🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُنْيَانِ .
عمارت بنانے کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6280
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِبِنْيَةِ قُبَّةٍ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ:" مَا هَذِهِ؟". قَالُوا: قُبَّةٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ بِنَاءٍ - وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَى رَأْسِهِ - أَكْبَرُ مِنْ هَذَا فَهُوَ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے تعمیر کردہ قبہ کے پاس سے گزرے تو آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: قبہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ تعمیر، آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے سر کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ جو اس سے زیادہ اونچی ہو وہ قیامت کے دن اپنے متعلقہ فرد کے لئے وبال ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6280]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12888، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3105»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6281
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى فَوْقَ مَا يَكْفِيهِ كُلِّفَ أَنْ يَحْمِلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى عُنُقِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ ؛ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بندہ اپنی کفایت (یا ضرورت) سے اوپر تعمیر کرے گا اسے قیامت کے دن اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اس تعمیر کو اپنی گردن پر اٹھائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6281]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10287)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10287»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6282
وَعَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ أَنَّ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بَنَى غُرْفَةً، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اهْدِمْهَا". فَقَالَ: أَهْدِمُهَا أَوْ أَتَصَدَّقُ بِثَمَنِهَا؟ فَقَالَ:" اهْدِمْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے ایک بالاخانہ بنایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم اسے منہدم کر دو انہوں نے کہا: کیا میں اسے منہدم کر دوں یا میں اس کی قیمت صدقہ کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے منہدم کر دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6282]

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6283
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الرُّكُوبِ عَلَى جُلُودِ السِّبَاعِ، وَعَنْ تَشْيِيدِ الْبِنَاءِ.
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ مِنْهُ النَّهْيَ عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ أَبُو الْمُهَزِّمِ قَالَ أَحْمَدُ: مَا أَقْرَبَ حَدِيثَهُ. وَقَالَ النَّسَائِيُّ: مَتْرُوكٌ. وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو درندوں کی کھال پر سوار ہونے (یا بیٹھنے) اور بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس میں سے صرف درندوں کی کھال کی ممانعت والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سفیان ابومہزم ہے امام أحمد کہتے ہیں یہ کتنا مقارب الحدیث ہے امام نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ متروک ہے لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6283]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (392/19)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6284
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ بَنَى بُنْيَانًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ، وَلَا اعْتِدَاءٍ، أَوْ غَرَسَ غَرْسًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ، وَلَا اعْتِدَاءٍ، كَانَ لَهُ أَجْرٌ جَارٍ مَا انْتَفَعَ بِهِ مِنْ خَلْقِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی ظلم اور زیادتی کے بغیر کوئی عمارت تعمیر کرتا ہے یا کسی ظلم اور زیادتی کے بغیر کوئی درخت لگاتا ہے، تو اس شخص کو ایسا اجر ملے گا جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک رحمان کی مخلوق اس چیز سے نفع حاصل کرتی رہے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام ابوحاتم نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6284]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/20) اخرجه احمد فى المسند (438/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15189»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ طَلَبِ الرِّزْقِ مِنْ بَابِهِ .
رزق کو اس دروازے سے حاصل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6285
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ضَرْبُ مَثَلِ الرِّزْقِ كَمَثَلِ حَائِطٍ لَهُ بَابٌ، فَمَا حَوْلَ الْبَابِ سُهُولَةٌ، وَمَا حَوْلَ الْحَائِطِ وَعْرٌ وَوَعْثٌ، فَمَنْ أَتَاهُ مِنْ قِبَلِ بَابِهِ أَصَابَهُ كُلَّهُ وَسَلِمَ، وَمَنْ أَتَاهُ مِنْ قِبَلِ حَائِطِهِ وَقَعَ فِي الْوَعْرِ وَالْوَعْثِ حَتَّى إِذَا انْتَهَى إِلَيْهِ لَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا الرِّزْقُ الَّذِي يَسَّرَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ، وَسُلَيْمَانَ بْنَ قَيْسٍ لَمْ يَسْمَعَا مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”رزق کی مثال یوں بیان کی جا سکتی ہے جیسے ایک دیوار ہے، جس کا ایک دروازہ ہے دروازے والی جگہ میں سہولت پائی جاتی ہے اور دیوار کے ارد گرد والی جگہ میں دشواری اور سختی پائی جاتی ہے، جو شخص دروازے والی طرف سے اندر داخل ہو گا وہ مکمل اندر آ جائے گا اور سلامت رہے گا اور جو شخص دیوار والی طرف سے اندر آنے کی کوشش کرے گا وہ دشواری اور سختی میں داخل ہو جائے گا، یہاں تک کہ اس تک پہنچ جائے گا آدمی کو صرف وہی رزق نصیب ہونا ہے، جو اللہ تعالی نے اس کے لئے آسان کیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابراہیم نخعی اور سلیمان بن قیس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6285]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1546)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1546»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ الِاقْتِصَادِ فِي طَلَبِ الرِّزْقِ وَالْإِجْمَالِ فِيهِ .
رزق کی طلب میں میانہ روی اختیار کرنا، اور اس بارے میں احتیاط کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6286
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الْغِنَى لَيْسَ عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ، وَلَكِنَّ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ، وَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُوَفِّي عَبْدَهُ مَا كَتَبَ لَهُ مِنَ الرِّزْقِ فَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ، خُذُوا مَا حَلَّ وَدَعُوا مَا حَرَّمَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ نِسْطَاسٍ مَوْلَى كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے لوگو! خوشحالی سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ اصل خوشحالی نفس کی خوشحالی ہے اور اللہ تعالیٰ بندے کو وہ پورا رزق عطا کرتا ہے، جو اس نے بندے کے لئے طے کیا ہوتا ہے، تو تم رزق کے حصول میں احتیاط سے کام لو وہ چیز حاصل کرو جو حلال ہے اور اسے چھوڑ دو جسے اس نے حرام قرار دیا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن نسطاس ہے، جو کثیر بن صلت کا غلام ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں سنا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6286]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6583)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1355، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2723»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6287
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا النَّاسَ، فَقَالَ:" هَلُمُّوا إِلَيَّ". فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ، فَجَلَسُوا فَقَالَ:" هَذَا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفَثَ فِي رُوعِي أَنَّهُ لَا تَمُوتُ نَفْسٌ حَتَّى تَسْتَكْمِلَ رِزْقَهَا، وَإِنْ أَبْطَأَ عَلَيْهَا، فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ، وَلَا يَحْمِلَنَّكُمُ اسْتِبْطَاءُ الرِّزْقِ أَنْ تَأْخُذُوهُ بِمَعْصِيَةِ اللَّهِ - تَعَالَى -، فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُنَالُ مَا عِنْدَهُ إِلَّا بِطَاعَتِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ قُدَامَةُ بْنُ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے لوگوں کو بلایا اور فرمایا: میری طرف آ جاؤ لوگ آپ کی طرف آ کر بیٹھ گئے آپ نے ارشاد فرمایا: یہ تمام جہانوں کے پروردگار کے قاصد سیدنا جبرائیل نے مجھے یہ بتایا ہے کہ کوئی بھی شخص اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک وہ اپنا رزق مکمل حاصل نہیں کر لیتا خواہ وہ تاخیر سے اسے ملے تو تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور رزق حاصل کرتے ہوئے احتیاط سے کام لو رزق کا تاخیر سے آنا تمہیں اس بات پر مجبور نہ کرے کہ تم اسے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے ہمراہ حاصل کرو کیونکہ اس کے پاس جو چیز موجود ہے وہ صرف اس کی فرمانبرداری کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قدامہ بن زائدہ بن قدامہ ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6287]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1253)، أخرجه مسند البزار برقم: 2914»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6288
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: اشْتَرَيْتُ مِائَةَ سَهْمٍ مِنْ سِهَامِ خَيْبَرَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا ذِئْبَانِ عَادِيَانِ ظَلَّا فِي غَنَمٍ أَضَاعَهَا رَبُّهَا فِي طَلَبِ الْمُسْلِمِ الْمَالَ وَالشَّرَفَ لِدِينِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خیبر کے حصوں میں سے ایک سو حصے میں نے خرید لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”دو بھیڑیے جو بکریوں پر حملہ آور ہوں تو ان بکریوں کے مالک کا اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا مال اور شرف کا حصول مسلمان کے دین کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6288]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/17 و174)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8162»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6289
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَعْجَلَنَّ إِلَى شَيْءٍ تَظُنُّ أَنَّكَ إِنِ اسْتَعْجَلْتَ إِلَيْهِ أَنَّكَ مُدْرِكُهُ، وَإِنْ كَانَ اللَّهُ لَمْ يُقَدِّرْ ذَلِكَ، وَلَا تَسْتَأْخِرَنَّ عَنْ شَيْءٍ تَظُنُّ أَنَّكَ إِنِ اسْتَأْخَرْتَ عَنْهُ أَنَّهُ مَدْفُوعٌ عَنْكَ إِنْ كَانَ اللَّهُ قَدَّرَهُ عَلَيْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم کسی ایسی چیز کی طرف جلدی نہ کرو جس کے بارے میں تم یہ گمان کرتے ہو کہ تم نے اگر اس کی طرف جلدی کی، تو تم اس تک پہنچ جاؤ گے اگر وہ چیز اللہ تعالیٰ نے تمہارے مقدر میں نہ لکھی ہو اور نہ ہی تم کسی ایسی چیز کے حوالے سے تاخیر کرو کہ جس کے بارے میں تم یہ گمان رکھتے ہو کہ اگر تم نے اس سے تاخیر کی تو وہ تم سے پرے ہو جائے گی اگر اللہ تعالیٰ نے اسے تمہارے مقدر میں لکھا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن مجاہد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6289]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (348/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3415»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں