🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابٌ فِي الْأَرْوَاحِ .
ارواح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3937
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ كَعْبٍ قَالَ: لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ أَتَتْهُ أُمُّ مُبَشِّرٍ فَقَالَتْ: اقْرَأْ عَلَى ابْنِي السَّلَامَ فَقَالَ لَهَا: أَوَمَا سَمِعْتِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" رُوحُ الْمُؤْمِنِ طَائِرٌ يَعْلُقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ حَتَّى يُبْعَثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" قَالَتْ: بَلَى وَلَكِنْ ذُهِلْتُ.
قُلْتُ: حَدِيثُ كَعْبٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا ان کے پاس آئیں اور بولیں: میرے بیٹے کو سلام کہہ دیجیے گا سیدنا کعب نے ان سے کہا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے ”مومن کی روح پرندے کی شکل میں ہوتی ہے، اور جنت کے درخت سے لٹکی رہتی ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اسے دوبارہ زندہ کیا جائے گا“۔ اس خاتون نے جواب دیا: جی ہاں۔ لیکن میں بھول گئی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3937]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3938
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: الْجَنَّةُ مُعَلَّقَةٌ بِقُرُونِ الشَّمْسِ تُنْشَرُ فِي كُلِّ عَامٍ مَرَّةً وَأَرْوَاحُ الْمُؤْمِنِينَ فِي طَيْرٍ كَالزَّرَازِيرِ يَتَعَارَفُونَ مِنْهَا يُرْزَقُونَ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّةِ.
قَالَ خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ: إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ قَالُوا: رَبُّنَا أَلَمْ تَعِدْنَا أَنْ تُورِدَنَا النَّارَ؟ قَالَ: بَلَى وَلَكِنَّكُمْ مَرَرْتُمْ بِهَا وَهِيَ خَامِدَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يُونُسَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جنت سورج کے سینگوں کے ساتھ معلق ہے، وہ سال میں ایک مرتبہ پھیلتی ہے، اور مومنین کی ارواح پرندے میں ہوتی ہیں، جو زرزور (مینا کے جیسا ایک پرندہ) کی طرح کا پرندہ ہوتا ہے، وہ (ارواح) ایک دوسرے سے شناسا ہوتی ہیں اور انہیں جنت کا پھل رزق کے طور پر دیا جاتا ہے۔ خالد بن معدان بیان کرتے ہیں: جب اہل جنت، جنت میں داخل ہو جائیں گے تو یہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! کیا تو نے ہمارے ساتھ یہ وعدہ نہیں کیا تھا کہ تو ہمیں جہنم پر وارد کرے گا؟ تو پروردگار فرمائے گا: جی ہاں! لیکن جب تم اس کے پاس سے گزرے تھے تو وہ بجھی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یونس ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3938]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. بَابُ إِغْمَاضِ الْبَصَرِ وَمَا يَقُولُ .
(میت کی) آنکھیں بند کر دینا اور آدمی کیا کہے (یعنی کیا دعا کرے؟)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3939
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَبِي سَلَمَةَ وَهُوَ فِي الْمَوْتِ فَلَمَّا شَقَّ بَصَرَهُ مَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فَأَغْمَضَهُ، فَلَمَّا أَغْمَضَهُ صَاحَ أَهْلُ الْبَيْتِ فَسَكَّتَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" إِنَّ النَّفْسَ إِذَا خَرَجَتْ يَتْبَعُهَا الْبَصَرُ وَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَحْضُرُ الْمَيِّتَ فَيُؤَمِّنُونَ عَلَى مَا يَقُولُ أَهْلُ الْمَيِّتِ"، قَالَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ ارْفَعْ دَرَجَةَ أَبِي سَلَمَةَ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَوْمَ الدِّينِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي النَّوَّارِ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے جو انتقال کر چکے تھے ان کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک بڑھا کر ان کی آنکھیں بند کر دیں جب آنکھیں بند کیں تو گھر والے رونے لگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خاموش کروایا اور ارشاد فرمایا: جب جان نکلتی ہے، تو بینائی اس کے پیچھے جاتی ہے، اور فرشتے میت کے پاس موجود ہوتے ہیں اور میت کے گھر والے جو کچھ کہتے ہیں: اس پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! ہدایت یافتہ لوگوں میں ابوسلمہ کے درجے کو بلند کر دے اور اس کے پس ماندگان میں اس کی جگہ (دیکھ بھال کرنے والا) ہو جا اور ہماری اور اس کی قیامت کے دن مغفرت کر دینا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابونوار ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3939]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3669»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. بَابُ حُضُورِ النِّسَاءِ عِنْدَ الْمَيِّتِ .
میت کے پاس خواتین کی موجودگی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3940
عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ الْيَمَانِ أُخْتِ حُذَيْفَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا خَيْرَ فِي جَمَاعَةِ النِّسَاءِ وَلَا عِنْدَ مَيِّتٍ فَإِنَّهُنَّ إِذَا اجْتَمَعْنَ قُلْنَ وَقُلْنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي الْمَسَاجِدِ بِنَحْوِهِ.
سیدہ خولہ بنت یمان رضی اللہ عنہا جو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”خواتین کی جماعت اور میت کے پاس ان کی موجودگی میں کوئی بھلائی نہیں ہے کیونکہ اگر وہ اکٹھی ہوں گی تو وہ یہ کہیں گی، اور وہ کہیں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے، اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کی مانند روایت مساجد سے متعلق باب میں پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3940]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني، باب العين، باب الميم من اسمه محمد، 7262 المعجم الكبير للطبراني، باب الخاء، خولة بنت اليمان العبسية أخت حذيفة ويقال فاطمة، 20486 الآحاد والمثانى لابن ابى عاصم، خولة بنت اليمان، 2884 معرفة الصحابة لأبي نعيم الأصبهاني، باب الخاء، خولة بنت اليمان العبسية، 6963، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7126»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَرِيحُ إِذَا مَاتَ .
اس شخص کا بیان، جو مرنے کے بعد راحت حاصل کر لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3941
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جَاءَ بِلَالٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَتْ فُلَانَةٌ وَاسْتَرَاحَتْ. فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" إِنَّمَا يَسْتَرِيحُ مَنْ غُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا بلال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں خاتون کا انتقال ہو گیا ہے، اور اس نے راحت حاصل کر لی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے آپ نے ارشاد فرمایا: راحت وہ حاصل کرتا ہے، جس کی مغفرت ہو جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3941]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23878، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9375»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3942
وَعَنْهَا: تُوُفِّيَتِ امْرَأَةٌ كَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَضْحَكُونَ مِنْهَا وَيُمَازِحُونَهَا فَقُلْتُ: اسْتَرَاحَتْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا يَسْتَرِيحُ مَنْ غُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ان کے (یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے) حوالے سے یہ روایت منقول ہے: ایک خاتون کا انتقال ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب اس خاتون کے ساتھ ہنسی مذاق کیا کرتے تھے میں نے کہا: اس عورت کو راحت نصیب ہو گئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: راحت اس کو نصیب ہوتی ہے، جس کی مغفرت ہو جائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3942]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. بَابُ الِاسْتِرْجَاعِ وَمَا يُسْتَرْجَعُ عِنْدَهُ .
انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنا اور کس صورت میں انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3943
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُعْطِيَتْ أُمَّتِي شَيْئًا لَمْ يُعْطَهُ أَحَدٌ مِنَ الْأُمَمِ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الطَّحَّانُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کو ایک ایسی چیز عطا کی گئی ہے، جو اور کسی بھی امت کو عطا نہیں کی گئی وہ مصیبت کے وقت «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھنا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خالد طحان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3943]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12411»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3944
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ قَالَ: أَخْبَرَ اللَّهُ - جَلَّ وَعَزَّ - أَنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا سَلَّمَ لِأَمْرِ اللَّهِ وَرَجَعَ وَاسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ كُتِبَ لَهُ ثَلَاثُ خِصَالٍ مِنَ الْخَيْرِ: الصَّلَاةُ مِنَ اللَّهِ وَالرَّحْمَةُ، وَتَحْقِيقُ سَبِيلِ الْهُدَى، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ جَبَرَ اللَّهُ مُصِيبَتَهُ وَأَحْسَنَ عُقْبَاهُ وَجَعَلَ لَهُ خَلَفًا يَرْضَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے، تو وہ کہتے ہیں: بے شک ہم اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں اور بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے یہ وہ لوگ ہیں کہ ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے درود اور رحمت نازل ہو گا، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے یہ بات بتائی ہے کہ جب مؤمن اللہ تعالیٰ کے حکم کو تسلیم کرتا ہے، اور مصیبت کے وقت «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھ لیتا ہے، تو اس کے لئے بھلائی کی تین چیزیں نوٹ کی جاتی ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے درود اور رحمت اور ہدایت کے راستے کا متحقق ہونا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص مصیبت کے وقت «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھ لیتا ہے، تو اللہ تعالٰی اس کی مصیبت کا بدلہ دیتا ہے (یا اس کی وجہ سے ہونے والی خرابی کو ٹھیک کر دیتا ہے)، اور اس کا انجام اچھا کرتا ہے، اور اسے اس کی جگہ ایسی چیز عطا کرتا ہے، جس سے وہ شخص راضی ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن ابوطلحہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3944]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13027»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3945
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلْمَوْتِ فَزَعًا فَإِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ وَفَاةَ أَخِيهِ فَلْيَقُلْ: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ، اللَّهُمَّ اكْتُبْهُ فِي الْمُحْسِنِينَ وَاجْعَلْ كِتَابَهُ فِي عِلِّيِّينَ وَاخُلُفْ عَقِبَهُ فِي الْآخَرِينَ اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ الْأَسَدِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”موت کی پریشانی ہوتی ہے، جب کوئی شخص اپنے بھائی کی وفات کے وقت آئے، تو اسے یہ پڑھنا چاہیے: ”بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے بے شک ہم نے اسی طرف لوٹ کے جانا ہے، اور بے شک ہم نے اپنے پروردگار کی طرف پلٹ کے جاتا ہے اے اللہ! تو اس کو نیکی کرنے والوں میں نوٹ کر لے اور اس کی کتاب کو علیین میں نوٹ کر لے اور بعد والوں میں اس کی جگہ دیکھ بھال کرنے والا ہو جا اے اللہ! تو ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ رکھنا اور اس کے بعد ہمیں آزمائش کا شکار نہ کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع اسدی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3945]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12469»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3946
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَةٍ يُصَابُ بِمُصِيبَةٍ فَيَذْكُرُهَا وَإِنْ قَدُمَ عَهْدُهَا فَيُحْدِثُ لَهُ اسْتِرْجَاعًا إِلَّا أَحْدَثَ اللَّهُ لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ وَأَعْطَاهُ ثَوَابَهُ يَوْمَ أُصِيبَ بِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو الْمِقْدَامِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بھی مسلمان مرد یا مسلمان عورت کو کوئی مصیبت لاحق ہو، اور پھر وہ اس کو یاد کرے اگرچہ اس کا زمانہ پرانا ہو چکا ہو، اور پھر اس کے سامنے یہ بات آئے کہ وہ «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھے تو پھر اللہ تعالیٰ اسے اس کی جگہ نئے سرے سے ثواب عطا کرتا ہے، اور اسے وہ ثواب اس دن کے حساب سے عطا کرتا ہے، جب اسے وہ مصیبت لاحق ہوئی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ابومقدام ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3946]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2789»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں