الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب
ذوالحج کے پہلے عشرے کا بیان
حدیث نمبر: 5939
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي يَوْمِ أَضْحَى:" مَا عَمِلَ آدَمِيٌّ فِي هَذَا الْيَوْمِ أَفْضَلَ مِنْ دَمٍ يُهْرَاقُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ رَحِمًا تُوصَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: قربانی کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج کے دن میں انسان کوئی ایسا عمل نہیں کرتا جو خون بہانے (یعنی قربانی کرنے) سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو البتہ اگر صلہ رحمی کی جائے تو اس کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن یحیی خشنی ہے اور وہ ضعیف ہے ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5939]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن یحیی خشنی ہے اور وہ ضعیف ہے ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5939]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10948»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
2. بَابٌ فِي الْأُضْحِيَّةِ .
قربانی کا بیان
حدیث نمبر: 5940
عَنْ حَبِيبِ بْنِ مِخْنَفٍ قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ عَرَفَةَ، وَهُوَ يَقُولُ:" هَلْ تَعْرِفُونَهَا؟". قَالَ: فَمَا أَدْرِي مَا رَجَعُوا إِلَيْهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَى أَهْلِ كُلِّ بَيْتٍ أَنْ يَذْبَحُوا شَاةً فِي كُلِّ رَجَبٍ، وَكُلِّ أَضْحَى شَاةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حبیب بن مخنف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرفہ کے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ ارشاد فرما رہے تھے کیا تم اسے پہچانتے ہو راوی کہتے ہیں: مجھے پتہ نہیں چلا کہ لوگوں نے انہیں کیا جواب دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر گھر والوں پر یہ بات لازم ہے کہ وہ ہر رجب کے مہینے میں ایک بکری ذبح کریں اور ہر عیدالاضحی کے موقع پر ایک بکری ذبح کریں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5940]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5940]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20206، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 8001»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5941
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْعَتِيرَةِ، وَكَانَتْ ذَبِيحَةً يَذْبَحُونَهَا فِي رَجَبٍ فَنَهَاهُمْ عَنْهَا وَأَمَرَهُمْ بِالْأُضْحِيَّةِ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ النَّهْيُ عَنِ الْعَتِيرَةِ فَقَطْ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ أَيْضًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ النَّهْيُ عَنِ الْعَتِيرَةِ فَقَطْ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ أَيْضًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عتیرہ سے منع کیا ہے یہ ایک قربانی ہوتی تھی جسے وہ لوگ رجب کے مہینے میں ذبح کیا کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اس سے منع کر دیا اور انہیں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کرنے کا حکم دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ”صحیح“ میں اور دیگر کتابوں میں
یہ روایت منقول ہے، جو صرف عتیرہ کی ممانعت کے بارے میں ہے اس میں اس سیاق کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5941]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5156، 5157، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1512، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9046، 9983»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 5942
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أُسَيْدٍ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَمَا يُضَحِّيَانِ مَخَافَةَ يُسْتَنُّ [ بِهِمَا ] فَحَمَلَنِي أَهْلِي عَلَى الْجَفَاءِ بَعْدَ أَنْ عَلِمْتُ مِنَ السُّنَّةِ حَتَّى إِنِّي لَأُضَحِّي عَنْ كُلٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ قربانی نہیں کرتے تھے کہ اس اندیشے کے تحت کہ کہیں ان دونوں کی پیروی نہ شروع ہو جائے لیکن پھر میرے اہل خانہ نے مجھے زیادتی پر مجبور کیا، حالانکہ مجھے سنت کا علم تھا، انہوں نے مجھے مجبور کیا کہ میں ہر ایک فرد کی طرف سے قربانی کروں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5942]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5942]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3058)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
3. بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْأَلْوَانِ .
(جانور کے) کون سے رنگ مستحب ہیں؟
حدیث نمبر: 5943
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَمُ عَفْرَاءَ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ دَمِ سَوْدَاوَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو ثُفَالٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو ثُفَالٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہلکے سفید رنگ کے (جانور) خون (یعنی قربانی) اللہ تعالیٰ کے نزدیک دو سیاہ جانوروں کے خون (یعنی قربانی) سے زیادہ پسندیدہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5943]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5943]
تخریج الحدیث: «اخر اخرجه فى المسند (417/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9132»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5944
وَعَنْ كَبِيرَةَ بِنْتِ سُفْيَانَ -، وَكَانَتْ قَدْ أَدْرَكَتِ الْجَاهِلِيَّةَ، وَكَانَتْ مِنَ الْمُبَايِعَاتِ - قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ وَأَدْتُ أَرْبَعَ بَنِينَ [ لِي ] فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ قَالَ:" اعْتِقِي أَرْبَعَ رَقَبَاتٍ". قَالَتْ: فَأَعْتَقْتُ أَبَا سَعِيدٍ، وَابْنَيْهِ مَيْسَرَةَ، وَجُبَيْرًا، وَأُمَّ مُيَسَّرٍ. قَالَتْ: وَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَمُ عَفْرَاءَ أَزْكَى عِنْدَ اللَّهِ مِنْ دَمِ سَوْدَاوَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ کبیرہ بنت سفیان رضی اللہ عنہا جنہیں زمانہ جاہلیت بھی نصیب ہوا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام بھی قبول کیا وہ بیان کرتی ہیں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے زمانہ جاہلیت میں اپنے چار بچوں کو زندہ دفن کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم چار غلام آزاد کرو وہ خاتون بیان کرتی ہیں میں نے ابوسعید کو ان کے دو بیٹوں میسرہ اور جبیر کو اور ام میسر کو آزاد کر دیا۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہلکے سفید رنگ کے جانور کا خون (یعنی قربانی) اللہ تعالیٰ کے نزدیک دو سیاہ جانوروں کے خون (یعنی قربانی) سے زیادہ پاکیزہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5944]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5944]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15/25 و16)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
4. بَابُ فَضْلِ الضَّأْنِ .
دُنبے کی فضیلت
حدیث نمبر: 5945
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْجَذَعُ مِنَ الضَّأْنِ خَيْرٌ مِنَ السَّيِّدِ مِنَ الْمَعْزِ".
قَالَ دَاوُدُ: السَّيِّدُ: الْجَلِيلُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو ثُفَالٍ. قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
قَالَ دَاوُدُ: السَّيِّدُ: الْجَلِيلُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو ثُفَالٍ. قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چھوٹا دنبہ بڑے بکرے سے زیادہ بہتر ہوتا ہے“۔ داؤد نامی راوی کہتے ہیں: سید سے مراد جلیل (یعنی بڑا یا صحت مند) ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5945]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5945]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (402/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8974»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5946
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ [ جِبْرِيلُ ] إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْأَضْحَى فَقَالَ:" كَيْفَ رَأَيْتَ نُسُكَنَا هَذَا؟ فَقَالَ: يُبَاهِي بِهَا أَهْلُ السَّمَاءِ. وَاعْلَمْ - يَا مُحَمَّدُ - أَنَّ الْجَذَعَ مِنَ الضَّأْنِ خَيْرٌ مِنَ السَّيِّدِ مِنَ الْمَعْزِ وَاعْلَمْ - يَا مُحَمَّدُ - أَنَّ الْجَذَعَ مِنَ الضَّأْنِ خَيْرٌ مِنَ السَّيِّدِ مِنَ الْبَقَرِ وَالْإِبِلِ. وَلَوْ عَلِمَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَفْضَلَ مِنْهُ لَفَدَى بِهِ إِبْرَاهِيمُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ الْحُنَيْنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ الْحُنَيْنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام قربانی کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہماری اس قربانی کے بارے میں تم کیا سمجھتے ہو؟ انہوں نے بتایا آسمان والے اس کے حوالے سے فخر کا اظہار کرتے ہیں اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ یہ بات جان لیں کہ چھوٹا دنبہ بڑے بکرے سے زیادہ بہتر ہوتا ہے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ یہ بات جان لیں چھوٹا دنبہ بڑی گائے اور اونٹ سے زیادہ بہتر ہوتا ہے اور اگر اللہ تعالیٰ کو یہ پتہ ہوتا کہ اس سے زیادہ فضیلت والا بھی کوئی جانور ہے، تو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو فدیے میں وہ دوسرا جانور دے دیا جاتا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق حنینی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5946]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق حنینی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5946]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1207)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5947
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ، وَالْأُذُنَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْقُرَشِيُّ الْمُلَائِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْقُرَشِيُّ الْمُلَائِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ (ہم قربانی کے جانور) کی آنکھ اور کان کا بغور جائزہ لے لیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر قرشی ملائی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5947]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1023)، أخرجه مسند البزار برقم: 2932، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9387، 9417، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 412»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5948
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نُضَحِّي بِمُقَابَلَةٍ، وَلَا مُدَابَرَةٍ، وَلَا شَرْقَاءَ، وَلَا خَرْقَاءَ الْعَيْنِ وَالْأُذُنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم مقابلہ اور مدابرہ کو (یعنی وہ جانور جس کے کان کے پچھلے حصے میں سے معمولی سا کاٹ کر اس کو لٹکنے کے لیے چھوڑ دیں) اور جس کا کان چیر دیا گیا ہو، اور جس کے آنکھ یا کان میں گول سوراخ کیا گیا ہو، اسے ذبح نہیں کرتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5948]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5948]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (243/17)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً