🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ أَدَبِ السَّفَرِ .
سفر کے آداب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5298
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَكِبْتُمْ هَذِهِ الْبَهَائِمَ الْعُجْمَ فَإِذَا كَانَتْ سَنَةٌ فَانْجُوا، وَعَلَيْكُمْ بِالدُّلْجَةِ فَإِنَّمَا يَطْوِيهَا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم ان بے زبان جانوروں پر سواری کرو، تو اگر خشک سالی ہو، تو جلدی سے سفر کرو اور تم پر رات کے وقت سفر کرنا لازم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اس (زمین) کو لپیٹ دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5298]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5299
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ وَيَرْضَاهُ، وَيُعِينُ عَلَيْهِ مَا لَا يُعِينُ عَلَى الْعُنْفِ، فَإِذَا رَكِبْتُمْ هَذِهِ الدَّوَابَّ الْعُجْمَ فَنَزِّلُوهَا مَنَازِلَهَا، فَإِنْ أَجْدَبَتِ الْأَرْضُ فَانْجُوا عَلَيْهَا ; فَإِنَّ الْأَرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ مَا لَا تُطْوَى بِالنَّهَارِ، وَإِيَّاكُمْ وَالتَّعْرِيسَ بِالطَّرِيقِ ; فَإِنَّهُ طَرِيقُ الدَّوَابِّ، وَمَأْوَى الْحَيَّاتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خالد بن معدان نے اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ مہربان ہے، اور نرمی کو پسند کرتا ہے، اور اس سے راضی ہوتا ہے، اور اس پر ایسی مدد کرتا ہے، جو سختی پر مدد نہیں کرتا ہے، جب تم ان بے زبان جانوروں پر سواری کرو تو ان کے پڑاؤ کی جگہ پر انہیں ٹھہراؤ اور اگر زمین خشک سالی والی ہو، تو وہاں سے جلدی گزر جاؤ اور رات کے وقت زمین کو یوں لپیٹ دیا جاتا ہے، جو دن کو نہیں لپیٹا جاتا اور تم پر لازم ہے کہ تم رات کے وقت راستے میں پڑاؤ کرنے سے بچو کیونکہ وہ جگہ یہ درندوں کا راستہ اور سانپوں کا ٹھکانہ ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5299]
تخریج الحدیث: «أخرجه موطأ مالك برقم: 1834»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ سَفَرِ النِّسَاءِ .
خواتین کا سفر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5300
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَنَدَ إِلَى بَيْتٍ، فَوَعَظَ النَّاسَ وَذَكَّرَهُمْ وَقَالَ:" لَا يُصَلِّي أَحَدٌ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى اللَّيْلِ، وَلَا بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ مَسِيرَةَ ثَلَاثٍ، وَلَا تَتَقَدَّمَنَّ امْرَأَةٌ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا عَلَى خَالَتِهَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گھر کے ساتھ ٹیک لگا کر لوگوں کو وعظ و نصیحت کی اور ارشاد فرمایا: کوئی بھی شخص عصر کے بعد رات ہونے تک (یعنی سورج غروب ہونے تک) اور صبح کے بعد سورج طلوع ہونے تک نماز ادا نہ کرے اور عورت اپنے محرم کے بغیر تین دن کا سفر نہ کرے اور کوئی عورت اپنی پھوپھی یا اپنی خالہ پر آگے نہ آئے (یعنی اپنی خالہ یا پھوپھی کے شوہر سے شادی نہ کرے)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے صبح کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے والا حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5300]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6712)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6673»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5301
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ الصُّدَائِيِّ عَنْ أَبِي هَانِئٍ عُمَرَ بْنِ بَشِيرٍ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت تین دن سے زیادہ سفر نہ کرے البتہ اگر اس کا محرم ساتھ ہو، تو حکم مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں علی بن یزید صدائی کے حوالے سے ابوہانیء عمر بن بشیر سے نقل کی ہے۔ ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5301]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2258»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5302
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَفَرُ الْمَرْأَةِ مَعَ عَبْدِهَا ضَيْعَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَزِيعُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ; ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت کا اپنے غلام کے ساتھ سفر کرنا، ہلاکت ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بزیع بن عبدالرحمن ہے، جسے امام ابوحاتم نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5302]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1076)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6635، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5993»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ الرِّفْقِ بِالنِّسَاءِ فِي السَّيْرِ .
سفر کے دوران خواتین کے ساتھ نرمی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5303
عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أَنَّهَا كَانَتْ مَعَ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُنَّ يَسُوقُ بِهِنَّ سَوَّاقٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيْ أَنْجَشَةُ، رُوَيْدَكَ سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے ساتھ تھیں ان ازواج کی (سواریوں کو) ایک ہانک کر لے جانے والا ہانک کر لے جا رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے انجشہ! آرام سے تم شیشے کو لے کر جا رہے ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5303]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ لُزُومِ الْمَرْأَةِ بَيْتَهَا بَعْدَ قَضَاءِ فَرْضِ الْحَجِّ .
فرض حج کی ادائیگی کے بعد عورت کا اپنے گھر میں رہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5304
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِنِسَائِهِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ". قَالَ: فَكَانَ كُلُّهُنَّ يَحْجُجْنَ إِلَّا زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ وَسَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ، وَكَانَتَا تَقُولَانِ: وَاللَّهِ لَا تُحَرِّكُنَا دَابَّةٌ بَعْدَ أَنْ سَمِعْنَا ذَلِكَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ إِسْحَاقُ فِي حَدِيثِهِ: قَالَتَا: وَاللَّهِ لَا تُحَرِّكُنَا دَابَّةٌ بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَكُنَّ كُلُّهُنَّ يَحْجُجْنَ إِلَّا زَيْنَبَ وَسَوْدَةَ. وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" إِنَّمَا هِيَ هَذِهِ الْحَجَّةُ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ". وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَلَكِنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْهُ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ اخْتِلَاطِهِ، وَهُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج سے ارشاد فرمایا: یہ ہو گیا ہے اب گھر میں رہنا ہو گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر تمام خواتین حج کے لئے چلی جاتی تھیں صرف سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا اور سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا نہیں جاتی تھیں اور وہ دونوں یہ کہتی تھیں: اللہ کی قسم! ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے، تو اس کے بعد ہماری سواری حرکت نہیں کرے گی اسحاق نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ دونوں خواتین یہ کہتی تھیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بعد کہ ”پھر اس کے بعد گھروں میں رہنا ہو گا“۔ ہماری سواری اب حرکت نہیں کرے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: تمام ازواج حج کے لئے چلی جاتی تھیں صرف سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اور سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نہیں جاتی تھیں۔ امام بزار نے
یہ روایت نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہ حج ہے، اور اس کے بعد گھر میں رہا جائے گا“۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح ہے، جو توامہ کا غلام ہے۔ ابن ابوذئب نے اس سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ ابن ابوذئب نے اس کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے اس سے سماع کیا تھا اور یہ حدیث صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5304]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (34,33/24) اخرجه ابو يعلي فى المسند (7154 و 7158) اخرجه احمد فى المسند (324/6) اخرجه البزار فى المسند (1077 و 1078)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26211، 9473»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5305
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" (إِنَّمَا) هِيَ هَذِهِ الْحَجَّةُ، ثُمَّ الْجُلُوسُ عَلَى ظُهُورِ الْحُصُرِ فِي الْبُيُوتِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ. وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”یہ حج ہے، اور اس کے بعد گھروں میں چٹائیوں پر رہا جائے گا“۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5305]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (313/23) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6885)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5306
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا حَجَّ بِنِسَائِهِ قَالَ:" إِنَّمَا هِيَ هَذِهِ ثُمَّ عَلَيْكُمْ بِظُهُورِ الْحُصُرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنی ازواج کو حج کروایا تو پھر ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ ہے، اور پھر تم پر گھر میں رہنا لازم ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر عمری ہے، جسے امام بن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے جمہور نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5306]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3706»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ الْمُوسِرَةِ يَمْنَعُهَا زَوْجُهَا السَّفَرَ إِلَى الْحَجِّ .
ایسی خوشحال عورت کا بیان، جس کا شوہر اسے حج کے لئے سفر کرنے سے روک دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5307
عَنِ ابْنِ عُمَرَ: عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي امْرَأَةٍ لَهَا زَوْجٌ وَلَهَا مَالٌ، وَلَا يَأْذَنُ لَهَا زَوْجُهَا فِي الْحَجِّ قَالَ:" لَيْسَ لَهَا أَنْ تَنْطَلِقَ إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایسی خاتون کے بارے میں نقل کیا ہے، جس کا شوہر بھی موجود ہوتا ہے، اور اس کے پاس مال موجود ہوتا ہے، اور اس کا شوہر اسے حج کرنے کی اجازت نہیں دیتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اس عورت کو اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر جانے کا حق نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5307]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (582)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 555، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 10840، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1759»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں