🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْعِيدِ وَبَعْدَهَا 3230 عَنْ أَيُّوبَ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَالْحَسَنَ يُصَلِّيَانِ يَوْمَ الْعِيدِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ الْإِمَامُ قَالَ: وَرَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ جَاءَ فَجَلَسَ وَلَمْ يُصَلِّ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .
عید سے پہلے اور اس کے بعد (نفل) نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3249
وَعَنْ كُرْدُوسٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُكَبِّرُ فِي الْأَضْحَى وَالْفِطْرِ تِسْعًا تِسْعًا يَبْدَأُ فَيُكَبِّرُ أَرْبَعًا ثُمَّ يَقْرَأُ ثُمَّ يُكَبِّرُ وَاحِدَةً فَيَرْكَعُ بِهَا ثُمَّ يَقُومُ فِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ فَيَبْدَأُ فَيَقْرَأُ ثُمَّ يُكَبِّرُ أَرْبَعًا يَرْكَعُ بِإِحْدَاهُنَّ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
کردوس بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نماز میں نو، نو تکبیریں کہتے تھے، وہ سب سے پہلے آغاز میں چار تکبیریں کہتے تھے، پھر تلاوت کرتے تھے، پھر ایک تکبیر کہتے تھے، اور اس کے ذریعے رکوع میں چلے جاتے تھے، پھر دوسری رکعت میں کھڑے ہوتے تھے، تو پہلے تلاوت کرتے تھے پھر چار تکبیریں تھے، اور ان میں سے ایک تکبیر کے ذریعے وہ رکوع میں چلے جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3249]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3250
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ بَيْنَ كُلِّ تَكْبِيرَتَيْنِ قَدْرَ كَلِمَةٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ وَهُوَ ضَعِيفٌ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہر دو تکبیروں کے درمیان ایک کلمے جتنا وقفہ ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3250]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3251
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: التَّكْبِيرُ فِي الْعِيدَيْنِ أَرْبَعًا كَالصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عیدین میں، نماز جنازہ کی طرح چار تکبیریں کہی جائیں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3251]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله، عبد الله بن مسعود الهذلي باب حديث 9365»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3252
عَنْ أَبِي طَرَفَةَ عَبَّادِ بْنِ الرَّيَّانِ اللَّخْمِيِّ الْحِمْصِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ الْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِي كَرِبَ وَهُوَ فِي قَرْيَةٍ عَلَى أَمْيَالٍ مِنْ حِمْصَ يَوْمَ عِيدٍ فَقُلْنَا: اخْرُجْ فَصَلِّ بِنَا الْعِيدَ فَقَالَ: لَا، صَلُّوا فُرَادَى رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو طَرَفَةَ لَا أَعْرِفُهُ
ابوطرفہ عباد بن ریان لخمی حمصی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، جو حمص سے چند میل دور ایک گاؤں میں رہتے تھے، یہ عید کے دن کی بات ہے، ہم نے کہا: آپ تشریف لے جائیں اور ہمیں عید کی نماز پڑھائیں انہوں نے فرمایا: جی نہیں! تم لوگ اکیلے، اکیلے نماز ادا کر لو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ابوطرفہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3252]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3253
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: مَنْ فَاتَتْهُ الْعِيدُ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس شخص کی عید کی نماز فوت ہو جائے، وہ چار رکعات ادا کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3253]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ ثقات۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3254
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ يَوْمَ الْعِيدِ عَلَى رَاحِلَتِهِ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کے دن اپنی سواری پر موجود رہ کر خطبہ دیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3254]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3255
عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُمَرَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: لَقِيتُ وَاثِلَةَ يَوْمَ عِيدٍ فَقُلْتُ: تَقَبَّلَ اللَّهُ مِنَّا وَمِنْكَ فَقَالَ: [ نَعَمْ ] تَقَبَّلَ اللَّهُ مِنَّا وَمِنْكَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَحَبِيبٌ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَأَبُوهُ لَمْ أَعْرِفْهُ
حبیب بن عمر انصاری بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: عید کے دن میری ملاقات سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو میں نے کہا: اللہ تعالیٰ ہماری اور آپ کی طرف سے قبول فرمائے، تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں! اللہ تعالیٰ تمہاری اور ہماری طرف سے قبول فرمائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، حبیب نامی راوی کے بارے میں امام ذہبی نے یہ کہا: ہے: کہ یہ مجہول ہے، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس کے والد سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3255]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى الْجَبَّانِ فِي الْعِيدِ 3256 عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: الْخُرُوجُ إِلَى الْجَبَّانِ فِي الْعِيدَيْنِ مِنَ السُّنَّةِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ .
عید کے لئے کھلی جگہ پر جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3256
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: الْخُرُوجُ إِلَى الْجَبَّانِ فِي الْعِيدَيْنِ مِنَ السُّنَّةِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے، وہ فرماتے ہیں: عیدین کے موقع پر (نماز عید کی ادائیگی کے لیے) کھلی جگہ کی طرف جانا سنت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3256]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5327»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3257
وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ أَيْضًا قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ الصَّلَاةُ فِي الْجَبَّانِ.
ان کے حوالے سے ایک روایت میں یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: سنت یہ ہے کہ نماز عید کھلی جگہ پر ادا کی جائے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3257]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3258
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمًا فِي السُّوقِ يَوْمَ الْعِيدِ يَنْظُرُ وَالنَّاسُ يَمُرُّونَ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ فِيهِمَا: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا انْصَرَفَ مِنَ الْعِيدَيْنِ أَتَى وَسَطَ الْمُصَلَّى فَقَامَ فَنَظَرَ [ إِلَى ] النَّاسِ كَيْفَ يَنْصَرِفُونَ وَكَيْفَ سَمْتُهُمْ ثُمَّ يَقِفُ سَاعَةً ثُمَّ يَنْصَرِفُ وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ مُوَثَّقُونَ وَإِنْ كَانَ فِيهِمُ الْمُنْكَدِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ فَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ
سیدنا عبدالرحمن بن عثمان تیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا عید کے دن آپ بازار میں کھڑے ہوئے تھے، اور لوگوں کو گزرتے ہوئے ملاحظہ فرما رہے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے ان دونوں میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ عید کی نماز سے فارغ ہوئے تو آپ عیدگاہ کے درمیان تشریف لے آئے اور کھڑے ہو کر لوگوں کو دیکھنے لگے کہ وہ کیسے واپس جا رہے ہیں اور ان کا طور طریقہ کیا ہے؟ آپ کچھ دیر کھڑے رہے پھر آپ بھی واپس تشریف لے گئے“۔
امام طبرانی کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ ان میں ایک راوی منکدر بن محمد بن منکدر ہے، اس کو امام أحمد امام ابوداؤد اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جب کہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3258]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15638، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 494»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں