🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُكَاءِ .
رونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4047
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: أَخْذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ إِلَى ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ يَجُودُ بِنَفْسِهِ، قَالَ: فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَضَعَهُ فِي حِجْرِهِ حَتَّى خَرَجَتْ نَفْسُهُ، قَالَ: فَوَضَعَهُ ثُمَّ بَكَى، فَقُلْتُ: تَبْكِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَنْتَ تَنْهَى عَنِ الْبُكَاءِ؟ فَقَالَ:" إِنِّي لَمْ أُنْهَ عَنِ الْبُكَاءِ وَلَكِنْ نُهِيَتُ عَنْ صَوْتَيْنِ أَحْمَقَيْنِ فَاجِرَيْنِ: صَوْتٌ عِنْدَ نِعْمَةٍ: لَهْوٌ وَلَعِبٌ وَمَزَامِيرُ شَيْطَانٍ، وَصَوْتٌ عِنْدَ مُصِيبَةٍ: لَطْمُ وُجُوهٍ وَشَقُّ جُيُوبٍ، وَهَذِهِ رَحْمَةٌ، وَمَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ، يَا إِبْرَاهِيمُ لَوْلَا أَنَّهُ وَعْدٌ صَادِقٌ وَقَوْلٌ حَقٌّ، وَأَنَّ آخِرَنَا سَيَلْحَقُ بِأَوَّلِنَا لَحَزِنَّا عَلَيْكَ حُزْنًا أَشَدَّ مِنْ هَذَا، وَإِنَّا عَلَيْكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ، تَبْكِي الْعَيْنُ وَيَحْزَنُ الْقَلْبُ، وَلَا نَقُولُ مَا يُسْخِطُ الرَّبَّ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور میں آپ کے ساتھ آپ کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی طرف چلا گیا جو آخری سانسیں لے رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لیا اور اپنی گود میں رکھا یہاں تک کہ ان کی جان نکل گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رکھ دیا اور پھر آپ رونے لگے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ رو رہے ہیں جبکہ آپ رونے سے منع کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے رونے سے منع نہیں کیا گیا بلکہ مجھے دو احمق اور فاجر آوازوں سے منع کیا گیا ہے وہ آواز جو نعمت کے وقت نکالی جاتی ہے، جو لہو و لعب اور شیطان کے باجوں کی صورت میں ہوتی ہے، اور وہ آواز جو مصیبت کے وقت نکالی جاتی ہے، جو چہرے پر طمانچے مارنے گریبان پھاڑنے کی صورت میں ہوتی ہے یہ چیز (یعنی محض رونا) رحمت ہے، اور جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحمت نہیں کی جاتی ہے اے ابراہیم اگر ایک سچا وعدہ نہ ہوتا اور حق فرمان نہ ہوتا اور یہ نہ ہوتا کہ ہمارے آخری فرد نے بھی عنقریب پہلے والے سے جا ملنا ہے، تو ہمیں تمہارے حوالے سے اس سے زیادہ شدید غم ہونا تھا اے ابراہیم ہم تمہارے حوالے سے غمگین ہیں آنکھ رو رہی ہے دل غمگین ہے، لیکن ہم کوئی ایسی بات نہیں کہیں گے جو پروردگار کو ناراض کر دے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4047]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1005، وأخرجه مسند البزار برقم: 1001، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1978»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4048
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ تُوُفِّيَ إِبْرَاهِيمُ، وَعَيْنَاهُ تَدْمَعَانِ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، تَبْكِي عَلَى هَذَا السَّخْلِ؟ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَقَدْ دَفَنْتُ اثْنَيْ عَشَرَ وَلَدًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، كُلُّهُمْ أَشَبُّ مِنْهُ، كُلُّهُمْ أَدُسُّهُ فِي التُّرَابِ أَحْيَاءً، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَمَا ذَا إِنْ كَانَتِ الرَّحْمَةُ ذَهَبَتْ مِنْكَ!! يَحْزَنُ الْقَلْبُ وَتَدْمَعُ الْعَيْنُ، وَلَا نَقُولُ مَا يُسْخِطُ الرَّبَّ، وَإِنَّا عَلَى إِبْرَاهِيمَ لَمَحْزُنُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے کا انتقال ہوا تو ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کیا آپ اس بچے پر رو رہے ہیں؟ اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے زمانہ جاہلیت میں اپنی اولاد میں سے بارہ بچے دفن کیے ہیں اور ان سب کی عمر اس سے زیادہ تھی، اور میں نے ان سب کو زندہ زمین میں دفن کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا ہو سکتا ہے؟ اگر تم سے رحمت رخصت ہو گئی ہو؟ دل غمگین ہے، اور آنکھ رو رہی ہے، اور ہم کوئی ایسی بات نہیں کہتے جو پروردگار کو ناراض کر دے، ہم ابراہیم کے حوالے سے غمگین ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4048]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4049
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا هَلَكَ ابْنُهُ طَاهِرٌ ذَرَفَتْ عَيْنُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَكَيْتَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْعَيْنَ تَذْرِفُ، وَإِنَّ الدَّمْعَ يَغْلِبُ، وَإِنَّ الْقَلْبَ يَحْزَنُ، وَلَا نَعْصِي اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا طاہر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ رو رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آنکھ بہہ رہی ہے، اور آنسو ق ابومیں نہیں ہیں اور دل غمگین ہے، اور ہم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کر رہے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6667)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4050
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: بَعَثَتِ ابْنَةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ ابْنَتِي مَغْلُوبَةٌ، فَقَالَ لِلرَّسُولِ:" قُلْ لَهَا: إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى". ثُمَّ بَعَثَتْ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ، فَقَالَ لَهَا مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ بَعَثَتْ إِلَيْهِ الثَّالِثَةَ، فَجَاءَهَا فِي نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأَخْرَجَتْ إِلَيْهِ الصَّبِيَّةَ وَنَفْسُهَا تُقَعْقِعُ فِي صَدْرِهَا، فَرَقَّ عَلَيْهَا فَذَرَفَتْ عَيْنَاهُ، فَفَطِنَ بِهِ بَعْضُ أَصْحَابِهِ وَهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ حِينَ ذَرَفَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ:" مَا لَكُمْ تَنْظُرُونَ؟ رَحْمَةُ اللَّهِ يَضَعُهَا حَيْثُ يَشَاءُ، إِنَّمَا يَرْحَمُ اللَّهُ مِنْ عِبَادِهِ الرُّحَمَاءَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: اسْتُعِزَّ بِأُمَامَةَ بِنْتِ أَبِي الْعَاصِ، فَبَعَثَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
وَفِيهِ: الْوَلِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی نے آپ کو پیغام بھیجا کہ میری بیٹی فوت ہونے والی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قاصد سے کہا: کہ تم اس سے کہہ دو اللہ تعالیٰ جو واپس لے وہ اس کی ملکیت ہے، اور جو وہ عطا کرے وہ بھی اسی کی ملکیت ہے ان صاحبزادی نے آپ کو دوبارہ پیغام بھیجا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ یہی بات ارشاد فرما دی ان صاحبزادی نے تیسری مرتبہ آپ کو پیغام بھیجا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ اصحاب سمیت ان صاحبزادی کے ہاں تشریف لے گئے ان صاحبزادی نے بچی کو آپ کی طرف بڑھایا اس بچی کا سانس سینے میں اٹک رہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے انسیت ہوئی اور آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے جب آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تو آپ کے بعض اصحاب جو آپ کو دیکھ رہے تھے وہ حیران ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کیا دیکھ رہے رہو؟ یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے، جسے وہ جہاں چاہتا ہے وہاں رکھ دیتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے رحم کرنے والوں پر رحم کرتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”سیدہ امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہا کا آخری وقت قریب آیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے آپ کو پیغام بھیجا تھا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ولید بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4050]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2593، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 284»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4051
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: ثَقُلَ ابْنٌ لِفَاطِمَةَ، فَأَرْسَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَدْعُوهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ارْجِعْ، فَإِنَّ لَهُ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَبْقَى، وَكَلٌّ لِأَجَلٍ بِمِقْدَارٍ". فَلَمَّا احْتُضِرَ بَعَثَتْ إِلَيْهِ وَقَالَ لَنَا:" قُومُوا". فَلَمَّا جَلَسَ جَعَلَ يَقْرَأُ:" فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ". حَتَّى قُبِضَ، فَدَمَعَتْ عَيْنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَبْكِي وَتَنْهَى عَنِ الْبُكَاءِ؟ قَالَ:" إِنَّمَا هِيَ رَحْمَةٌ، وَإِنَّمَا يَرْحَمُ اللَّهُ مِنْ عِبَادِهِ الرُّحَمَاءَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى الْمَكِّيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیج کر آپ کو بلوایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (قاصد سے) فرمایا تم واپس چلے جاؤ جو وہ واپس لے وہ بھی اسی کی ملکیت ہے، اور جسے وہ باقی رہنے دے وہ بھی اسی کی ملکیت ہے، اور ہر ایک کی ایک متعین مدت ہے، جب ان صاحبزادے کا وقت قریب آیا تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: تم لوگ اٹھو! جب آپ تشریف فرما ہوئے تو آپ نے یہ آیت پڑھنی شروع کی: ”پھر (اس وقت) کیوں نہیں (روح کو واپس کرتے) جب وہ حلق تک پہنچ جاتی ہے، اور تم اس وقت دیکھتے رہ جاتے ہو“۔ یہاں تک کہ ان صاحبزادے کا انتقال ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ رو رہے ہیں جبکہ آپ رونے سے منع کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ رحمت ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے رحم کرنے والے بندوں پر رحم کرتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن موسیٰ مکی ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4051]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4052
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: احْتُضِرَتِ ابْنَةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهَا فَضَمَّهَا إِلَيْهِ، وَجَعَلَهَا بَيْنَ ثَدْيَيْهِ، فَدَمَعَتْ عَيْنَاهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَكَتْ أُمُّ أَيْمَنَ، فَقَالَ لَهَا:" تَبْكِينَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَكِ؟"، فَقَالَتْ: مَا لِي لَا أَبْكِي، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْكِي؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَسْتُ أَبْكِي، وَلَكِنَّهَا رَحْمَةٌ ; نَظَرْتُ إِلَيْهَا عَلَى هَذِهِ الْحَالِ وَنَفْسُهَا تُنْزَعُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ لِاخْتِلَاطِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا آخری وقت قریب آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے ساتھ چمٹا لیا اور اپنے سینے کے ساتھ لگا لیا اور آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے سیدہ اُم ایمن رضی اللہ عنہ بھی رونے لگیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم رو رہی ہو، جبکہ اللہ کے رسول تمہارے پاس موجود ہیں سیدہ اُم ایمن رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میں کیوں نہ روؤں جبکہ اللہ کے رسول بھی رو رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں رو نہیں رہا ہوں بلکہ یہ رحمت ہے میں نے اس کی طرف اس حال میں دیکھا کہ اس کی جان نکل رہی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہوا تھا (چینی جسے اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ”ضعیف“ قرار دیا گیا)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4052]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (808)، أخرجه سنن النسائي برقم: 1843، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2408»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4053
وَعَنْ سَالِمِ أَبِي النَّضْرِ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ، وَهُوَ يَمُوتُ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَوْبٍ فَسُجِّيَ عَلَيْهِ، وَكَانَ عُثْمَانُ نَازِلًا عَلَى امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهَا أُمُّ مُعَاذٍ، قَالَتْ: فَمَكَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُكِبًّا عَلَيْهِ طَوِيلًا وَأَصْحَابُهُ مَعَهُ، ثُمَّ تَنَحَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَكَى، فَلَمَّا بَكَى بَكَى أَهْلُ الْبَيْتِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَحِمَكَ اللَّهُ أَبَا السَّائِبِ" وَكَانَ السَّائِبُ قَدْ شَهِدَ مَعَهُ بَدْرًا قَالَ: فَتَقُولُ أُمُّ مُعَاذٍ: هَنِيئًا لَكَ أَبَا السَّائِبِ الْجَنَّةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَا يُدْرِيكِ يَا أُمَّ مُعَاذٍ؟ أَمَّا هُوَ فَقَدْ جَاءَهُ الْيَقِينُ، وَلَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا"، قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ لَا أَقُولُهَا لِأَحَدٍ بَعْدَهُ أَبَدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سالم ابونضر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ وفات پا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں کپڑے کے ذریعے ڈھانپ دیا گیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ انصار سے تعلق والی ایک خاتون کے ہاں ٹھہرے ہوئے تھے جسے اُم معاذ کہا: جاتا تھا وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاصی دیر تک ان پر جھکے رہے آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب بھی تھے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیچھے ہٹ گئے اور رونے لگے جب آپ رونے لگے تو گھر میں موجود افراد بھی رونے لگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوسائب! اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے راوی بیان کرتے ہیں: سائب نے آپ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شرکت کی ہے راوی بیان کرتے ہیں: اُم معاذ نے کہا: اے ابوسائب آپ کو جنت کی مبارک ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ام معاذ تمہیں کیسے پتہ چلا جہاں تک کہ اس کا تعلق ہے، تو اس کے پاس یقین آ گیا ہے، اور ہمیں صرف بھلائی کا علم ہے، تو سیدہ ام معاذ رضی اللہ عنہا نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم ان کے بعد میں کبھی کسی کے بارے میں، یہ بات نہیں کہوں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔
یہ روایت ”مرسل“ ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4053]

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4054
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ أَبَاهُ يَوْمَ أُحُدٍ قَتَلَهُ الْمُشْرِكُونَ، ثُمَّ مَثَّلُوا بِهِ ; فَجَدَعُوا أَنْفَهُ وَأُذُنَيْهِ، قَالَ جَابِرٌ: فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِ وَإِلَى مَا صَنَعُوا بِهِ وَصِحْتُ، فَجَاءَتِ الْأَنْصَارُ فَسَجُّوهُ بِثَوْبٍ، ثُمَّ إِنِّي كَشَفْتُ الثَّوْبَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ مَا صُنِعَ بِهِ صِحْتُ، فَجَاءَتِ الْأَنْصَارُ فَسَجُّوهُ بِالثَّوْبِ، قَالَ: وَذَلِكَ بِعَيْنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَهَبَ الْأَنْصَارُ حَتَّى أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَرَى مَا يَصْنَعُ جَابِرٌ!؟ قَالَ:" دَعُوهُ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَفِي الصَّحِيحِ بَعْضُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد میں ان کے والد کو مشرکین نے قتل کر دیا پھر انہوں نے ان کا مثلہ کیا ان کی ناک اور کان کاٹ دیے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ان کی طرف دیکھا اور مشرکین نے جو ان کے ساتھ سلوک کیا تھا اس کی طرف دیکھا تو میں چیخا انصار آئے اور انہوں نے ان کی لاش کو کپڑے کے ذریعے ڈھانپ دیا پھر میں نے کپڑا ہٹا دیا جب میں نے دیکھا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ہے تو میں چیخا انصار آئے اور انہوں نے انہیں کپڑے کے ذریعے ڈھانپ دیا سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ سب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظروں کے سامنے ہو رہا تھا پھر انصار گئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ملاحظہ نہیں فرما رہے ہیں جابر کیا کر رہا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رہتے دو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4054]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1046»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4055
وَعَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ، فَلَمَّا أَقْبَلْنَا رَاجِعِينَ بَكَتِ امْرَأَةُ رَجُلٍ كَانَ اسْتُشْهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا هَذِهِ الْبَاكِيَةُ؟". قِيلَ: فَاطِمَةُ بِنْتُ عَلِيٍّ. فَالْتَفَتَ إِلَى عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو فَزَوَّجَهَا إِيَّاهُ وَأَوْصَاهُ بِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَجَاهِيلُ.
سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں شریک ہوا جب ہم واپس آ رہے تھے تو ایک شخص کی بیوی رونے لگی وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں شریک ہو کر جام شہادت نوش کر گیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ رونے والی عورت کون ہے؟ بتایا گیا فاطمہ بنت علی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی طرف توجہ کی اور پھر اس خاتون کی شادی ان صاحب کے ساتھ کر دی اور ان صاحب کو اس خاتون کے بارے میں (اچھی طرح خیال رکھنے کی) تلقین کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس میں مجہول راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4055]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4056
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: رُخِّصَ فِي الْبُكَاءِ مِنْ غَيْرِ نَوْحٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عبداللہ بن یزید فرماتے ہیں: نوحہ کیے بغیر رونے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4056]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں