🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ جَوَازِ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار کے لئے پچھنے لگوانے کا جائز ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5000
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ بِنَا أَبُو طَيْبَةَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ. فَقُلْنَا: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ؟ قَالَ: حَجَمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ ; وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ رمضان کے مہینے میں ہمارے پاس سے گزرے ہم نے کہا: آپ کہاں سے آ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگوائے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5000]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (383/22) اخرجه ابو يعلي فى المسند (4225)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2313»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5001
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُفْيَانَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ، وَهُوَ صَائِمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبدالله بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5001]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2658»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5002
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ صَائِمٌ وَأَعْطَى الْحَجَّامَ أَجْرَهُ، وَلَوْ كَانَ حَرَامًا لَمْ يُعْطِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے اور پچھنے لگانے والے کو اس کا اجر عطا کیا اگر یہ حرام ہوتا تو آپ اسے عطا نہ کرتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلم بن سالم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5002]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13399)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13399»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5003
وَعَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ بَعْدَمَا قَالَ:" أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَرِيفٌ أَبُو سُفْيَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بات ارشاد فرمانے: ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا“ کے بعد خود پچھنے لگوائے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طریف ابوسفیان ہے، اور وہ ضعیف ہے اسے ابن عدی نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5003]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7886»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5004
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يُفَطِّرْنَ الصَّائِمَ: الْقَيْءُ وَالْحِجَامَةُ وَالِاحْتِلَامُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَصَحَّحَ أَحَدَهُمَا، وَظَاهِرُهُ الصِّحَّةُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں روزہ دار کا روزہ ختم نہیں کرتی ہیں قے کرنا، پچھنے لگوانا اور احتلام ہو جانا“۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ انہوں نے ان دونوں میں سے ایک کو صحیح قرار دیا ہے، اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5004]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1016 و 1017)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4809، 5287»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5005
وَعَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يَمْنَعْنَ الصَّائِمَ: الْحِجَامَةُ وَالْقَيْءُ وَالِاحْتِلَامُ، وَلَا يَتَقَيَّأُ الصَّائِمُ مُتَعَمِّدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں روزہ دار کے لئے رکاوٹ نہیں بنتی ہیں پچھنے لگوانا، قے کرنا اور احتلام ہو جانا، البتہ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر قے کرے تو اس کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5005]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1438)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1438، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6669»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا ¤ قال الهيثمي: ررواه الطبراني في الكبير، وفيه إبراهيم بن محمد بن أبي يحيى، وهو متروك (3/172)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5006
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ الصُّنَابِحِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا فَاحْتَلَمَ أَوِ احْتَجَمَ أَوْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ فَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِ، وَمَنِ اسْتَقَاءَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ صنابحی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح کرے پھر اسے احتلام ہو جائے یا وہ پچھنے لگوا لے یا اسے خود بخود قے آ جائے تو اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی، اور جو شخص خود قے کرے تو اس پر قضاء لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5006]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5007
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ الصُّنَابِحِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا فَاحْتَلَمَ أَوِ احْتَجَمَ أَوْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ فَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِ، وَمَنِ اسْتَقَاءَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ صنابحی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح کرے پھر اسے احتلام ہو جائے یا وہ پچھنے لگوا لے یا اسے قے آ جائے تو اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی، اور جو شخص جان بوجھ کر قے کر دے تو اس پر قضاء لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5007]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1591)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1591، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 8668»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. بَابُ الْغِيبَةِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار شخص کا غیبت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5008
عَنْ عُبَيْدٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ امْرَأَتَيْنِ صَامَتَا وَأَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَاهُنَا امْرَأَتَيْنِ قَدْ صَامَتَا، وَإِنَّهُمَا قَدْ كَادَتَا أَنْ تَمُوتَا مِنَ الْعَطَشِ. فَأَعْرَضَ عَنْهُ أَوْ سَكَتَ. ثُمَّ عَادَ - وَأُرَاهُ قَالَ: بِالْهَاجِرَةِ - قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّهُمَا وَاللَّهِ قَدْ مَاتَتَا، أَوْ كَادَتَا أَنْ تَمُوتَا؟ قَالَ:" ادْعُهُمَا". قَالَ: فَجَاءَتَا. قَالَ: فَجِيءَ بِقَدَحٍ أَوْ عُسٍّ. فَقَالَ لِإِحْدَاهُمَا:" قِيئِي". فَقَاءَتْ قَيْحًا وَدَمًا وَصَدِيدًا أَوْ لَحْمًا، حَتَّى مَلَأَتْ نِصْفَ الْقَدَحِ. ثُمَّ قَالَ لِلْأُخْرَى:" قِيئِي". فَقَاءَتْ مِنْ قَيْحٍ وَدَمٍ وَصَدِيدٍ وَلَحْمٍ عَبِيطٍ وَغَيْرِهِ، حَتَّى مَلَأَتِ الْقَدَحَ. ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ هَاتَيْنِ صَامَتَا عَمَّا أَحَلَّ اللَّهُ لَهُمَا، وَأَفْطَرَتَا عَلَى مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمَا، جَلَسَتْ إِحْدَاهُمَا إِلَى الْأُخْرَى، فَجَعَلَتَا تَأْكُلَانِ لُحُومَ النَّاسِ".
سیدنا عبید رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: دو خواتین نے روزہ رکھا ہوا تھا ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہاں دو خواتین نے روزہ رکھا ہوا ہے، اور پیاس کی وجہ سے وہ دونوں مرنے کے قریب ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ موڑ لیا یا آپ خاموش رہے اس نے اپنی بات دہرائی راوی بیان کرتے ہیں: روایت میں یہ الفاظ ہیں: کہ یہ دن چڑھے کی بات ہے اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! اللہ کی قسم یہ دونوں مر جائیں گی، یا دونوں مرنے کے قریب ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں کو بلا کے لاؤ۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ دونوں خواتین آئیں پھر ایک پیالہ یا ایک برتن لایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک خاتون سے فرمایا تم قے کرو اس نے پیپ، خون اور گوشت کی قے کی یہاں تک کہ نصف پیالہ بھر گیا پھر آپ نے دوسری خاتون سے فرمایا کہ تم بھی قے کرو تو اس نے بھی خون، پیپ اور گوشت کی قے کی یہاں تک کہ پیالہ بھر گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں نے اس چیز کے حوالے سے تو روزہ رکھا ہوا تھا جو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے لئے حلال قرار دی تھی اور انہوں نے اس چیز کے حوالے سے روزہ نہیں رکھا تھا جو اللہ تعالیٰ نے ان پر حرام قرار دی ہے، ان میں سے ایک دوسری کے پاس آ کے بیٹھی اور ان دونوں نے لوگوں کا گوشت کھانا شروع کر دیا (یعنی غیبت کرنا شروع کر دی)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5008]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1576) اخرجه احمد فى المسند (431/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23141، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2306»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5009
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُمْ أُمِرُوا بِصِيَامٍ قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ بَعْضَ النَّهَارِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فُلَانَةً وَفُلَانَةً قَدْ بَلَغَتَا الْجَهْدَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لوگوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا راوی بیان کرتے ہیں: دن کے کسی حصے میں ایک شخص آیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں عورت اور فلاں عورت انتہائی مشقت کا شکار ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5009]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں