الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابٌ فِي مَوْتِ الْمُؤْمِنِ وَغَيْرِهِ .
مومن کی موت وغیرہ کا بیان
حدیث نمبر: 3927
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" نَفْسُ الْمُؤْمِنِ تَخْرُجُ رَشْحًا، وَلَا أُحِبُّ مَوْتًا كَمَوْتِ الْحِمَارِ" قِيلَ: وَمَا مَوْتُ الْحِمَارِ؟ قَالَ:" مَوْتُ الْفَجْأَةِ" قَالَ:" وَرُوحُ الْكَافِرِ تَخْرُجُ مِنْ أَشْدَاقِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مومن کی جان پسینے میں نکلتی ہے، اور مجھے ایسی موت پسند نہیں ہے، جو گدھے کی موت کی مانند ہو، عرض کی گئی: گدھے کی موت کیا ہوتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچانک موت، آپ نے فرمایا: کافر کی روح، اُس کی باچھوں میں سے نکلتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسام بن مصک ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3927]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسام بن مصک ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3927]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 980، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10417، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5898»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3928
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: وَنَظَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى مَلَكِ الْمَوْتِ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عِنْدَ رَأْسِ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ:" يَا مَلَكَ الْمَوْتِ ارْفُقْ بِصَاحِبِي فَإِنَّهُ مُؤْمِنٌ" فَقَالَ مَلَكُ الْمَوْتِ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: طِبْ نَفْسًا وَقَرَّ عَيْنًا وَاعْلَمْ أَنِّي بِكُلِّ مُؤْمِنٍ رَفِيقٌ، وَاعْلَمْ يَا مُحَمَّدُ أَنِّي لَأَقْبِضُ رُوحَ ابْنِ آدَمَ فَإِذَا صَرَخَ صَارِخٌ مِنْ أَهْلِهِ قُمْتُ فِي الدَّارِ وَمَعِي رُوحُهُ فَقُلْتُ: مَا هَذَا الصَّارِخُ؟ وَاللَّهِ مَا ظَلَمْنَاهُ وَلَا سَبَقْنَا أَجَلَهُ وَلَا اسْتَعْجَلْنَا قَدَرَهُ وَمَا لَنَا فِي قَبْضِهِ مِنْ ذَنْبٍ، فَإِنْ تَرْضَوْا بِمَا صَنَعَ اللَّهُ تُؤْجَرُوا وَإِنْ تَحْزَنُوا وَتَسْخَطُوا تَأْثَمُوا وَتُؤْزَرُوا، مَا لَكُمَ عِنْدَنَا مِنْهُ عُتْبَى وَإِنَّ لَنَا عِنْدَكُمْ بَعْدَ عَوْدَةٍ وَعَوْدَةٍ فَالْحَذَرَ الْحَذَرَ، وَمَا مِنْ أَهْلِ بَيْتِ - يَا مُحَمَّدُ - شَعْرٍ وَلَا مَدَرٍ، بَرٍّ وَلَا فَاجِرٍ، سَهْلٍ وَلَا جَبَلٍ إِلَّا أَنَا أَتَصَفَّحُهُمْ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ حَتَّى لَأَنَا أَعْرَفُ بِصَغِيرِهِمْ وَكَبِيرِهِمْ مِنْهُمْ بِأَنْفُسِهِمْ، وَاللَّهِ يَا مُحَمَّدُ لَوْ أَرَدْتُ أَقْبِضُ رُوحَ بَعُوضَةٍ مَا قَدَرْتُ عَلَى ذَلِكَ حَتَّى يَكُونَ اللَّهُ هُوَ أَذِنَ بِقَبْضِهَا.
قَالَ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ: بَلَغَنِي أَنَّهُ إِنَّمَا يَتَصَفَّحُهُمْ عِنْدَ مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ فَإِذَا نَظَرَ عِنْدَ الْمَوْتِ فَمَنْ كَانَ يُحَافِظُ عَلَى الصَّلَوَاتِ دَنَا مِنْهُ الْمَلَكُ وَطَرَدَ عَنْهُ الشَّيْطَانَ وَيُلَقِّنُهُ الْمَلَكُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَذَلِكَ الْحَالُ الْعَظِيمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ شَمْرٍ الْجُعْفِيُّ وَالْحَارِثُ بْنُ الْخَزْرَجِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَى الْبَزَّارُ مِنْهُ إِلَى قَوْلِهِ: وَاعْلَمْ أَنِّي بِكُلِّ مُؤْمِنٍ رَفِيقٌ.

حارث بن خزرج نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: (راوی بیان کرتے ہیں:) ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے سرہانے ملک الموت کو دیکھ کر ارشاد فرمایا: اے ملک الموت میرے ساتھی کے ساتھ نرمی کرنا کیونکہ یہ مؤمن ہے، تو ملک الموت نے کہا: آپ اطمینان سے رہیں اور اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا رکھیں آپ یہ بات جان لیں کہ میں ہر مومن کے لئے مہربان ہوں اے سیدنا محمد آپ یہ بات جان لیں کہ جب میں کسی انسان کی روح قبض کرتا ہوں اور اس کے اہل خانہ میں سے کوئی چیخ کر روتا ہے، تو میں دروازے میں کھڑا ہو جاتا ہوں۔ میرے ساتھ اس شخص کی روح ہوتی ہے میں دریافت کرتا ہوں: یہ شخص کون ہے؟ اللہ کی قسم ہم نے اس پر کوئی ظلم نہیں کیا ہم نے اس کے مخصوص وقت سے پہلے اس کی روح کو قبض نہیں کیا اس کی متعین مقدار سے جلدی نہیں کی، تو اس کی روح قبض کرنے میں ہمارا کیا گناہ ہے اگر تم لوگ اس چیز سے راضی ہو جو اللہ تعالیٰ نے طے کیا ہے، تو تمہیں اجر نصیب ہو گا، اور اگر تم غمگین ہوتے ہو، اور ناراض ہوتے ہو، تو تم پر بوجھ آئے گا ہمیں اس حوالے سے کوئی عتاب نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہم نے تو تمہارے پاس یکے بعد دیگرے آتے رہنا ہے، تو تم احتیاط کرو احتیاط کرواے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! ہر گھر خواہ وہ بالوں سے بنا ہوا ہو، یا کچی مٹی سے بنا ہوا ہو نیک آدمی کا ہو، یا گناہ گار کا ہو نرم جگہ پر ہو، یا پہاڑ پر ہو میں ہر گھرانے میں روزانہ چکر لگاتا ہوں یہاں تک کہ میں ان کے چھوٹے اور بڑوں کو خود ان سے بھی زیادہ بہتر طور پر جانتا ہوں اللہ کی قسم! اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اگر میں کسی مکھی کی روح قبض کرنے کا ارادہ کروں تو میں اس کی بھی قدرت نہیں رکھتا جب تک اللہ تعالیٰ اس کی روح قبض کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
جعفر بن محمد (شاید اس سے مراد امام جعفر صادق ہیں:) یہ فرماتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے کہ ملک الموت نمازوں کے اوقات کے وقت ان لوگوں کے گھروں میں آتا جاتا ہے، اور جب وہ موت کے قریب کسی ایسے شخص کو پاتا ہے، جو نمازیں باقاعدگی سے ادا کیا کرتا تھا، تو ملک الموت اس کے پاس آ جاتا ہے، اور شیطان اس شخص سے دور ہو جاتا ہے ملک الموت اسے «لا اله الا الله محمد رسول الله» پڑھنے کی تلقین کرتا ہے، اور یہ بڑی بہترین حالت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن شمر جعفی اور ایک راوی حارث بن خزرج ہے میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام بزار نے اس روایت میں سے ان الفاظ تک کا حصہ نقل کیا ہے: ”آپ یہ بات جان لیں کہ میں ہر مومن کے لئے مہربان ہوں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3928]

ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3929
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ نَفْسَ الْمُؤْمِنِ تَخْرُجُ رَشْحًا وَإِنَّ نَفْسَ الْكَافِرِ تَسِلُ كَمَا تَخْرُجُ نَفْسُ الْحِمَارِ، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ لِيَعْمَلُ الْخَطِيئَةَ فَيُشَدَّدُ بِهَا عَلَيْهِ عِنْدَ الْمَوْتِ لِيُكَفَّرَ بِهَا، وَإِنَّ الْكَافِرَ لِيَعْمَلُ الْحَسَنَةَ فَيَسْهُلُ عَلَيْهِ عِنْدَ الْمَوْتِ لِيُجْزَى بِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن کی جان پسینے میں سے نکلتی ہے، اور کافر کی جان یوں نکلتی ہے، جس طرح گدھے کی جان نکلتی ہے مؤمن نے گناہ کیا ہوا ہوتا ہے، تو مرتے وقت اس پر سختی کی جاتی ہے تاکہ یہ چیز اس کا کفارہ بن جائے اور کافر نے اچھائی کی ہوئی ہوتی ہے، تو مرتے وقت اس پر آسانی کی جاتی ہے، تاکہ وہ اس اچھائی کا بدلہ بن جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن مطیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3929]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن مطیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3929]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10015»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3930
وَعَنْ سَلْمَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ يَعُودُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبِينِهِ فَقَالَ:" كَيْفَ تَجِدُكَ؟" فَلَمْ يَحُرْ إِلَيْهِ شَيْئًا فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ عَنْكَ مَشْغُولٌ قَالَ:" خَلُّوا بَيْنِي وَبَيْنَهُ" فَخَرَجَ النَّاسُ مِنْ عِنْدِهِ وَتَرَكُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فَأَشَارَ الْمَرِيضُ أَيْ أَعِدْ يَدَكَ حَيْثُ كَانَتْ، ثُمَّ نَادَى:" يَا فُلَانُ مَا تَجِدُ؟" قَالَ: أَجِدُ خَيْرًا وَقَدْ حَضَرَنِي اثْنَانِ أَحَدُهُمَا أَسْوَدُ وَالْآخَرُ أَبْيَضُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّهُمَا أَقْرَبُ مِنْكَ؟" قَالَ: الْأَسْوَدُ قَالَ:" إِنَّ الْخَيْرَ قَلِيلٌ وَإِنَّ الشَّرَّ كَثِيرٌ" قَالَ: فَمَتِّعْنِي مِنْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِدَعْوَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ اغْفِرِ الْكَثِيرَ وَأَنْمِ الْقَلِيلَ" ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا تَرَى؟" قَالَ: [ خَيْرًا ] بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي الْخَيْرَ يُنْمَى وَأَرَى الشَّرَّ يَضْمَحِلُّ وَقَدِ اسْتَأْخَرَ عَنِّي الْأَسْوَدُ قَالَ:" أَيُّ عَمَلِكَ كَانَ أَمْلَكَ بِكَ؟" قَالَ: كُنْتُ أَسْقِي الْمَاءَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْمَعْ يَا سَلْمَانُ هَلْ تُنْكِرُ مِنِّي شَيْئًا؟" قَالَ: نَعَمْ - بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي - قَدْ رَأَيْتُكَ فِي مَوَاطِنَ مَا رَأَيْتُكُ عَلَى مِثْلِ حَالِكَ الْيَوْمَ! قَالَ:" إِنِّي لِأَعْلَمُ مَا يَلْقَى، مَا مِنْهُ عِرْقٌ إِلَّا وَهُوَ يَأْلَمُ الْمَوْتِ عَلَى حِدَّتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لے گئے جب آپ اس کے پاس تشریف لائے تو آپ نے اپنا دست مبارک اس کی پیشانی پر رکھا آپ نے دریافت کیا: تم کیا محسوس کر رہے ہو؟ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی جواب نہیں دیا عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اس کی توجہ آپ کی طرف نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے اور اس کو تنہا چھوڑ دو تو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کر باہر چلے گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہیں رہنے دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اٹھایا تو بیمار نے اشارہ کیا کہ آپ اپنا دست مبارک وہیں رکھ دیں جہاں پہلے موجود تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے فلاں تم کیا محسوس کر رہے ہو اس نے عرض کی: میں بھلائی محسوس کر رہا ہوں میرے پاس دو چیزیں آئی ہیں ان میں سے ایک سفید ہے، اور دوسری سیاہ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ان میں سے کون سی تمہارے زیادہ قریب ہے؟ اس نے جواب دیا: سیاہ والی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کا مطلب ہے بھلائی کم ہے، اور برائی زیادہ ہے اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے دعا سے نوازیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اے اللہ! زیادہ والی چیز (یعنی گناہوں کی) مغفرت کر دے اور تھوڑی والی چیز (یعنی بھلائی) کو بڑھا دے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کیا دیکھ رہے ہو؟ اس نے عرض کی: بھلائی، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں بھلائی بڑھ رہی ہے، اور میں برائی کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ مضمحل ہو رہی ہے، اور سیاہ چیز مجھ سے پیچھے ہٹ رہی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے عمل میں سے کون سا عمل تمہیں موزوں لگ رہا ہے؟ اس نے جواب دیا: میں پانی پلایا کرتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سن لو کیا تمہیں میری طرف سے کوئی چیز مختلف محسوس ہوئی سیدنا سلمان نے عرض کی: جی ہاں۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں نے آپ کو مختلف قسم کی صورت حال میں دیکھا ہے، لیکن جس طرح کی صورت حال آج ہے اس طرح کبھی آپ کو نہیں دیکھا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جس چیز کا سامنا کر رہا ہے میں اس کو دیکھ رہا ہوں ہر ایک رگ موت کی تکلیف کو الگ سے محسوس کرتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3930]

تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار، حديث سلمان، 2197، المعجم الكبير للطبراني، من اسمه سهل، أبو عثمان النهدي، أبو الأزهر، 6059، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6185»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3931
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ نَفْسَ الْمُؤْمِنِ إِذَا قُبِضَتْ تَلَقَّاهَا مِنْ أَهْلِ الرَّحْمَةِ مِنْ عِبَادِهِ كَمَا يَلْقَوْنَ الْبَشِيرَ مِنَ الدُّنْيَا فَيَقُولُونَ: أَنْظِرُوا صَاحِبَكُمْ يَسْتَرِيحُ فَإِنَّهُ قَدْ كَانَ فِي كَرْبٍ شَدِيدٍ ثُمَّ يَسْأَلُوهُ: مَاذَا فَعَلَ فُلَانٌ؟ وَمَاذَا فَعَلَتْ فُلَانَةٌ؟ هَلْ تَزَوَّجَتْ؟ فَإِذَا سَأَلُوهُ عَنِ الرَّجُلِ قَدْ مَاتَ قَبْلَهُ فَيَقُولُ: هَيْهَاتَ قَدْ مَاتَ ذَلِكَ قَبْلِي!! فَيَقُولُونَ: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ذُهِبَ بِهِ إِلَى أُمِّهِ الْهَاوِيَةِ فَبِئْسَتِ الْأُمُّ وَبِئْسَتِ الْمُرَبِّيَةُ، وَإِنَّ أَعْمَالَكُمْ تُعْرَضُ عَلَى أَقَارِبِكُمْ وَعَشَائِرِكُمْ [ مِنْ أَهْلِ الْآخِرَةِ ] فَإِنْ كَانَ خَيْرًا فَرِحُوا وَاسْتَبْشَرُوا وَقَالُوا: اللَّهُمَّ هَذَا فَضْلُكَ وَرَحْمَتُكَ فَأَتْمِمْ نِعْمَتَكَ عَلَيْهِ وَأَمِتْهُ عَلَيْهَا، وَيَعْرِضُ عَلَيْهِمْ عَمَلَهُمُ الْمُسِيءَ فَيَقُولُونَ: اللَّهُمَّ أَلْهِمْهُ عَمَلًا صَالِحًا تَرْضَى بِهِ عَنْهُ وَتُقَرِّبُهُ إِلَيْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن کی جان جب قبض کی جاتی ہے، تو اللہ کے بندوں میں سے اہل رحمت اسے یوں ملتے ہیں جس طرح دنیا میں کوئی خوشخبری سنانے والا ملتا ہے وہ کہتے ہیں: تم اپنے ساتھی کا جائزہ لو کہ اس نے راحت حاصل کر لی ہے اس سے پہلے وہ شدید مشکل میں تھا پھر وہ اس سے دریافت کرتے ہیں کہ فلاں کا کیا حال ہے فلاں کا کیا حال ہے فلاں کا کیا حال ہے کیا اس نے شادی کر لی ہے، جب وہ اس سے کسی ایسے شخص کے بارے میں دریافت کرتے ہیں جو پہلے مر چکا ہو تو وہ کہتا ہے ارے بھائی وہ تو مجھ سے پہلے ہی فوت ہو چکا ہے، تو دوسرے لوگ کہتے ہیں: بے شک ہم اللہ تعالٰی کے مخصوص ہے، اور بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے وہ اپنے ٹھکانے حاویہ (یعنی جہنم) کی طرف چلا گیا ہو گا، اور وہ برا ٹھکانہ ہے، اور بری تربیت کرنے والی ہے۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) تمہارے اعمال اہل آخرت سے تعلق رکھنے والے تمہارے قریبی رشتہ داروں اور تعلق داروں کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں اگر وہ عمل بہتر ہو تو وہ اس سے خوش ہوتے ہیں اور خوشخبری حاصل کرتے ہیں اور یہ کہتے ہیں: اے اللہ! یہ تیرا فضل ہے، اور تیری رحمت ہے، تو اس پر اپنی نعمت کو مکمل کر دے اور اس نعمت پر اسے موت دینا اور برائی کرنے والے کا عمل بھی ان لوگوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، تو وہ کہتے ہیں: اے اللہ! اسے نیک عمل کی، توفیق دے جس کے ذریعے تو اس سے راضی ہو جائے اور تو اس کو اپنی بارگاہ میں مقرب کر لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3931]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3931]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3887، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 148»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
46. بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ فَيَنْظُرُ إِلَى مَقْعَدِهِ فِي الْجَنَّةِ بُكْرَةً وَعَشِيًّا .
مومن کی موت وغیرہ کا بیان
حدیث نمبر: 3932
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: إِذَا قُتِلَ الْعَبْدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَوَّلُ قَطْرَةٍ تَقْطُرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنْ دَمِهِ يُكَفِّرُ اللَّهُ ذُنُوبَهُ كُلَّهَا، ثُمَّ يُرْسِلُ لَهُ اللَّهُ بِرَيْطَةٍ مِنَ الْجَنَّةِ فَتُقْبَضُ فِيهَا نَفْسُهُ وَيُجَسَّدُ مِنَ الْجَنَّةِ حَتَّى تُرَكَّبَ فِيهِ رُوحُهُ ثُمَّ يُعَرِّجُ مَعَ الْمَلَائِكَةِ كَأَنَّهُ كَانَ مَعَهُمْ مُنْذُ خَلَقَهُ اللَّهُ حَتَّى يُؤْتَى بِهِ الرَّحْمَنُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَيَسْجُدُ قَبْلَ الْمَلَائِكَةِ ثُمَّ تَسْجُدُ الْمَلَائِكَةُ بَعْدَهُ، ثُمَّ يُغْفَرُ لَهُ وَيُطَهَّرُ ثُمَّ يُؤْمَرُ بِهِ إِلَى الشُّهَدَاءِ فَيَجِدُهُمْ فِي رِيَاضٍ خُضْرٍ وَثِيَابٍ مِنْ حَرِيرٍ عِنْدَهُمْ ثَوْرٌ وَحُوتٌ يُلَغِثَانِهِمْ كُلَّ يَوْمٍ بِشَيْءٍ لَمْ يُلْغَثَاهُ بِالْأَمْسِ يَظَلُّ الْحُوتُ فِي أَنْهَارِ الْجَنَّةِ فَيَأْكُلُ مَنْ كُلِّ رَائِحَةٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ فَإِذَا أَمْسَى وَكَزَهُ الثَّوْرُ بِقَرْنِهِ فَذَكَاهُ فَأَكَلُوا مِنْ لَحْمِهِ فَوَجَدُوا فِي طَعْمِ لَحْمِهِ كُلَّ رَائِحَةٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ وَيَلْبَثُ الثَّوْرُ نَافِشًا فِي الْجَنَّةِ يَأْكُلُ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّةِ، فَإِذَا أَصْبَحَ عَدَا عَلَيْهِ الْحُوتُ فَذَكَاهُ بِذَنَبِهِ فَأَكَلُوا مِنْ لَحْمِهِ فَوَجَدُوا فِي طَعْمِ لَحْمِهِ كُلَّ ثَمَرَةٍ فِي الْجَنَّةِ، يَنْظُرُونَ إِلَى مَنَازِلِهِمْ يَدْعُونَ اللَّهَ بِقِيَامِ السَّاعَةِ فَإِذَا تَوَفَّى اللَّهُ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ أَرْسَلَ إِلَيْهِ مَلَكَيْنِ بِخِرْقَةٍ مِنَ الْجَنَّةِ وَرَيْحَانٍ مِنْ رَيْحَانِ الْجَنَّةِ فَقَالَ: أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ اخْرُجِي إِلَى رَوْحٍ وَرَيْحَانٍ وَرَبٍّ غَيْرِ غَضْبَانَ، اخْرُجِي فَنِعْمَ مَا قَدَّمْتِ فَتَخْرُجُ كَأَطْيَبِ رَائِحَةِ مِسْكٍ وَجَدَهَا أَحَدُكُمْ بِأَنْفِهِ وَعَلَى أَرْجَاءِ السَّمَاءِ مَلَائِكَةٌ يَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ لَقَدْ جَاءَ مِنَ الْأَرْضِ الْيَوْمَ رُوحٌ طَيِّبَةٌ فَلَا يَمُرُّ بِبَابٍ إِلَّا فَتَحَ لَهُ وَلَا مَلَكٍ إِلَّا صَلَّى عَلَيْهِ وَيَشْفَعُ حَتَّى يُؤْتَى بِهِ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَتَسْجُدُ الْمَلَائِكَةُ قَبْلَهُ ثُمَّ يَقُولُونَ: رَبَّنَا هَذَا عَبْدُكَ فُلَانٌ تَوَفَّيْنَاهُ وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ فَيَقُولُ: مُرُوهُ بِالسُّجُودِ فَيَسْجُدُ النَّسَمَةُ ثُمَّ يُدْعَى مِيكَائِيلُ فَيُقَالُ: اجْعَلْ هَذِهِ النَّسَمَةَ مَعَ أَنْفُسِ الْمُؤْمِنِينَ حَتَّى أَسْأَلَكَ عَنْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُؤْمَرُ بِجَسَدِهِ فَيُوَسِّعُ لَهُ، طُولُهُ سَبْعُونَ وَعَرْضُهُ سَبْعُونَ وَيَنْبِذُ فِيهِ الرَّيْحَانَ وَيَبْسُطُ لَهُ الْحَرِيرَ فِيهِ، وَإِنْ كَانَ مَعَهُ شَيْءٌ مِنَ الْقُرْآنِ نَوَّرَهُ وَإِلَّا جُعِلَ لَهُ نُورًا مِثْلَ نُورِ الشَّمْسِ ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ فَيَنْظُرُ إِلَى مَقْعَدِهِ فِي الْجَنَّةِ بُكْرَةً وَعَشِيًّا.
وَإِذَا تَوَفَّى اللَّهُ الْعَبْدَ الْكَافِرَ أَرْسَلَ إِلَيْهِ مَلَكَيْنِ وَأَرْسَلَ إِلَيْهِ بِقِطْعَةٍ بِجَادٍ أَنْتَنُ مِنْ كُلِّ نَتَنٍ وَأَخْشَنُ مَنْ كُلِّ خَشِنٍ فَقَالَ: أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْخَبِيثَةُ اخْرُجِي إِلَى جَهَنَّمَ وَعَذَابٍ أَلِيمٍ وَرَبٍّ عَلَيْكِ سَاخِطٍ، اخْرُجِي فَسَاءَ مَا قَدَّمْتِ، فَتَخْرُجُ كَأَنْتَنِ جِيفَةٍ وَجَدَهَا أَحَدُكُمْ بِأَنْفِهِ قَطُّ، وَعَلَى أَرْجَاءِ السَّمَاءِ مَلَائِكَةٌ يَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ لَقَدْ جَاءَ مِنَ الْأَرْضِ جِيفَةٌ وَنَسَمَةٌ خَبِيثَةٌ لَا يُفْتَحُ لَهُ بَابُ السَّمَاءِ فَيُؤْمَرُ بِجَسَدِهِ فَيُضَيَّقُ عَلَيْهِ فِي الْقَبْرِ وَيُمْلَأُ حَيَّاتٌ مِثْلُ أَعْنَاقِ الْبُخْتِ تَأْكُلُ لَحْمَهُ فَلَا يَدَعَنَّ مِنْ عِظَامِهِ شَيْئًا، ثُمَّ يُرْسَلُ عَلَيْهِ مَلَائِكَةٌ صُمٌّ عُمْيٌ مَعَهُمْ فَطَاطِيسُ مِنْ حَدِيدٍ لَا يُبْصِرُونَهُ فَيَرْحَمُونَهُ وَلَا يَسْمَعُونَ صَوْتَهُ فَيَرْحَمُونَهُ فَيَضْرِبُونَهُ وَيَخْبِطُونَهُ، وَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ مِنْ نَارٍ فَيَنْظُرُ إِلَى مَقْعَدِهِ مِنَ النَّارِ بُكْرَةً وَعَشِيَّةً يَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ يُدِيمَ ذَلِكَ عَلَيْهِ فَلَا يَصِلُ إِلَى مَا وَرَاءَهُ مِنَ النَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب بندے کو اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جاتا ہے، تو اس کے خون کا پہلا قطرہ جب زمین پر گرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو ختم کر دیتا ہے پھر اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کی ایک چادر بھیجتا ہے، جس میں اس کی جان کو قبض کیا جاتا ہے، اور اسے جنت میں سے ایک جسم فراہم کیا جاتا ہے یہاں تک کہ اس کی روح اس جسم میں داخل ہو جاتی ہے پھر فرشتے اسے لے کر اوپر جاتے ہیں اور وہ یوں ہوتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کیا تھا اس دن سے وہ ان فرشتوں کے ساتھ ہے یہاں تک کہ اسے رحمان کے سامنے پیش کیا جاتا ہے وہ فرشتوں سے پہلے سجدے میں جاتا ہے فرشتے اس کے بعد سجدے میں جاتے ہیں پھر اس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے، اور پھر اسے پاک کر دیا جاتا ہے پھر اس کے بارے میں حکم دیا جاتا ہے کہ اسے شہداء کی طرف لے جایا جائے تو وہ شہداء کو سرسبز باغات میں اور ریشمی کپڑوں میں پاتا ہے، ان کے پاس بیل اور مچھلی ہوتے ہیں وہ روزانہ انہیں ایسی چیز کھلاتے ہیں، جو گزشتہ دن نہیں کھلائی گئی ہوتی، وہ مچھلی جنت کی نہروں میں رہتی ہے، اور جنت کی نہروں میں سے ہر قسم کے ذائقے کی چیز کھاتی ہے، جب شام ہوتی ہے، تو بیل اسے سینگ مارتا ہے، اور اسے ذبح کر دیتا ہے وہ لوگ اس کا گوشت کھاتے ہیں تو انہیں اس کے گوشت میں جنت کی نہروں میں سے ہر چیز کا ذائقہ محسوس ہوتا ہے وہ بیل جنت میں چرتا رہتا ہے، اور جنت کے پھلوں کو کھاتا رہتا ہے، جب صبح ہوتی ہے، تو مچھلی اس کے پاس آتی ہے، اور اسے اپنی دم کے ذریعے مار کر اسے ذبح کر دیتی ہے وہ لوگ اس بیل کا گوشت کھاتے ہیں اور اس کے گوشت میں جنت کے ہر پھل کا ذائقہ پاتے ہیں وہ لوگ اپنی قیام گاہوں کی طرف دیکھتے رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہتے ہیں کہ قیامت قائم ہو جائے۔ جب اللہ تعالیٰ کسی مومن بندے کو وفات دیتا ہے تو اس کی طرف دو فرشتے جنت کے کپڑے کے ہمراہ بھیجتا ہے، اور جنت کے رزق (یعنی مختلف چیزوں) کے ہمراہ بھیجتا ہے، اور یہ فرماتا ہے: اے مطمئن جان! تم نکل کر سرور اور رزق (یا رحمت) اور اس پروردگار کی طرف جاؤ، جو غضب ناک نہیں ہے، تم نکل جاؤ! وہ چیز اچھی ہے، جو تم نے آگے بھیجی ہے، تو جب وہ جان نکلتی ہے، تو وہ مشک کی سب سے پاکیزہ ترین خوشبو کی مانند ہوتی ہے، جسے تم لوگوں میں سے کسی ایک نے اپنے ناک کے ذریعے محسوس کیا ہو، آسمان پر فرشتے موجود ہوتے ہیں، جو یہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، آج زمین کی طرف سے ایک پاکیزہ روح آ رہی ہے وہ روح جس بھی دروازے کے پاس سے گزرتی ہے وہ دروازہ اس کے لئے کھل جاتا ہے، اور جس بھی فرشتے کے پاس سے گزرتی ہے وہ فرشتہ اس کے لئے دعائے رحمت کرتا ہے، اور اس کی شفاعت کرتا ہے یہاں تک کہ اسے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں لایا جاتا ہے، تو فرشتے اس سے پہلے سجدہ کرتے ہیں اور عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار یہ تیرا فلاں بندہ ہے، جسے ہم نے وفات دے دی تو اس کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے، تو پروردگار فرماتا ہے اسے سجدہ کرنے کا حکم دو تو وہ جان سجدے میں چلی جاتی ہے پھر میکائیل کو بلایا جاتا ہے، اور یہ کہا: جاتا ہے اس جان کو اہل ایمان کی روحوں کے ہمراہ رکھ دو قیامت کے دن میں تم سے اس کے بارے میں دریافت کروں گا پھر اس کے جسم کے بارے میں حکم دیا جاتا ہے، تو اس کے لئے کشادہ کر دیا جاتا ہے، جس کی لمبائی ستر گز اور چوڑائی ستر گز ہوتی ہے، اور اس کے لئے اس میں رزق (یعنی مختلف نعمتیں) رکھ دی جاتی ہیں، اور ریشمی کپڑا اس کے لئے بچھا دیا جاتا ہے، اگر اس کو قرآن آتا ہو، تو وہ اس کے لئے روشنی کر دیتا ہے ورنہ اس کے لئے ایسا نور رکھا جاتا ہے، جو سورج کے نور کی مانند ہوتا ہے پھر اس کے لئے جنت کی طرف ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے، تو وہ صبح و شام اپنے ٹھکانے کی طرف دیکھتا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ کسی کافر شخص کو موت دیتا ہے، تو اس کی طرف دو فرشتے بھیجتا ہے وہ اس کے ساتھ ایک کپڑا بھیجتا ہے، جو انتہائی بدبودار اور انتہائی سخت ہوتا ہے، اور یہ فرماتا ہے اے خبیث روح تم نکل کر جہنم دردناک عذاب اور ناراض پروردگار کی طرف جاؤ تم نکلو تم نے جو آگے بھیجا تھا وہ برا ہے، تو وہ یوں نکتی ہے جیسے بدبودار ترین مردار ہو جس کی بو کسی شخص نے کبھی بھی ناک کے ذریعے محسوس کی ہو ہر آسمان پر فرشتے موجود ہوتے ہیں جو یہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے زمین کی طرف سے ایک مردار اور خبیث روح آئی ہے اس کے لئے آسمان کا دروازہ نہیں کھولا جاتا اس کے جسم کے بارے میں حکم دیا جاتا ہے، تو اس کی قبر اس پر تنگ ہو جاتی ہے، اور اسے بختی اونٹوں کی گردنوں جیسے سانپوں کے ذریعے بھر دیا جاتا ہے وہ سانپ اس شخص کا گوشت کھاتے ہیں اور اس کی ہڈیوں میں سے بھی کوئی چیز باقی نہیں رہنے دیتے ہیں پھر اس پر ایسے فرشتوں کو بھیجا جاتا ہے جو بہرے اور اندھے ہوتے ہیں ان کے پاس لوہے کے گرز ہوتے ہیں وہ دیکھ نہیں سکتے کہ اس پر رحم کریں اس کی آواز نہیں سن سکتے کہ اس پر رحم کریں وہ اسے مارتے ہیں اور اسے مخبوط الحواس کر دیتے ہیں پھر اس شخص کے لئے جہنم کا دروازہ کھولا جاتا ہے، اور وہ صبح و شام اپنے ٹھکانے کی طرف دیکھتا ہے، اور وہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہے کہ اس کی یہی صورت حال ہمیشہ رہے تاکہ اسے اس کے بعد جہنم تک نہ پہنچنا پڑے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3932]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3932]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
47. بَابُ عَرْضِ أَعْمَالِ الْأَحْيَاءِ عَلَى الْأَمْوَاتِ .
زندوں کے اعمال مردوں کے سامنے پیش کیے جانا
حدیث نمبر: 3933
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَعْمَالَكُمْ تُعْرَضُ عَلَى أَقَارِبِكُمْ وَعَشَايِرِكُمْ مِنَ الْأَمْوَاتِ فَإِنْ كَانَ خَيْرًا اسْتَبْشَرُوا وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ قَالُوا: اللَّهُمَّ لَا تُمِتْهُمْ حَتَّى تَهْدِيَهُمْ كَمَا هَدَيْتِنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ فِي الْبَابِ قَبْلَ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ فِي الْبَابِ قَبْلَ هَذَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اعمال تمہارے قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں جو فوت ہو چکے ہوں اگر وہ عمل بہتر ہوں تو وہ لوگ خوشخبری حاصل کرتے ہیں اور اگر وہ (عمل) اس کے علاوہ ہوں تو وہ لوگ یہ کہتے ہیں: اے اللہ! تو انہیں اس وقت تک موت نہ دینا جب تک تو انہیں اس طرح ہدایت نصیب نہیں کرتا جس طرح تو نے ہمیں ہدایت نصیب کی تھی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس سے پہلے ایک باب میں سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3933]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12272»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
48. بَابٌ فِي الْأَرْوَاحِ .
ارواح کا بیان
حدیث نمبر: 3934
عَنْ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَتَزَاوَرُ إِذَا مِتْنَا وَيَرَى بَعْضُنَا بَعْضًا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَكُونُ النَّسِيمُ طَيْرًا تَعْلُقُ بِالشَّجَرِ حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ دَخَلَتْ كُلُّ نَفْسٍ فِي جَسَدِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا جب ہم مر جائیں گے تو ایک دوسرے سے ملیں گے اور ایک دوسرے کو دیکھیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جان پرندے کی شکل میں درخت کے ساتھ لٹکی رہے گی یہاں تک کہ جب قیامت کا دن آئے گا، تو ہر جان اپنے جسم میں داخل ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3934]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3934]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26841»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3935
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ الْأَنْصَارِيَّةِ أَنَّهَا سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَتَزَاوَرُ إِذَا مِتْنَا؟ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ مِثْلَهُ.
وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
قُلْتُ: ذَكَرَ أُمَّ هَانِئٍ أُخْتَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَذَكَرَ لَهَا الْحَدِيثَ الْأَوَّلَ وَذَكَرَ الثَّانِيَةَ وَأَنَّهَا أَنْصَارِيَّةٌ وَتَرْجَمَ لَهَا وَفِي الْآخَرِ ابْنُ لَهِيعَةَ.

سیدہ ام ہانی انصاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: جب ہم مر جائیں گے تو کیا ایک دوسرے سے ملیں گے“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: پہلے انہوں نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی بہن سے سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا، اور ان کے حوالے سے پہلے والی حدیث ذکر کی اور پھر اس کے بعد دوسری روایت ذکر کرتے ہوئے یہ کہا: کہ وہ خاتون انصاریہ ہیں اور انہوں نے اس خاتون کے حالات بھی بیان کر دیے دوسری روایت میں ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3935]

حدیث نمبر: 3936
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا حَضَرَتْ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ الْوَفَاةُ دَخَلَتْ عَلَيْهِ أُمُّ مُبَشِّرٍ بِنْتُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ قَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنْ لَقِيتَ أَبِي فَأَقْرِئْهُ مِنِّي السَّلَامَ فَقَالَ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ يَا أُمَّ مُبَشِّرٍ نَحْنُ أَشْغَلُ مِنْ ذَلِكَ فَقَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَرْوَاحَ الْمُؤْمِنِينَ فِي أَجْوَافِ طَيْرٍ خُضْرٍ تَعْلُقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ" قَالَ: بَلَى قَالَتْ: فَهُوَ ذَاكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا بنت براء بن معرور ان کے پاس آئیں اور بولیں: اے ابوعبدالرحمن! اگر آپ کی ملاقات میرے والد سے ہو، تو ان سے سلام کہہ دیجیے گا سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ام مبشر! اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے ہمیں اس بات کا موقع کہاں ملے گا، تو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا آپ نے اللہ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”مومنین کی ارواح سبز پرندوں کے پیٹوں میں جنت کے درخت سے لٹکی ہوئی ہوں گی“ تو سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا نے کہا: پھر وہ ہو جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3936]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1449، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7675/2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف