🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابٌ فِيمَنْ يَحُجُّ مَاشِيًا .
پیدل چل کر حج کرنے والے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5278
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: يَا بَنِيَّ، اخْرُجُوا مِنْ مَكَّةَ حَاجِّينَ مُشَاةً حَتَّى تَرْجِعُوا إِلَى مَكَّةَ مُشَاةً ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ الْحَاجَّ الرَّاكِبَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ تَخْطُوهَا رَاحِلَتُهُ سَبْعُونَ حَسَنَةً، وَإِنَّ الْحَاجَّ الْمَاشِيَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا سَبْعُمِائَةِ حَسَنَةٍ مِنْ حَسَنَاتِ الْحَرَمِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا حَسَنَاتُ الْحَرَمِ؟ قَالَ:" الْحَسَنَةُ بِمِائَةِ أَلْفِ حَسَنَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَلَهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ إِسْنَادَانِ: أَحَدُهُمَا فِيهِ كَذَّابٌ وَالْآخَرُ فِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے تم لوگ مکہ سے حج کرنے کے لئے پیدل روانہ ہو یہاں تک کہ پیدل ہی مکہ واپس آنا کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سوار ہو کر حج کے لئے جانے والے کو ہر ایک قدم جو اس کی سواری اٹھاتی ہے اس کے عوض میں ستر نیکیاں ملتی ہیں اور پیدل حج کے لئے جانے والے شخص کو اس کے اٹھائے ہوئے ہر ایک قدم کے عوض میں حرم کی نیکیوں میں سے سات سو نیکیاں ملتی ہیں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! حرم کی نیکیاں کون سی ہیں؟ آپ نے فرمایا: ایک نیکی جو ایک لاکھ کے برابر ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور یہ امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس میں پورا واقعہ ہے۔ امام بزار نے
یہ روایت دو سندوں کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک میں ایک راوی کذاب ہے، اور دوسری میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم ہے، جس نے سعید بن جبیر سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5278]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12522) اخرجه البزار فى المسند (1121,1120)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12522، 12606، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2696، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 45، 47، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4745، 5120، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2416»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5279
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَاعَةٌ مِنْ مُزَيْنَةَ وَجَمَاعَةٌ مِنْ هُذَيْلٍ وَجَمَاعَةٌ مِنْ جُهَيْنَةَ. فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا خَرَجْنَا إِلَى مَكَّةَ مُشَاةً وَقَوْمٌ يَخْرُجُونَ رُكْبَانًا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلْمَاشِي أَجْرُ سَبْعِينَ حَجَّةً، وَلِلرَّاكِبِ أَجْرُ ثَلَاثِينَ حَجَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مزینہ قبیلے کی ایک جماعت ہذیل قبیلے کی ایک جماعت اور جہینہ قبیلے کی ایک جماعت حاضر ہوئی ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم لوگ مکہ کی طرف پیدل نکلے تھے، اور کچھ لوگ سوار ہو کر نکلے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پیدل چلنے والے کو ستر حج کا اجر ملے گا، اور سوار شخص کو تیس حج کا اجر ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5279]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7079»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابٌ فِي الْحَجِّ بِالْحَرَامِ .
حرام مال کے ذریعے حج کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5280
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَمَّ هَذَا الْبَيْتَ مِنَ الْكَسْبِ الْحَرَامِ شَخَصَ فِي غَيْرِ طَاعَةِ اللَّهِ فَإِذَا أَهَلَّ وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ أَوِ الرِّكَابِ وَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَالَ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: لَا لَبَّيْكَ وَلَا سَعْدَيْكَ، كَسْبُكَ حَرَامٌ، وَزَادُكَ حَرَامٌ، وَرَاحِلَتُكَ حَرَامٌ، فَارْجِعْ مَأْزُورًا غَيْرَ مَأْجُورٍ، وَأَبْشِرْ بِمَا يَسُوءُكَ. وَإِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ حَاجًّا بِمَالٍ حَلَالٍ وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ، وَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَالَ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَدْ أَجَبْتُكَ ; رَاحِلَتُكَ حَلَالٌ، وَثِيَابُكَ حَلَالٌ، وَزَادُكَ حَلَالٌ، فَارْجِعْ مَأْجُورًا غَيْرَ مَأْزُورٍ، وَأَبْشِرْ بِمَا يَسُرُّكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص حرام کمائی کے ذریعے اس گھر کا قصد کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا ارادہ کرتا ہے، جب وہ احرام باندھتا ہے، اور اپنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے، اور اس کی سواری کھڑی ہوتی ہے، اور وہ یہ کہتا ہے: اے اللہ! میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں تو آسمان سے ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے نہ تو تم حاضر ہو نہ تمہیں سعادت مندی نصیب ہو گی تمہاری کمائی حرام ہے تمہارا زاد سفر حرام ہے تمہاری سواری حرام ہے تم واپس جاؤ گے تو تمہیں گناہ ہو گا، اور اجر نہیں ملا ہو گا، اور تم اس چیز کی اطلاع حاصل کرو جو تمہیں بری لگے گی، اور جب کوئی شخص حلال مال کے ذریعے حج کرنے کے لئے نکلتا ہے، اور اپنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے، اور اس کی سواری اسے لے کر اٹھتی ہے، اور وہ «لبيك اللهم لبيك» کہتا ہے تو آسمان سے ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے تم حاضر بھی ہو، اور سعادت مندی تمہیں نصیب بھی ہو گی میں تمہاری بات کو قبول کیا تمہاری سواری حلال ہے تمہارا لباس حلال ہے تمہارا زاد سفر حلال ہے تم اجر حاصل کر کے واپس جانا یوں کہ تمہیں کوئی گناہ نہیں ہو گا، اور تم اس چیز کی خوشخبری حاصل کرو جو تمہیں خوش کر دے گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5280]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1079)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8638»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابٌ فِي السَّفَرِ .
سفر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5281
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَافِرُوا تَصِحُّوا وَتَسْلَمُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَارُونَ أَبُو عَلْقَمَةَ الْفَرَوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي فَضْلِ الصَّوْمِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ سفر کرو تم صحت مند رہو گے اور سلامت رہو گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہارون ابوعلقمہ فروی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے روزے کی فضیلت سے متعلق باب میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5281]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5282
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ ; لِأَنَّ الرَّجُلَ يَشْتَغِلُ فِيهِ عَنْ صِيَامِهِ وَصَلَاتِهِ وَعِبَادَتِهِ، فَإِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ نَهْمَتَهُ مِنْ سَفَرِهِ فَلْيُعَجِّلِ الرُّجُوعَ إِلَى أَهْلِهِ".
قُلْتُ: هَكَذَا رَوَاهُ مُرْسَلًا. وَفِي الصَّحِيحِ مَعْنَاهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَهُوَ فَرْدٌ مِنْ حَدِيثٍ مَالِكٍ، عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ لَا يَصِحُّ إِلَّا مِنْ طَرِيقِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سعید بن ابوسعید مقبری روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، جو آدمی کو اس کی نماز روزے اور عبادت کے حوالے سے مشغول رکھتا ہے، جب کوئی شخص سفر کے حوالے سے اپنا کام پورا کر لے تو اسے جلدی اپنے گھر والوں کی طرف چلے جانا چاہیے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: انہوں نے اس روایت کو اسی طرح ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اسی مضمون کی روایت ”صحیح“ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر منقول ہے، اور وہ امام مالک کی سمی کے حوالے سے ابوصالح کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ منفرد روایت ہے، جو صرف اسی سند کے حوالے سے مستند ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5282]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (496/2)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5283
وَعَنْ عَائِشَةَ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَلَذَّتَهُ، فَإِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنْ حَاجَتِهِ فَلْيَتَعَجَّلْ إِلَى أَهْلِهِ". قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ.
وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، جو تم میں سے کسی ایک شخص کو سونے سے کھانے سے پینے سے لذت حاصل کرنے سے روک دیتا ہے، تو جب کوئی شخص اپنا کام پورا کر لے تو وہ اپنے گھر والوں کی طرف جلدی چلا جائے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رواد بن جراح ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5283]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1710، 2839»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا أَرَادَ السَّفَرَ .
آدمی جب سفر کا ارادہ رکھتا ہو، تو وہ کیا کرے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5284
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ سَفَرًا فَلْيُسَلِّمْ عَلَى إِخْوَانِهِ ; فَإِنَّهُمْ يَزِيدُونَهُ بِدُعَائِهِمْ إِلَى دُعَائِهِ خَيْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص سفر کا ارادہ کرے تو اسے اپنے بھائیوں کو سلام کرنا چاہیے کیونکہ وہ اس کی دعا کے ہمراہ، اپنی دعاؤں کے ذریعے بھلائی میں اضافہ ہی کریں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن علاء بجلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5284]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2863)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2863، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3375، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6241»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابُ مَا يُقَالُ لِلْحَاجِّ عِنْدَ الْوَدَاعِ وَالرُّجُوعِ .
رخصتی کے وقت اور واپسی کے وقت حاجی کو کیا کہا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5285
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ غُلَامٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي أُرِيدُ هَذِهِ النَّاحِيَةَ لِلْحَجِّ. قَالَ: فَمَشَى مَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ فَقَالَ:" يَا غُلَامُ، زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى، وَوَجَّهَكَ فِي الْخَيْرِ، وَكَفَاكَ الْهَمَّ". فَلَمَّا رَجَعَ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ فَقَالَ:" يَا غُلَامُ، قَبِلَ اللَّهُ حَجَّكَ، وَكَفَّرَ ذَنْبَكَ، وَأَخْلَفَ نَفَقَتَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ سَالِمٍ، وَيُقَالُ: مُسْلِمُ بْنُ سَالِمٍ الْجُهَنِيُّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک لڑکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میں حج کے لئے جانے لگا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ چلتے ہوئے گئے آپ نے سر اٹھا کر اس کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: اے لڑکے اللہ تعالیٰ تمہیں تقویٰ کا زاد سفر عطا کرے اور تمہارا سامنا بھلائی سے کرے اور پریشانی کے حوالے سے تمہاری کفایت کرے راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ شخص واپس آیا تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھا کر اس کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہارا حج قبول کرے تمہارے گناہ ختم کرے اور جو تم نے خرچ کیا ہے اس کی جگہ تمہیں مزید عطا کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ ”صحیح“ میں اس کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن سالم ہے ایک قول کے مطابق اس کا نام مسلم بن سالم جہنی ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5285]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13151»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابُ دُعَاءِ الْحُجَّاجِ وَالْعُمَّارِ .
حج کرنے والوں اور عمرہ کرنے والوں کا دعا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5286
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ اسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعُمْرَةِ فَأَذِنَ لَهُ فَقَالَ:" يَا أَخِي، أَشْرِكْنَا فِي صَالِحِ دُعَائِكَ وَلَا تَنْسَنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَاصِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ لِغَفْلَتِهِ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عمرہ کرنے کی اجازت مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی آپ نے ارشاد فرمایا: اے میرے بھائی اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھنا اور ہمیں بھول نہ جانا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ بن عاصم ہے، جس کے بارے میں اس کی غفلت کا شکار ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5286]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5550) اخرجه احمد فى المسند (29/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5207»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5287
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَغْفِرُ اللَّهُ لِلْحَاجِّ، وَلِمَنِ اسْتَغْفَرَ لَهُ الْحَاجُّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ حج کرنے والے کی مغفرت کر دیتا ہے، اور اس کی بھی مغفرت کر دیتا ہے، جس کے لئے حاجی نے دعائے مغفرت کی ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شریک بن عبداللہ نخعی ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5287]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1089) اخرجه البزار فى المسند (1155)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8589، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9726»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں