الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنَ الْبُيُوعِ .
کون سی قسم کے سودوں سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 6360
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى، ثُمَّ أَدْبَرَ فَاتَّبَعَهُ أُبَيٌّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، وَاتَّبَعْتُهُمْ حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى اللَّحَّامِينَ عِنْدَ دَارِ أَبِي كَثِيرٍ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَسْلَخُوا ذَبِيحَتَكُمْ حَتَّى تَمُوتَ، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَلَقَّوُا السِّلَعَ، وَلَا تَحْتَكِرُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَهْبَانَ أَيْضًا، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَهْبَانَ أَيْضًا، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عیدالفطر یا شاید عیدالاضحی کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی پھر آپ واپس تشریف لائے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما آپ کے پیچھے تھے ان حضرات کے پیچھے میں بھی تھا یہاں تک کہ ہم دار ابوکثیر کے پاس گوشت فروخت کرنے والوں تک پہنچ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم اپنے ذبیحہ کی کھال اس وقت تک نہ اتارو جب تک وہ مر نہیں جاتا اور کوئی شخص کسی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے اور تم آپس میں مصنوعی بولی: نہ لگاؤ اور تم (منڈی تک پہنچنے سے پہلے) سامان سے نہ ملو اور تم ذخیرہ اندوزی نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن صہبان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6360]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن صہبان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6360]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6361
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَهْلُ الْمَدَايِنِ الْحُبَسَاءُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ رِدْءُ الْمُسْلِمِينَ وَثَغْرُهُمْ فَلَا تَغْلُوا عَلَيْهِمْ، وَلَا تَحْتَكِرُوا، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَسِمِ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَتِهِ، وَلَا تَكْتَفِئِ الْمَرْأَةُ إِنَاءَ أُخْتِهَا، وَكُلٌّ رِزْقُهُ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ مَجْهُولٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہروں کے لوگ اللہ کی راہ میں پابند ہوتے ہیں، وہ مسلمانوں کے مددگار اور ان کی سرحد ہیں، تو تم ان کے خلاف چیزیں مہنگی نہ کرو، اور تم ذخیرہ اندوزی نہ کرو اور شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرے اور کوئی شخص اپنے بھائی کی بولی: پر بولی: نہ لگائے اور اس کی شادی کے پیغام پر شادی کا پیغام نہ بھیجے اور کوئی عورت اپنی بہن کے برتن کو خود حاصل نہ کر لے ہر ایک کا رزق اللہ تعالی کے ذمہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عبدالرحمن ہے اور وہ منکر الحدیث ہے اور مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6361]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عبدالرحمن ہے اور وہ منکر الحدیث ہے اور مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6361]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7487)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7487»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6362
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَحِلُّ أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ بِطَلَاقِ أُخْرَى، وَلَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يَبِيعَ عَلَى بَيْعِ صَاحِبِهِ حَتَّى يَذَرَهُ، وَلَا يَحِلُّ لِثَلَاثَةِ نَفَرٍ يَكُونُونَ بِأَرْضِ فَلَاةٍ إِلَّا أَمَّرُوا عَلَيْهِمْ أَحَدَهُمْ وَلَا يَحِلُّ لِثَلَاثَةِ نَفَرٍ يَكُونُونَ بِأَرْضِ فَلَاةٍ يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ بات حلال نہیں ہے کہ کسی عورت کے ساتھ دوسری عورت کی طلاق (کی شرط) کے ہمراہ نکاح کیا جائے گا اور آدمی کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے ساتھی کے سودے پر سودا کرے جب تک وہ دوسرا شخص اس کو چھوڑ نہیں دیتا اور تین افراد کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ جب وہ کسی ویرانے میں موجود ہوں تو انہوں نے کسی کو امیر نہ بنایا ہو اور تین افراد کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ جب وہ تنہا موجود ہوں تو ان میں سے دو افراد ایک کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات چیت کریں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6362]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6647)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6609، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8915»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6363
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجَلَبِ وَالْجَنَبِ، وَنَهَى عَنِ اللَّمْسِ، وَالنَّجْشِ مَعَ الْبَيْعِ، وَنَهَى أَنْ يَبْتَاعَ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، أَوْ يَخْطُبَ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ مِنْهُ:" لَا جَلَبَ، وَلَا جَنَبَ".
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ مِنْهُ:" لَا جَلَبَ، وَلَا جَنَبَ".
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جلب“ اور ”جنب“ سے منع کیا ہے، آپ نے بیع ملامسہ سے منع کیا ہے اور آپ نے سودے کے ہمراہ مصنوعی بولی: لگانے سے منع کیا ہے اور اس بات سے منع کیا ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر کوئی سودا کرے یا اپنے بھائی کی شادی کے پیغام پر اپنا شادی کا پیغام بھیج دے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”جلب اور جنب نہیں ہو گا“۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6363]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/18)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2581»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6364
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْجَلَبَ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صُحْفَتِهَا، فَإِنَّمَا لَهَا مَا كُتِبَ، وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ، وَالْغَنَمَ لِلْبَيْعِ فَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً، فَإِنَّهُ بِأَحَدِ النَّظَرَيْنِ إِنْ رَدَّهَا رَدَّهَا بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ".
قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ: النَّهْيُ عَنِ النَّجْشِ، وَالتَّلَقِّي. وَلَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ، وَابْنِ مَاجَهْ حَدِيثٌ فِي الْمُصَرَّاةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ:" رَدَّ مِثْلِي أَوْ مِثْلَ لَبَنِهَا قَمْحًا" بَدَلَ التَّمْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ ابْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہری شخص دیہاتی کی چیز فروخت نہیں کروائے گا تم (منڈی تک پہنچنے سے پہلے) سوداگروں سے نہ ملو اور تم مصنوعی بولی: نہ لگاؤ اور تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی کے شادی کے پیغام پر اپنی شادی کا پیغام نہ بھیجے اور کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے پیالے میں موجود چیز کو خود حاصل کر لے اس عورت کو وہ چیز ملے گی جو اس کے نصیب میں ہو گی اور تم اونٹنیوں یا بکریوں کا انہیں فروخت کرنے کے لئے تصریہ نہ کرو جو شخص کوئی تصریہ والی بکری خریدتا ہے، تو اسے دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا (یا تو وہ اس کو رکھ لے یا پھر) اگر وہ چاہئے، تو اسے واپس کر دے اور اس کے ہمراہ کھجور کا ایک صاع واپس کرے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو بولی: لگانے اور (منڈی سے باہر سوداگروں سے) ملنے کی ممانعت کے بارے میں ان کے حوالے سے امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے ایک حدیث نقل کی ہے، جو تصریہ والے جانور کے بارے میں ہے تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ اس کے دودھ کی دو مثل، (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک مثل، جتنی گندم واپس کرے گا“ یعنی۔ انہوں نے کھجور کی جگہ گندم کا لفظ استعمال کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6364]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13545)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
34. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّلَقِّي، وَبَيْعِ الْحَاضِرِ .
(منڈی سے باہر سوداگروں) سے ملنے کی ممانعت اور شہری شخص کا (دیہاتی) کی کوئی چیز فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6365
عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ تُتَلَقَّى الْأَجْلَابُ حَتَّى تَبْلُغَ الْأَسْوَاقَ أَوْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَفِي الْأَوْسَطِ: بَيْعُ الْحَاضِرِ لِلْبَادِ فَقَطْ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِثْلَ أَحْمَدَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَفِي الْأَوْسَطِ: بَيْعُ الْحَاضِرِ لِلْبَادِ فَقَطْ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِثْلَ أَحْمَدَ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ سامان سے (منڈی تک پہنچنے سے پہلے ہی) مل لیا جائے جب تک وہ بازار تک نہیں پہنچ جاتا، یا یہ کہ شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے معجم اوسط میں۔ انہوں نے صرف یہ نقل کیا ہے کہ شہری شخص دیہاتیوں کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرے۔
یہ روایت امام بزار نے امام أحمد کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6365]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1271) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (201) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6929) اخرجه احمد فى المسند (11/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19611»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6366
وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" لَا تَلَقَّوُا الْأَجْلَابَ حَتَّى تَبْلُغَ سُوقَهَا، وَلَا تَبِيعُوا لِلْأَعْرَابِ، وَإِنْ كَانَ أَخَا أَحَدِكُمْ، أَوْ أَبَاهُ، أَوْ أُمَّهُ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں امام طبرانی نے معجم کبیر میں بھی یہ بات نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ”سوداگروں سے اس وقت تک نہ ملو جب تک وہ بازار تک نہیں پہنچ جاتے اور دیہاتیوں کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرو خواہ وہ تم میں سے کسی ایک شخص کا بھائی ہو یا کسی شخص کا باپ ہو یا اس کی ماں ہو“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6366]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6367
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يُتَلَقَّى الْجَلَبُ، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ. وَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً أَوْ نَاقَةً - قَالَ شُعْبَةُ: إِنَّمَا قَالَ: نَاقَةً مَرَّةً وَاحِدَةً - فَهُوَ مِنْهَا بِآخِرِ النَّظَرَيْنِ إِذَا هُوَ حَلَبَ إِنْ رَدَّهَا رَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ طَعَامٍ". قَالَ الْحَكَمُ: أَوْ قَالَ:" صَاعًا مِنْ تَمْرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوداگروں سے (منڈی سے باہر) نہیں ملا جائے گا اور شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہیں کرے گا اور جو شخص کوئی تصریہ والی بکری یا اونٹنی خرید لیتا ہے۔ (شعبہ نامی راوی نے یہاں پر ایک مرتبہ صرف اونٹنی کا ذکر کیا ہے، آگے روایت میں یہ الفاظ ہیں:) تو وہ اس جانور کے حوالے سے دو میں سے ایک چیز کا حق رکھے گا جبکہ اس نے اس کا دودھ دوہ لیا ہو (یا تو وہ اس کو رکھ لے) اور اگر وہ چاہے، تو اسے واپس کر دے اور اس کے ساتھ اناج کا ایک صاع واپس کر دے“۔ یہاں پر حکم نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: شاید انہوں نے یہ نقل کیا کہ کھجور کا ایک صاع واپس کر دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6367]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6367]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (314/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18340»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6368
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَلَقَّوُا الْجَلَبَ، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(منڈی سے باہر) سوداگروں سے نہ ملو اور شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6368]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6368]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1272) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (17/17)، أخرجه مسند البزار برقم: 3398، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9361»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6369
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" دَعُوا النَّاسَ يُصِبْ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ، فَإِذَا اسْتَنْصَحَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيَنْصَحْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
حکیم بن ابویزید نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کی ہے میرے والد نے مجھے یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کو ایسے ہی رہنے دو! اوہ ایک دوسرے سے (رزق) حاصل کر لیں گے جب تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی سے خیرخواہی کا طلبگار ہو، تو اسے اس کی خیرخواہی کرنی چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6369]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6369]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (354/22 و 355) اخرجه احمد فى المسند (419,418/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15029»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف