🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابُ التَّسْعِيرِ .
نرخ مقرر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6470
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَوِّمْ لَنَا السِّعْرَ. قَالَ:" غَلَاءُ السِّعْرِ وَرُخْصُهُ بِيَدِ اللَّهِ، أُرِيدُ أَنْ أَلْقَى رَبِّي وَلَيْسَ أَحَدٌ يَطْلُبُنِي بِمَظْلَمَةٍ ظَلَمْتُهَا إِيَّاهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْأَصْبَغُ بْنُ نُبَاتَةَ ؛ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے قیمتیں مقرر کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیمتوں کا زیادہ ہونا اور کم ہونا اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے میں یہ چاہتا ہوں کہ جب میں اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہوؤں تو کسی نے مجھ سے کسی زیادتی کے حوالے سے مطالبہ نہ کرنا ہو کہ جو زیادتی میں نے اس کے ساتھ کی ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اصبغ بن نباتہ ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے اور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے بعض حضرات نے یہ کہا: ہے کہ یہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6470]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1263)، أخرجه مسند البزار برقم: 899»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6471
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَعِّرْ لَنَا. قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ تَعَالَى وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي عِرْضٍ، وَلَا مَالٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے قیمتیں مقرر کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالی ہی قیمتیں مقرر کرنے والا ہے تنگی کا شکار کرنے والا ہے اور کشادگی دینے والا ہے میں یہ امید کرتا ہوں کہ جب میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوؤں گا تو تم میں سے کسی نے مجھ سے کسی زیادتی کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کرنا ہو گا جو عزت یا مال کے حوالے سے کی گئی ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنسان بن ربیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6471]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (125/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6472
وَعَنْ أَبِي بُصَيْلَةَ قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ سِتَّةٍ، سَعِّرْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَسْأَلُنِي اللَّهُ عَنْ سُنَّةٍ أَحْدَثْتُهَا عَلَيْكُمْ لَمْ يَأْمُرْنِي بِهَا، وَلَكِنْ سَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ ؛ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَوَثَّقَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبصیلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: چھٹے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے قیمتیں مقرر کر دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ مجھ سے کسی ایسے طریقے کے بارے میں حساب نہیں لے گا، جس کا میں نے تم پر جاری کیا ہو جو اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم نہ دیا ہو لیکن تم لوگ اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بکر بن سہل دمیاطی ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے جبکہ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6472]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. بَابُ الْخِيَارِ فِي الْبَيْعِ .
سودے میں (اس کو ختم کرنے کا) اختیار ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6473
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مِنْ بَيْعِهِمَا مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَكُونُ بَيْعُهُمَا فِي خِيَارٍ".
قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيِّ: لَا يَفْتَرِقَنَّ اثْنَانِ إِلَّا عَنْ تَرَاضٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ؛ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خرید و فروخت کرنے والے دونوں افراد کو (سودا ختم کرنے کا) اختیار ہوتا ہے جب تک وہ دونوں جدا نہیں ہو جاتے یا پھر یہ ہے کہ وہ بیع خیار ہو، تو حکم مختلف ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایت امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے نقل کی ہے (جس میں یہ الفاظ ہیں:) ”دونوں افراد باہمی رضامندی کے ساتھ ہی ایک دوسرے سے جدا ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6473]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (912) اخرجه احمد فى المسند (8085)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8038»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6474
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَايَعَ رَجُلًا، ثُمَّ قَالَ لَهُ:" اخْتَرْ" ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا الْبَيْعُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے ساتھ سودا طے کیا پھر آپ نے اس شخص سے فرمایا تم اختیار کر لو (یعنی اگر تم چاہو، تو اس کو ختم بھی کر سکتے ہو) پھر آپ نے ارشاد فرمایا: سودا اسی طرح ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6474]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1283)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6475
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اشْتَرَى مِنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي غِفَارٍ سَهْمَيْنِ بِخَيْبَرَ بِعَبْدٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ الْبَيْعِ:" اعْلَمْ أَنَّ الَّذِي أَخَذْنَا مِنْكَ خَيْرٌ مِنَ الَّذِي أَعْطَيْنَاكَ، وَأَنَّ الَّذِي تَأْخُذُ مِنِّي، فَإِنْ شِئْتَ فَخُذْ، وَإِنْ شِئْتَ فَاتْرُكْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ الْأَسْلَمِيِّ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن قیس اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوغفار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے ایک غلام کے عوض میں خیبر میں موجود دو حصے خرید لئے سودے کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا یہ بات جان لو کہ جو چیز ہم نے تم سے حاصل کی ہے وہ اس سے زیادہ بہتر ہے، جو ہم نے تمہیں ادا کی ہے اور جو چیز تم مجھ سے لے رہے ہو اگر تم چاہو، تو لے لو اور اگر چاہو، تو ترک کر دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابومعاویہ کے حوالے سے عبداللہ بن قیس اسلمی سے نقل کی ہے، اور ابومعاویہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6475]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. بَابُ الِاحْتِكَارِ .
ذخیرہ اندوزی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6476
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ احْتَكَرَ طَعَامًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَقَدْ بَرِئَ مِنَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَبَرِئَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى مِنْهُ، وَأَيُّمَا أَهْلِ عَرْصَةٍ أَصْبَحَ فِيهِمُ امْرُؤٌ جَائِعٌ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُمْ ذِمَّةُ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بِشْرٍ الْأُمْلُوكِيُّ ؛ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص چالیس دن تک اناج کی ذخیرہ اندوزی کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے لاتعلق ہو جاتا ہے اور اللہ تعالی اس سے لا تعلق ہو جاتا ہے اور جس بھی محلے کے لوگ ایسی حالت میں صبح کرتے ہیں کہ ان کے درمیان کوئی بھوکا شخص موجود ہو، تو ان لوگوں سے اللہ تعالیٰ کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبشر املوکی ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6476]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1311) اخرجه ابو يعلى فى المسند (5746)، اخرجه احمد فى المسند (4880)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4865»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6477
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ احْتَكَرَ حُكْرَةً يُرِيدُ أَنْ يُغْلِيَ بِهَا عَلَى الْمُسْلِمِينَ فَهُوَ خَاطِئٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کوئی چیز ذخیرہ کرتا ہے اور اس کا مقصد یہ ہو کہ اس طرح مسلمانوں کے خلاف قیمتیں زیادہ کر لے گا تو ایسا شخص گناہگار ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6477]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (351/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8403»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6478
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: ثَقُلَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ فَأَتَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ يَعُودُهُ فَقَالَ: هَلْ تَعْلَمُ يَا مَعْقِلُ أَنِّي سَفَكْتُ دَمًا حَرَامًا؟ قَالَ: لَا، مَا عَلِمْتُ. قَالَ: هَلْ عَلِمْتَ أَنِّي دَخَلْتُ فِي شَيْءٍ مِنْ أَسْعَارِ الْمُسْلِمِينَ؟ قَالَ: مَا عَلِمْتُ. قَالَ: أَجْلِسُونِي. ثُمَّ قَالَ: اسْمَعْ يَا عُبَيْدَ اللَّهِ حَتَّى أُحَدِّثَكَ شَيْئًا لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّةً، وَلَا مَرَّتَيْنِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ دَخَلَ فِي شَيْءٍ مِنْ أَسْعَارِ الْمُسْلِمِينَ لِيُغْلِيَهُ عَلَيْهِمْ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنْ يُقْعِدَهُ بِعُظْمٍ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
قَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ غَيْرَ مَرَّةٍ، وَلَا مَرَّتَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَقْذِفَهُ فِي مُعْظَمٍ مِنَ النَّارِ".
وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ مُرَّةَ أَبُو الْمُعَلَّى، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی طبعیت زیادہ خراب ہو گئی تو عبیداللہ بن زیاد ان کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس آئے۔ انہوں نے کہا: کہ اے سیدنا معقل رضی اللہ عنہ کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ میں نے حرام طور پر خون بہایا ہے انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! میں نہیں جانتا اس نے دریافت کیا کہ کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ میں نے مسلمانوں کی قیمتوں میں کچھ دخل دیا سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے جواب دیا میں نہیں جانتا پھر انہوں نے فرمایا: تم لوگ مجھے بٹھاؤ پھر انہوں نے فرمایا: اے عبیداللہ تم سنو میں تمہیں ایک ایسی چیز بیان کرتا ہوں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک مرتبہ نہیں دو مرتبہ نہیں (یعنی اس سے زیادہ مرتبہ سنی ہے) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”جو شخص مسلمانوں کی قیمتوں میں دخل دیتا ہے تاکہ ان کے خلاف انہیں زیادہ کر دے تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اس شخص کو آگ کے ایک بڑے حصے میں بٹھائے“۔ عبیداللہ نے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! ایک مرتبہ نہیں دو مرتبہ نہیں (اس سے زیادہ مرتبہ سنی ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اسے آگ کے بڑے حصے میں ڈال دے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی زید بن مرہ ابومعلی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6478]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (209/20) اخرجه احمد فى المسند (27/5) ورواه الحاكم فى المستدرك (156/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19802، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2747/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6479
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" احْتِكَارُ الطَّعَامِ بِمَكَّةَ إِلْحَادٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مکہ میں اناج کی ذخیرہ اندوزی کرنا الحاد ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6479]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1508)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1508»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں