🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ: أَيُّ الْكَسْبِ أَطْيَبُ؟
کون سی کمائی زیادہ پاکیزہ ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6210
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْكَسْبِ أَطْيَبُ؟ قَالَ:" عَمَلُ الرَّجُلِ بِيَدِهِ، وَكُلُّ بَيْعٍ مَبْرُورٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی یا رسول اللہ! کون سی کمائی زیادہ پاکیزہ ہے؟ آپ نے فرمایا: آدمی کا اپنے ہاتھ کے ذریعے کام کر کے (کمانا) اور ہر جائز سودا“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6210]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1257) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4411) اخرجه احمد فى المسند (141/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16814، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2205، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4411، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7914»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6211
وَعَنْ جُمَيْعِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ خَالِهِ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَفْضَلِ الْكَسْبِ؟ فَقَالَ:" بَيْعٌ مَبْرُورٌ، وَعَمَلُ الرَّجُلِ بِيَدِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ وَقَالَ: عَنْ خَالِهِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ.
وَالْبَزَّارُ كَأَحْمَدَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ جُمَيْعِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَمِّهِ، وَجُمَيْعٌ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
جمیع بن عمیر اپنے ماموں کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ فضیلت والی کمائی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: جائز سودا اور آدمی کا اپنے ہاتھ کے ذریعے کمائی کرنا۔
یہ روایت امام احد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے۔ انہوں نے اپنے ماموں سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ امام بزار نے اسے امام أحمد کی طرح نقل کیا ہے تاہم انہوں نے یہ کہا: ہے جمیع بن عمیر کے حوالے سے ان کے چچا سے منقول ہے جمیع نامی راوی کو ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6211]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1258) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (197/2) اخرجه احمد فى المسند (466/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15409»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6212
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيُّ الْكَسْبِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" عَمَلُ الرَّجُلِ بِيَدِهِ، وَكُلُّ بَيْعٍ مَبْرُورٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کون سی کمائی زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: آدمی کا اپنے ہاتھ کے ذریعے کام کرنا اور ہر جائز سودا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6212]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2161)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2161»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6213
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ الْكَسْبِ كَسْبُ [ يَدِ ] الْعَامِلِ إِذَا نَصَحَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے بہتر کمائی کام کرنے والے کے ہاتھ کی کمائی ہے جبکہ وہ خیرخواہی کرے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6213]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (334/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8207»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. بَابُ الْبُكُورِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَرَكَةِ .
صبح جلدی (کام کرنا) اور اس میں جو برکت موجود ہے اس کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6214
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ فِي زِيَادَاتِهِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! میری امت کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل بھی نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6214]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1248) رواه عبدالله بن احمد فى زوائد المسند (153/1 و 156)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6215
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے اللہ! میری امت کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6215]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5406) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10490)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، ولکن الحدیث صحیح لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6216
وَفِي رِوَايَةٍ:" بُورِكَ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میری امت کے صبح کے کاموں میں برکت رکھی گئی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن عابس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6216]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5409)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6217
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے اللہ! میری امت کے صبح کے کاموں میں ان کے لئے برکت رکھ دے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6217]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7500)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6218
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا يَوْمَ خَمِيسِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے اللہ! تو میری امت کے لئے جمعرات کے دن ان کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمن ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6218]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1249)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 62، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5312، 7523، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2717/2»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6219
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا يَوْمَ خَمِيسِهَا". قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَا تَسْأَلَنَّ رَجُلًا حَاجَةً بِلَيْلٍ، وَلَا تَسْأَلَنَّ رَجُلًا أَعْمَى حَاجَةً، فَإِنَّ الْحَيَاءَ فِي الْعَيْنَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مُسَاوِرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے اللہ! تو میری امت کے لئے جمعرات کے دن ان کے صبح کے کاموں برکت رکھ دے“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم کبھی بھی کسی شخص سے رات کے وقت کسی ضرورت کے بارے میں نہ مانگو اور نہ ہی کسی نابینا شخص سے ضرورت کے بارے میں مانگو کیونکہ حیا آنکھوں میں ہوتی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مساور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6219]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1250)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 62، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5312، 7523، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2717/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں