🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. بَابُ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ .
جانور کے عوض میں جانور کو فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6510
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَأْخُذُوا الدِّينَارَ بِالدِّينَارَيْنِ، وَلَا الدِّرْهَمَ بِالدِّرْهَمَيْنِ، وَلَا الصَّاعَ بِالصَّاعَيْنِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمُ الرِّبَا" الرَّمَاءَ وَالرَّمَاءُ هُوَ. فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ يَبِيعُ الْفَرَسَ بِأَفْرَاسٍ، وَالنَّجِيبَةَ بِالْإِبِلِ؟ قَالَ:" لَا بَأْسَ بِذَلِكَ إِذَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو دیناروں کے عوض میں ایک دینار حاصل نہ کرو دو درہموں کے عوض میں ایک درہم حاصل نہ کرو دو صاع کے عوض میں ایک صاع حاصل نہ کرو مجھے تم لوگوں کے بارے میں سود کا اندیشہ ہو گا یہ سود ہے سود ہے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ ایک شخص کئی گھوڑوں کے عوض میں ایک گھوڑا فروخت کرتا ہے یا ایک عمدہ اونٹنی کو ایک اونٹ کے عوض میں فروخت کر دیتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے جبکہ دست بدست لین دین ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے اور ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6510]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5885)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5851»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6511
وَعَنِ الصُّنَابِحِيِّ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاقَةً مُسِنَّةً فِي إِبِلِ الصَّدَقَةِ فَغَضِبَ وَقَالَ:" مَا هَذِهِ؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي ارْتَجَعْتُهَا بِبَعِيرَيْنِ مِنْ حَوَاشِي الصَّدَقَةِ. فَسَكَتَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ الصُّنَابِحِيِّ الْأَحْمَسِيِّ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي ارْتَجَعْتُهَا بِبَعِيرَيْنِ مِنْ حَوَاشِي الْإِبِلِ قَالَ:" فَنَعَمْ إِذًا".
وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا صنابحی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کے اونٹوں میں ایک مسنہ اونٹنی ملاحظہ فرمائی تو آپ غصے میں آ گئے آپ نے ارشاد فرمایا: یہ کہاں سے آئی ہے؟ ان صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میں نے صدقہ کے حواشی میں سے دو اونٹوں کے عوض میں لی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ بات نقل کی ہے سیدنا صنابحی احمسی رضی اللہ عنہ سے یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میں نے اونٹوں کے حواشی میں سے دو اونٹوں کے عوض میں لی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر یہ ٹھیک ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے ایک روایت کے مطابق امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6511]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1453)، اخرجه احمد فى المسند (349/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18587»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6512
وَعَنْ أَسْوَدَ بْنِ أَصْرَمَ أَنَّهُ قَدِمَ بِإِبِلٍ لَهُ سِمَانٍ إِلَى الْمَدِينَةِ فِي زَمَنِ مَحْلٍ، وَجُدُوبٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَلَمَّا رَآهَا أَهْلُ الْمَدِينَةِ عَجِبُوا مِنْ سِمَنِهَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُتِيَ بِهَا فَخَرَجَ إِلَيْهَا فَنَظَرَ إِلَيْهَا فَقَالَ:" لِمَ جَلَبْتَ إِبِلَكَ هَذِهِ؟". قَالَ: أَرَدْتُ بِهَا خَادِمًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ عِنْدَهُ خَادِمٌ؟" فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ: عِنْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" هَاتِ" فَجَاءَ بِهَا عُثْمَانُ، فَلَمَّا رَآهَا أَسْوَدُ قَالَ: مِثْلَهَا أُرِيدُ. فَقَالَ: عِنْدِي فَخُذْهَا. فَأَخَذَهَا أَسْوَدُ، وَقَبَضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِبِلَهُ. قَالَ أَسْوَدُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي. قَالَ:" تَمْلِكُ لِسَانَكَ" قَالَ: فَمَا أَمَلِكُ إِذَا لَمْ أَمْلِكْهُ؟ قَالَ:" فَتَمْلِكُ يَدَكَ" قَالَ: فَمَا أَمَلِكُ إِذَا لَمْ أَمْلِكْ يَدِي؟ قَالَ:" فَلَا تَقُلْ بِلِسَانِكَ إِلَّا مَعْرُوفًا، وَلَا تَبْسُطْ يَدَكَ إِلَّا إِلَى خَيْرٍ".
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الصَّمْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بُخْتٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اسود بن اصرم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ قحط سالی اور خشک سالی کے زمانے میں مدینہ منورہ موٹا تازہ اونٹ لے کر آئے جب اہل مدینہ نے انہیں دیکھا تو انہیں اونٹ کی صحت پسند آئی راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ان کے اونٹ کا ذکر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو پیغام بھیجا وہ آپ کے پاس لائے گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے آپ نے ان کا جائزہ لیا اور فرمایا: تم اپنا یہ اونٹ کس لئے لے کے آئے ہو ان صاحب نے عرض کی: میں اس کے عوض میں ایک خادم لینا چاہتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس شخص کے پاس خادم موجود ہے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لے کے آؤ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اسے لے کے آئے جب اسود نے اس کنیز کو دیکھا تو بولے: میں ایسی ہی چاہتا تھا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ میرے پاس ہے تم اسے لے لو تو سیدنا اسود رضی اللہ عنہ نے اسے لے لیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا اونٹ لے لیا۔ سیدنا اسود رضی اللہ عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ آپ مجھے کوئی وصیت کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی زبان ق ابومیں رکھنا انہوں نے عرض کی: اگر میں اس پر ق ابونہ رکھ پاؤں تو کس چیز پر ثابت رہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے ہاتھ پر ق ابورکھنا۔ انہوں نے عرض کی: اگر میں اپنے ہاتھ پر بھی ق ابونہ رکھ پاؤں تو کس چیز پر ق ابورکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی زبان کے ذریعے صرف بھلائی کی بات کہنا اور اپنا ہاتھ صرف بھلائی کے کام کی طرف بڑھانا۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ خاموشی سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن بخت ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6512]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (817)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1440»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6513
وَعَنْ أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ أَنَّهُ أَسْلَمَ عَلَى ثَلَاثَةِ نَفَرٍ إِخْوَةٍ مِنْ كِنْدَةَ كَانُوا عَبِيدًا لَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَوَفَدَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فِي خِلَافَتِهِ فَدَعَا أَبُو بَكْرٍ ابْنَ حَمَّالٍ فَطَلَبَ مِنْهُ أَنْ يُعْتِقَ رَقَبَةَ الَّذِي يَخْدُمُهُ، وَيَشْتَرِيَ مِنْهُ إِخْوَتَهُ الَّذِينَ يُحَارِبُ بِسِتَّةٍ مِنْ عُلُوجِ سَبْيِ الْقَادِسِيَّةِ، فَفَعَلَ ذَلِكَ أَبْيَضُ بْنُ حَمَّالٍ، فَأَعْتَقَ الَّذِينَ كَانُوا مَعَهُ وَأَخَذَ مَكَانَ إِخْوَتِهِ سِتَّةً مِنْ عُلُوجِ سَبْيِ الْقَادِسِيَّةِ قَالَ: وَكَانَتْ وِفَادَةُ أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنَّ الْعُمَّالَ انْتَقَضُوا عَلَيْهِمْ لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا صَالَحَ أَبْيَضُ بْنُ حَمَّالٍ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحُلَلِ السَّبْعِينَ، فَأَقَرَّ ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى مَا وَضَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى مَاتَ أَبُو بَكْرٍ فَلَمَّا مَاتَ أَبُو بَكْرٍ انْتَقَضَ ذَلِكَ وَصَارَ عَلَى الصَّدَقَةِ.
قُلْتُ: الْمُصَالَحَةُ عَلَى الْحُلَلِ فَقَطْ رَوَاهَا أَبُو دَاوُدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے کندہ سے تعلق رکھنے والے تین بھائیوں کی ملکیت ہونے کے عالم میں اسلام قبول کیا وہ تینوں بھائی زمانہ جاہلیت میں ان کے غلام تھے وہ ایک وفد کی شکل میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کے عہد خلافت میں حاضر ہوئے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اس غلام کو آزاد کر دیں جو ان کی خدمت کرتا ہے اور وہ اس غلام کے بھائی کو ان سے قادسیہ کے قیدیوں میں سے چھ غلاموں کے عوض میں خرید لیتے ہیں تو سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ نے ایسا ہی کیا انہوں نے اپنے ساتھ موجود بھائیوں کو آزاد کر دیا اور ان بھائیوں کی جگہ قادسیہ کے قیدیوں میں سے چھ غلام حاصل کر لیے پھر سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ بتایا کہ وہ ان اہلکاروں کے سلسلے میں حاضر ہوئے ہیں کہ جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد زیادتی کی ہے اس چیز کے بارے میں جس کے بارے میں سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ستر حلوں کی ادائیگی طے کی تھی تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس صورت حال کو برقرار رکھا جس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں برقرار رکھا تھا یہاں تک کہ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو اس کے بعد وہ چیز پھر کالعدم ہو گئی اور وہ صدقہ شمار ہوئی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: حلوں کے عوض میں معاہدہ کرنے والا حصہ امام ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6513]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (807)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6514
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ يُقَالُ لَهُ: عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ وَقَعَ عَلَى وَلِيدَةٍ فَحَمَلَتْ، فَوَلَدَتْ لَهُ غُلَامًا يُقَالُ لَهُ: الْحَمَّامُ. وَذَلِكَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمِّي، وَكَلَّمَهُ فِي ابْنِهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَسَلَّمِ ابْنَكَ مَا اسْتَطَعْتَ". فَانْطَلَقَ فَأَخَذَ ابْنَهُ فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَاءَ مَوْلَى الْغُلَامِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَضَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامَيْنِ فَقَالَ:" خُذْ أَحَدَهُمَا وَدَعْ لِلرَّجُلِ ابْنَهُ" فَأَخَذَ غُلَامًا وَتَرَكَ الْآخَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
یزید بن ابونعیم بیان کرتے ہیں: اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا نام عبید بن عمیر تھا انہوں نے ایک کنیز کے ساتھ صحبت کی وہ حاملہ ہو گئی اس نے ان صاحب کے بچے کو جنم دیا جس کا نام حمام رکھا گیا یہ زمانہ جاہلیت کی بات ہے (راوی بیان کرتے ہیں:) میرے چچا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنے بیٹے کے بارے میں آپ کے ساتھ بات چیت کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جہاں تک تم سے ہو سکے تم اپنے بیٹے کو حاصل کرنے کی کوشش کرو وہ صاحب گئے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو لیا اور اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اس غلام کا آقا بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے آقا کو دو غلاموں کی پیش کش کی اور فرمایا: تم ان دو میں سے کسی ایک کو لے لو اور اس شخص کے بیٹے کو چھوڑ دو تو اس شخص نے ایک غلام لے لیا اور دوسرے کو چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6514]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3599)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3599»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
76. بَابٌ فِيمَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ، أَوْ نَخْلًا مُؤَبَّرَةً .
اس شخص کا بیان، جو کوئی غلام فروخت کرتا ہے اور اس غلام کا مال بھی موجود ہوتا ہے یا وہ کھجور کا درخت فروخت کرتا ہے، جس کے (پھل کی) پیوندکاری ہو چکی ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6515
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَلَهُ مَالُهُ وَعَلَيْهِ دَيْنُهُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ. وَمَنْ أَبَّرَ نَخْلًا، وَبَاعَهُ بَعْدَ تَوْبِيرِهِ فَلَهُ ثَمَرَتُهُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کوئی غلام فروخت کرے اور اس غلام کے پاس مال موجود ہو، تو وہ مال اس فروخت کرنے والے کو ملے گا اگر غلام کے ذمہ قرض ہو، تو اس کی ادائیگی بھی اس شخص کے ذمہ ہو گی البتہ اگر خریدار نے شرط عائد کی ہو، تو حکم مختلف ہے اور جس شخص نے کھجور کے درخت کی پیوند کاری کر لی ہو اور اس کی پیوند کاری کرنے کے بعد وہ کھجور کا درخت فروخت کرے، تو اس کا پھل اس فروخت کرنے والے کو ملے گا البتہ اگر خریدار نے شرط عائد کی ہو، تو حکم مختلف ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ دمشقی ہے وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6515]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (309/3 و 310)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13802، 13914»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6516
وَعَنْ عُبَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَاعَ مَمْلُوكًا، وَلَهُ مَالٌ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ، فَالدَّيْنُ عَلَى الْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْبَائِعُ عَلَى الْمُشْتَرِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَادَةَ لَمْ يُدْرِكْ جَدَّهُ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کوئی غلام فروخت کرے اور اس غلام کا مال موجود ہو یا اس کے ذمہ قرض ہو، تو قرض کی ادائیگی فروخت کرنے والے کے ذمہ ہو گی البتہ اگر فروخت کرنے والے نے خریدار کے ذمہ شرط عائد کر دی ہو، تو حکم مختلف ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اسحاق بن یحیی بن عبادہ نے اپنے دادا سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6516]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
77. بَابُ عُهْدَةِ الرَّقِيقِ .
غلام کے عہدہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6517
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا عُهْدَةَ بَعْدَ أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ، وَالْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار دن کے بعد کوئی عہدہ (گارنٹی) نہیں رہے گی اور خرید و فروخت کرنے والوں کو سودا ختم کرنے کا اختیار ہو گا جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو جاتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6517]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8327»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّفْرِيقِ بَيْنَ الْمَمَالِيكِ فِي الْبَيْعِ .
فروخت کرتے ہوئے مملوکوں کو الگ، الگ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6518
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَبِيعَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا، فَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَدْرِكْهُمَا فَارْتَجِعْهُمَا، وَلَا تَبِعْهُمَا إِلَّا جَمِيعًا".
قُلْتُ: لِعَلِيٍّ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهَبَهُمَا لَهُ، وَأَنَّهُ بَاعَ أَحَدَهُمَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں دو غلاموں کو، جو دونوں بھائی تھے انہیں فروخت کر دوں، میں نے فروخت کرتے ہوئے انہیں ایک دوسرے سے جدا کر دیا پھر میں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم ان دونوں کے پاس جاؤ اور ان دونوں کو واپس لو اور ان دونوں کو اکھٹے فروخت کرنا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث امام ابوداؤد نے نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دونوں غلام انہیں ہبہ کے طور پر دیے تھے اور انہوں نے ان دونوں میں سے ایک کو فروخت کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6518]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (760)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1048، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2620»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6519
وَعَنْ ضُمَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِأُمِّ ضُمَيْرَةَ، وَهِيَ تَبْكِي، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ أَجَائِعَةٌ أَنْتِ؟ أَعَارِيَةٌ أَنْتِ؟" قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فُرِّقَ بَيْنِي وَبَيْنَ ابْنِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُفَرَّقُ بَيْنَ الْوَالِدَةِ وَوَلَدِهَا". ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى الَّتِي عِنْدَهُ فَرَدَّهَا عَلَى الَّذِي اشْتَرَاهَا مِنْهُ، ثُمَّ ابْتَاعَهُمْ مِنْهُ. قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ: ثُمَّ أَقْرَأَنِي كِتَابًا عِنْدَهُ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ لِأَبِي ضُمَيْرَةَ، وَأَهْلِ بَيْتِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْتَقَهُمْ، وَأَنَّهُمْ أَهْلُ بَيْتٍ مِنَ الْعَرَبِ إِنْ أَحَبُّوا أَقَامُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنْ أَحَبُّوا رَجَعُوا إِلَى قَوْمِهِمْ فَلَا يُعْرَضَ لَهُمْ إِلَّا بِخَيْرٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
سیدنا ضمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا اُم ضمیرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جو رو رہی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے کیا تمہیں بھوک لگی ہوئی ہے یا تمہیں لباس کی ضرورت ہے اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے اور میرے بیٹے کے درمیان علیحدگی کروا دی گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ماں اور اس کی اولاد کے درمیان علیحدگی نہیں کروائی جائے گی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی طرف پیغام بھیجا کہ وہ خاتون جس کی ملکیت میں تھیں تو اس شخص نے وہ خاتون اس شخص کو واپس کر دی جس شخص سے اس خاتون کو خریدا تھا پھر انہوں نے اس شخص سے انہیں خرید لیا۔ ابن ابوذئب کہتے ہیں: پھر انہوں نے اپنے پاس موجود ایک تحریر مجھے پڑھائی (جس میں یہ تحریر تھا) ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے یہ اللہ کے رسول کی طرف سے ابوضمیرہ کے نام اور اس کے اہل خانہ کے لئے ہے اللہ کے رسول نے انہیں آزاد کیا ہے اور وہ عربوں کا گھرانہ شمار ہوں گے اگر وہ چاہیں تو وہ اللہ کے رسول کے ہاں مقیم رہیں اور اگر چاہیں تو اپنی قوم کی طرف واپس چلے جائیں ان کے ساتھ صرف بھلائی کا سلوک کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ ہے اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6519]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1269)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں