الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ السَّمَاحَةِ، وَالسُّهُولَةِ، وَحُسْنِ الْمُبَايَعَةِ .
نرمی، سہولت اور اچھے طریقے سے خرید و فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6310
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نرمی کرو! تمہارے ساتھ نرمی کی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مہدی بن جعفر ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6310]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27204، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5108»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6311
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" دَخَلَ رَجُلٌ الْجَنَّةَ بِسَمَاحَتِهِ قَاضِيًا وَمُقْتَضِيًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص ادائیگی کرتے ہوئے یا ادائیگی کا تقاضا کرتے ہوئے نرمی کرنے کی وجہ سے جنت میں داخل ہو گیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6311]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6311]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6963)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6924»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6312
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَلْعَدَوِيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَدِينَةِ فَنَزَلْتُ عِنْدَ الْوَادِي فَإِذَا رَجُلَانِ بَيْنَهُمَا عَنْرٌ وَاحِدَةٌ، وَإِذَا الْمُشْتَرِي يَقُولُ لِلْبَائِعِ: أَحْسِنْ مُبَايَعَتِي. قَالَ: فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: هَذَا الْهَاشِمِيُّ الَّذِي أَضَلَّ النَّاسَ أَهُوَ هُوَ؟ قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ حَسَنُ الْجِسْمِ عَظِيمُ الْجَبْهَةِ دَقِيقُ الْأَنْفِ دَقِيقُ الْحَاجِبَيْنِ، وَإِذَا مِنْ ثَغْرَةِ نَحْرِهِ إِلَى سُرَّتِهِ مِثْلُ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ شَعْرٌ أَسْوَدُ، وَإِذَا هُوَ بَيْنَ طِمْرَيْنِ قَالَ: فَدَنَا مِنَّا فَقَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ". فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَلَمْ أَلْبَثْ أَنْ دَعَا الْمُشْتَرِيَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْ لَهُ يُحْسِنُ مُبَايَعَتِي. فَمَدَّ يَدَهُ وَقَالَ:" أَمْوَالَكُمْ تَمْلِكُونَ. إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يَطْلُبُنِي أَحَدٌ مِنْكُمْ بِشَيْءِ ظَلَمْتُهُ فِي مَالٍ، وَلَا دَمٍ، وَلَا عِرْضٍ إِلَّا بِحَقِّهِ. رَحِمَ اللَّهُ امْرَأً سَهْلَ الْبَيْعِ سَهْلَ الشِّرَاءِ سَهْلَ الْأَخْذِ سَهْلَ الْعَطَاءِ سَهْلَ الْقَضَاءِ سَهْلَ التَّقَاضِي".
ثُمَّ مَضَى فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
ثُمَّ مَضَى فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
”بلعد دیہ“ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میرے دادا نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: میں مدینہ منورہ گیا میں وادی کے پاس اترا وہاں دو آدمی موجود تھے جن کے درمیان ایک بکری تھی، خریدار، فروخت کرنے والے سے یہ کہہ رہا تھا: تم میرے ساتھ اچھے طریقے سے سودا کرو راوی کہتے ہیں: میں نے دل میں سوچا وہ ہاشمی شخص جس نے لوگوں کو گمراہ کیا ہوا ہے کیا وہ یہی ہے؟ راوی کہتے ہیں: اسی دوران میں نے دیکھا اس کا جسم خوبصورت تھا پیشانی چوڑی تھی ناک باریک تھی ابرو پتلے تھے ان کی گردن کے نیچے سے لے کے ناف تک سیاہ بالوں کی لکیر تھی۔ انہوں نے دو چادریں اوڑھی ہوئی تھیں وہ ہمارے قریب آئے اور بولے: السلام علیکم ہم نے انہیں سلام کا جواب دیا تھوڑی دیر بعد جب انہوں نے خریدار کو بلایا تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ اس سے کہیں کہ یہ میرے ساتھ اچھی طرح سے سودا کرے تو انہوں نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور فرمایا: تمہارے اموال کے تم مالک ہو مجھے یہ امید ہے کہ جب میں قیامت کے دن اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضر ہوؤں گا تو تم میں سے کسی ایک نے مجھ سے کسی ایسی چیز کا مطالبہ نہیں کرنا ہو گا جو میں نے اس پر مال یا جان یا عزت کے حوالے سے ظلم کیا ہو گا البتہ اس کے حق کا معاملہ مخلف ہے اللہ تعالی اس شخص پر رحم کرے جو فروخت کرنے میں نرم ہو خریدنے میں نرم ہو اور لینے میں نرم ہو ادائیگی میں نرم ہو تقاضا کرنے میں نرم ہو“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6312]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6312]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6313
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفْضَلُ الْمُؤْمِنِينَ رَجُلٌ سَمْحُ الْبَيْعِ سَمْحُ الشِّرَاءِ سَمْحُ الْقَضَاءِ سَمْحُ الِاقْتِضَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل ایمان میں سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والا وہ شخص ہے، جو فروخت کرنے میں نرم ہو خریدنے میں نرم ہو ادائیگی کرنے میں نرم ہو اور تقاضا کرنے میں نرم ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6313]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6313]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7540»
الحكم على الحديث:
إسناده رجالُہ
حدیث نمبر: 6314
وَعَنْ مُعَيْقِيبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حُرِّمَتِ النَّارُ عَلَى الْهَيِّنِ اللَّيِّنِ السَّهْلِ الْقَرِيبِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معیقیب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آگ، ہر آسان، نرم، سہل اور قریب شخص پر حرام قرار دی گئی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6314]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6314]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (352/20)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6315
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟! كُلُّ هَيِّنٍ لَيِّنٍ سَهْلٍ قَرِيبٍ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا سَمْحًا إِذَا بَاعَ سَمْحًا إِذَا اشْتَرَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَلَى مَنْ تَحْرُمُ النَّارُ". وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ الزُّبَيْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں، ہر آسان، نرم، سہل اور قریب شخص جنتی ہے“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صحیح میں
یہ روایت منقول ہے ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے جو فروخت کرتے ہوئے نرم ہوتا ہے اور خریدتے ہوئے نرم ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ کس شخص پر آگ حرام ہے؟“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب زبیری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6315]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (89) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1853) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (841)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 80، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 1970، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 841»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6316
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَحْرُمُ النَّارُ عَلَى كُلِّ هَيِّنٍ لَيِّنٍ سَهْلٍ قَرِيبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آگ، ہر آسان، نرم، سہل اور قریب شخص پر حرام ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6316]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6316]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6317
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ يَحْرُمُ عَلَى النَّارِ؟ قَالَ:" الْهَيِّنُ اللِّينُ السَّهْلُ الْقَرِيبُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون شخص آگ پر حرام ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر آسان، نرم، سہل اور قریب شخص“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حارث بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6317]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حارث بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6317]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8252»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
23. بَابٌ فِيمَنْ كَانَ سَيِّئَ الْحِرْفَةِ .
اس شخص کا بیان، جو خراب کاریگر ہو
حدیث نمبر: 6318
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُوءَ الْحِرْفَةِ فَقَالَ:" رَبِّ صَغِيرًا". فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ:" مُهْرًا أَوْ غُلَامًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ ؛ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: وَاهِي الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ ؛ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: وَاهِي الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خراب کاریگری کی شکایت کی، تو آپ نے فرمایا: تم چھوٹے (بچے) کی تربیت کرو میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے فرمایا: خواہ گھوڑے کا بچہ ہو یا لڑکا ہو، جب وہ چھوٹا ہو، تو تربیت کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے ابوحاتم کہتے ہیں: یہ واہی الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6318]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے ابوحاتم کہتے ہیں: یہ واہی الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6318]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6759»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6319
وَعَنْ غَسَّانَ بْنِ الْأَغَرِّ النَّهْشَلِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَدِمَ بِعِيرٍ لَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَهِيَ تَحْمِلُ طَعَامًا فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَعْرَابِيُّ، مَا تَحْمِلُ؟". قُلْتُ: أُجَهِّزُ قَمْحًا. قَالَ لِي:" مَا تُرِيدُ؟". قُلْتُ: أُرِيدُ بَيْعَهُ فَمَسَحَ رَأْسِي، وَقَالَ:" أَحْسِنُوا مُبَايَعَةَ الْأَعْرَابِيِّ".
غسان بن اغر نہشلی بیان کرتے ہیں میرے والد نے مجھے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے کہ وہ اپنے اونٹ کو لے کر مدینہ منورہ آئے وہ اس پر اناج لاد کر لائے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سے ملاقات ہوئی تو آپ نے فرمایا: اے دیہاتی! تم نے کیا لادا ہوا ہے؟ میں نے کہا: میں نے گندم تیار کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کیا چاہتے ہو؟ میں نے عرض کی: میں اسے فروخت کرنا چاہتا ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور (لوگوں سے) فرمایا: دیہاتی کے ساتھ اچھی طرح سے سودا کرنا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6319]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5294)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف