🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ لَهُ وَاحِدٌ .
جس کا ایک بچہ فوت ہوا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3997
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: رَأَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ صِبْيَانًا مَعَ وَلَدِهِ يَلْعَبُونَ فَقَالَ: هَؤُلَاءِ أَهْوَنُ عَلَيَّ مِنْ عِدْتِهِمْ مِنِ الْجِعْلَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کچھ بچوں کو اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا: یہ میرے نزدیک اتنی ہی تعداد میں جعلان (نامی پتنگوں) سے زیادہ بے حیثیت ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3997]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3998
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَاتَ لَهُ وَلَدٌ ذَكَرٌ، أَوْ أُنْثَى - سَلَّمَ أَوْ لَمْ يُسَلِّمْ، رَضِيَ أَوْ لَمْ يَرْضَ، صَبَرَ أَوْ لَمْ يَصْبِرْ - لَمْ يَكُنْ لَهُ ثَوَابٌ دُونَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْأَعْشَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کا کوئی بچہ فوت ہو جائے خواہ بچہ ہو، یا بچی ہو خواہ اس نے اس کو تسلیم کیا ہو، یا نہ کیا ہو، اس پر راضی ہوا ہو، یا نہ ہوا ہو اس نے صبر سے کام لیا ہو، یا نہ لیا ہو، اس کا ثواب جنت سے کم نہیں ہو گا“۔
يہ روایت امام طبرانی نے ہم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد اعشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3998]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5749»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3999
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَزَوَّجُوا فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ، وَإِنَّ السَّقْطَ لَيُرَى مُحْبَنْطِئًا بِبَابِ الْجَنَّةِ، يُقَالُ لَهُ: ادْخُلْ. يَقُولُ: حَتَّى يَدْخُلَ أَبَوَايَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ شادی کرو کیونکہ میں تمہاری کثرت پر دیگر امتوں کے سامنے فخر کروں گا، اور مردہ پیدا ہونے والا بچہ جنت کے دروازے پر کھڑا ہوا ہو گا اس سے کہا: جائے گا تم اندر داخل ہو جاؤ وہ کہے گا جی نہیں جب تک میرے ماں باپ داخل نہیں ہوتے (میں اندر نہیں جاؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3999]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5742»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4000
وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّهُ يُقَالُ لَلْوَالِدَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ. فَيَقُولُونَ: يَا رَبِّ حَتَّى تَدْخُلَ آبَاؤُنَا وَأُمَّهَاتُنَا. قَالَ: فَيَأْبَوْنَ. قَالَ: فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: مَا لِي أَرَاهُمْ مُحْبَنْطِئِينَ، ادْخُلُوا الْجَنَّةَ. قَالَ: فَيَقُولُونَ: يَا رَبِّ آبَاؤُنَا. فَيَقُولُ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن بچوں سے یہ کہا: جائے گا تم جنت میں داخل ہو جاؤ تو وہ عرض کریں گے اے ہمارے پروردگار جب تک ہمارے باپ اور ہماری مائیں داخل نہیں ہوں گے (ہم داخل نہیں ہوں گے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تو وہ انکار کر دیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا وجہ ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ لوگ رکے ہوئے ہیں تم لوگ جنت میں داخل ہو جاؤ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! ہمارے آباء بھی؟ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم اور تمہارے آباء جنت میں داخل ہو جاؤ“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4000]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند الشاميين، حديث رجل من أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم، 18665، أخرجه مسند أحمد برقم: 16523»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُقَدِّمْ وَلَدًا وَلَا غَيْرَهُ .
جس کا کوئی بچہ یا اس کے علاوہ کوئی اور فوت نہ ہوا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4001
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَجْلِسٍ مَنْ بَنِي سَلَمَةَ فَقَالَ:" يَا بَنِي سَلَمَةَ، مَا الرَّقُوبُ فِيكُمْ؟" قَالَ: الَّذِي لَا وَلَدَ لَهُ. قَالَ:" بَلْ هُوَ الَّذِي لَا فَرَطَ لَهُ". قَالَ:" مَا الْمُعْدَمُ فِيكُمْ؟". قَالُوا: الَّذِي لَا مَالَ لَهُ. قَالَ:" بَلْ هُوَ الَّذِي يَقْدَمُ وَلَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْبَزَّارُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنوسلمہ کی ایک محفل کے پاس آ کر ٹھہر گئے آپ نے ارشاد فرمایا: اے بنوسلمہ تمہارے درمیان رقوب کسے کہا: جاتا ہے ایک شخص نے بتایا اس کو جس کا بچہ زندہ نہ رہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ رقوب وہ ہوتی ہے کہ جس کا کوئی بچہ فوت نہ ہوا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے درمیان معدم کسے کہا: جاتا ہے لوگوں نے کہا: اس شخص کو جس کا مال نہ ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں بلکہ اس سے مراد وہ شخص ہے، جس نے آگے کچھ نہ بھیجا ہو، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کے لئے کوئی بھلائی نہ ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4001]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4002
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا تَعُدُّونَ الرَّقُوبَ فِيكُمْ؟" قَالُوا: الَّذِي لَا وَلَدَ لَهُ. قَالَ:" بَلِ الَّذِي لَا فَرَطَ لَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے درمیان ”رقوب“ کسے شمار کرتے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: اسے جس کی کوئی اولاد نہ ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں بلکہ رقوب وہ ہوتی ہے کہ جس کا کوئی بچہ فوت نہ ہوا ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4002]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4003
وَعَنْ رَجُلٍ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَالَ:" تَدْرُونَ مَا الرَّقُوبُ؟" قَالُوا: الَّذِي لَا وَلَدَ لَهُ. فَقَالَ: الرَّقُوبُ كُلُّ الرَّقُوبِ، الرَّقُوبُ كُلُّ الرُّقُوبِ، الرَّقُوبُ كُلُّ الرُّقُوبِ الَّذِي لَهُ وَلَدٌ فَمَاتَ وَلَمْ يُقَدِّمْ مِنْهُنَّ شَيْئًا"، قَالَ:" تَدْرُونَ مَا الصُّعْلُوكُ؟" قَالُوا: الَّذِي لَيْسَ لَهُ مَالٌ. قَالَ:" الصُّعْلُوكُ كُلُّ الصُّعْلُوكِ، الصُّعْلُوكُ كُلُّ الصُّعْلُوكِ، الصُّعْلُوكُ كُلُّ الصُّعْلُوكِ الَّذِي لَهُ مَالٌ فَمَاتَ وَلَمْ يُقَدِّمْ مِنْهُ شَيْئًا". قَالَ: ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا الصُّرَعَةُ؟" قَالُوا: الصَّرِيعُ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصُّرَعَةُ كُلُّ الصُّرَعَةِ، الصُّرَعَةُ كُلُّ الصُّرَعَةِ، الصُّرَعَةُ كُلُّ الصُّرَعَةِ الرَّجُلُ الَّذِي يَغْضَبُ ; فَيَشْتَدُّ غَضَبُهُ، وَيَحْمَرُّ وَجْهُهُ، وَيَقْشَعِرُّ شَعْرُهُ، فَيَصْرَعُهُ غَضَبُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو حِصْنَةَ - أَوِ ابْنُ حِصْنَةَ - قَالَ الْحُسَيْنِيُّ: مَجْهُولٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک صاحب، جو اس وقت موجود تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ رقوب سے مراد کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: وہ شخص جس کی کوئی اولاد نہ ہو (یا جس کی اولاد زندہ نہ رہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ رقوب جو مکمل رقوب ہو وہ رقوب جو مکمل رقوب ہو وہ رقوب جو مکمل رقوب ہو وہ ایسا شخص ہے کہ جس کی اولاد ہوئی ہو، اور اس کا ایسی حالت میں انتقال ہو جائے کہ اس کی اولاد میں سے کوئی بھی فوت نہ ہوا ہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو صعلوک (یعنی کنگال) سے مراد کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: وہ شخص جس کے پاس مال نہ ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا صعلوک جو مکمل صعلوک ہو ایسا صعلوک جو مکمل صعلوک ہو ایسا صعلوک جو مکمل صعلوک ہو اس سے مراد وہ شخص ہے، جس کے پاس مال موجود ہو، اور وہ ایسی حالت میں مر جائے کہ اس نے اس مال میں سے کچھ بھی آگے نہ بھیجا ہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پچھاڑ دینا (یا پہلوانی) کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: پچھاڑ دینا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا پچھاڑ دینا جو مکمل پچھاڑ دینا ہو ایسا پچھاڑ دینا جو مکمل پچھاڑ دینا ہو ایسا پچھاڑ دینا جو مکمل پچھاڑ دینا ہو یہ اس شخص کا ہے، جو غصہ کرے اور اس کا غصہ شدید ہو جائے اور اس کا چہرہ سرخ ہو جائے اور اس کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں، اور پھر اس کا غصہ اسے پچھاڑ دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحصنہ ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ابن حصنہ ہے حسینی فرماتے ہیں یہ مجہول ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4003]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22605»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. بَابٌ فِيمَا يُعَدُّ فَرَطًا أَوْ مُصِيبَةً .
اس چیز کا بیان جسے آگے بھیجی جانے والی چیز یا مصیبت شمار کیا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4004
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتْرًا، وَفَتَحَ بَابًا فِي مَرَضِهِ، فَنَظَرَ إِلَى النَّاسِ يُصَلُّونَ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَسُرَّ بِذَلِكَ، وَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ، إِنَّهُ لَمْ يَمُتْ نَبِيٌّ حَتَّى يَؤُمَّهُ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِهِ"، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ أُصِيبَ مِنْكُمْ بِمُصِيبَةٍ مِنْ بَعْدِي فَلْيَتَعَزَّ بِمُصِيبَتِهِ بِي عَنْ مُصِيبَتِهِ الَّتِي تُصِيبُهُ ; فَإِنَّهُ لَنْ يُصِيبَ أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي بِمِثْلِ مُصِيبَتِهِمْ بِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ ہٹایا اور دروازہ کھولا یہ آپ کی بیماری کے دوران کی بات ہے آپ نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کر رہے تھے۔ آپ اس بات پر خوش ہوئے اور ارشاد فرمایا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے کسی بھی نبی کا انتقال اس وقت تک نہیں ہوا جب تک اس کی امت کے کسی فرد نے اس کی امامت نہیں کی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے جس بھی شخص کو میرے بعد کوئی مصیبت لاحق ہو، تو وہ اپنی اس لاحق ہونے والی مصیبت کے وقت میرے حوالے سے مصیبت کے ذریعے خود کو سہارا دے، کیونکہ میری امت کو میرے بعد کوئی ایسی مصیبت لاحق نہیں ہو گی، جو اس مصیبت کی مانند ہو، جو انہیں میرے حوالے سے لاحق ہوئی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن جعفر بن نجیح مدنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4004]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (612)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4005
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مِنْكُمْ فَرَطٌ لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ إِلَّا تَصْرِيدًا"، قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِكُلِّنَا فَرَطٌ؟ قَالَ:" أَوَلَيْسَمِنْ فَرَطِ أَحَدِكُمْ أَنْ يَفْقِدَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جس کا کوئی بچہ فوت نہ ہوا ہو، وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا، البتہ ”تصرید“ (یعنی تھوڑا ہونے) کا معاملہ مختلف ہے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم میں سے ہر ایک کا بچہ تو فوت نہیں ہوا ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ایک یہ چیز آگے نہیں بھیجتا ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو غیر موجود پاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4005]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5741»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. بَابُ مَوْتِ الْبَنَاتِ .
بیٹیوں کی موت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4006
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: لَمَّا عُزِّيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِابْنَتِهِ رُقَيَّةَ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ، دَفْنُ الْبَنَاتِ مِنَ الْمَكْرُمَاتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَوْتُ الْبَنَاتِ"، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہ کے انتقال پر تعزیت کی گئی تو آپ نے ارشاد فرمایا ہر طرح کی حمد اللہ تعالی کے لئے مخصوص ہے بیٹی کو دفن کرنا عزت افزائی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”بیٹیوں کی موت“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4006]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12035، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2284»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں