🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ أُضْحِيَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی قربانی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5969
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ عَظِيمَيْنِ مَوْجُوءَيْنِ فَأَضْجَعَ أَحَدَهُمَا [ وَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُمَّ عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ" ثَمَّ أَضْجَعَ الْآخَرَ فَقَالَ:"بِسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ مَنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ وَشَهِدَ لِي بِالْبَلَاغِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. وَلِجَابِرٍ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو سینگوں والے، چتکبرے (جن کی سفیدی سیاہی پر غالب تھی)، موٹے تازے خصی مینڈھے (دنبے) لے کر آئے۔ آپ نے ان میں سے ایک کو لٹایا اور پھر یہ پڑھا: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے: اے اللہ! یہ محمد اور آل محمد کی طرف سے ہے پھر آپ نے دوسرے کو لٹایا اور پھر یہ پڑھا اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے یہ محمد اور اس کی امت کی طرف سے ہے اور اس شخص کی طرف سے جو تیرے بارے میں توحید کی اور میرے بارے میں تبلیغ کر دینے کی گواہی دے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے، جسے امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5969]
تخریج الحدیث: «اخر ابو يعلى فى المسند (1792) اخرجه احمد فى المسند (362/3 و 375)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2795، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19046، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4753/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5970
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ يَوْمَ النَّحْرِ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ. فَذَكَرَ أَحَدَهُمَا فَقَالَ:" هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ أَبْيُتِهِ"، وَذَكَرَ الْآخَرَ، وَقَالَ:" هَذَا عَنْ مَنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي". قُلْتُ: لَهُ فِي (السُّنَنِ) :" أَنَّهُ ضَحَّى بِكَبْشٍ أَقْرَنَ فَحِيلٍ" فَقَطْ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَهَذَا لَفْظُهُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قربانی کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو چتکبرے (جن کی سفیدی زیادہ ہو)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے یہ بات ذکر کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو میں سے ایک کے بارے میں یہ فرمایا: یہ محمد اور اس کے اہل بیت کی طرف سے ہے اور دوسرے کے بارے میں یہ فرمایا: یہ ہر اس شخص کی طرف سے ہے کہ میری امت کا جو فرد قربانی نہیں کر سکے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”سنن“ میں یہ روایت منقول ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ والے، موٹے تازے دُنبے کی قربانی کی تھی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں اسے امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5970]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1209)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5971
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءَ قَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ جَذَعَيْنِ مَوْجُوأَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ: إِنَّهُمَا أَهْدَيَا إِلَيْهِ وَفِيهِ: الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٍ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو جوان اور خصی دنبوں کی قربانی کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے راوی بیان کرتے ہیں: وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفے کے طور پر پیش کیے گئے تھے اس روایت کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5971]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (196/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21206»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5972
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، فَقَرَّبَ أَحَدَهُمَا فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ [ اللَّهُمَّ ] مِنْكَ وَلَكَ هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ". وَقَرَّبَ الْآخَرَ وَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ هَذَا عَنْ مَنْ وَحَّدَكَ مِنْ أُمَّتِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سینگوں والے، سفید دنبوں کی قربانی کی تھی آپ نے ان دونوں میں سے ایک کو قربان کرتے ہوئے یہ فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اے اللہ! یہ تیری طرف سے (ملا) ہے اور تیرے لئے ہے یہ محمد اور اس کے اہل بیت کی طرف سے ہے پھر آپ نے دوسرے کو قربان کیا، تو یہ فرمایا: اللہ تعالی کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اے اللہ! یہ تیری طرف سے (ملا) ہے اور تیرے لئے ہے اور یہ ہر اس شخص کی طرف سے ہے کہ میری امت کا جو بھی فرد، تیری وحدانیت کا اعتراف کرتا ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج ابن ارطاۃ ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5972]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3118)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21206»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5973
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، فَقَالَ عِنْدَ ذَبْحِ الْأَوَّلِ:" عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ". وَقَالَ عِنْدَ ذَبْحِ الثَّانِي:" عَنْ مَنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي مِنْ أُمَّتِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ جَدِّهِ، وَلَمْ يُدْرِكْهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوطلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سفید دنبے قربان کیے، پہلے کو ذبح کرتے ہوئے آپ نے یہ فرمایا: یہ محمد اور آل محمد کی طرف سے ہے اور دوسرے کو ذبح کرتے وقت یہ فرمایا: یہ اس شخص کی طرف سے ہے کہ میری امت کا جو فرد مجھ پر ایمان لائے اور میری تصدیق کرے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ کی اپنے دادا سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے حالانکہ انہوں نے ان کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5973]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1417) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4736)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4736، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4754/1»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5974
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ: أَحَدُهُمَا عَنْهُ، وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ، وَالْآخَرُ عَنْهُ، وَعَنْ مَنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَلَى الشَّكِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَوْ عَنْ عَائِشَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: عِيسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سینگوں والے، سفید دنبے قربان کیے، جن میں سے ایک آپ کی طرف سے اور آپ کے اہل بیت کی طرف سے تھا اور دوسرا آپ کی طرف سے اور آپ کی امت کے ہر اس فرد کی طرف سے تھا جو قربانی نہیں کرے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے شک کے ہمراہ نقل کی ہے کہ شاید یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے یا شاید سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبدالرحمن بن ابوفروہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5974]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1912)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3122»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5975
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللَّهَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ أَعْيَنَ فَحْلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَهَذَا لَفْظُهُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ والا، بڑی آنکھ والا، نر (غیر خصی) دُنبہ ذبح کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5975]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (276) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11577)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21206»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5976
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ يَضَعُ رِجْلَهُ عَلَى صِفَاحِهِمَا إِذَا أَرَادَ أَنْ يَذْبَحَ وَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سفید دنبوں کی قربانی کی تھی، آپ نے اپنا پاؤں اُن کو ذبح کرنے کے وقت ان کے پہلو پر رکھا اور پھر یہ کہا: ”اے اللہ! یہ تیری طرف سے (ملا) ہے اور تیرے لئے ہے: اے اللہ! محمد کی طرف سے یہ قبول فرما لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11329)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11329»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5977
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - وَهُوَ ابْنُ أُسَيْدٍ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَرِّبُ كَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ فَيَذْبَحُ أَحَدُهُمَا فَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ" وَقَرَّبَ الْآخَرَ وَقَالَ:" اللَّهُمَّ هَذَا عَنْ أُمَّتِي لِمَنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ وَشَهِدَ لِي بِالْبَلَاغِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ نَصْرِ بْنِ حَاجِبٍ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سفید دنبے قربان کیے ان میں سے ایک کو ذبح کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: اے اللہ! یہ محمد اور آل محمد کی طرف سے ہے اور دوسرے کو قربان کرتے ہوئے آپ نے یہ فرمایا: اے اللہ! یہ میری امت کے ہر اس فرد کی طرف سے ہے، جو تیری توحید کی گواہی دے اور میری تبلیغ کی گواہی دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن نصر بن حاجب ہے ابن عدی نے اسے ثقہ کہا: ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5977]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3059)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3059»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5978
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي فَاطِمَةَ أَنَّهُ اشْتَرَى كَبْشًا أَقْرَنَ أَعْيَنَ، وَأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَآهُ فَقَالَ:" [ كَأَنَّ ] هَذَا الْكَبْشَ الَّذِي ذَبَحَ إِبْرَاهِيمُ". فَعَمَدَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَاشْتَرَى لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ هَذِهِ الصِّفَةِ فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَحَّى بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا نعمان بن ابوفاطمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں: انہوں نے ایک سینگ والا اور بڑی آنکھوں والا دُنبہ خریدا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا: یہ تو اس دنبے کی مانند لگتا ہے جسے سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے ذبح کیا تھا انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص گیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اسی طرح کا ایک جانور خریدا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ لے کر اس کی قربانی کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5978]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں