🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابٌ فِي التُّجَّارِ وَمَا يَنْبَغِي لَهُمْ مِنَ الشُّرُوطِ فِي بَيْعِهِمْ .
تاجروں کا بیان، ان کے لئے اپنے سودے میں کون سی شرائط رکھنا مناسب (یعنی جائز) ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6300
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا خَيْرَ فِي التِّجَارَةِ إِلَّا لِمَنْ لَمْ يَمْدَحْ بَيْعًا، وَلَمْ يَذُمَّ مَا اشْتَرَى، وَكَسَبَ حَلَالًا، وَأَعْطَاهُ، وَعَزَلَ فِي ذَلِكَ الْحَلِفَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تجارت میں کوئی بھلائی نہیں ہے البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو سودے کی (غیر ضروری) تعریف نہیں کرتا اور وہ جو چیز خریدتا ہے اس کی مذمت نہیں کرتا ہے اور وہ حلال کماتا ہے اور حلال ہی دیتا ہے اور اس بارے میں قسم اٹھانے سے الگ رہتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6300]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6301
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْرُجُ إِلَيْنَا وَكُنَّا تُجَّارًا، وَكَانَ يَقُولُ:" يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ إِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْغَنَوِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے ہم اس وقت تجارت کر رہے تھے آپ نے فرمایا: اے تاجروں کے گروہ! تم جھوٹ بولنے سے بچ کے رہنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق غنوی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6301]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (56/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6302
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ التُّجَّارَ هُمُ الْفُجَّارُ، إِنَّ التُّجَّارَ هُمُ الْفُجَّارُ". قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ يُحِلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ؟ قَالَ:" بَلَى". قَالَ:" إِنَّهُمْ يَقُولُونَ فَيَكْذِبُونَ، وَيَحْلِفُونَ، وَيَأْثَمُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا.
سیدنا عبدالرحمن بن شبل انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک تاجر ہی گناہگار ہوں گے بے شک تاجر ہی گناہگار ہوں گے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے اس خرید و فروخت کو حلال قرار نہیں دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: یہ لوگ بولتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں اور قسم اٹھاتے ہیں (تو جھوٹی قسم اٹھا کر) گناہگار ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اس طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6302]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (444 و 428/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15242»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6303
- وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، فَقَالَ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، وَلَا تَغْلُوا فِيهِ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ، وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ، وَلَا تَسْتَكْثِرُوا بِهِ".
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ التُّجَّارَ هُمُ الْفُجَّارُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَيْسَ قَدْ أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ؟ قَالَ:" بَلَى، وَلَكِنَّهُمْ يُحَدِّثُونَ فَيَكْذِبُونَ وَيَحْلِفُونَ وَيَأْثَمُونَ".
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْفُسَّاقَ هُمْ أَهْلُ النَّارِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْفُسَّاقُ؟ قَالَ:" النِّسَاءُ". قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَيْسُوا أُمَّهَاتِنَا وَأَخَوَاتِنَا، وَأَزْوَاجَنَا؟ قَالَ:" بَلَى، وَلَكِنَّهُنَّ إِذَا أُعْطِينَ لَمْ يَشْكُرْنَ، وَإِذَا ابْتُلِينَ لَمْ يَصْبِرْنَ".
وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْأَدَبِ أَطْوَلُ مِنْ هَذِهِ.
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے یہ روایت منقول ہے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”تم قرآن پڑھو اور اس میں غلو نہ کرو اور اس سے جفا نہ کرو اور اس کا معاوضہ نہ کھاؤ اور اس کے ذریعے (مال کی) کثرت کے طلبگار نہ بنو“۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک تاجر لوگ ہی گناہگار ہوں گے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالی نے خرید و فروخت کو حلال قرار نہیں دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن یہ بات بھی ہے) جب یہ لوگ بات کرتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں اور قسم اٹھاتے ہیں تو گناہگار ہوتے ہیں“۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک فاسق لوگ ہی جہنمی ہیں لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فاسق لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خواتین ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ خواتین ہماری مائیں ہماری بہنیں اور ہماری بیویاں نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! لیکن جب انہیں کوئی چیز دی جائے تو یہ شکر گزار نہیں ہوتی ہیں اور جب انہیں آزمائش میں مبتلا کیا جائے تو یہ صبر نہیں کرتی ہیں“۔ ان تمام روایات کے رجال ثقہ ہیں ”ادب“ سے متعلق باب میں یہ ایک اور سند کے ساتھ منقول ہے، جو اس سے زیادہ طویل روایت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6303]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (428/3 و 444) كذلك مطولا»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابٌ فِي تُجَّارِ الْمُشْرِكِينَ .
مشرکین کے تاجروں کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6304
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا لَا نَقْتُلُ تُجَّارَ الْمُشْرِكِينَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم مشرکین کے تاجروں کو قتل نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6304]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1917)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4396/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابُ اجْتِنَابِ الشُّبُهَاتِ .
مشتبہ چیزوں سے اجتناب کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6305
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَلَالُ بَيِّنٌ وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ وَبَيْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ، فَمَنْ تَوَقَّاهُنَّ كَانَ أَتْقَى لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ، وَمَنْ وَاقَعَهُنَّ يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَ الْكَبَائِرَ ؛ كَالْمُرْتِعِ إِلَى جَانِبِ الْحِمَى يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَهُ، وَإِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمًى، وَحِمَى اللَّهِ حُدُودُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حلال واضح ہے اور حرام واضح ہے اور ان دونوں کے درمیان مشتبہ امور ہیں جو شخص ان سے بچ کے رہتا ہے وہ اپنے دین اور اپنی عزت کو محفوظ کر لیتا ہے اور جو شخص ان میں مبتلا ہو جاتا ہے، تو قریب ہے کہ وہ کبیرہ گناہوں میں بھی واقع ہو جائے اس کی مثال چرنے والے کی مانند ہے، جو چراگاہ کے ارد گرد چر رہا ہوتا ہے، تو عنقریب وہ چراگاہ کے اندر داخل ہو جاتا ہر بادشاہ کی مخصوص چراگاہ ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی مخصوص چراگاہ اس کی مقرر کردہ حدود ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6305]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1653)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1756»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6306
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَلَالُ بَيِّنٌ وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ وَبَيْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ، فَمَنِ اتَّقَاهَا كَانَ أَبْرَأَ لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ، وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُهَاتِ أَوْشَكَ أَنْ يَقَعَ فِي الْحَرَامِ كَالْمُرْتِعِ حَوْلَ الْحِمَى يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَ الْحِمَى، وَهُوَ لَا يَشْعُرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حلال واضح ہے اور حرام واضح ہے اور ان دونوں کے درمیان کچھ مشتبہ امور ہیں تو جو شخص ان سے بچ کے رہتا ہے، وہ اپنے دین اور اپنی عزت کو بچا لیتا ہے اور جو شخص مشتبہ چیزوں میں مبتلا ہو جاتا ہے، تو عنقریب وہ حرام میں مبتلا ہو جائے گا جیسے چراگاہ کے ارد گرد چرنے والا جانور چراگاہ کے اندر بھی جا سکتا ہے اور اسے اس بات کا پتہ بھی نہیں چلتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6306]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2889)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2889، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 31»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6307
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَلَالُ بَيِّنٌ وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ فَدَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ".
وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ سَعْدُ بْنُ زُنْبُورٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ، وَإِسْنَادُ الصَّغِيرِ حَسَنٌ.
انہوں نے معجم صغیر میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے ”حلال واضح ہے اور حرام واضح ہے، تو تم اس چیز کو چھوڑ کر جو تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہو اس چیز کی طرف چلے جاؤ جو تمہیں شک میں مبتلا نہیں کرتی ہے“۔ معجم اوسط کی سند میں ایک راوی سعد بن زنبور ہے ابوحاتم کہتے ہیں: وہ مجہول ہے معجم صغیر کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6307]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (32)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5930، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3776، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4550، 5026، 6302، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5850، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2183، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13104، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2169، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 753»

الحكم على الحديث:
إسنادِ اوسط ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ الرِّفْقِ فِي الْمَعِيشَةِ .
زندگی میں نرمی اختیار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6308
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مِنْ فِقْهِ الرَّجُلِ رِفْقُهُ فِي مَعِيشَتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی کی سمجھ بوجھ میں یہ بات شامل ہے کہ وہ زندگی میں نرمی (کا رویہ) اختیار کرے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6308]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (194/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21188»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6309
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الرِّفْقُ فِي الْمَعِيشَةِ خَيْرٌ مِنْ بَعْضِ التِّجَارَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ ؛ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ. وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”زندگی میں نرمی اختیار کرنا بعض تجارت (یعنی تجارت کی بعض صورتوں) سے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح مصری ہے عبدالملک بن شعیب کہتے ہیں: وہ ثقہ اور مامون ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6309]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8741»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں