الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3629
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ لِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَدْ حُبِّبَ إِلَيْكَ الصَّلَاةُ فَخُذْ مِنْهَا مَا شِئْتَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جبرائیل نے مجھ سے کہا: آپ کے نزدیک نماز کو محبوب بنایا گیا ہے، تو آپ اس میں سے جتنی چاہیں، اختیار کر لیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3629]

تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب، 2144 مسند أحمد بن حنبل، مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب، حديث 2238 مسند أحمد بن حنبل، مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب، 2616 المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما أسد عبد الله بن عباس رضى الله عنهما، يوسف بن مهران، حديث 12713 مسند عبد بن حميد، مسند ابن عباس رضى الله عنه 667، أخرجه مسند أحمد برقم: 2206»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3630
وَعَنْ سَفِينَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَعَبَّدَ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ وَاعْتَزَلَ النِّسَاءَ حَتَّى صَارَ كَأَنَّهُ شَنٌّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَفِينَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ قَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: لَيْسَ بِثِقَةٍ.

سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انتقال سے پہلے (اہتمام کے ساتھ) عبادت کرتے رہے، اور خواتین سے لاتعلقی اختیار کی، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یوں ہو جاتے، جیسے بوسیدہ مشکیزہ ہو (یعنی وہ کسی استعمال میں نہیں آتا)۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن عبدالرحمن بن سفینہ کی، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: وہ ثقہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3630]

تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار، ما أسند سفينة 3242، أخرجه مسند البزار برقم: 3840»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3631
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ جَالِسًا ذَاتَ يَوْمٍ وَالنَّاسُ حَوْلَهُ فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ لِكُلِّ نَبِيٍّ شَهْوَةً، وَإِنَّ شَهْوَتِي فِي قِيَامِ اللَّيْلِ إِذَا قُمْتُ فَلَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ خَلْفِي، وَإِنَّ اللَّهَ جَعَلَ لِكُلِّ نَبِيٍّ طُعْمَةً، وَإِنَّ طُعْمَتِي هَذَا الْخُمْسُ فَإِذَا قَضَيْتُ فَهُوَ لِوُلَاةِ الْأَمْرِ مِنْ بَعْدِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ أَبِيهِ، وَإِسْحَاقُ: لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَأَبُوهُ: وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کی دلچسپی کی چیز بنائی ہے، اور میری دلچسپی کی چیز رات کے وقت نوافل ادا کرنا ہے، جب میں نماز ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوؤں، تو کوئی شخص میرے پیچھے کھڑا نہ ہو، اور اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کو کوئی عطیہ دیا ہے، اور میرا عطیہ یہ خمس ہے، جب میرا انتقال ہو جائے گا، تو یہ میرے بعد والے حکمران کو ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے اسحاق بن عبداللہ بن کیسان نے نقل کیا ہے۔ ابوحاتم نے اسے کمزور قرار دیا ہے، اور اس کے باپ کو یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3631]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما أسند عبد الله بن عباس رضي الله عنهما باب 12344، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12552»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3632
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى تَوَرَّمَتْ قَدَمَاهُ - أَوْ سَاقَاهُ - فَقِيلَ لَهُ: أَلَيْسَ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟! قَالَ:" أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا؟".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (نوافل ادا کرتے ہوئے) اتنا (طویل) قیام کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلیاں ورم آلود ہو جاتی تھیں، اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: کیا ایسا نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3632]
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3632]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلي، قتادة 2830 معجم ابن الأعرابي 691 المعجم الأوسط للطبراني، باب العين باب الميم من اسمه محمد، 5844 التهجد وقيام الليل لابن أبى الدنيا باب ذكر القائمين حتى تورمت أقدامهم 213»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3633
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ حَتَّى وَرِمَ قَدَمَاهُ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ:" أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت (نفل) نماز ادا کرتے رہتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے پاؤں ورم آلود ہو جاتے تھے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3633]

تخریج الحدیث: «المعجم الصغير للطبراني من اسمه جعفر 328 المعجم الأوسط للطبراني، باب الجيم من اسمه جعفر، 3455، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3398، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 301»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3634
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي حَتَّى تَرِمَ قَدَمَاهُ فَقِيلَ لَهُ: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ تَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ جَاءَكَ مِنَ اللَّهِ أَنْ قَدْ غَفَرَ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ:" أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا؟".
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (رات کے وقت نوافل ادا کرتے ہوئے اتنی طویل) نماز ادا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں ورم آلود ہو جاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ ایسا کرتے ہیں؟ جب کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے پاس یہ بات آ چکی ہے کہ اُس نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں پروردگار کا شکر گزار بندہ نہ بنوں؟ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس کا کچھ حصہ روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3634]
یہ روایت امام بزار نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3634]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن خزيمة جماع أبواب ذكر الوتر وما فيه من السنن جماع أبواب صلاة التطوع بالليل باب استحباب الصلاة وكثرتها وطول القيام فيها يشكر الله لما يولى 1115 معجم ابن الأعرابي، 131 شعب الإيمان للبيهقي، فصل فى براءة نبينا صلى الله عليه وسلم فى النبوة 1466 الشمائل المحمدية للترمذى باب ما جاء فى عبادة رسول الله صلى الله عليه وسلم 254 سنن ابن ماجه كتاب إقامة الصلاة، باب ما جاء فى طول القيام فى الصلوات 1416 السنن الصغرى، كتاب قيام الليل وتطوع النهار الاختلاف على عائشة فى إحياء الليل 1634 السنن الكبرى للنسائى كتاب قيام الليل وتطوع النهار ذكر صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم بالليل واختلاف ألفاظ حديث 1302»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3635
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُومُ اللَّيْلَ حَتَّى تَتَفَطَّرَ قَدَمَاهُ، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَلَيِسَ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ:" أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ وَرَوَى عَنْهُ الْعُقَيْلِيُّ وَكَانَ يَزْعُمُ أَنَّهُ ثِقَةٌ.

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نوافل ادا کرتے رہتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے پاؤں پھول جاتے تھے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت نہیں کر دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن حکم ہے، اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: یہ بعض اوقات غلطی کرتا ہے، عقیلی نے اس سے روایات نقل کی ہیں ان کا یہ کہنا ہے: یہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3635]

تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبراني، باب العين باب الميم من اسمه محمد 7331، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7195، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 301»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3636
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي حَتَّى تَرِمَ قَدَمَاهُ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ:" أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا!".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو قَتَادَةَ الْحَرَّانِيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو قَتَادَةَ الْحَرَّانِيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (رات کے وقت طویل نفل) نماز ادا کرتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے پاؤں ورم آلود ہو جاتے تھے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت نہیں کر دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوقتادہ حرانی ہے، جسے امام أحمد، یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3636]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبرانى بقية الميم باب الواؤ على بن الأقمر، 18210، معجم ابن الأعرابي باب الدال 1606»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3637
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَسْتَاكُ مِنَ اللَّيْلِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، وَإِذَا قَامَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لَا يَتَكَلَّمُ وَلَا يَأْمُرُ بِشَيْءٍ وَسَلَّمَ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات میں دو، یا تین مرتبہ مسواک کیا کرتے تھے، جب آپ رات کی نماز ادا کرنے کے لئے اٹھتے تھے، تو آپ چار رکعات یوں ادا کرتے تھے کہ درمیان میں کوئی کلام نہیں کرتے تھے، اور کسی چیز کا حکم نہیں دیتے تھے، لیکن دو رکعات کے بعد سلام پھیر دیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3637]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3637]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند الأنصار حديث أبى أيوب الأنصاري، 22942 المعجم الكبير للطبراني باب الخاء، باب من اسمه خزيمة أبو سورة ابن أخي أبى أيوب 3957 مسند عبد بن حميد حديث أبى أيوب الأنصارى رضى الله عنه، 220، أخرجه مسند أحمد برقم: 23029، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4066»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3638
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ سِتَّ عَشْرَةَ رَكْعَةً سِوَى الْمَكْتُوبَةِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ زِيَادَاتِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ زِيَادَاتِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت سولہ رکعات ادا کرتے تھے، جو فرض نماز کے علاوہ ہوتی تھیں۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3638]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3638]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1245»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح