الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى الْجَبَّانِ فِي الْعِيدِ 3256 عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: الْخُرُوجُ إِلَى الْجَبَّانِ فِي الْعِيدَيْنِ مِنَ السُّنَّةِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ .
عید کے لئے کھلی جگہ پر جانا
حدیث نمبر: 3269
وَعَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عِنْدَ كُسُوفِ الشَّمْسِ فَقَامَ فَكَبَّرَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ كَمَا قَرَأَ، ثُمَّ رَفَعَ كَمَا رَكَعَ ثُمَّ رَكَعَ كَمَا قَرَأَ، فَصَنَعَ ذَلِكَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ أَنْ يَسْجُدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَامَ إِلَى الثَّانِيَةِ فَصَنَعَ مِثْلَ ذَلِكَ وَلَمْ يَقْرَأْ بَيْنَ الرُّكُوعِ رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى فِيهِ كَلَامٌ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کے موقع پر نماز ادا کی، آپ کھڑے ہوئے، آپ نے تکبیر کہی پھر آپ نے تلاوت کی، پھر آپ رکوع میں گئے، اور اتنی دیر رہے جتنی دیر آپ نے تلاوت کی تھی، پھر آپ اُٹھے اور اتنی دیر کھڑے رہے جتنی دیر آپ نے رکوع کیا تھا، پھر آپ رکوع میں گئے اور اتنی دیر رہے جتنی آپ نے تلاوت کی تھی، ایسا آپ نے چار مرتبہ کیا، یہ سجدے میں جانے سے پہلے کی بات ہے، پھر آپ دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوئے، تو آپ نے وہ رکعت بھی اسی طرح ادا کی آپ نے رکوع کے درمیان قرأت نہیں کی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3269]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3269]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2924»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3270
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ مِنْكُمْ وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ يَسْتَعْتِبُ بِهِمَا عِبَادَهُ لِيَنْظُرَ مَنْ يَخَافُهُ وَمَنْ يَذْكُرُهُ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ فَاذْكُرُوهُ" رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک سورج اور چاند، تم میں سے کسی ایک کے مرنے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو متوجہ کرتا ہے، تاکہ اس بات کو ظاہر کرے کہ کون اس سے ڈرتا ہے، اور اس کا ذکر کرتا ہے، جب تم یہ صورت حال دیکھو، تو اللہ کے ذکر کی طرف جاؤ اور اس کا ذکر کرو!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3270]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3270]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث صحیح ولہ شاہد
حدیث نمبر: 3271
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: سِحْرُ الشَّمْسِ فَتَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ فَإِنْ كَانَ هُوَ التُّسْتَرِيَّ فَقَدْ تَكَلَّمَ فِيهِ الدَّارَقُطْنِيُّ وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَا أَعْرِفُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، لوگوں نے کہا: سورج پر جادو کیا گیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”قیامت قریب آ گئی ہے، چاند دو ٹکڑے ہو گیا ہے، اگر وہ کوئی آیت دیکھتے ہیں، تو وہ منہ موڑ لیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں: یہ جاری رہنے والا جادو ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن زکریا ہے، جو امام طبرانی کا استاد ہے، اگر وہ تستری ہے، تو امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے، اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3271]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8311»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3272
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِشَيْءٍ تُحْدِثُونَهُ وَلَكِنَّ ذَلِكُمْ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - يَعْتَبِرُ بِهَا عِبَادُهُ يَشْكُرُ مَنْ يَخَافُهُ وَمَنْ يَذْكُرُهُ فَإِذَا رَأَيْتُمْ بَعْضَ آيَاتِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَافْزَعُوا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ فَاذْكُرُوهُ وَاخْشَوْهُ" وَكَانَ صَلَّى لَنَا يَوْمَ خَسَفَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ وَعَظَنَا وَذَكَّرَنَا ثُمَّ قَالَ:" مَا رَأَيْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فِي الدُّنْيَا لَهُ لَوْنٌ وَلَا نُبِّئْتُمْ بِهِ فِي الْجَنَّةِ وَلَا فِي النَّارِ إِلَّا قَدْ صُوِّرَ لِي فِي قِبَلِ هَذَا الْجِدَارِ مُنْذُ صَلَّيْتُ لَكُمْ صَلَاتِي هَذِهِ فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ مُصَوَّرًا فِي جِدَارِ الْمَسْجِدِ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضَعِيفٌ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک سورج اور چاند کسی کے مرنے کی وجہ سے، یا کسی اور واقعہ کے رونما ہونے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں،، جن کے ذریعے اللہ کے بندے عبرت حاصل کرتے ہیں، جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے، اور شکر کرتا ہے، اور اس کا ذکر کرتا ہے، جب تم اللہ تعالیٰ کی نشانی کو دیکھو، تو اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف چلے جاؤ، اس کا ذکر کرو اور اس سے ڈرو!“۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب سورج گرہن ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں وعظ و نصیحت کی، پھر یہ بات ارشاد فرمائی: ”دنیا میں جو بھی چیز تم نے دیکھی، جس کا کوئی رنگ ہو، یا جنت کے بارے میں، یا جہنم کے بارے میں، یا جس چیز کے بارے میں تمہیں بتایا گیا، تو وہ اس دیوار پر میرے سامنے تصویر کی شکل میں پیش کی گئی، جب سے میں تمہیں نماز پڑھا رہا تھا، تو میں نے مسجد کی دیوار میں اس کی تصویر دیکھ لی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس میں ضعیف راوی موجود ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3272]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس میں ضعیف راوی موجود ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3272]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه سمرة ما اسند سمرة بن جندب سليمان بن سمرة عن ابيه حديث 6902»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث صحیح ولہ شاہد
حدیث نمبر: 3273
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبَّادٍ الْعَبْدِيِّ مِنْ - أَهْلِ الْبَصْرَةِ - قَالَ: شَهِدْتُ يَوْمًا خُطْبَةً لِسَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ فَذَكَرَ فِي خُطْبَتِهِ حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: بَيْنَا أَنَا وَغُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ نَرْمِي عَرْضَيْنِ لَنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ قِيدَ رُمْحَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةٍ فِي عَيْنِ النَّاظِرِ اسْوَدَّتْ حَتَّى أَضَاءَتْ كَأَنَّهَا مُؤْمَةٌ قَالَ: [ فَقَالَ ] أَحَدُنَا لِصَاحِبِهِ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَاللَّهِ لَيُحْدِثَنَّ شَأْنُ هَذِهِ الشَّمْسِ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أُمَّتِهِ حَدَثًا قَالَ: فَدَفَعْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا هُوَ بَارِزٌ قَالَ: وَوَافَقْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ خَرَجَ إِلَى النَّاسِ، فَاسْتَقْدَمَ فَقَامَ بِنَا كَأَطْوَلِ مَا قَامَ بِنَا فِي صَلَاةٍ قَطُّ لَا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا ثُمَّ سَجَدَ كَأَطْوَلِ مَا سَجَدَ بِنَا فِي صَلَاةٍ قَطُّ لَا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا ثُمَّ فَعَلَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِكَ فَوَافَقَ تَجَلِّي الشَّمْسِ جُلُوسَهُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ قَالَ زُهَيْرٌ: حَسِبْتُهُ قَالَ: فَسَلَّمَ فَحَمِدَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَشَهِدَ أَنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي قَصَّرْتُ عَنْ شَيْءٍ مِنْ تَبْلِيغِ رِسَالَاتِ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - لَمَا أَخْبَرْتُمُونِي ذَاكَ؟ (فَبَلَّغْتُ رِسَالَاتِ رَبِّي كَمَا يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُبَلَّغَ، وَإِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي بَلَّغْتُ رِسَالَاتِ رَبِّي لَمَا أَخْبَرْتُمُونِي ذَاكَ؟) قَالَ: فَقَامَ رِجَالٌ فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسَالَاتِ رَبِّكَ وَنَصَحْتَ لِأُمَّتِكَ وَقَضَيْتَ الَّذِي عَلَيْكَ (ثُمَّ سَكَتُوا) ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ رِجَالًا يَزْعُمُونَ أَنَّ كُسُوفَ هَذِهِ الشَّمْسِ وَكُسُوفَ هَذَا الْقَمَرِ وَزَوَالَ هَذِهِ النُّجُومِ عَنْ مَطَالِعِهَا لِمَوْتِ رِجَالٍ عُظَمَاءَ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ وَإِنَّهُمْ قَدْ كَذَبُوا، وَلَكِنَّهَا آيَاتٌ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - يَعْتَبِرُ بِهَا عِبَادُهُ فَيَنْظُرُ مَنْ يُحْدِثُ لَهُ مِنْهُمْ تَوْبَةً وَإِنِّي وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ مُنْذُ قُمْتُ أُصَلِّي مَا أَنْتُمْ لَاقُوهُ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكُمْ وَآخِرَتِكُمْ، وَإِنَّهُ وَاللَّهِ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ ثَلَاثُونَ كَذَّابًا آخِرُهُمُ الْأَعْوَرُ الدَّجَّالُ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ الْيُسْرَى كَأَنَّهَا عَيْنُ أَبِي يَحْيَى - لِشَيْخٍ حِينَئِذٍ مِنَ الْأَنْصَارِ بَيْنَهُ وَبَيْنَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ - وَإِنَّهُ مَتَى مَا يَخْرُجُ فَإِنَّهُ سَوْفَ يَزْعُمُ أَنَّهُ اللَّهُ فَمَنْ آمَنَ بِهِ وَصَدَّقَهُ وَاتَّبَعَهُ لَمْ يَنْفَعْهُ صَالِحٌ مِنْ عَمَلِهِ سَلَفَ، وَمَنْ كَفَرَ بِهِ وَكَذَّبَهُ لَمْ يُعَاقَبْ بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلِهِ - وَقَالَ حَسَنٌ: بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلِهِ سَلَفَ - وَإِنَّهُ سَيَظْهَرُ - أَوْ قَالَ: سَوْفَ يَظْهَرُ - عَلَى الْأَرْضِ كُلِّهَا إِلَّا الْحَرَمَ وَبَيْتَ الْمَقْدِسِ، وَإِنَّهُ يَحْضُرُ الْمُؤْمِنُونَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَيُزَلْزَلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا ثُمَّ يُهْلِكُهُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى حَتَّى أَنَّ جَذْمَ الْحَائِطِ - أَوْ قَالَ: أَصْلَ الْحَائِطَ - قَالَ حَسَنٌ الْأَشْيَبُ: وَأَصْلَ الشَّجَرَةِ لَتُنَادِي - أَوْ قَالَ: تَقُولُ: - يَا مُؤْمِنُ - أَوْ قَالَ: يَا مُسْلِمُ - هَذَا يَهُودِيٌّ - أَوْ قَالَ هَذَا كَافِرٌ - تَعَالَ فَاقْتُلْهُ قَالَ: وَلَنْ يَكُونَ ذَلِكَ كَذَلِكَ حَتَّى تَرَوْا أُمُورًا يَتَفَاقَمُ شَأْنُهَا فِي أَنْفُسِكُمْ وَتَسْأَلُونَ بَيْنَكُمْ هَلْ كَانَ نَبِيُّكُمْ ذَكَرَ لَكُمْ مِنْهَا ذِكْرًا؟ وَحَتَّى تَزُولَ جِبَالٌ عَنْ مَرَاتِبِهَا ثُمَّ عَلَى أَثَرِ ذَلِكَ الْقَبْضُ" قَالَ: ثُمَّ شَهِدَ خُطْبَةً لِسَمُرَةَ ذَكَرَ فِيهَا هَذَا الْحَدِيثَ مَا قَدَّمَ كَلِمَةً وَلَا أَخَّرَهَا عَنْ مَوْضِعِهَا قُلْتُ: فِي السُّنَنِ بَعْضُهُ فِي الْكُسُوفِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ:" وَأَنَّهُ سَيَظْهَرُ عَلَى الْأَرْضِ كُلِّهَا إِلَّا الْحَرَمَ وَبَيْتَ الْمَقْدِسِ" وَقَالَ أَيْضًا: قَالَ الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ: وَحَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ:" فَيُصْبِحُ فِيهِمْ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَهْزِمُهُ اللَّهُ وَجُنُودَهُ"، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ قَالَ التِّرْمِذِيُّ فِيمَا رَوَاهُ مِنْهُ: حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ثعلبہ بن عباد عبدی، جن کا تعلق اہل بصرہ سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے خطبے میں موجود تھا، انہوں نے اس خطبے کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک حدیث ذکر کی: انہوں نے بیان کیا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں، ایک مرتبہ میں اور انصار سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا، نشانہ بازی کر رہے تھے، یہاں تک کہ سورج دیکھنے والے کی نظر میں دو نیزوں، یا تین نیزوں جتنا ہو گیا، وہ سیاہ ہو گیا تھا اور ”مومتہ“ (یہاں مسند أحمد میں لفظ ”تنومۃ“ تحریر ہے اور اس سے مراد ایک مخصوص نباتات ہے) کی طرح لگتا تھا انہوں نے یہ بات بیان کی ہم دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: کہ ہم مسجد کی طرف چلتے ہیں، اللہ کی قسم! سورج کے اس معاملے کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ضرور کوئی نئی بات پیش آئے گی، سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مسجد کی طرف گئے، تو ہم نے یہ بات پائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف تشریف لائے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگئے بڑھے آپ نے ہمیں نماز پڑھائی، جو طویل ترین نماز تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پہلے اپنی طویل نماز کبھی نہیں پڑھائی تھی ہمیں آپ کی آواز سنائی نہیں دی، پھر آپ سجدے میں چلے گئے اور وہ سب سے طویل سجدہ تھا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بھی نماز میں ہمیں کروایا ہو، ہمیں آپ کی آواز سنائی نہیں دی تھی، پھر آپ نے دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دوسری رکعت کے بعد بیٹھے ہوئے تھے، تو اسی دوران سورج روشن ہو گیا، زہیر نامی راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بھی کہا: تھا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا، آپ نے اللہ تعالی کی حمد و ثناء بیان کی، اور اس بات کی گواہی دی کہ آپ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ میں نے اپنے پروردگار کے پیغام کے تبلیغ کے حوالے سے کوئی کوتاہی کی ہے، تو تم مجھے بتاؤ کہ وہ کیا ہے؟ میں نے اپنے پروردگار کا پیغام اسی طرح تبلیغ کر دیا ہے، جس طرح اس کی تبلیغ کی جانی چاہیے تھی، اور اگر تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ میں نے اپنے پروردگار کے پیغام کی تبلیغ کر دی ہے، تو تم مجھے اس بارے میں بتا دو!“ راوی بیان کرتے ہیں: تو کچھ لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے یہ بات کہی: ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے اپنے پروردگار کے پیغام کی تبلیغ کر دی، اپنی امت کی خیرخواہی کی، اپنے ذمہ لازم فرض کو ادا کیا، پھر وہ لوگ خاموش ہو گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امابعد! کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں اس سورج کا گرہن ہونا یا چاند کا گرہن ہونا، یا ستاروں کا اپنی جگہ سے زائل ہو جانا، زمین پر موجود بڑے لوگوں کے مرنے کی وجہ سے ہوتا ہے، ایسے لوگ غلط کہتے ہیں: بلکہ ایسی چیزیں، اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے کچھ نشانیاں ہیں، جن کے ذریعے اللہ تعالی کے بندے عبرت حاصل کرتے ہیں، اور اللہ تعالی یہ بات دیکھتا ہے کہ ان بندوں میں سے کون توبہ کرتا ہے؟ اللہ کی قسم! جب میں کھڑا ہوا یہاں نماز ادا کر رہا تھا، تو میں نے ہر اس چیز کو دیکھ لیا جس کا سامنا تم لوگ دنیا میں کرو گے اور آخرت میں کرو گے، اللہ کی قسم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک تیس کذاب نہیں نکلیں گے، جن میں سے آخری ”کانا دجال ہو گا، جس کی بائیں آنکھ پر پھیرا گیا ہو گا، وہ ابویحی کی آنکھ کی مانند ہو گئی، یہ بات آپ نے ایک عمر رسیدہ شخص کے بارے میں کہی، جس کا تعلق انصار سے تھا، اور وہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے درمیان موجود تھا، (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) جب وہ نکلے گا، تو وہ یہ کہے گا: کہ وہ اللہ تعالیٰ ہے، جو شخص اس پر ایمان لائے گا، اس کی تصدیق کرے گا، اس کی پیروی کرے گا، اس کا پہلے والا کوئی عمل اسے فائدہ نہیں دے گا، جو شخص اس کا کفر کرے گا، اُسے جھٹلائے گا، اس کے کسی عمل پر اس کا مواخذہ نہیں ہو گا، یہاں پر حسن نامی راوی نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے: وہ عنقریب ظاہر ہو گا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں، راوی کو شک ہے) وہ پوری روئے زمین پر غلبہ حاصل کر لے گا، صرف حرم اور بیت المقدس پر حاصل نہیں کر سکے گا، اُس وقت اہل ایمان بیت المقدس میں اکھٹے ہوں گے، وہاں ایک زبردست زلزلہ آئے گا، پھر اللہ تعالیٰ اس (رجال) کو ہلاک کر دے گا، یہاں تک کہ ایک دیوار کی جڑ (یہاں پر ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:) درخت کی جڑ، پکار کر یہ کہے گی: اے مؤمن! (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اے مسلمان! یہ یہودی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) یہ کافر ہے، تم آگے آؤ، اور اسے قتل کر دو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک تم کچھ اور امور نہیں دیکھو گے، جن کے بارے میں تمہیں اپنے ذہن میں الجھن ہو گی، اور تم ایک دوسرے سے اس کے بارے میں دریافت کرو گے کہ کیا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے کسی چیز کا ذکر کیا تھا؟ اور یہاں تک کہ پہاڑ اپنی جگہ سے ہل جائیں گے، پھر اُس کے بعد قبض کیا جانا ہو گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد وہ پھر ایک مرتبہ سمرہ رضی اللہ عنہ کے خطبے میں شریک ہوئے، جس میں انہوں نے یہ بات بیان کی تو انہوں نے اس میں نہ تو کوئی بات آگے کی، اور نہ ہی کوئی کلام اپنی جگہ سے پیچھے کیا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”سن“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے، جو سورج گرہن کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”عنقریب وہ حرم اور بیت المقدس کے علاوہ پوری روئے زمین پر غلبہ حاصل کر لے گا“۔ انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے، اسود بن قیس بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بات کہی تھی: ”تو اُن لوگوں کے درمیان سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام تشریف لائیں گے، تو وہ دجال اور اس کے لشکر کو ختم کر دیں گے“۔ اس کے بعد باقی حدیث حسب سابق ہے، امام ترمذی نے اس میں سے جو حصہ نقل کیا ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3273]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19665، وأخرجه فتح الباري برقم: 6704، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2952، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1620»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن اور امام ترمذی کے بقول یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
حدیث نمبر: 3274
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ إِبْرَاهِيمُ كَسَفَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ النَّاسُ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ لِمَوْتِ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَسَعِيدُ بْنُ أَسَدِ بْنِ مُوسَى ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے) سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو سورج گرہن ہو گیا، لوگوں نے کہا: سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کے انتقال کی وجہ سے سورج گرہن ہوا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک سورج اور چاند، اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ کسی کے مرنے یا جینے پر گرہن نہیں ہوتے ہیں، جب تم انہیں (گرہن کی حالت میں) دیکھو، تو نماز کی طرف جاؤ!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، سعید بن اسد بن موسیٰ نامی راوی کا ذکر امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3274]

إسنادہ حسن، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں اور اس کے متن کی اصل صحیح بخاری و مسلم میں موجود ہے۔
حدیث نمبر: 3275
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: انْكَسَفَ الْقَمَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ قُلْتُ: حَدِيثُهُ الَّذِي رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ وَهَذَا فِي كُسُوفِ الْقَمَرِ وَلَمْ يُتِمَّ هَذَا وَلَكِنْ أَحَالَهُ عَلَيْهِ - وَفِي إِسْنَادِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں چاند گرہن ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے ابن جریج کی نقل کردہ حدیث کی مانند روایت نقل کی ہے:
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، میں یہ کہتا ہوں: ان کی حدیث وہ ہے، جسے ابن جریج نے سورج گرہن کے بارے میں نقل کیا ہے،
یہ روایت چاند گرہن کے بارے میں ہے، انہوں نے اسے مکمل نہیں کیا، بلکہ ان کی طرف منسوب کر دیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3275]

حدیث نمبر: 3276
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّ سُفْيَانَ أَنَّ يَهُودِيَّةً كَانَتْ تَدْخُلُ عَلَى عَائِشَةَ فَتَحَدَّثُ عِنْدَهَا فَإِذَا قَامَتْ قَالَتْ: أَعَاذَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَتْهُ بِذَلِكَ فَقَالَ:" كَذَبَتْ إِنَّمَا ذَلِكَ لِأَهْلِ الْكِتَابِ" فَكَسَفَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ:" أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ" ثُمَّ كَبَّرَ فَقَامَ فَأَطَالَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَامَ وَأَطَالَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ يَقُولُ فِيهِمَا مِثْلَ قِيَامِهِ وَيَرْكَعُ مِثْلَ رُكُوعِهِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَمُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَذَا التَّابِعِيُّ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ
موسیٰ بن عبدالرحمن نے اُم سفیان کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ایک یہودی عورت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آئی اور ان کے پاس بات چیت کرنے لگی، جب وہ اُٹھ کر جانے لگی، تو اس نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کو قبر کے عذاب سے بچائے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے غلط کہا: ہے، یہ اہل کتاب کے لئے ہے (یعنی انہیں عذاب قبر ہو گا) پھر سورج گرہن ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں قبر کے عذاب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں، پھر آپ نے تکبیر کہی اور قیام کیا اور طویل قیام کیا اور رکوع کیا اور طویل رکوع کیا، پھر اپنے سر کو اٹھایا اور کھڑے ہوئے تو طویل قیام کیا پھر رکوع کیا اور طویل رکوع کیا، لیکن یہ پہلے والے رکوع سے کم تھا، پھر آپ نے دو رکوع اور دو سجدوں کے ساتھ دو رکعات ادا کیں، ان دونوں میں آپ کا قیام اتنا ہی تھا، اور رکوع آپ کے رکوع جتنا ہی تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے موسیٰ بن عبدالرحمن نامی راوی تابعی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3276]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے موسیٰ بن عبدالرحمن نامی راوی تابعی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3276]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3277
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ رِيحٍ شَدِيدَةٍ كَانَ مَفْزَعُهُ إِلَى الْمَسْجِدِ حَتَّى تَسْكُنَ الرِّيحُ، وَإِذَا حَدَثَ فِي السَّمَاءِ حَدَثٌ مِنْ خُسُوفِ شَمْسٍ أَوْ قَمَرٍ كَانَ مَفْزَعُهُ إِلَى الصَّلَاةِ حَتَّى تَنْجَلِيَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ زِيَادِ بْنِ صَخْرٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب شدید ہوا والی رات ہوتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تشریف لے آتے تھے، جب تک ہوا رک نہیں جاتی تھی، اور جب آسمان میں کوئی چیز رونما ہوتی تھی، جیسے سورج یا چاند گرہن ہو جاتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کرتے تھے، جب تک وہ ختم نہیں ہو جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں زیاد بن صخر کی سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3277]

5. بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ .
استسقاء کا بیان
حدیث نمبر: 3278
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ رَبُّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَوْ أَنَّ عَبِيدِي أَطَاعُونِي لَأَسْقَيْتُهُمُ الْمَطَرَ بِاللَّيْلِ وَأَطْلَعْتُ عَلَيْهِمُ الشَّمْسَ بِالنَّهَارِ وَلَمَا أَسْمَعْتُهُمْ صَوْتَ الرَّعْدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ فِيهِ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا؟ قَالَ:" جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ بِقَوْلِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قُلْتُ: وَمَدَارُهُ عَلَى صَدَقَةَ بْنِ مُوسَى الدَّقِيقِيِّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَقَالَ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ الدَّقِيقِيُّ، وَكَانَ صَدُوقًا.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پروردگار فرماتا ہے: اگر میرے بندے میری اطاعت کریں، تو میں انہیں رات کے وقت بارش کے ذریعے سیراب کروں گا، اور دن کے وقت سورج کو طلوع کروں گا، اور میں انہیں بجلی کی کڑک نہیں سنواؤں گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ایمان کی تجدید کرو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لا الہ الا اللہ پڑھ کر اپنے ایمان کی تجدید کرو!“۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا مدار صدقہ بن موسیٰ دقیقی پر ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، مسلم بن ابراہیم کہتے ہیں: ہمیں صدقہ دقیقی نے حدیث بیان کی، وہ صدوق ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3278]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8493»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف