الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابُ الِاحْتِكَارِ .
ذخیرہ اندوزی کرنا
حدیث نمبر: 6480
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ الِاحْتِكَارِ مَا هُوَ؟ قَالَ:" إِذَا سَمِعَ بِرُخْصٍ سَاءَهُ، وَإِذَا سَمِعَ بِغَلَاءٍ فَرِحَ بِهِ، بِئْسَ الْعَبْدُ الْمُحْتَكِرُ إِنْ أَرْخَصَ اللَّهُ الْأَسْعَارَ حَزِنَ، وَإِنْ أَغْلَاهَا فَرِحَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذخیرہ اندوزی کے بارے میں دریافت کیا کہ یہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ جب آدمی قیمتیں کم ہونے کے بارے میں سنے تو یہ چیز اسے بری لگے اور جب زیادہ ہونے کے بارے میں سنے تو وہ اس پر خوش ہو ذخیرہ اندوزی کرنے والا بندہ برا ہے کہ اگر اللہ تعالی قیمتیں کم کر دے تو وہ غمگین ہو جاتا ہے اور اگر اللہ تعالی قیمتیں زیادہ کر دے تو وہ خوش ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6480]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6480]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (95/20)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
64. بَابُ بَيْعِ الْمَغَانِمِ قَبْلَ الْقِسْمَةِ .
تقسیم سے پہلے مال غنیمت کو فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6481
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ عَنْ بَيْعِ الْخُمْسِ حَتَّى تُقَسَّمَ.
وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تقسیم سے پہلے خمس کو فروخت کرنے سے منع کر دیا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عصمہ بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11145)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6482
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ تُبَاعَ السِّهَامُ حَتَّى تُقَسَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ (مال غنیمت کے) حصوں کو فروخت کیا جائے جب تک وہ تقسیم نہیں ہو جاتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6482]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6482]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7594)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2476، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7594»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 6483
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حَيَّانَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ خَيْبَرَ فَنَهَاهُمْ أَنْ يُبَاعَ سَهْمٌ مِنْ مَغْنَمٍ حَتَّى يُقَسَّمَ، وَأَنْ تُوطَأَ الْحَبَالَى حَتَّى يَضَعْنَ، وَعَنِ الثَّمَرَةِ أَنْ تُبَاعَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا وَيُؤْمَنَ عَلَيْهَا الْعَاهَةُ.
زَادَ دُحَيْمٌ فِي حَدِيثِهِ: وَأَحَلَّ لَهُمْ ثَلَاثَةَ أَشْيَاءَ كَانَ نَهَاهُمْ عَنْهَا: أَحَلَّ لَهُمْ لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ وَزِيَارَةَ الْقُبُورِ وَالْأَوْعِيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعِمْرَانُ لَمْ يَرْوِهِ عَنْهُ غَيْرُ حُمَيْدٍ.

عمران بن حیان انصاری، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے لوگوں کو اس بات سے منع کیا کہ تقسیم سے پہلے مال غنیمت میں سے کسی حصے کو فروخت کیا جائے یا حاملہ عورتوں کے ساتھ صحبت کی جائے جب تک وہ بچے کو جنم نہیں دیتیں یا پھل کو اس کی صلاحیت ظاہر ہونے اور آفت سے محفوظ ہونے سے پہلے فروخت کیا جائے۔ دحیم نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لئے تین چیزوں کو حلال قرار دیا جن چیزوں سے آپ نے پہلے انہیں منع کیا تھا آپ نے ان کے لئے قربانی کے گوشت، قبروں کی زیارت کرنے اور مختلف قسم کے برتنوں کو حلال قرار دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے عمران نامی راوی کے حوالے سے حمید کے علاوہ اور کسی نے اسے نقل نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6483]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے عمران نامی راوی کے حوالے سے حمید کے علاوہ اور کسی نے اسے نقل نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6483]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3573)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3573»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6484
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنْ عَلِيًّا، وَابْنَ مَسْعُودٍ كَانَا يُجِيزَانِ بَيْعَ الصَّدَقَةِ، وَلَمْ يُقْبَضْ، وَكَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَشُرَيْحٌ لَا يُجِيزَانِهَا حَتَّى تُقْبَضَ، وَقَوْلُ مُعَاذٍ، وَشُرَيْحٍ أَحَبُّ إِلَى سُفْيَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْقَاسِمُ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا. وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْقَاسِمُ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا. وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
قاسم بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ صدقہ فروخت کرنے کو جائز قرار دیتے تھے اگرچہ اسے قبضے میں نہ لیا گیا ہو جبکہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اور قاضی شریح اسے جائز قرار نہیں دیتے تھے جب تک وہ قبضے میں نہیں لے لیا جاتا اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اور قاضی شریح کا قول سفیان کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے قاسم نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6484]

65. بَابُ بَيْعِ اللَّبَنِ فِي الضَّرْعِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
تھن میں موجود دودھ کو فروخت کرنا اور اس طرح کے دیگر امور
حدیث نمبر: 6485
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تُبَاعَ ثَمَرَةٌ حَتَّى تُطْعَمَ، وَلَا صُوفٌ عَلَى ظَهْرٍ، وَلَا لَبَنٌ فِي ضَرْعٍ.
قُلْتُ: النَّهْيُ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: النَّهْيُ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ پھل کو فروخت کیا جائے جب تک وہ کھانے کے قابل نہیں ہو جاتا اور نہ ہی (جانور کی) پشت پر موجود اون کو فروخت کیا جائے اور نہ ہی تھن میں موجود دودھ کو فروخت کیا جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: پھل کی فروخت کی ممانعت کے بارے میں حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6485]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6485]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11935)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11935، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3720، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 316»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
66. بَابُ بَيْعِ الثَّمَرَةِ قَبْلَ بُدُوِّ صَلَاحِهَا .
پھل کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے اسے فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6486
عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَبِيعُوا ثِمَارَكُمْ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، وَتَنْجُوَ مِنَ الْعَاهَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تم اپنے پھلوں کو اس وقت تک فروخت نہ کرو جب تک ان کی صلاحیت ظاہر نہیں ہو جاتی اور وہ آفت سے محفوظ نہیں ہو جاتے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6486]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6486]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23886»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6487
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَةَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا". قِيلَ: وَمَا صَلَاحُهَا؟ قَالَ:" تَذْهَبُ عَاهَتُهَا، وَيَخْلُصُ صَلَاحُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَا تَبِيعُوا التَّمْرَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ".
وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ عَطِيَّةُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پھل کو فروخت نہ کرو جب تک اس کی صلاحیت ظاہر نہ ہو جائے“ عرض کی گئی اس کی صلاحیت ظاہر ہونے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ وہ آفت سے محفوظ ہو جائے اور پک کر تیار ہو جائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم کھجور کو فروخت نہ کرو جب تک اس کی صلاحیت ظاہر نہیں ہو جاتی“۔ امام بزار کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے جبکہ طبرانی کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے وہ بھی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6487]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11188، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6412»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6488
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تُطْعَمَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے جب تک وہ کھانے کے قابل نہیں ہو جاتا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6488]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10870) اخرجه احمد فى المسند (2247)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14318»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6489
وَفِي رِوَايَةٍ: نَهَى عَنْ بَيْعِ التَّمْرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”آپ نے کھجور کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے جب تک اس کی صلاحیت ظاہر نہیں ہو جاتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے بعض کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6489]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے بعض کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6489]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11187)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن