الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابُ الْجَهْرِ بِالْقُرْآنِ، وَكَيْفَ يُقْرَأُ .
بلند آواز میں قرآن پڑھنا، اسے کیسے پڑھا جائے؟
حدیث نمبر: 3599
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ أَبُو بَكْرٍ يُخَافِتُ بِصَوْتِهِ إِذَا قَرَأَ، وَكَانَ عُمَرُ يَجْهَرُ بِقِرَاءَتِهِ وَكَانَ عَمَّارٌ إِذَا قَرَأَ يَأْخُذُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَهَذِهِ السُّورَةِ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ:" لِمَ تُخَافِتُ؟" قَالَ: إِنِّي لَأُسْمِعُ مَنْ أُنَاجِي وَقَالَ لِعُمَرَ:" لِمَ تَجْهَرُ بِقِرَاءَتِكَ؟" قَالَ: أُفْزِعُ الشَّيْطَانَ وَأُوقِظُ الْوَسْنَانَ وَقَالَ لِعَمَّارٍ:" لِمَ تَأْخُذُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَهَذِهِ السُّورَةِ؟" قَالَ: أَتَسْمَعُنِي أَخْلِطُ بِهِ مَا لَيْسَ مِنْهُ؟ قَالَ:" لَا" قَالَ: فَكُلُّهُ طَيِّبٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب تلاوت کرتے تھے، تو آواز کو پست رکھتے تھے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بلند آواز میں تلاوت کیا کرتے تھے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ جب تلاوت کرتے تھے، تو وہ ایک سورت کا کچھ حصہ پڑھ لیتے تھے، پھر دوسری سورت پڑھ لیتے تھے، اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا گیا، تو آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم پست آواز میں تلاوت کیوں کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں اس ذات تک آواز پہنچا دیتا ہوں، جس کی بارگاہ میں، میں مناجات کر رہا ہوتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم بلند آواز میں قرأت کیوں کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں شیطان کو بھگاتا ہوں، اور سوئے ہوئے کو بیدار کرتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم ایک سورت اور پھر دوسری سورت کیوں پڑھتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: کیا آپ نے کبھی مجھے سنا کہ جو الفاظ اُس کا حصہ نہ ہوں، میں نے وہ شامل کر دیے ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: پھر یہ سب (سورتیں) پاکیزہ ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3599]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3599]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 867»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3600
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قِيلَ لِأَبِي بَكْرٍ: لِمَ تُخَافِتُ فِي قِرَاءَتِكَ؟ قَالَ: إِنِّي أُسْمِعُ مَنْ أُنَاجِي وَقِيلَ لِعُمَرَ: لِمَ تَجْهَرُ بِقِرَاءَتِكَ؟ قَالَ: أُوقِظُ الْوَسْنَانَ، وَقِيلَ لِرَجُلٍ آخَرَ: لِمَ تَخْلِطُ فِي قِرَاءَتِكَ؟ قَالَ: تَسْمَعُنِي أَزِيدُ فِيهِ مَا لَيْسَ فِيهِ؟ قَالَ: لَا قَالَ: فَإِنَّهُ طَيِّبٌ أَخْلِطُ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَابْنُ مَعِينٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: آپ پست آواز میں تلاوت کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: میں اُس ذات کو سنا دیتا ہوں، جس سے میں مناجات کر رہا ہوتا ہوں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: آپ بلند آواز میں تلاوت کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں سوئے ہوئے کو بیدار کرتا ہوں، ایک اور صاحب سے دریافت کیا گیا: آپ اپنی تلاوت (میں مختلف سورتوں کو) ملا کیوں دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: کیا آپ نے مجھے سنا ہے؟ کہ میں نے اس میں کوئی ایسا اضافہ کیا ہو؟ جو اس میں نہ ہو؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! تو انہوں نے جواب دیا: یہ پاکیزہ چیزیں ہیں، جنہیں میں ایک دوسرے میں ملا دیتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن جابر ہے، جسے امام أحمد اور عمرو بن علی نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور علی بن مدینی اور یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3600]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3601
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ اطَّلَعَ فِي بَيْتٍ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ يَجْهَرُونَ بِالْقِرَاءَةِ فَقَالَ:" إِنَّ الْمُصَلِّيَ يُنَاجِي رَبَّهُ فَلْيَنْظُرْ بِمَا يُنَاجِيهِ، وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ بِالْقُرْآنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ مِنْ سُوءِ حِفْظِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ مِنْ سُوءِ حِفْظِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں سے جھانک کر دیکھا، لوگ بلند آواز میں تلاوت کر رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نمازی، اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کر رہا ہوتا ہے، تو اُسے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ وہ کیسے مناجات کر رہا ہے؟ تم میں سے کوئی ایک دوسرے کے مقابلے میں بلند آواز میں تلاوت نہ کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے، اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3601]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے، اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3601]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3602
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الَّذِي يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ كَالَّذِي يَجْهَرُ بِالصَّدَقَةِ، وَإِنَّ الَّذِي يُسِرُّ بِالْقُرْآنِ كَالَّذِي يُسِرُّ بِالصَّدَقَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا: بَشِيرُ بْنُ نُمَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي الْأُخْرَى: إِسْحَاقُ بْنُ مَالِكٍ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا: بَشِيرُ بْنُ نُمَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي الْأُخْرَى: إِسْحَاقُ بْنُ مَالِكٍ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص بلند آواز میں قرآن پڑھتا ہے، وہ گویا ظاہر کر کے صدقہ دیتا ہے، اور جو شخص پست آواز میں قرآن پڑھتا ہے، وہ گویا پوشیدہ طور پر صدقہ دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی بشیر بن نمیر ہے، اور وہ متروک ہے، دوسری سند میں ایک راوی اسحاق بن مالک ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3602]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الصاد ما اسند ابو امامة القاسم بن عبد الرحمن بن يزيد الشامى مولى معاوية، 7601، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7742»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3603
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى مِنْكُمْ بِاللَّيْلِ فَلْيَجْهَرْ بِقِرَاءَتِهِ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي بِصَلَاتِهِ وَتَسْمَعُ لِقِرَاءَتِهِ، وَإِنَّ مُؤْمِنِي الْجِنِّ الَّذِينَ يَكُونُونَ فِي الْهَوَاءِ وَجِيرَانَهُ مَعَهُ فِي مَسْكَنِهِ يُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ وَيَسْتَمِعُونَ قِرَاءَتَهُ وَإِنَّهُ يَطْرُدُ بِجَهْرِهِ بِقِرَاءَتِهِ عَنْ دَارِهِ وَعَنِ الدُّورِ الَّتِي حَوْلَهُ فُسَّاقَ الْجِنِّ وَمَرَدَةَ الشَّيَاطِينِ".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُولِهِ فِي بَابٍ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ وَالْكَلَامِ عَلَيْهِ.
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُولِهِ فِي بَابٍ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ وَالْكَلَامِ عَلَيْهِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے جو شخص رات کے وقت (نفل) نماز ادا کرے، اُسے بلند آواز میں تلاوت کرنی چاہیے، کیونکہ فرشتے اس کی پیروی میں نماز ادا کرتے ہیں، اور اس کی قرأت کو سنتے ہیں، اور جنات سے تعلق رکھنے والے مؤمنین، جو کھلی جگہ پر رہتے ہیں اور اس شخص کے گھر میں اُس کے ساتھ پڑوسی کے طور پر رہتے ہیں، وہ بھی اُس شخص کی نماز کی اقتداء میں نماز ادا کرتے ہیں، اور اُس کی تلاوت کو سنتے ہیں، ایسا شخص بلند آواز میں قرأت کر کے اپنے گھر سے، اور اپنے آس پاس موجود گھروں سے فاسق جنوں اور مردود شیاطین کو دور کر دیتا ہے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، یہ حدیث اس سے پہلے طویل روایت کے طور پر، رات کے وقت نماز ادا کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، اور وہاں اس پر کلام بھی گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3603]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي:"رواه الطبراني في الكبير، وفيه إسماعيل بن عياش، وحديثه عن غير أهل بلده ضعيف، وهذا منه (2/272)
حدیث نمبر: 3604
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدَّ، لَيْسَ فِيهَا تَرْجِيعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَجِيهٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَجِيهٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت لمبی ہوتی تھی، اُس میں ترجیع نہیں ہوتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن وجیہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3604]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن وجیہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3604]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3605
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: بِتُّ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ لَيْلَةً فَقَامَ أَوَّلَ اللَّيْلِ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي فَكَانَ يَقْرَأُ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ فِي مَسْجِدِ حَيِّهِ، يُرَتِّلُ وَلَا يُرَجِّعُ يُسْمِعُ مَنْ حَوْلَهُ وَلَا يُرَجِّعُ صَوْتَهُ، حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنَ الْغَلَسِ إِلَّا كَمَا بَيْنَ أَذَانِ الْمَغْرِبِ إِلَى الِانْصِرَافِ مِنْهَا ثُمَّ أَوْتَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بن قیس بیان کرتے ہیں: ایک رات میں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ گزاری، وہ رات کے ابتدائی حصے میں کھڑے ہوئے اور کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے، وہ اس طرح تلاوت کر رہے تھے جیسے اپنے محلے کی مسجد کا امام تلاوت کرتا ہے، وہ ترتیل کے ساتھ قرآن پڑھ رہے تھے، ترجیع کے ساتھ نہیں پڑھ رہے تھے، اپنے آس پاس موجود افراد تک اُن کی آواز جا رہی تھی، اور وہ اپنی آواز میں ترجیع نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ جب صبح ہونے میں اتنی دیر رہ گئی، جتنا مغرب کی اذان سے لے کے نماز سے فارغ ہونے کے درمیان کا وقت ہوتا ہے، تو انہوں نے وتر ادا کر لیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3605]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3605]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3606
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمْ يُخَافِتْ مَنْ أَسْمَعَ أُذُنَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص اپنے کانوں کو سناتا ہے، وہ پست آواز میں تلاوت کرنے والا نہیں ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3606]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3606]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
50. بَابُ التَّغَنِّي بِالْقُرْآنِ .
قرآن کو اچھی آواز میں تلاوت کرنا
حدیث نمبر: 3607
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَسَلُ بْنُ سُفْيَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَسَلُ بْنُ سُفْيَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اچھی آواز میں قرآن کی تلاوت نہیں کرتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عسل بن سفیان ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے، اور دوسروں کے (برخلاف) نقل کرتا ہے، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3607]

تخریج الحدیث: «مسند ابي موصلي مسند عائشة 4630»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
51. بَابُ كَمْ يَقْرَأُ فِي اللَّيْلِ .
رات کی نماز میں کتنی تلاوت کی جائے؟
حدیث نمبر: 3608
عَنْ وَاثِلَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عُدَّ الْآيَ فِي التَّطَوُّعِ وَلَا تَعُدَّهُ فِي الْفَرِيضَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو يَحْيَى التَّمِيمِيُّ الْكُوفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو يَحْيَى التَّمِيمِيُّ الْكُوفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نفل نماز میں، تم آیات کو شمار کر لو، لیکن فرض میں انہیں شمار نہ کرو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابویحیی تمیمی کوفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3608]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابویحیی تمیمی کوفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3608]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلي الموصلي حديث وائلة بن الأسقع، 7320، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 590، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1698»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف