🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ فِيمَنْ يُبْتَلَى .
جو شخص آزمائش کا شکار ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3737
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ قَوْمًا ابْتَلَاهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ کسی قوم سے محبت کرتا ہے، تو انہیں آزمائش میں مبتلا کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3737]
تخریج الحدیث: «الأوسط للطبرانى، باب الباء، من اسمه بكر، 3306، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3252»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابُ شِدَّةِ الْبَلَاءِ .
آزمائش کی شدت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3738
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ عِرْقُ الْكُلْيَةِ - وَهِيَ الْخَاصِرَةُ - تَأْخُذُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهْرًا مَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَخْرُجَ إِلَى النَّاسِ، وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَكْرَبُ حَتَّى آخُذَ بِيَدِهِ فَأَتْفُلُ فِيهَا بِالْقُرْآنِ ثُمَّ أَكُبُّهَا عَلَى وَجْهِهِ أَلْتَمِسُ بِذَلِكَ بَرَكَةَ الْقُرْآنِ وَبَرَكَةَ يَدِهِ فَأَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ مُجَابُ الدَّعْوَةِ فَادْعُ اللَّهَ يُفَرَّجْ عَنْكَ مَا أَنْتَ فِيهِ؟ فَيَقُولُ:" يَا عَائِشَةُ أَنَا أَشَدُّ النَّاسِ بَلَاءً".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پہلو کی ایک رگ کی تکلیف کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ماہ تک لوگوں کے پاس تشریف نہیں لے جا سکے میں آپ کو تکلیف کا شکار دیکھتی تھی یہاں تک کہ میں آپ کا ہاتھ پکڑ لیتی تھی پھر قرآن پڑھ کر اس پر دم کرتی تھی اور پھر آپ کے دست مبارک کو آپ کے چہرے پر پھیر دیتی تھی میں اس کے ذریعے قرآن کی برکت حاصل کرنا چاہتی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کی برکت حاصل کرنا چاہتی تھی میں یہ گزارش کرتی تھی یا رسول اللہ! آپ کی دعا قبول ہوتی ہے، تو آپ اللہ تعالٰی سے یہ دعا کریں کہ آپ جس صورت حال کا شکار ہیں اللہ تعالیٰ اسے ختم کر دے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! میں سب سے زیادہ سخت آزمائش کا شکار کیا جاتا ہوں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3738]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3913/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3739
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَرَقَهُ وَجَعٌ فَجَعَلَ يَشْتَكِي وَيَتَقَلَّبُ عَلَى فِرَاشِهِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لَوْ صَنَعَ هَذَا بَعْضُنَا لَوَجَدْتَ عَلَيْهِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الصَّالِحِينَ يُشَدَّدُ عَلَيْهِمْ وَإِنَّهُ لَا يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ نَكْبَةٌ مِنْ شَوْكَةٍ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَّا حُطَّتْ بِهِ عَنْهُ خَطِيئَةٌ وَرُفِعَتْ [ لَهُ ] بِهَا دَرَجَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف لاحق ہوئی آپ تکلیف کے عالم میں اپنے بستر پر پہلو بدلتے رہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اگر ہم میں سے کوئی ایسا کرتا، تو آپ اس پر ناراض ہوتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیک لوگوں پر سختی مسلط کی جاتی ہے، اور مومن کو جو بھی مصیبت لاحق ہوتی ہے خواہ وہ کانٹا چبھنے کی ہو یا وہ اس سے بھی کم ہو، تو اس کی وجہ سے اس کے گناہ ختم کر دیے جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے اس کا درجہ بلند کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3739]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24736، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3913/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3740
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ عَنْ عَمَّتِهِ فَاطِمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعُودُهُ فِي نِسَاءٍ فَإِذَا سِقَاءٌ مُعَلَّقٌ نَحْوَهُ يَقْطُرُ مَاؤُهُ عَلَيْهِ مِمَّا يَجِدُهُ مِنْ حَرِّ الْحُمَّى فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ دَعَوْتَ اللَّهَ فَشَفَاكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ بَلَاءً الْأَنْبِيَاءَ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ فِيهِ:" إِنَّا مُعَاشِرَ الْأَنْبِيَاءِ يُضَاعَفُ عَلَيْنَا الْبَلَاءُ" وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
ابوعبیدہ بن حذیفہ نے اپنی پھوپھی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ بیان کرتی ہیں: ہم کچھ خواتین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کرنے کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئیں آپ کے پاس ایک مشکیزہ لٹکایا گیا تھا جس میں سے پانی کے قطرے آپ پر ٹپک رہے تھے تاکہ آپ کو بخار کی جو گرمی محسوس ہو رہی ہے (اس کا حل ہو سکے) ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کر دیں، تو وہ آپ کو شفاء نصیب کر دے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش کا سامنا انبیاء کو کرنا پڑتا ہے پھر اس کے بعد ان کے بعد والے (زیادہ نیک لوگوں کو) پھر اس کے بعد ان کے بعد والوں کو پھر اس کے بعد ان کے بعد والوں کو (یعنی زیادہ نیک لوگوں کو ایسا کرنا پڑتا ہے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ہم انبیاء کے گروہ کو دگنی آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا ہے“۔ امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3740]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26539، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7858»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ بُلُوغِ الدَّرَجَاتِ بِالِابْتِلَاءِ .
آزمائش کے نتیجے میں درجات تک پہنچنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3741
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لِيَكُونُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ الْمَنْزِلَةُ فَمَا يَبْلُغُهَا بِعَمَلِهِ فَمَا يَزَالُ اللَّهُ يَبْتَلِيهِ بِمَا يَكْرَهُ حَتَّى يَبْلُغَهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ:" يَكُونُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ الْمَنْزِلَةُ الرَّفِيعَةُ"،، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کسی شخص کا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایک مخصوص مقام ہوتا ہے اس مقام تک آدمی اپنے عمل کے ذریعے نہیں پہنچ سکا تو اللہ تعالی اس شخص کو مسلسل اس آزمائش کا شکار کرتا ہے، جسے وہ ناپسند کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ شخص اس مقام تک پہنچ جاتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ ان کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالی کی بارگاہ میں اس کا بلند مرتبہ ہوتا ہے“۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3741]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى، مسند أبى هريرة، حديث 5959 صحيح ابن حبان، كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا، ذكر البيان بأن العبد قد يكون له عند الله المنازل، 2960 المستدرك على الصحيحين للحاكم، كتاب الجنائز، حديث 1207 شعب الإيمان للبيهقى، التاسع والثلاثون من شعب الإيمان، فصل فى ذكر ما فى الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات، 9480، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1314، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3851/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3742
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا سَبَقَتْ لَهُ مِنَ اللَّهِ مَنْزِلَةٌ لَمْ يَبْلُغْهَا بِعَمَلٍ ابْتَلَاهُ اللَّهُ فِي جَسَدِهِ، فِي مَالِهِ أَوْ وَلَدِهِ ثُمَّ صَبَّرَهُ عَلَى ذَلِكَ حَتَّى يُبَلِّغَهُ الْمَنْزِلَةَ الَّتِي سَبَقَتْ لَهُ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ وَفِيهِ قِصَّةٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ وَأَبُوهُ: لَمْ أَعْرِفْهُمَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
محمد بن خالد نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے یہ روایت نقل کی ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک بندے کے لئے جب اللہ تعالی کی طرف سے کوئی مقام طے ہو چکا ہو، اور آدمی اپنے عمل کے ذریعے وہاں تک نہ پہنچ سکتا ہو تو اللہ تعالی اس شخص کو اس کے جسم یا اس کے مال یا اس کی اولاد کے حوالے سے آزمائش کا شکار کر دیتا ہے، اور پھر اس آزمائش پر اسے صبر کی، توفیق دیتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالی اس شخص کو اس مقام تک پہنچا دیتا ہے، جو اللہ تعالی کی طرف سے اس کے لئے پہلے سے طے ہو چکا ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر معجم اوسط میں اور امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس میں پورا واقعہ ہے محمد بن خالد اور اس کے والدان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3742]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21833، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1089»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3743
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَزَالُ الْبَلَايَا بِالْمُؤْمِنِ وَالْمُؤْمِنَةِ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ وَمَا عَلَيْهِ خَطِيئَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آزمائشیں مسلسل مؤمن مرد یا مومن عورت کو لاحق ہوتی رہتی ہیں یہاں تک کہ وہ جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3743]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3744
وَعَنْ مُسْلِمٍ مَوْلَى الزُّبَيْرِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِيَاسِ بْنِ أَبِي فَاطِمَةَ الضَّمْرِيِّ فَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ:" مَنْ يُحِبُّ أَنْ يَصِحَّ فَلَا يَسْقَمُ؟" فَابْتَدَرْنَا فَقُلْنَا: نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَعَرَفْنَاهَا فِي وَجْهِهِ فَقَالَ:" أَتُحِبُّونَ أَنْ تَكُونُوا كَالْحَمِيرِ الضَّالَّةِ؟" قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ تَكُونُوا أَصْحَابَ كَفَّارَاتٍ؟ وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الْقَاسِمِ بِيَدِهِ إِنَّ اللَّهَ يَبْتَلِي الْمُؤْمِنَ بِالْبَلَاءِ وَمَا يَبْتَلِيهِ بِهِ إِلَّا لِكَرَامَتِهِ عَلَيْهِ، إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ أَنْزَلَهُ مَنْزِلَةً لَمْ يَبْلُغْهَا بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلِهِ فَيَبْتَلِيهِ مِنَ الْبَلَاءِ مَا يُبَلِّغُهُ تِلْكَ الدَّرَجَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ عَدِيٍّ قَالَ: وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
مسلم، جو زبیر کے آزاد کردہ غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں عبداللہ بن ایاس بن ابوفاطمہ ضمری کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے منقول یہ حدیث بیان کی وہ (یعنی ان کے دادا) بیان کرتے ہیں: ”میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے آپ نے دریافت کیا: کون شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ تندرست رہے بیمار نہ ہو؟ تو ہم نے جلدی کی ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایسا چاہتے ہیں ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناگواری کا احساس ہوا آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ اس بات کو پسند کرتے ہو کہ تم گمشدہ گدھے کی مانند ہو جاؤ؟ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس چیز کو پسند نہیں کرتے ہو کہ تم ایسے ہو جاؤ کہ تمہارے گناہوں کا کفارہ ہو جائے اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں ابوالقاسم کی جان ہے اللہ تعالیٰ مؤمن کو آزمائش کا شکار کرتا ہے، اور وہ اسے اس آزمائش کا شکار اس لئے کرتا ہے تاکہ اس پر اپنا کرم کرے اور اللہ تعالیٰ اسے ایک مخصوص مقام پر فائز کرنا چاہتا ہے اس مقام تک وہ شخص اپنے کسی عمل کے ذریعے نہیں پہنچ سکتا تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو آزمائش کا شکار کر دیتا ہے، اور وہ آزمائش اس شخص کو اس درجہ تک پہنچا دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور وہ ضعیف ہے، البتہ ابن عدی یہ کہتے ہیں: اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3744]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ السُّنْبُلَةِ .
مومن کی مثال سنبل (کھیت کی بالی) کی مانند ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3745
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ السُّنْبُلَةِ تَسْتَقِيمُ مَرَّةً وَتَخِرُّ مَرَّةً، وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَمَثَلِ الْأَرْزَةِ لَا تَزَالُ مُسْتَقِيمَةً حَتَّى تَخِرَّ وَلَا تَشْعُرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کی مثال (کھیت کی) بالی کی مانند ہے، جو کبھی جھک جاتی ہے، کبھی سیدھی ہو جاتی ہے، اور کافر کی مثال صنوبر کے درخت کی مانند ہے، جو ہمیشہ سیدھا رہتا ہے یہاں تک کہ ایک ہی مرتبہ گرتا ہے، اور اسے پتہ بھی نہیں: چلتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3745]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند جابر بن عبد الله رضى الله عنه 14888، أخرجه مسند أحمد برقم: 14347»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3746
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ:" مَتَى عَهْدُكَ بِأُمِّ مِلْدَمٍ وَهُوَ حَرٌّ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ؟" قَالَ: إِنَّ ذَلِكَ لَوَجَعٌ مَا أَصَابَنِي قَطُّ!! قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ الْخَامَةِ تَحْمَرُّ مَرَّةً وَتَصْفَرُّ أُخْرَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں ”اُم ملدم“ آخری مرتبہ کب ہوا تھا (راوی کہتے ہیں:) یہ ایک تپش ہوتی ہے، جو جلد اور گوشت کے درمیان محسوس ہوتی ہے (شاید اس سے مراد بخار ہے) اس نے کہا: یہ تکلیف تو مجھے کبھی لاحق نہیں ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن کی مثال، پودے (یا ترو تازہ گھاس) کی مانند ہوتی ہے، جو کبھی سرخ ہو جاتا ہے، اور کبھی زرد ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3746]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20775»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں