ابي رباح، 19490»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3334
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: جِئْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَدْرَكْتُ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَهُوَ فِي الْكَبِيرِ مُخْتَصَرًا بِلَفْظِ:" حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَهُوَ فِي الْكَبِيرِ مُخْتَصَرًا بِلَفْظِ:" حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے اصحاب میں سے کچھ افراد کے درمیان موجود تھے، جن میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو کا آخری حصہ پایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”جو شخص عصر سے پہلے چار رکعات ادا کر لے گا، اُسے آگ نہیں چھوئے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے،
یہ روایت معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ، ان الفاظ کے ساتھ منقول ہے: ”اللہ تعالیٰ اس کو جہنم پر حرام قرار دیدے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3334]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2601»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3335
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَزَالُ أُمَّتِي يُصَلُّونَ هَذِهِ الْأَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ حَتَّى تَمْشِيَ عَلَى الْأَرْضِ مَغْفُورًا لَهَا (مَغْفِرَةً) حَتْمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت کے لوگ مسلسل عصر سے پہلے یہ چار رکعات ادا کرتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ زمین پر ایسے عالم میں چلیں گے کہ اُن کی حتمی طور پر مغفرت ہو چکی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن ہارون بن عشرہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3335]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن ہارون بن عشرہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3335]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5127»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
11. بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ .
عصر کے بعد نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 3336
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: خَرَجَ عُمَرُ عَلَى النَّاسِ فَضَرَبَهُمْ عَلَى السَّجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى مَرَّ بِتَمِيمٍ الدَّارِيِّ فَقَالَ: لَا أَدَعُهُمَا، صَلَّيْتُهُمَا مَعَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ، رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ النَّاسَ لَوْ كَانُوا كَهَيْئَتِكَ لَمْ أُبَالِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَهَذَا لَفْظُهُ، وَعُرْوَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ، وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَهَذَا لَفْظُهُ، وَعُرْوَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ، وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کے پاس تشریف لائے اور انہیں عصر کے بعد دو رکعات ادا کرنے پر، ان کی پٹائی کی، یہاں تک کہ اُن کا گزر سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، تو سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان دونوں رکعات کو ترک نہیں کروں گا، کیونکہ میں نے یہ دونوں رکعات، اُس ہستی کے ساتھ ادا کی ہیں، جو آپ سے بہتر ہیں، اور وہ اللہ کے رسول ہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر لوگ تمہاری مانند ہو جائیں، تو پھر میں اس کی پرواہ نہیں کروں گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، عروہ نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام طبرانی نے اسے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3336]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16496»
الحكم على الحديث:
منقطع
حدیث نمبر: 3337
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي تَمِيمٌ الدَّارِيُّ - أَوْ أُخْبِرْتُ أَنَّ تَمِيمًا الدَّارِيَّ - رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ نَهْيِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَأَتَاهُ عُمَرُ فَضَرْبَهُ بِالدِّرَّةِ فَأَشَارَ إِلَيْهِ تَمِيمٌ أَنِ اجْلِسْ وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ فَجَلَسَ عُمَرُ حَتَّى فَرَغَ تَمِيمٌ مِنْ صَلَاتِهِ فَقَالَ لِعُمَرَ: لِمَ ضَرَبَتْنِي؟ قَالَ: لِأَنَّكَ رَكَعْتَ هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ وَقَدْ نَهَيْتُ عَنْهُمَا قَالَ: إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُهُمَا مَعَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّهُ لَيْسَ بِي إِثْمٌ - أَيُّهَا الرَّهْطُ - وَلَكِنِّي أَخَافُ أَنْ يَأْتِيَ بَعْدِي قَوْمٌ يُصَلُّونَ مَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى الْمَغْرِبِ حَتَّى يَمُرُّوا بِالسَّاعَةِ الَّتِي نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُصَلَّى فِيهَا حَتْمًا وَصَلُّوا مَا بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ (ثُمَّ يَقُولُونَ قَدْ رَأَيْنَا فُلَانًا وَفُلَانًا يُصَلُّونَ بَعْدَ الْعَصْرِ) وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ فِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی: (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) مجھے یہ بات بتائی گئی: کہ سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عصر کے بعد نماز ادا کرنے سے منع کرنے کے باوجود، دو رکعات ادا کیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اُن کے پاس آئے اور انہیں درے کے ذریعے مارنے لگے، تو سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے انہیں اشارہ کیا کہ آپ بیٹھ جائیں، سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیٹھ گئے، جب سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نماز سے فارغ ہوئے، تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نے مجھے کیوں مارا؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیونکہ تم نے یہ دو رکعات ادا کی ہیں، اور میں نے ان سے منع کیا ہے، تو سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ دو رکعات اُس ہستی کے ہمراہ ادا کی ہیں، جو آپ سے بہتر ہیں، اور وہ اللہ کے رسول ہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! بات یہ نہیں ہے کہ اس میں میرے لیے کوئی گناہ ہے، بلکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میرے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو عصر کے بعد سے لے کر مغرب کے وقت تک نمازیں ادا کرتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ اس گھڑی میں بھی نماز ادا کر لیں گے جس گھڑی میں، نماز ادا کرنے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے، یہ بات یقینی ہے، تم لوگ ظہر اور عصر کے درمیان نماز ادا کیا کرو، (پھر وہ لوگ) یہ کہیں گے: کہ ہم نے فلاں اور فلاں کو دیکھا کہ وہ عصر کے بعد بھی نماز ادا کر رہا تھا۔
اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کے بارے میں عبدالملک بن شعیب نے یہ کہا: ہے: یہ ”ثقہ“ اور مامون ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3337]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3338
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ رَآهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ خَلِيفَةٌ رَكَعَ بَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ، فَمَشَى إِلَيْهِ فَضَرَبَهُ بِالدِّرَّةِ وَهُوَ يُصَلِّي كَمَا هُوَ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ زَيْدٌ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ فَوَاللَّهِ لَا أَدَعُهُمَا أَبَدًا بَعْدُ إِذْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّيهِمَا قَالَ: فَجَلَسَ عُمَرُ إِلَيْهِ وَقَالَ: يَا زَيْدُ بْنَ خَالِدٍ لَوْلَا أَنِّي أَخْشَى أَنْ يَتَّخِذَهَا النَّاسُ سُلَّمًا إِلَى الصَّلَاةِ حَتَّى اللَّيْلِ لَمْ أَضْرِبْ فِيهِمَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا جو اس وقت خلیفہ تھے کہ انہوں نے عصر کے بعد دو رکعات ادا کیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ چلتے ہوئے ان کے پاس آئے اور انہیں درہ مارا، وہ مسلسل نماز ادا کرتے رہے، جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: اے امیر المؤمنین! اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں رکعت کو ادا کرتے ہوئے دیکھ لینے کے بعد، میں انہیں کبھی بھی ترک نہیں کروں گا، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس بیٹھ گئے اور بولے: اے زید بن خالد! اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ اس چیز کو نماز کے لئے سیڑھی بنا لیں گے، یہاں تک کہ رات ہو جایا کرے گی (یعنی وہ مغرب ہونے تک مسلسل نماز ادا کرتے رہیں گے) تو میں ان دو رکعات کی وجہ سے پٹائی نہ کرتا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3338]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3338]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن