🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ صِنَاعَةِ النِّسَاءِ .
خواتین کی کاریگری
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6430
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُنْزِلُوهُنَّ الْغُرَفَ، وَلَا تُعَلِّمُوهُنَّ الْكِتَابَةَ، وَعَلِّمُوهُنَّ الْغَزْلَ وَسُورَةَ النُّورِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان خواتین کو بالا خانوں میں نہ ٹہراؤ اور انہیں تحریر کی تعلیم نہ دو انہیں سوت کاتنے کی اور انہیں سورہ نور کی تعلیم دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم شامی ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6430]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5709»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6431
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْقُرَشِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى هِنْدَ بِنْتِ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ وَهِيَ امْرَأَةُ الْحَجَّاجِ بْنِ يُوسُفَ وَبِيَدِهَا مِغْزَلٌ تَغْزِلُ فَقُلْتُ لَهَا: تَغْزِلِينَ، وَأَنْتِ امْرَأَةُ أَمِيرٍ؟ فَقَالَتْ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ جَدِّي قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَطْوَلُكُنَّ طَاقَةً أَعْظَمُكُنَّ أَجْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ مَرْوَانَ الْحَلَّالُ قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: كَذَّابٌ.
زیادہ بن عبداللہ قرشی بیان کرتے ہیں: میں ہند بنت مہلب بن ابوصفرہ کے پاس گیا وہ حجاج بن یوسف کی اہلیہ تھیں ان کے ہاتھ میں سوت کاتنے کا آلہ تھا جس کے ذریعے وہ سوت کات رہی تھیں میں نے ان سے کہا: کیا آپ سوت کات رہی ہیں جبکہ آپ گورنر صاحب کی بیوی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے والد کو میرے دادا کے حوالے سے
یہ روایت بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”جو تم میں سے زیادہ طویل بنے گی وہ زیادہ اجر پائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن مروان الحلال ہے یحیی بن معین کہتے ہیں: وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6431]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. بَابُ كَسْبِ الْحَجَّامِ، وَغَيْرِهِ .
پچھنے لگانے والے اور دیگر لوگوں کی کمائی کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6432
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگانے والے کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6432]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 4673، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2160، وأخرجه مسند أحمد برقم: 27881، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7369»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6433
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَهَبْتُ لِخَالَتِي فَاخِتَةَ بِنْتِ عَمْرٍو غُلَامًا وَأَمَرْتُهَا أَنْ لَا تَجْعَلَهُ حَازِرًا، وَلَا صَانِعًا، وَلَا حَجَّامًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَقَّاصِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں نے اپنی خالہ فاختہ بنت عمرو کو ایک غلام ہبہ کیا اور اس خاتون کو یہ ہدایت کی کہ آپ نے اسے قصائی، یا بڑھئی، یا پچھنے لگانے والا نہیں بنانا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن وقاصی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6433]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (439/24)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6434
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: مُحَيِّصَةُ كَانَ لَهُ غُلَامٌ حَجَّامٌ فَزَجَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كَسْبِهِ قَالَ: أَفَلَا أُطْعِمُهُ أَيْتَامًا لِي؟ قَالَ:" لَا" قَالَ: أَفَلَا أَتَصَدَّقُ بِهِ؟ قَالَ:" لَا" فَرَخَّصَ لَهُ أَنْ يَعْلِفَ بِهِ نَاضِحَهُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي السُّنَنِ الثَّلَاثَةِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا نام محیصہ ہے ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان کا ایک غلام تھا جو پچھنے لگایا کرتا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب کو اس کی کمائی سے منع کر دیا ان صاحب نے عرض کی: کیا میں وہ کمائی اپنے زیر پرورش یتیم بچوں کو نہ کھلا دیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: کیا میں اس کو صدقہ نہ کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ رخصت دی کہ وہ اس کے ذریعے اپنے اونٹ کو چارہ کھلا دیا کریں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت تینوں ”سنن“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6434]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (436/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6435
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبَايَةَ بْنَ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ يُحَدِّثُ أَنَّ جَدَّهُ حِينَ مَاتَ تَرَكَ جَارِيَةً، وَنَاضِحًا، وَغُلَامًا حَجَّامًا، وَأَرْضًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْجَارِيَةِ، فَنَهَى عَنْ كَسْبِهَا - قَالَ شُعْبَةُ: مَخَافَةَ أَنْ تَبْتَغِيَ - وَقَالَ:" مَا أَصَابَ الْحَجَّامُ فَأَعْلِفُوهُ النَّاضِحَ". وَقَالَ فِي الْأَرْضِ:" ازْرَعْهَا، أَوْ ذَرْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحیی بن ابوسلیم بیان کرتے ہیں: میں نے عبایہ بن رفاعہ بن رافع کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا کہ جب ان کے دادا کا انتقال ہوا تو انہوں نے ایک کنیز ایک اونٹنی اور ایک پچھنے لگانے والا غلام اور ایک زمین چھوڑی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کینز کے بارے میں یہ فرمایا کہ آپ نے اس کی کمائی سے منع کر دیا شعبہ کہتے ہیں: اس اندیشے کے تحت کہ کہیں وہ فاحشہ نہ بن جائے اور آپ نے یہ فرمایا پچھنے لگانے والا جو کمائی کرے گا وہ تم اونٹ کو کھلا دینا زمین کے بارے میں آپ نے یہ فرمایا کہ تم خود اس پر کھیتی باڑی کرو یا اسے ایسے رہنے دو (یعنی اسے ٹھیکے پر نہ دینا)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6435]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4405) اخرجه احمد فى المسند (141/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16817، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4407»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6436
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ فَقَالَ:" اعْلِفْهُ نَاضِحَكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پچھنے لگانے والے کی کمائی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: تم اس کے ذریعے اپنے اونٹ کو چارہ کھلا دو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6436]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2114) اخرجه احمد فى المسند (307/3 و381)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13878»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6437
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا طِيبَةَ فَحَجَمَهُ، قَالَ: فَسَأَلَهُ:" كَمْ ضَرِيبَتُكَ؟". قَالَ: ثَلَاثَةٌ آصُعٍ. فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ، وَقِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطیبہ کو بلایا انہوں نے آپ کو پچھنے لگائے راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارا اخراج کتنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: تین صاع، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع معاف کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ
یہ روایت جعفر بن ابووحشیہ کے حوالے سے سلیمان بن قیس سے منقول ہے اور ایک قول کے مطابق جعفر نے ان سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6437]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1777) اخرجه احمد فى المسند (353/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14395، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3608، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2735/1»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6438
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - احْتَجَمَ فِي الْأَخْدَعِينَ، وَبَيْنَ الْكَتِفَيْنِ، وَأَعْطَى الْحَجَّامَ أَجْرَهُ. وَلَوْ كَانَ حَرَامًا لَمْ يُعْطِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ جُبَارَةُ بْنُ مُغَلِّسٍ وَثَّقَهُ ابْنُ نُمَيْرٍ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ، وَرَمَاهُ ابْنُ مَعِينٍ بِالْكَذِبِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اخدع نامی دو رگوں میں اور دونوں کندھوں کے درمیان پچھنے لگوائے تھے اور آپ نے پچھنے لگانے والے کو اس کا معاوضہ دیا تھا اگر یہ حرام ہوتا تو آپ اسے ادا نہ کرتے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جبارہ بن مفلس ہے، جسے ابن نمیر نے ثقہ قرار دیا ہے اور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے یحیی بن معین نے اس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6438]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2205)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1342، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2736»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6439
وَعَنْ أَبِي جَمِيلَةَ الطُّهَوِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ قَالَ لِلْحَجَّامِ حِينَ فَرَغَ:" كَمْ خَرَاجُكَ؟". قَالَ: صَاعَانِ. فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا وَأَمَرَنِي فَأَعْطَيْتُهُ صَاعًا.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
ابوجمیلہ طہوی بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے جب وہ فارغ ہوا تو آپ نے حجام سے دریافت کیا: تمہار اخراج کتنا ہے؟ اس نے جواب دیا دو صاع تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک صاع معاف کر دیا اور آپ نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں اسے ایک صاع دے دوں۔
یہ روایت امام عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6439]
تخریج الحدیث: «رواه عبد الله بنا خرجه فى المسند رقم (1136)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1139»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں