الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَسْوَاقِ .
بازار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6330
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الشَّيَاطِينَ تَغْدُو بِرَايَتِهَا إِلَى الْأَسْوَاقِ فَيَدْخُلُونَ مَعَ أَوَّلِ دَاخِلٍ وَيَخْرُجُونَ مَعَ آخَرِ خَارِجٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”شیاطین اپنے جھنڈے لے کر بازاروں کی طرف جاتے ہیں اور پہلے داخل ہونے والے شخص کے ساتھ (بازار میں) داخل ہوتے ہیں اور آخری نکلنے والے شخص کے ساتھ (بازار سے) نکلتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6330]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6330]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7618)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7618»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6331
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ خَرَجَ إِلَى السُّوقِ، وَإِذَا رَجُلٌ يَقُولُ: قَوْمٌ يَقْتَتِلُونَ فِي السُّوقِ فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ فِتْنَةً مُضِلَّةً! قَالَ: لَيْسَ هَذَا بِالْفِتْنَةِ الْمُضِلَّةِ، وَلَكِنَّ هَذَا قَرْنُ الشَّيْطَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَيَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ لَيْسَ بِأَهْلٍ أَنْ يُرْوَى عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَيَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ لَيْسَ بِأَهْلٍ أَنْ يُرْوَى عَنْهُ.
یزید بن معاویہ بیان کرتا ہے: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بازار کی طرف گئے وہاں ایک شخص یہ کہہ رہا تھا۔ کچھ لوگوں کا بازار میں جھگڑا ہو گیا ہے میں نے آج کے دن کی طرح کبھی بھی گمراہ کرنے والا فتنہ نہیں دیکھا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ گمراہ کرنے والا فتنہ نہیں ہے بلکہ یہ شیطان کا سینگ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یزید بن معاویہ اس بات کا اہل نہیں ہے کہ اس سے روایت نقل کی جائے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6331]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یزید بن معاویہ اس بات کا اہل نہیں ہے کہ اس سے روایت نقل کی جائے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6331]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9187)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6332
وَعَنْ بِلَادِ بْنِ عِصْمَةَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ إِذْ رَأَيْتُ جَمَاعَةً فَذَهَبْتُ، ثُمَّ رَجَعْتُ فَقَالَ: إِيَّاكَ وَكُبَّةَ السُّوقِ، فَإِنَّهَا كُبَّةُ الشَّيْطَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَجَاهِيلُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَجَاهِيلُ.
بلاد بن عصمہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا اسی دوران میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا میں چلا گیا جب میں واپس آیا تو انہوں نے فرمایا: تم بازار کے ہجوم یا بوجھ) سے بچ کے رہو! کیونکہ وہ شیطان کا ہجوم (یا بوجھ) ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں مجہول راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6332]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں مجہول راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6332]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8545)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
26. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ .
جب آدمی بازار میں داخل ہو، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 6333
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَرَجَ إِلَى السُّوقِ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ السُّوقِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا يَمِينًا فَاجِرَةً، أَوْ صَفْقَةً خَاسِرَةً".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بازار کی طرف تشریف لے جاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! میں تجھ سے اس بازار کی بھلائی اور اس میں موجود چیزوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور میں اس بازار کے شر اور اس میں موجود چیزوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اے اللہ! میں اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں اس بازار میں تیری کوئی جھوٹی قسم اٹھاؤں یا گھاٹے کا سودا کروں“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6333]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5585»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6334
وَفِي رِوَايَةٍ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ السُّوقِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفُسُوقِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّوْعِ فِي الْأَذْكَارِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّوْعِ فِي الْأَذْكَارِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! میں اس بازار کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میں کفر اور فسق سے تیری پناہ مانگتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس نوعیت سے متعلق احادیث اذکار سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6334]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6111، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5573، 2422، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 789»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
27. بَابُ الْحَلِفِ فِي الْبَيْعِ .
سودا کرتے ہوئے قسم اٹھانا
حدیث نمبر: 6335
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أُشَيْمِطٌ زَانٍ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ، وَرَجُلٌ جَعَلَ اللَّهُ بِضَاعَتَهُ لَا يَشْتَرِي إِلَّا بِيَمِينِهِ، وَلَا يَبِيعُ إِلَّا بِيَمِينِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ:" ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ". فَذَكَرُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نظر نہیں کرے گا، سفید و سیاہ بالوں والا (عمر رسید) زانی، غریب متکبر، اور وہ شخص، جسے اللہ تعالیٰ نے سامان دیا ہو اور وہ اس سامان کو صرف اس کے نام کی قسم کے ہمراہ خریدے، یا اس کے نام کی قسم کے ہمراہ اُسے فروخت کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، تا ہم معجم صغیر اور معجم اوسط میں۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ کلام نہیں کرے گا ان کا تزکیہ نہیں کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6335]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (821) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6111)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6336
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ غَدًا: شَيْخٌ زَانٍ، وَرَجُلٌ اتَّخَذَ الْأَيْمَانَ بِضَاعَةً فِي كُلِّ حَقٍّ وَبَاطِلٍ، وَفَقِيرٌ مُخْتَالٌ مَزْهُوٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ کل (قیامت کے دن) اللہ تعالیٰ ان کی طرف نظر نہیں کرے گا بوڑھا زانی، وہ شخص جو ہر حق اور باطل کی صورت میں سامان کو قسم کے عوض میں حاصل کرتا ہے اور غریب ’ متکبر، خود پسند“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے اس سے پہلے سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6336]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے اس سے پہلے سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6336]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (185/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
28. بَابٌ فِي الْكَيْلِ وَالْوَزْنِ .
ماپنے اور وزن کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 6337
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمِكْيَالُ مِكْيَالُ أَهْلِ مَكَّةَ، وَالْمِيزَانُ مِيزَانُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ماپنے میں اہل مکہ کے پیمانے کا اعتبار ہو گا اور وزن کرنے میں اہل مدینہ کے وزن کا اعتبار ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6337]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6337]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1262)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
29. بَابٌ فِي الْغِشِّ .
دھوکہ دینا (یا ملاوٹ کرنا)
حدیث نمبر: 6338
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ، وَقَدْ حَسَّنَهُ صَاحِبُهُ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ، فَإِذَا طَعَامٌ رَدِيءٌ فَقَالَ:" بِعْ هَذَا عَلَى حِدَةٍ، وَهَذَا عَلَى حِدَةٍ فَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ، وَهُوَ صَدُوقٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ، وَهُوَ صَدُوقٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر اناج کے پاس سے ہوا جسے اس کے مالک نے سجا کے رکھا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس میں داخل کیا، تو اس میں کچھ خراب اناج بھی موجود تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے الگ سے فروخت کرو اور اسے الگ سے فروخت کرو کیونکہ جو شخص ہمارے ساتھ ملاوٹ کرے (یا ہمیں دھوکہ دے) وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے اور وہ صدوق ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6338]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1255) مختصرا اخرجه احمد فى المسند (5113)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5092، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2541، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2511»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6339
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ: انْطَلَقْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَقِيعِ الْمُصَلَّى، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي طَعَامٍ، ثُمَّ أَخْرَجَهَا، فَإِذَا هُوَ مَغْشُوشٌ، أَوْ مُخْتَلِفٌ، فَقَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ، وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتے ہوئے ”بقیع مصلی“ کی طرف جا رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اناج میں داخل کیا پھر آپ نے اسے نکالا تو اس میں ملاوٹ ہوئی تھی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ مختلف قسم کا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو ہمیں دھوکہ دے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جمیع بن عمیر ہے، جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6339]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (167 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (198/22) اخرجه احمد فى المسند (466/3 و 45/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15406، وأخرجه مسند البزار برقم: 3797، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2763/2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف