🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ لَهُ ابْنَانِ .
جس شخص کے دو بچے فوت ہو جائیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3987
وَعَنْ زُهَيْرِ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لَهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قَدْ مَاتَ لِي ابْنَانِ سِوَى هَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدِ احْتَظَرْتِ مِنْ دُونِ النَّارِ بِحِظَارٍ شَدِيدٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زہیر بن ابوعلقمہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بچے کے علاوہ میرے دو بیٹے فوت ہو چکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے جہنم سے بچاؤ کے لئے مضبوط رکاوٹ حاصل کر لی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3987]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5307»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3988
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ: تُوُفِّيَ لِي وَلَدَانِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُوُفِّيَ لِي وَلَدَانِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَاتَ لَهُ وَلَدَانِ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ"، فَلَقِيَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ: أَنْتَ الَّذِي حَدَّثَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْوَلَدَيْنِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: لَأَنْ تَكُونَ حَدَّثْتَنِي بِهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا غُلِّقَتْ عَلَيْهِ فِلَسْطِينُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفَرَّقَهُمَا جَعَلَ الْأَشْجَعِيَّ الَّذِي تَقَدَّمَ غَيْرَ هَذَا - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے دو بچے فوت ہو گئے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے دو بچے فوت ہو چکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کے دو بچے فوت ہوئے ہوں اللہ تعالیٰ ان (بچوں) پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مجھ سے ملاقات ہوئی انہوں نے دریافت کیا: کیا تم ہی وہ شخص ہو جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بچوں کے بارے میں حدیث ارشاد فرمائی تھی؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ تو انہوں نے فرمایا: تم خود مجھے یہ حدیث بیان کر دو یہ میرے نزدیک ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہو گا جس پر فلسطین کا دروازہ بند ہوتا ہے (یعنی اس شہر میں جتنا مال و اسباب پایا جاتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے ان دونوں میں فرق کیا ہے، انہوں نے یہ بیان کیا ہے وہ اشجعی جو اس سے پہلے گزر چکا ہے کہ وہ ان کے علاوہ ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3988]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26678»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3989
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ قَدَّمَ شَيْئًا مِنْ وَلَدِهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا حَجَبُوهُ بِإِذْنِ اللَّهِ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَحَادِيثُ حِسَانٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس کا بچہ فوت ہو جائے اور وہ صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے تو وہ بچے اللہ کے حکم تحت اسے آگ سے بچا لیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابویحیی تیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے حسن احادیث منقول ہیں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3989]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 688»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3990
وَعَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا:" يَا أُمَّ مُبَشِّرٍ، مَنْ كَانَ لَهُ ثَلَاثَةُ أَفْرَاطٍ مِنْ وَلَدِهِ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ"، وَكَانَتْ أُمُّ مُبَشِّرٍ تَطْبُخُ طَبِيخًا قَالَتْ: وَفَرَطَانِ؟ فَقَالَ:" أَوْ فَرَطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے ام مبشر جس کے تین بچے فوت ہو جائیں اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہ اس وقت کچھ پکا رہی تھیں انہوں نے عرض کی: اگر دو ہوں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر دو ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔ (
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3990]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الفاء، باب الياء باب 21168»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
60. بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ لَهُ وَاحِدٌ .
جس کا ایک بچہ فوت ہوا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3991
عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يُتَوَفَّى لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمَا" فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوِ اثْنَانِ؟ فَقَالَ:" أَوِ اثْنَانِ"، قَالُوا: أَوْ وَاحِدٌ؟ قَالَ:" أَوْ وَاحِدٌ"، ثُمَّ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ السَّقْطَ لَيَجُرُّ أُمَّهُ بِسُرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ إِذَا احْتَسَبَتْهُ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ: إِنَّ السَّقْطَ... إِلَى آخِرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ التَّيْمِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جن بھی دو مسلمان (میاں بیوی) کی اولاد میں سے تین بچے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان دونوں (بچوں) پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے ان دونوں (میاں بیوی) کو جنت میں داخل کر دے گا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر دو ہوئے ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر دو ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا) لوگوں نے عرض کی: اگر ایک ہوا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ایک ہوا ہو (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا) پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے مردہ پیدا ہونے والا بچہ بھی اپنی نال کے ذریعے اپنی ماں کو کھینچ کر جنت کی طرف لے جائے گا جب کہ اس عورت نے اس بچے کے حوالے سے ثواب کی امید رکھی ہو“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت میں یہ حصہ نقل کیا ہے: ”بے شک مردہ پیدا ہونے والا بچہ“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے لے کے آخر تک کا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبیداللہ تیمی ہے میں نے کسی کو اس کی توثیق یا اس پر جرح کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3991]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1609، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21585، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1853/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3992
وَعَنْ حَسَّانَ بْنِ كُرَيْبٍ أَنْ غُلَامًا مِنْهُمْ تُوُفِّيَ فَوَجَدَ عَلَيْهِ أَبَوَاهُ أَشَدَّ الْوَجْدِ، فَقَالَ حَوْشَبٌ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُخْبِرُكَ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي مِثْلِ ابْنِكَ؟ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ كَانَ لَهُ ابْنٌ قَدْ أَدَبَّ أَوْ دَبَّ، وَكَانَ يَأْتِي مَعَ أَبِيهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ إِنَّ ابْنَهُ تُوُفِّيَ فَوَجَدَ عَلَيْهِ أَبُوهُ قَرِيبًا مِنْ سِتَّةِ أَيَّامٍ لَا يَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا أَرَى فُلَانًا؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ ابْنَهُ تُوُفِّيَ فَوَجَدَ عَلَيْهِ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا فُلَانُ، أَتُحِبُّ أَنَّ ابْنَكَ عِنْدَكَ اِلْآنَ كَأَنْشَطِ الصِّبْيَانِ نَشَاطًا؟ أَتُحِبُّ أَنَّ ابْنَكَ عِنْدَكَ أَجْرَأُ الْغِلْمَانِ جَرَاءَةً؟ أَتُحِبُّ أَنَّ ابْنَكَ عِنْدَكَ كَهْلًا كَأَفْضَلِ الْكُهُولِ؟ أَوْ يُقَالُ لَكَ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ ثَوَابَ مَا أُخِذَ مِنْكَ؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
حسان بن کریب بیان کرتے ہیں: ان کا ایک بچہ فوت ہو گیا بچے کے ماں باپ کو بہت شدید صدمہ ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا حوشب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو وہ بیان کروں؟ جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، تمہارے بیٹے کی طرح ایک بچے کے فوت ہونے پر آپ نے وہ بات ارشاد فرمائی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کا ایک بیٹا تھا جو گھٹنوں کے بل چلتا تھا، وہ اپنے والد کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا پھر اس بچے کا انتقال ہو گیا اس بچے کے انتقال کے غم کی وجہ سے وہ صاحب چھ دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر نہیں ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں فلاں شخص کو نہیں دیکھ رہا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا بچہ فوت ہو گیا ہے، تو وہ اس کے حوالے سے غمگین ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: اے فلاں! کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ تمہارا بچہ اس وقت تمہارے پاس موجود ہوتا اور سب سے زیادہ چاک و چوبند ہوتا یا پھر تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ تمہارا بیٹا تمہارے پاس ہوتا اور وہ سب سے زیادہ جرات والا بچہ ہوتا، کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ تمہارا بیٹا تمہارے پاس ہوتا اور وہ ادھیڑ عمر ہو کر بہترین ادھیڑ عمر لوگوں کی مانند ہوتا، یا پھر یہ ہے کہ تم سے یہ کہا: جائے: تم سے جو چیز واپس لی گئی ہے، اس کے ثواب میں تم جنت میں داخل ہو جاؤ“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3992]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15416»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3993
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ابْنٌ لَهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتُحِبُّهُ؟" قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَبَّكَ اللَّهُ كَمَا أُحِبُّهُ. فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا فَعَلَ فَلَانُ بْنُ فُلَانٍ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاتَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِيهِ:" أَلَا تُحِبُّ أَنْ لَا تَأْتِيَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ إِلَّا وَجَدْتَهُ يَنْتَظِرُكَ؟" فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَهُ خَاصَّةً أَمْ لِكُلِّنَا؟ قَالَ:" بَلْ لِكُلِّكُمْ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارِ قَوْلِ الرَّجُلِ: أَلَهُ خَاصَّةً؟.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا قره بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا اس کے ساتھ اس کا بیٹا ہوتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس سے محبت رکھتے ہو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں اللہ تعالیٰ بھی آپ سے اس طرح محبت رکھے جس طرح میں اس سے محبت رکھتا ہوں پھر ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو غیر موجود پا کر دریافت کیا: فلاں بن فلاں کا کیا حال ہے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا انتقال ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کے باپ سے فرمایا کیا تم اس بات کو پسند نہیں کرتے ہو کہ تم جنت کے جس بھی دروازے پر آؤ تو اس بچے کو اس دروازے پر پاؤ کہ ”تمہارا انتظار کر رہا ہو ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ اس کے لئے مخصوص ہے، یا ہم سب کے لئے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جی نہیں) بلکہ یہ تم سب کے لئے ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ جس میں آدمی کے یہ الفاظ حذف کر دیے گئے ہیں: ”کیا یہ اس کے لئے مخصوص ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3993]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1870، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15168، وأخرجه مسند البزار برقم: 3302»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3994
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهَا ابْنٌ لَهَا مَرِيضٌ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَشْفِيَ ابْنِي هَذَا. قَالَ: فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ لَكِ فَرَطٌ". قَالَتْ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَوْ فِي الْإِسْلَامِ؟". قَالَتْ: بَلْ فِي الْإِسْلَامِ. قَالَ:" جُنَّةٌ حَصِينَةٌ جُنَّةٌ حَصِينَةٌ، [جُنَّةٌ حَصِينَةٌ ] ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ النَّاجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئی اس کے ساتھ اس کا بیٹا بھی تھا جو بیمار تھا اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ میرے اس بیٹے کو شفاء نصیب کرے راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے دریافت کیا: کیا تمہارا کوئی بچہ فوت ہو چکا ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: زمانہ جاہلیت میں ہوا تھا یا زمانہ اسلام میں ہوا تھا؟ اس نے عرض کی: زمانہ اسلام میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ مضبوط ڈھال ہے یہ مضبوط ڈھال ہے یہ مضبوط ڈھال ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ ناجی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3994]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1865»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3995
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ دَفَنَ ثَلَاثَةً فَصَبْرَ عَلَيْهِمْ وَاحْتَسَبَ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". فَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ: وَاثْنَيْنِ؟ قَالَ:" مَنْ دَفَنَ اثْنَيْنِ فَصَبَرَ عَلَيْهِمَا وَاحْتَسَبَهُمَا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". فَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ: وَوَاحِدٌ؟ فَسَكَتَ وَأَمْسَكَ ثُمَّ قَالَ:" يَا أُمَّ أَيْمَنَ مَنْ دَفَنَ وَاحِدًا فَصَبَرَ عَلَيْهِ وَاحْتَسَبَهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے تین بچے دفن کر دے (یعنی جس کے تین بچے فوت ہو جائیں) اور وہ ان پر صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی سیدہ اُم ایمن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اگر دو ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو دو (بچے) دفن کرے اور ان پر صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی سید ام ایمن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اگر ایک ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے اور رک گئے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے ام ایمن! جو شخص ایک (بچے) کو دفن کرے اور صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن عبداللہ ابوعبداللہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3995]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3996
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنْ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ لَهُ ابْنٌ يَرُوحُ إِذَا رَاحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ فَقَالَ:" أَتُحِبُّهُ؟" فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ نَعَمْ، فَأَحَبَّكَ اللَّهُ كَمَا أُحِبُّهُ. فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى أَشَدُّ لِي حُبًّا مِنْكَ لَهُ". فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ مَاتَ ابْنُهُ ذَاكَ، فَرَاحَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَقْبَلَ عَلَيْهِ ابْنُهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَجَزِعْتَ؟". قَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا تَرْضَى أَنْ يَكُونَ ابْنُكَ مَعَ ابْنِي إِبْرَاهِيمَ يُلَاعِبُهُ تَحْتَ ظِلِّ الْعَرْشِ؟". قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، فَإِنْ كَانَ إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ فَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، الظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ وَلَمْ أَجِدْ مِنِ اسْمِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنَ عُبَيْدٍ فِي التَّابِعِينَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا ایک بیٹا تھا وہ شخص جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا، تو وہ بچہ بھی ساتھ آتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے دریافت کیا: کیا تم اس بچے سے محبت رکھتے ہو؟ اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! جی ہاں اللہ تعالیٰ بھی آپ سے اسی طرح محبت رکھے جس طرح میں اس سے محبت رکھتا ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس سے جتنی محبت رکھتے ہو اللہ تعالیٰ مجھ سے اس سے زیادہ محبت رکھتا ہے اس کے کچھ عرصے بعد اس بچے کا انتقال ہو گیا وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا حالانکہ پہلے وہ اپنے بیٹے کو ساتھ لے کے آیا کرتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے آہ وفغاں کی تھی اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہارا بیٹا میرے بیٹے ابراہیم کے ساتھ ہو، اور وہ عرش کے سائے کے نیچے اس کے ساتھ کھیل رہا ہو اس شخص نے عرض کی: جی ہاں۔ یا رسول اللہ!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابراہیم بن عبید کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اگر تو ابراہیم نامی یہ راوی ابراہیم بن عبید بن رفاعہ ہے، تو پھر یہ ”صحیح“ کے رجال میں سے ایک ہے، اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ وہی ہے کیونکہ میں نے تابعین میں ایسا کوئی شخص نہیں پایا جس کا نام ابراہیم بن عبید ہو یہ راوی ضعیف ہے، اور اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3996]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں