الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ رُكُوبِ الْبَحْرِ .
سمندر (کے سفر) پر جانا
حدیث نمبر: 6240
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَّجِرُونَ إِلَى الشَّامِ فِي الْبَحْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَأَعَادَهُ بِسَنَدِهِ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يَتَّجِرُونُ فِي الْحَرَمِ".
رَوَاهُ عَنْ بُلَيْلِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُلَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سمندری راستے کے ذریعے شام کی طرف تجارت کے لئے جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے معجم اوسط میں۔ انہوں نے اسی سند کے ساتھ اس کو دہرایا ہے تا ہم وہاں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ حرم میں تجارت کرتے تھے“۔
یہ روایت انہوں نے بلیل بن اسحاق بن بلیل کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6240]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (313)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3341»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6241
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: حَمَلَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ نَاسًا فِي الْبَحْرِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمْرَ، فَقَالَ: حَمَلَ نَاسًا لَيْسَ بَيْنَهُمْ، وَبَيْنَ الْبَحْرِ إِلَّا أَلْوَاحٌ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَئِنْ هَلَكُوا - أَوْ كَلِمَةٌ نَحْوُهَا - لَآخُذَنَّ دِيَتَهُمْ مِنْ ثَقِيفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کو سمندری سفر پر لے کر گئے اس بات کی اطلاع سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ملی تو انہوں نے فرمایا: وہ لوگوں کو لے کر ایسی حالت میں گیا کہ لوگوں اور سمندر کے درمیان صرف چند تختیاں حائل تھیں اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اللہ کی قسم اگر وہ لوگ ہلاک ہو جاتے (راوی کہتے ہیں: شاید یہ یا اس کی مانند کوئی کلمہ انہوں نے ارشاد فرمایا:) تو میں نے ان لوگوں کی دیت ثقیف قبیلے کے لوگوں سے لینی تھی (جو سیدنا عثمان بن العاص رضی اللہ عنہ کا قبیلہ ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6241]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8334)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
6. بَابُ اتِّخَاذِ الْمَالِ .
مال حاصل کرنا (یا رکھنا)
حدیث نمبر: 6242
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: بَعَثَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" خُذْ عَلَيْكَ ثِيَابَكَ، وَسِلَاحَكَ، ثُمَّ ائْتِنِي". قَالَ: فَأَتَيْتُهُ، وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَصَعَّدَ فِيَّ الْبَصَرَ، ثُمَّ طَأْطَأَهُ فَقَالَ:" إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَبْعَثَكَ عَلَى جَيْشٍ فَيُسَلِّمُكَ اللَّهُ وَيُغَنِّمُكَ، وَأَرْغَبُ لَكَ مِنَ الْمَالِ رَغْبَةً صَالِحَةً". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَسْلَمْتُ مِنْ أَجْلِ الْمَالِ، وَلَكِنِّي أَسْلَمْتُ رَغْبَةً فِي الْإِسْلَامِ، وَأَنْ أَكُونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ:" يَا عَمْرُو، نَعِمَّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ لِلْمَرْءِ الصَّالِحِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَالَ: كَذَا فِي النُّسْخَةِ:" نَعِمَّا" بِنَصْبِ النُّونِ وَكَسْرِ الْعَيْنِ. قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: بِكَسْرِ النُّونِ وَالْعَيْنِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ فِيهِ: وَلَكِنْ أَسْلَمْتُ رَغْبَةً فِي الْإِسْلَامِ وَأَكُونُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" نِعْمَ، وَنِعِمَّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ لِلْمَرْءِ الصَّالِحِ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پیغام بھیج کر ارشاد فرمایا: اپنا لباس پہن کر اور ہتھیار پہن کر پھر میرے پاس آ جاؤ راوی بیان کرتے ہیں: میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ اس وقت وضو کر رہے تھے آپ نے بغور میرا جائزہ لیا اور پھر سر کو جھکا لیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں ایک مہم پر بھیجنا چاہتا ہوں اللہ تعالی تمہیں سلامت رکھے گا اور تمہیں غنیمت عطا کرے گا اور میں تمہارے لئے مال کے حوالے سے نیک رغبت کا اظہار کرتا ہوں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے مال کی خاطر اسلام قبول نہیں کیا ہے میں نے اسلام میں رغبت رکھتے ہوئے اور اللہ کے رسول کے ساتھ کی خاطر اسلام قبول کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عمرو نیک (یعنی حلال) مال کا نیک شخص کے پاس ہونا اچھی بات ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: نسخہ میں یہ لفظ ایسی طرح ”نعما“ ہے، جس میں ن پر زبر ہے اور ع پر زیر ہے ابوعبیدہ کہتے ہیں: اس میں ن اور ع دونوں پر زیر پڑھی جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تا ہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”میں نے اسلام میں رغبت رکھتے ہوئے اور اللہ کے رسول کے ساتھ میں رغبت رکھتے ہوئے اسلام قبول کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ٹھیک ہے نیک (یعنی حلال) مال کا نیک آدمی کے پاس ہونا اچھی بات ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6242]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7336) اخرجه احمد المسند (202/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17309، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 6056، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3213، 9008»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6243
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدَ قَالَ: كَانَتْ لِلْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ جَارِيَةٌ تَبِيعُ اللَّبَنَ، وَيَقْبِضُ [ الْمِقْدَامُ ] الثَّمَنَ، فَقِيلَ لَهُ: سُبْحَانَ اللَّهِ! أَتَبِيعُ اللَّبَنَ وَتَقْبِضُ الثَّمَنَ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، وَلَا بَأْسَ بِذَلِكَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَنْفَعُ فِيهِ إِلَّا الدِّينَارُ وَالدِّرْهَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا.
حبیب بن عبید بیان کرتے ہیں: سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کی ایک کنیز تھی جو دودھ فروخت کرتی تھی اور قیمت سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ خود وصول کرتے تھے ان سے اس بارے میں کہا: گیا: سبحان اللہ! دودھ وہ فروخت کرتی ہے اور قیمت آپ رکھ رہے ہیں تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں! اس میں کوئی حرج نہیں ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگوں پر ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ اس میں صرف دینار اور درہم فائدہ دیں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6243]
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6243]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (133/4)»
الحكم على الحديث:
إسناده یہ
حدیث نمبر: 6244
وَلِلْمِقْدَامِ - عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ أَصْفَرُ، وَلَا أَبْيَضُ لَمْ يَتَهَنَّ بِالْعَيْشِ".
سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ کے حوالے سے امام طبرانی نے معجم کبیر، معجم صغیر اور معجم اوسط میں
یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ جس شخص کے پاس زرد چیز یا سفید چیز (یعنی سونا یا چاندی) نہیں ہوں گے وہ آرام سے نہیں رہ پائے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6244]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (7) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2290) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (278/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6245
عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: رَأَيْتُ الْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِي كَرِبَ فِي السُّوقِ وَجَارِيَةٌ لَهُ تَبِيعُ لَبَنًا، وَهُوَ جَالِسٌ يَقْبِضُ الدَّرَاهِمَ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا كَانَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ لَا بُدَّ لِلنَّاسِ فِيهَا مِنَ الدَّرَاهِمِ وَالدَّنَانِيرِ يُقِيمُ الرَّجُلُ بِهَا دِينَهُ وَدُنْيَاهُ".
وَمَدَارُ طُرُقِهِ كُلِّهَا عَلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
وَمَدَارُ طُرُقِهِ كُلِّهَا عَلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
معجم کبیر میں حبیب بن عبید کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کو بازار میں دیکھا ان کی کنیز دودھ فروخت کر رہی تھی اور وہ بیٹھے ہوئے درہم وصول کر رہے تھے ان سے اس بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آخری زمانہ جب آئے گا تو اس میں لوگوں کے لئے دراہم اور دینار ضروری ہوں گے جن کے ذریعے آدمی اپنے دین اور اپنی دنیا کو قائم رکھے گا“۔ اس روایت کے تمام تر طرق کا مدار ابوبکر بن ابومریم نامی راوی پر ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6245]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (279/20)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6246
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: لَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا أُمْسِكُ شَيْئًا إِنَّمَا أَنَا أُنْفِقُهُ قَالَ:" يَا جَرِيرُ، لَا عَلَيْكَ أَنْ تُمْسِكَ مَالَكَ، فَإِنَّ لِهَذَا الْأَمْرِ مُدَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ الْفُقَيْمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ الْفُقَيْمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جبریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا کہ میں کوئی چیز اپنے پاس نہیں رکھتا ہوں اور اسے خرچ کر دیتا ہوں تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے جریر! تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا اگر تم اپنا مال اپنے پاس رکھو کیونکہ اس معاملے کی مخصوص مدت ہے (یعنی زندگی طویل بھی ہو سکتی ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار فقیمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6246]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار فقیمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6246]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2369)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2369»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6247
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الدَّنَانِيرُ وَالدَّرَاهِمُ خَوَاتِيمُ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ مَنْ جَاءَ بِخَاتَمِ مَوْلَاهُ قُضِيَتْ حَاجَتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دینار اور درہم، زمین میں اللہ کی مہریں ہیں جو شخص اپنے آقا کی مہر لے کے آتا ہے اس کی حاجت پوری ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن محمد بن مالک بن انس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6247]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن محمد بن مالک بن انس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6247]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6503»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
7. بَابٌ فِي الْمَعَادِنِ .
معاون کا بیان
حدیث نمبر: 6248
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفِضَّةٍ، فَقَالَ: هَذِهِ مِنْ مَعْدِنٍ لَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" سَيَكُونُ مَعَادِنُ يُحْضِرُهَا شِرَارُ النَّاسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زید بن اسلم نے بنوسلیم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے ان کے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چاندی لے کر حاضر ہوئے۔ انہوں نے عرض کی: یہ ہمارے معدن میں سے نکلی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب معادن ظاہر ہوں گے اور لوگوں میں سے بدترین لوگ ان کے پاس ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6248]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6248]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (430/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23133»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
8. بَابٌ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنَ الدَّوَابِّ .
اس چیز کا بیان کہ کون سے جانور رکھے جائیں؟
حدیث نمبر: 6249
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: افْتَخَرَ أَهْلُ الْإِبِلِ، وَالْغَنَمِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْفَخْرُ وَالْخُيَلَاءُ فِي أَهْلِ الْإِبِلِ، وَالسَّكِينَةُ، وَالْوَقَارُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُعِثَ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ يَرْعَى غَنَمًا عَلَى أَهْلِهِ، وَبُعِثْتُ أَنَا، وَأَنَا أَرْعَى غَنَمًا لِأَهْلِي بِجِيَادٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اونٹوں کے مالکان اور بکریوں کے مالکان نے باہمی طور پر فخر کا اظہار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اونٹوں کے مالکان میں فخر اور تکبر ہوتا ہے اور بکریوں کے مالکان میں سکینت اور وقار ہوتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا تھا وہ اپنے اہل خانہ کی بکریاں چرایا کرتے تھے اور جب مجھے معبوث کیا گیا تو اس وقت میں بھی اپنے اہل خانہ کی بکریاں ”جیا“ کے مقام پر چرایا کرتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6249]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6249]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2370) اخرجه احمد فى المسند (96/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11508»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف