الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُكَاءِ .
رونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4037
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا تُوَفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ بُكِيَ عَلَيْهِ، فَخَرَجَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكُمْ مِنْ شَأْنٍ أُولَاءِ، إِنَّهُنَّ حَدِيثُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمَيِّتُ يُنْضَحُ عَلَيْهِ الْحَمِيمُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سیدنا عبداللہ بن ابوبکر کا انتقال ہوا تو ان پر رویا جانے لگا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور بولے: میں تم لوگوں کے سامنے ان لوگوں کے حوالے سے عذر پیش کرتا ہوں، کیونکہ یہ لوگ زمانہ جاہلیت کے قریب ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”زندہ شخص کے رونے کی وجہ سے میت پر گرم پانی چھڑکا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4037]
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4037]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 849، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1982»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4038
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زندہ شخص کے رونے کی وجہ سے میت کو عذاب دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم انصاری ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ ٌ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4038]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6896)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4039
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْمَيِّتَ لَيُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زندہ شخص کے رونے کی وجہ سے میت کو عذاب دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4039]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4039]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4040
وَعَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ عَلَى بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ فَتَذَاكَرُوا أَمْرَ الْمَيِّتِ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ، فَحَدَّثْنَا بَكْرٌ فَقَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ خَالَفَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: وَاللَّهِ لَئِنِ انْطَلَقَ رَجُلٌ مُحَارِبًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ قُتِلَ فِي قُطْرٍ مِنْ أَقْطَارِ الْأَرْضِ شَهِيدًا فَعَمَدَتِ امْرَأَتُهُ سَفَهًا أَوْ جَهْلًا فَبَكَتْ عَلَيْهِ لَيُعَذَّبَنَّ هَذَا الشَّهِيدُ بِبُكَاءِ هَذِهِ السَّفِيهَةِ عَلَيْهِ؟ فَقَالَ رَجُلٌ: صَدَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَذَبَ أَبُو هُرَيْرَةَ.
رَوَاهُ أَبُو هُرَيْرَةَ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
رَوَاهُ أَبُو هُرَيْرَةَ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
حاجب بن عمر بیان کرتے ہیں: میں حکم بن اعرج کے ساتھ بکر بن عبداللہ مزنی کے پاس گیا وہ لوگ زندہ شخص کے رونے کی وجہ سے میت کو عذاب دینے کے معاملے پر گفتگو کرنے لگے تو بکر بن عبداللہ مزنی نے ہمیں حدیث بیان کی انہوں نے ہمیں بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس کے برخلاف کہتے ہیں: انہوں نے بتایا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں اگر ایک شخص اللہ کی راہ میں جنگ کرنے کے لئے چلا جاتا ہے، اور پھر دور دراز کے حصے میں کہیں شہید ہونے کے طور قتل ہو جاتا ہے پھر اس کی بیوی بے وقوفی اور جہالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر روتی ہے، تو کیا اس بے وقوف عورت کے اس پر رونے کی وجہ سے اس شہید کو عذاب دیا جائے گا، تو ایک صاحب بولے: اللہ کے رسول نے سچ فرمایا ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے غلط کہا: ہے۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4040]
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4040]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1592)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4041
وَعَنْ أَبِي الرَّبِيعِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ فِي جِنَازَةٍ، فَسَمِعْتُ صَوْتَ إِنْسَانٍ يَصِيحُ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَأَسْكَتَهُ، قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، لِمَ أَسْكَتَّهُ؟ قَالَ: إِنَّهُ يَتَأَذَّى بِهِ الْمَيِّتُ حَتَّى يَدْخُلَ قَبْرَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو شُعْبَةَ الطَّحَّانُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو شُعْبَةَ الطَّحَّانُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابوربیع بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوا میں نے ایک انسان کے چیخ کر رونے کی آواز سنی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کی طرف پیغام بھیج کر اسے خاموش کروا دیا میں نے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن آپ نے اسے خاموش کیوں کروا دیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: اس کی وجہ یہ ہے کہ اس (رونے) کی وجہ سے میت کو اذیت ہوتی ہے، جب تک میت قبر میں داخل نہیں ہو جاتی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشعبہ طحان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4041]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشعبہ طحان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4041]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4042
وَعَنْ رَبِيعٍ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ ابْنَ أَخِي جَبْرٍ الْأَنْصَارِيِّ، فَجَعَلَ أَهْلُهُ يَبْكُونَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُمْ جَبْرٌ: لَا تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَصْوَاتِكُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْهُنَّ يَبْكِينَ مَا دَامَ حَيًّا، فَإِذَا وَجَبَ فَلْيَسْكُتْنَ".
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْجِهَادِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْجِهَادِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ربیع انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جبر انصاری کے بھتیجے کی عیادت کے لئے آئے اس کے اہل خانہ نے اس پر رونا شروع کر دیا تو جبر نے ان سے کہا: تم لوگ اللہ کے رسول کو اپنی آوازوں کے ذریعے اذیت نہ پہنچاؤ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان خواتین کو رونے دو جب تک یہ شخص زندہ ہے، جب واجب ہو جائے (یعنی یہ شخص فوت ہو جائے) تو یہ خواتین خاموش ہو جائیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت مکمل طور پر جہاد سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4042]
یہ روایت مکمل طور پر جہاد سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4042]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4607، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1977»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4043
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: لَمَّا أُصِيبَ جَعْفَرٌ أَتَانَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" تَسَلِّي ثَلَاثًا، ثُمَّ اصْنَعِي مَا شِئْتِ".
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم تین دن سوگ کے کپڑے پہن کے رکھو، پھر تم جو چاہے کر لو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4043]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (438/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26922»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4044
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْيَوْمَ الثَّالِثَ مِنْ قَتْلِ جَعْفَرٍ فَقَالَ:" لَا تَحُدِّي بَعْدَ يَوْمِكِ هَذَا".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهُ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهُ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے تیسرے دن میرے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: آج کے دن کے بعد تم سوگ نہ کرنا۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں امام طبرانی نے ان میں سے کچھ روایات معجم کبیر میں نقل کی ہیں۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4044]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4045
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ أَسْمَاءَ بَكَتْ عَلَى حَمْزَةَ وَجَعْفَرٍ ثَلَاثًا، فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَرْقَأَ وَتَكْتَحِلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ پر تین دن تک روئی تھیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ آنسو پونچھ لیں اور سرمہ لگا لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4045]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4045]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4046
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ قَالَتِ امْرَأَتُهُ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةُ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ. فَنَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضْبَانَ فَقَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ؟" قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ!! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَإِنِّي لَرَسُولُ اللَّهِ وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي"، فَأَشْفَقَ النَّاسُ عَلَى عُثْمَانَ، فَلَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ ابْنَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَقِي بِسَلَفِنَا الْخَيْرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ"، فَبَكَتِ النِّسَاءُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَضْرِبُهُنَّ بِسَوْطٍ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ وَقَالَ:" مَهْلًا يَا عُمَرُ". ثُمَّ قَالَ:" ابْكِينَ، وَإِيَّاكُنَّ وَنَعِيقَ الشَّيْطَانِ". ثُمَّ قَالَ:" إِنَّهُ مَهْمَا كَانَ مِنَ الْقَلْبِ وَالْعَيْنِ فَمِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَمِنَ الرَّحْمَةِ، وَمَا كَانَ مِنَ الْيَدِ وَمِنَ اللِّسَانِ فَمِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ مُوَثَّقٌ، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ: وَقَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ وَفَاطِمَةُ إِلَى جَنْبِهِ تَبْكِي، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ عَنْ فَاطِمَةَ بِثَوْبِهِ رَحْمَةً لَهَا.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو ان کی اہلیہ نے کہا: اے عثمان بن مظعون آپ کو جنت کی مبارک ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کی حالت میں اس خاتون کی طرف دیکھا اور فرمایا، تمہیں کیا پتہ اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ آپ کے شہسوار تھے، اور وہ آپ کے ساتھی تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اللہ کا رسول ہوں، لیکن میں ازخود یہ نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا ہو گا، تو لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے پریشان ہو گئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (یعنی ان کی میت کو مخاطب کر کے فرمایا) تم ہمارے بہترین سلف عثمان بن مظعون سے جا ملو تو خواتین رونے لگیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لاٹھی کے ذریعے انہیں مارنا چاہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور ارشاد فرمایا: اے عمر رہنے دو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم روؤ لیکن شیطان کی طرح آوازیں نکالنے سے بچنا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جو چیز دل اور آنکھ سے نکلتی ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہوتی ہے، اور رحمت کی وجہ سے ہوتی ہے، اور جو چیز ہاتھ اور زبان سے نکلتی ہے، تو وہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ یہاں ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے کنارے پر بیٹھ گئے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ کے پہلو میں رو رہی تھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کے ذریعے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ (کے آنسوؤں کو) پونچھنا شروع کیا ان کے ساتھ رحمت کی وجہ سے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4046]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2128»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف