الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِي الْمُعَافَى الشَّاكِرِ وَالْمُبْتَلَى الصَّابِرِ .
عافیت والے شکرگزار اور آزمائش کا شکار صبر کرنے والے شخص کا بیان
حدیث نمبر: 3727
عَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ رَأَى إِنْسَانًا بِهِ بَلَاءٌ فَقَالَ:" لَعَلَّكَ سَأَلْتَ رَبَّكَ يُعَجِّلُ لَكَ الْبَلَاءَ؟"، قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" فَهَلَّا سَأَلْتَ رَبَّكَ الْعَافِيَةَ وَقُلْتَ: رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَابِيُّ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُعْتَبَرُ بِهِ إِذَا رَوَى عَنْ ثِقَةٍ.

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے ایک شخص کو دیکھا جو کسی آزمائش (یعنی بیماری وغیرہ) کا شکار تھا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: شاید تم نے اپنے پروردگار سے یہ دعا کی ہو گی کہ وہ تمہیں جلدی (یعنی دنیا میں ہی) آزمائش کا شکار کر دے اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اپنے پروردگار سے عافیت کا سوال کیوں نہیں کیا؟ اور یہ کیوں نہیں کہا: ”اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زکریا غلابی ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے، جب یہ کسی ثقہ راوی سے روایت نقل کرے تو اس کا اعتبار کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3727]

تخریج الحدیث: «المعجم الصغير للطبزاني، من اسمه محمد، حديث 861، الأوسط للطبراني، باب العين، باب الميم من اسمه محمد، 6228، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6114، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 827»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3728
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عِبَادًا يُحْيِيهِمْ فِي عَافِيَةٍ وَيُمِيتُهُمْ فِي عَافِيَةٍ وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ فِي عَافِيَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْبَرَاءَ بْنِ النَّضْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْبَرَاءَ بْنِ النَّضْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہیں جنہیں وہ عافیت میں زندہ رکھتا ہے، اور جنہیں وہ عافیت میں موت دیتا ہے، اور جنہیں وہ عافیت میں جنت میں داخل کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن براء بن نضر ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3728]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن براء بن نضر ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3728]
تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبراني، باب الباء، من اسمه بكر 3171، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3127»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3729
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَافِيَةَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لِصَاحِبِهَا مِنْ جَزِيلِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ شَكَرَ وَذَكَرَ الْبَلَاءَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لِصَاحِبِهِ مِنْ جَزِيلِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ صَبَرَ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَأَنْ أُعَافَى فَأَشْكُرُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُبْتَلَى فَأَصْبِرُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَرَسُولُ اللَّهِ يُحِبُّ مَعَكَ الْعَافِيَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْبَرَاءَ بْنَ النَّضْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْبَرَاءَ بْنَ النَّضْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عافیت کا ذکر کیا، اور عافیت والے شخص کے لئے اللہ تعالیٰ نے جو عظیم اجر و ثواب تیار کیا ہے اس کا ذکر کیا جب کہ وہ بندہ شکر کرتا ہو، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آزمائش کا ذکر کیا، اور جب آزمائش کا شکار شخص صبر کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے جو عظیم اجر و ثواب تیار کیا ہے اس کا ذکر کیا، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں عافیت میں رہوں اور شکر کروں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں کسی آزمائش کا شکار ہو کر صبر کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے رسول بھی تمہارے ساتھ عافیت کو پسند کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن براء بن نضر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3729]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن براء بن نضر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3729]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3126»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
2. بَابٌ فِيمَنْ يُبْتَلَى .
جو شخص آزمائش کا شکار ہو جائے
حدیث نمبر: 3730
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ: انْطَلَقُوا إِلَى عَبْدِي فَصُبُّوا عَلَيْهِ الْبَلَاءَ [ صَبًّا، فَيَصُبُّونَ عَلَيْهِ الْبَلَاءَ ] ، فَيَحْمَدُ اللَّهَ فَيَرْجِعُونَ فَيَقُولُونَ: يَا رَبَّنَا صَبَبْنَا عَلَيْهِ الْبَلَاءَ صَبًّا كَمَا أَمَرْتَنَا فَيَقُولُ: ارْجِعُوا فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَ صَوْتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے بندے کی طرف جاؤ اور اس پر آزمائش انڈیل دو (فرشتے ایسا کرتے ہیں) تو وہ بندہ اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہے، جب فرشتے واپس آتے ہیں تو عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار جس طرح تو نے ہمیں حکم دیا تھا اس کے مطابق ہم نے اس پر آزمائش ڈال دی تھی پروردگار فرماتا ہے: تم واپس جاؤ میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ میں اس کی آواز سنوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3730]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3730]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح السنة برقم: 1425»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3731
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَيُجَرِّبُ أَحَدَكُمْ بِالْبَلَاءِ كَمَا يُجَرِّبُ أَحَدُكُمْ ذَهَبَهُ بِالنَّارِ فَمِنْهُ مَا يَخْرُجُ كَالذَّهَبِ الْإِبْرِيزِ فَذَاكَ حَمَاهُ اللَّهُ مِنَ الشُّبُهَاتِ، وَمِنْهُ مَا يَخْرُجُ دُونَ ذَلِكَ فَذَلِكَ الَّذِي يَشُكُّ بَعْضَ الشَّكِّ، وَمِنْهُ مَا يَخْرُجُ كَالذَّهَبِ الْأَسْوَدِ فَذَاكَ الَّذِي افْتُتِنَ".
اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی ایک شخص کی آزمائش کے ذریعے جانچ کرتا ہے، جس طرح تم میں سے کوئی ایک شخص آگ کے ذریعے اپنے سونے کو جانچتا ہے، تو اس میں سے جو نکلتا ہے وہ خالص سونے کی مانند ہوتا ہے، تو یہ وہ شخص ہو گا جسے اللہ تعالی نے شبہات سے بچا لیا ہو، اور اس میں سے کچھ ایسی چیز بھی نکلتی ہے، جو اس سے کم ہوتی ہے، تو یہ وہ شخص ہو گا، جو کچھ شک کا شکار ہو، اور اس میں سے وہ چیز بھی نکلتی ہے، جو سیاہ سونے کی مانند ہوتی ہے تو یہ وہ شخص ہے، جسے فتنہ کا شکار کیا گیا ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3731]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الصاد، ما أسند أبو أمامة، عفير بن معدان، 7556، المستدرك على الصحيحين للحاكم، كتاب الرقاق، حديث 7949، شعب الإيمان للبيهقي، التاسع والثلاثون من شعب الإيمان فصل فى ذكر ما فى الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات 9542»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3732
وَبِسَنَدِهِ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا مَرِضَ أَوْحَى اللَّهُ إِلَى مَلَائِكَتِهِ فَيَقُولُ: أَيَا مَلَائِكَتِي أَنَا قَيَّدْتُ عَبْدِي بِقَيْدٍ مِنْ قُيُودِي فَإِنْ قَبَضْتُهُ أَغْفِرُ لَهُ، وَإِنْ عَافَيْتُهُ فَجَسَدُهُ مَغْفُورٌ لَهُ لَا ذَنْبَ لَهُ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان جب بیمار ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کی طرف وحی کر کے یہ فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! میں نے اپنے بندے کو اپنی ایک بیڑی میں پابند کر دیا ہے اگر میں اس کو قبض کر لوں گا، تو میں اس کی مغفرت کر دوں گا، اور اگر میں نے اسے عافیت عطا کر دی (یعنی اس آزمائش سے نجات دے دی) تو اس کا جسم ایسا ہو گا کہ اس کی مغفرت ہو چکی ہو گی، اور اس کا کوئی گناہ نہیں ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3732]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الصاد، ما أسند أبو أمامة، عفير بن معدان، 7559 المستدرك على الصحيحين للحاكم، كتاب الرقاق، 7942، شعب الإيمان للبيهقي، التاسع والثلاثون من شعب الإيمان، فصل فى ذكر ما فى الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات، 9541»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3733
وَعَنْ أَبِي عِنْبَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا ابْتَلَاهُ، وَإِذَا ابْتَلَاهُ أَضْنَاهُ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا أَضْنَاهُ؟ قَالَ:" لَا يَتْرُكُ لَهُ أَهْلًا وَلَا مَالًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ، ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ وَلَمْ يَذْكُرْ سَبَبًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ، ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ وَلَمْ يَذْكُرْ سَبَبًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوعنبہ خولانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، تو اسے آزمائش کا شکار کر دیتا ہے، اور جب اسے آزمائش کا شکار کرتا ہے، تو اسے مشقت کا شکار کر دیتا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اسے مشقت کا شکار کرنے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اُس کے اہل خانہ اور مال کو اس کے لئے نہیں رہنے دیتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد ہے، جو امام طبرانی کا استاد ہے۔ امام ذہبی نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کوئی سبب ذکر نہیں کیا اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3733]

حدیث نمبر: 3734
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُصِيبَةُ تُبَيِّضُ وَجْهَ صَاحِبِهَا يَوْمَ تَسْوَدُّ الْوُجُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ رِقَاعٍ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ رِقَاعٍ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مصیبت اپنے متعلقہ فرد کے چہرے کو اس دن سفید کرے گی جس دن کئی چہرے سیاہ ہوں گئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن رقاع ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3734]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن رقاع ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3734]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3735
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَثُرَتْ ذُنُوبُ الْعَبْدِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَا يُكَفِّرُهَا ابْتَلَاهُ اللَّهُ بِالْحُزْنِ لِيُكَفِّرَهَا عَنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي الْبُيُوعِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَفِيهِ: أَنَّ مِنَ الذُّنُوبِ ذُنُوبًا لَا يُكَفِّرُهَا إِلَّا الْهَمُّ فِي طَلَبِ الْمَعِيشَةِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بندے کے گناہ زیادہ ہو جائیں اور اس کی کوئی ایسی چیز نہ ہو جو ان گناہوں کو ختم کر سکے تو اللہ تعالیٰ اسے غم کی آزمائش میں مبتلا کرتا ہے تاکہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: خرید و فروخت سے متعلق باب میں ایک حدیث آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اس میں یہ ذکر ہو گا کہ گناہوں میں سے کچھ گناہ ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا کفارہ صرف رزق کے حصول میں آدمی کی پریشانی بن سکتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3735]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24708»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3736
وَعَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ قَوْمًا ابْتَلَاهُمْ فَمَنْ صَبَرَ فَلَهُ الصَّبْرُ وَمِنْ جَزَعَ فَلَهُ الْجَزَعُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالی کسی قوم سے محبت کرتا ہے، تو انہیں آزمائش میں مبتلا کر دیتا ہے، جو شخص صبر سے کام لیتا ہے اسے صبر کا اجر و ثواب) نصیب ہو گا، اور جو شخص آہ وزاری کرے گا اسے آہ وزاری (کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3736]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3736]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23129»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح