🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3659
وَعَنْ نَافِعِ بْنِ خَالِدٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ صَلَّى صَلَاةً خَفِيفَةً تَامَّةَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَنَافِعٌ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نافع بن خالد خزاعی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی ایسی جگہ نماز ادا کر رہے ہوتے تھے، جہاں لوگ دیکھ رہے ہوتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع اور سجود مکمل کرتے تھے، لیکن مختصر نماز ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ نافع نامی راوی کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3659]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الخاء، باب من اسمه خزيمة خالد أبو نافع الخزاعي 4004 الآحاد والمثانى لابن أبى عاصم خالد الخزاعي رضي الله عنه، 2060، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4113»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3660
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ مِثْلَ حَدِيثِ مَالِكٍ فِي صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً وَاضْطِجَاعُهُ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، فِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے مالک کی نقل کردہ روایت کی مانند روایت نقل کی ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گیارہ رکعات ادا کی تھیں، اور دائیں پہلو کے بل لیٹ گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں، کچھ رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3660]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3661
وَعَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ غَزِيَّةَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَحْسَبُ أَحَدُكُمْ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يُصَلِّي حَتَّى يُصْبِحَ أَنَّهُ قَدْ تَهَجَّدَ، إِنَّمَا التَّهَجُّدُ: الْمَرْءُ يُصَلِّي الصَّلَاةَ بَعْدَ رَقْدَةٍ ثُمَّ الصَّلَاةَ بَعْدَ رَقْدَةٍ وَتِلْكَ كَانَتْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ إِسْنَادٌ صَحِيحٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حجاج بن غزیہ رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ فرماتے ہیں: تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ جب کوئی شخص رات کو نوافل ادا کرتا رہے، اور صبح ہونے تک مسلسل نماز ادا کرتا ہے، تو اُس نے تہجد ادا کر لی، حالانکہ تہجد ادا کرنے والا شخص وہ ہوتا ہے، جو کچھ دیر سونے کے بعد نماز ادا کرے، پھر کچھ دیر سونے کے بعد نماز ادا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اسی طرح ہوتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ یہ صحیح سند کے ساتھ منقول ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3661]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3662
وَعَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو الْمَازِنِيِّ قَالَ: أَيَحْسَبُ أَحَدُكُمْ إِذَا قَامَ يُصَلِّي حَتَّى يُصْبِحَ أَنْ قَدْ تَهَجَّدَ، إِنَّمَا التَّهَجُّدُ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ رَقْدَةٍ ثُمَّ الصَّلَاةِ بَعْدَ رَقْدَةٍ، وَتِلْكَ كَانَتْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِبَعْضِهِ وَفِي بَعْضِهَا: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَهَجَّدُ بَعْدَ نَوْمِهِ وَكَانَ يَسْتَنُّ قَبْلَ أَنْ يَتَهَجَّدَ وَمَدَارُهُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ كَاتِبِ اللَّيْثِ، قَالَ فِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ، ابْنُ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدنا حجاج بن عمرو مازنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم میں سے کوئی ایک شخص یہ سمجھتا ہے کہ جو شخص صبح ہونے تک مسلسل نماز ادا کرتا رہے اس نے تہجد ادا کر لی، حالانکہ تہجد یہ ہوتی ہے کہ سونے کے بعد نماز ادا کی جائے، پھر سونے کے بعد نماز ادا کی جائے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، بعض روایات میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے کے بعد (بیدار ہو کر) تہجد ادا کرتے تھے، اور آپ تہجد سے پہلے مسواک کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا مدار عبداللہ بن صالح پر ہے، جو لیث کا کاتب ہے، اس کے بارے میں عبدالملک بن شعیب بن لیث نے یہ کہا: ہے: یہ ثقہ اور مامون ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3662]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3215»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
57. بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى صَلَاةً لَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ فِيهَا إِلَّا بِخَيْرٍ .
جو شخص نماز ادا کرے، اور اس میں صرف بھلائی کے بارے میں سوچے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3663
عَنْ عُثْمَانَ أَنَّهُ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ لَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ فِيهِمَا إِلَّا بِخَيْرٍ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" إِلَّا بِخَيْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے تین، تین مرتبہ وضو کیا، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میرے اس وضو کی طرح وضو کرے، پھر دو رکعات ادا کرے اور اُن دو رکعات کے درمیان صرف بھلائی کے بارے میں سوچے، تو اُس شخص کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”صرف بھلائی کے بارے میں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3663]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 162، وأخرجه سنن النسائي برقم: 84، وأخرجه مسند أحمد برقم: 423، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 693، وأخرجه مسند البزار برقم: 432، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 10، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 723»

الحكم على الحديث:
إسناده سند
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
58. بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى صَلَاةً لَا يَسْهُو فِيهَا .
جو شخص ایسی نماز ادا کرے کہ اس میں سہو کا شکار نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3664
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لَا يَسْهُو فِيهِنَّ غُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے، پھر چار رکعات ادا کرے، جن کے درمیان وہ سہو کا شکار نہ ہو، تو اُس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابوالمخارق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3664]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار حديث عبد الله بن عمرو بن العاص، 2087، أخرجه مسند البزار برقم: 2389»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3665
وَعَنْ رَبِيعَةَ بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ ثُمَّ صَلَّى غَيْرَ سَاهٍ وَلَا لَاهٍ كُفِّرَ عَنْهُ مَا كَانَ بِهِ مِنْ سَيِّئَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
ربیعہ بن قیس بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے، پھر نماز ادا کرے، جس میں سہو کا شکار نہ ہو، اور لہو کا شکار نہ ہو، تو اُس شخص کے گناہوں کو ختم کر دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3665]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار حديث عبد الله بن عمرو بن العاص، 2087 غَيْرَ سَاهِ وَلَا لاه مسند أحمد بن حنبل، مسند الشاميين، حديث عقبة بن عامر الجهني عن النبى صلى الله عليه وسلم 17139 مسند أحمد بن حنبل، مسند الشاميين حديث عقبة بن عامر الجهني عن النبى صلى الله عليه وسلم 17140 مسند عبد الله بن المبارك حديث 53 مسند الروياني، إياس بن عامر أبو سلمى، 269 المعجم الكبير للطبرانى، من اسمه عبد الله، من اسمه عقيل، ربيعة بن قيس، 14732 الزبد والرقائق لابن المبارك، باب فضل ذكر الله عزوجل، 1131»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
59. بَابُ صَلَاةِ الْحَاجَةِ .
نماز حاجت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3666
عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: صَحِبْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَتَعَلَّمُ مِنْهُ فَلِمَا حَضَرَهُ الْمَوْتُ قَالَ: آذِنِ النَّاسَ بِمَوْتِي فَآذَنْتُ النَّاسَ بِمَوْتِهِ، فَجِئْتُ وَقَدْ مُلِئَ الدَّارُ وَمَا سِوَاهُ [ قَالَ: فَقُلْتُ: قَدْ آذَنْتُ النَّاسِ بِمَوْتِكَ، وَقَدْ مُلِئَ الدَّارُ وَمَا سِوَاهُ ] قَالَ: أَخْرِجُونِي فَأَخْرَجْنَاهُ قَالَ: فَأَجْلِسُونِي فَأَجْلَسْنَاهُ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ يُتِمُّهُمَا أَعْطَاهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مَا سَأَلَ مُعَجَّلًا أَوْ مُؤَخَّرًا".
قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: [ يَا أَيُّهَا النَّاسُ ] إِيَّاكُمْ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمُلْتَفِتٍ فَإِنْ غُلِبْتُمْ فِي التَّطَوُّعِ فَلَا تُغْلَبُنَّ فِي الْفَرَائِضِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَيْمُونٌ أَبُو مُحَمَّدٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
یوسف بن عبداللہ بن سلام بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے پاس رہا، تاکہ اُن سے علم حاصل کرتا رہوں، جب اُن کی وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: لوگوں کو میرے قریب المرگ ہونے کی اطلاع دے دو! میں نے لوگوں کو اطلاع دے دی، میں آیا تو گھر بھر چکا تھا اور باہر بھی لوگ موجود تھے، میں نے کہا: میں نے لوگوں کو آپ کے قریب المرگ ہونے کی اطلاع دیدی ہے، تو گھر اور باہر لوگ بھر چکے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: تم مجھے باہر لے جاؤ! ہم انہیں باہر لے آئے، تو انہوں نے فرمایا: تم مجھے بٹھاؤ! ہم نے انہیں بٹھا دیا، انہوں نے فرمایا: اے لوگو! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے اور پھر دو رکعات مکمل ادا کرے، تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگے گا، تو اللہ تعالیٰ اُسے وہ چیز جلدی یا تاخیر سے عطا کر دے گا“۔ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! نماز کے دوران ادھر ادھر توجہ کرنے سے بچو! کیونکہ ادھر ادھر توجہ کرنے والے کی نماز نہیں ہوتی ہے، اگر مجبوراً ایسا کرنا پڑے، تو نفل میں ایسا کر لو، فرض میں ایسا نہ کرنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون ابومحمد ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3666]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند الأنصار من مسند القبائل، من حديث أبى الدرداء عويمر 26895، أخرجه مسند أحمد برقم: 26951»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3667
وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي مَا أَعَمَلَكَ إِلَى هَذَا الْبَلَدِ؟ أَوْ مَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا، إِلَّا صِلَةُ مَا كَانَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ وَالِدِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ فَقَالَ: بِئْسَ سَاعَةُ الْكَذِبِ هَذِهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أَوْ أَرْبَعًا - شَكَّ سَهْلٌ - يُحْسِنُ فِيهِمَا الرُّكُوعَ وَالْخُشُوعَ ثُمَّ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ غَفَرَ لَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أَوْ أَرْبَعًا مَكْتُوبَةً أَوْ غَيْرَ مَكْتُوبَةٍ يُحْسِنُ فِيهَا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ" وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
یوسف بن عبداللہ بن سلام بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کی اس بیماری کے دوران حاضر ہوا، جس میں اُن کا انتقال ہوا تھا، انہوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم یہاں کس کام کے سلسلے میں آئے ہو؟ (یہاں راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تم کیوں آئے ہو؟ تو یوسف بن عبداللہ نے کہا: میں صرف اُس تعلق کی وجہ سے آیا ہوں، جو آپ کے اور میرے والد سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے درمیان تھا، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جھوٹ بولنے کے لئے یہ گھڑی بری ہے (یعنی یہ گھڑی جب میں دنیا سے رخصت ہو رہا ہوں) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے، پھر کھڑے ہو کر دو رکعات، یا چار رکعات ادا کرے (یہ شک سہل نامی راوی کو ہے) وہ اُن دونوں رکعت میں اچھی طرح سے رکوع اور خشوع کرے، پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے تو اُس کی مغفرت ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”پھر وہ کھڑا ہو کر دو یا چار رکعات ادا کرے، خواہ وہ فرض ہوں یا نفل ہوں، اور وہ اُن میں اچھی طرح رکوع و سجود کرے“۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3667]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26998، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5022»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3668
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَخْتَلِفُ إِلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فِي حَاجَةٍ لَهُ فَكَانَ عُثْمَانُ لَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهِ وَلَا يَنْظُرُ فِي حَاجَتِهِ فَلَقِيَ عُثْمَانَ بْنَ حُنَيْفٍ فَشَكَا ذَلِكَ إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ بْنُ حُنَيْفٍ: ائْتِ الْمِيضَأَةَ فَتَوَضَّأْ ثُمَّ ائْتِ الْمَسْجِدَ فَصَلِّ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَبِيِّ الرَّحْمَةِ، يَا مُحَمَّدُ إِنِّي أَتَوَجَّهُ بِكَ إِلَى رَبِّي فَيَقْضِي لِي حَاجَتِي، وَتَذْكُرُ حَاجَتَكَ، وَرُحْ إِلَيَّ حِينَ أَرُوحُ مَعَكَ فَانْطَلَقَ الرَّجُلُ فَصَنَعَ مَا قَالَ لَهُ ثُمَّ أَتَى بَابَ عُثْمَانَ فَجَاءَ الْبَوَّابُ حَتَّى أَخَذَ بِيَدِهِ فَأَدْخَلَهُ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَأَجْلَسَهُ مَعَهُ عَلَى الطِّنْفِسَةِ وَقَالَ: حَاجَتُكَ؟ فَذَكَرَ حَاجَتَهُ فَقَضَاهَا لَهُ ثُمَّ قَالَ لَهُ: مَا ذَكَرْتَ حَاجَتَكَ حَتَّى كَانَتْ هَذِهِ السَّاعَةُ، وَقَالَ: مَا كَانَتْ لَكَ مِنْ حَاجَةٍ فَائْتِنَا، ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ فَلَقِيَ عُثْمَانَ بْنَ حُنَيْفٍ فَقَالَ لَهُ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا مَا كَانَ يَنْظُرُ فِي حَاجَتِي وَلَا يَلْتَفِتُ إِلَيَّ حَتَّى كَلَّمْتَهُ فِيَّ، فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ حُنَيْفٍ: وَاللَّهِ مَا كَلَّمْتُهُ وَلَكِنْ شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَاهُ رَجُلٌ ضَرِيرٌ فَشَكَا إِلَيْهِ ذَهَابَ بَصَرِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَ تَصْبِرُ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيْسَ لِي قَائِدٌ وَقَدْ شَقَّ عَلَيَّ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتِ الْمِيضَأَةَ فَتَوَضَّأْ ثُمَّ صَلِّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ ادْعُ بِهَذِهِ الْكَلِمَاتِ" فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ حُنَيْفٍ: فَوَاللَّهِ مَا تَفَرَّقْنَا وَطَالَ بِنَا الْحَدِيثُ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهِ الرَّجُلُ كَأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ بِهِ ضَرَرٌ قَطُّ.
قُلْتُ رَوَى التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ خَالِيًا عَنِ الْقِصَّةِ، وَقَدْ قَالَ الطَّبَرَانِيُّ عَقِبَهُ: وَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ بَعْدَ ذِكْرِ طُرُقِهِ الَّتِي رُوِيَ بِهَا.
سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنے کسی کام کے سلسلے میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس آتا جاتا رہا، لیکن سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس کی طرف توجہ نہیں دی، اور اس کی ضرورت کا جائزہ نہیں لیا، اُس شخص کی ملاقات سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے ہوئی اس نے اس بات کی شکایت سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کے سامنے کی، تو سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم وضو کے برتن کے پاس جاؤ وضو کرو، پھر تم مسجد میں آؤ، اُس میں دو رکعات ادا کرو، اور پھر یہ پڑھو: ”اے اللہ! میں اپنے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو نبی رحمت ہیں، اُن کے وسیلے سے تجھ سے سوال کرتا ہوں، اور تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں، اے سیدنا محمد! میں آپ کو اپنے پروردگار کی بارگاہ کی طرف متوجہ کرواتا ہوں (کہ آپ میرے لئے یہ دعا کریں) تاکہ پروردگار میری حاجت کو پورا کر دے“۔ (پھر سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تم اپنے کام کا ذکر کرو اور پھر ادھر جب جاؤ گے، تو میں بھی تمہارے ساتھ جاؤں گا، وہ شخص چلا گیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے جو اُسے بتایا تھا، وہ اُس نے کیا، پھر وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دروازے پر آیا، تو دربان آیا، اُس نے اس شخص کا ہاتھ پکڑا، اور اسے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس لے گیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے ساتھ اپنے بچھونے پر بٹھایا، اور فرمایا: تمہیں کیا کام ہے؟ اس شخص نے اپنی ضرورت کا ذکر کیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اُسے پورا کرنے کی ہدایت کی، پھر اُس سے فرمایا تم نے اپنی ضرورت بتانے میں اتنی دیر کر دی؟ پھر انہوں نے فرمایا: تمہیں جب بھی کوئی ضرورت ہو، تو تم ہمارے پاس آ جایا کرو، وہ شخص ان کے پاس سے نکلا، تو اس کی ملاقات سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے ہوئی، اس شخص نے اُن سے کہا: اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا کرے، پہلے تو وہ میری ضرورت کی طرف غور و فکر ہی نہیں کرتے تھے، اور میری طرف توجہ ہی نہیں کرتے تھے، آپ نے اُن سے میرے بارے میں بات چیت کی، تو انہوں نے ایسا کیا، تو سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے ان کے ساتھ کوئی بات نہیں کی، ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، ایک نابینا شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے بینائی رخصت ہونے کی شکایت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم صبر سے کام نہیں لیتے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے ساتھ لے کے چلنے والا کوئی نہیں ہے، اور مجھے بڑی پریشانی ہوتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم وضو کے برتن کے پاس جاؤ، وضو کرو، پھر دو رکعات ادا کرو، پھر یہ دعا کرو، سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ یہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! ابھی ہم وہاں سے اٹھے نہیں تھے، اور گفتگو کیے ہوئے زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی کہ وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو یوں لگ رہا تھا کہ جیسے اُسے کوئی ضرر لاحق ہی نہیں تھا (یعنی اس کی بینائی بالکل ٹھیک ہو چکی تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے، جو پورے واقعے کے علاوہ ہے، امام طبرانی فرماتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے، انہوں نے اس کے مختلف طرق ذکر کرنے کے بعد یہ بات بیان کی ہے، جن طرق کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3668]
تخریج الحدیث: «الجامع للترمذي، أبواب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب فى دعاء الضيف 3587، سنن ابن ماجه كتاب إقامة الصلاة، باب ما جاء فى صلاة الحاجة 1381 صحيح ابن خزيمة جماع أبواب ذكر الوتر وما فيه من السنن جماع أبواب التطوع غير ما تقدم ذكرنا لها، باب صلاة الترغيب والترتيب، 1145 المستدرك على الصحيحين للحاكم أول كتاب المناسك، كتاب الدعاء 1850، السنن الكبرى للنسائى كتاب عمل اليوم والليلة، ذكر حديث عثمان بن حنيف، حديث 10097 مسند أحمد بن حنبل، مسند الشاميين حديث عثمان بن حنيف . 16925 المعجم الصغير للطبراني من اسمه طاهر، 509 المعجم الكبير للطبراني، باب من اسمه عمر من اسمه عثمان، ما أسند عثمان بن حنيف 8190 عمل اليوم والليلة لابن السني باب ما يقول لمن ذهب بصره 627، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3578، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1385، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1221، 1973، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1219، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8311، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 481»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں