🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. بَابُ بَيْعِ الثَّمَرَةِ قَبْلَ بُدُوِّ صَلَاحِهَا .
پھل کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے اسے فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6490
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَةَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”: ”پھل کو اس وقت تک فروخت نہ کرو جب تک اس کی صلاحیت ظاہر نہیں ہو جاتی“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6490]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7592 و 11188)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7771»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
67. بَابُ الدَّيْنِ عَلَى الثَّمَرَةِ وَالزَّرْعِ .
پھل یا کھیت کی پیداوار کی بنیاد پر قرض لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6491
عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَنْهَى رَبَّ النَّخْلِ أَنْ يَتَدَيَّنَ فِي ثَمَرِ نَخْلِهِ حَتَّى يُؤْكَلَ مِنْ ثَمَرِهَا مَخَافَةَ أَنْ يَتَدَيَّنَ بِدَيْنٍ كَثِيرٍ فَتَفْسَدَ الثَّمَرَةُ فَلَا يُوَفِّيَ عَنْهُ، وَكَانَ يَنْهَى رَبَّ الزَّرْعِ أَنْ يَدِينَ فِي زَرْعِهِ حَتَّى يَبْلُغَ الْحَصْدَ، وَكَانَ يَنْهَى رَبَّ الذَّهَبِ إِذَا بَاعَهَا بِطَعَامٍ فِي الثَّمَرِ أَنْ يَبِيعَ الطَّعَامَ بِالذَّهَبِ حَتَّى يَكْتَالَ الطَّعَامَ فَيَقْبِضَهُ مَخَافَةَ الرِّبَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ السِّمَرِيُّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَقَالَ الْأَزْدِيُّ: يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درخت کے مالک کو اس بات سے منع کیا ہے کہ وہ اپنے کھجور کے درخت کے پھل کے عوض میں قرض لے جب تک اس کا پھل کھائے جانے کے قابل نہیں ہو جاتا کیونکہ اس بات کا اندیشہ موجود ہے کہ وہ بہت سا قرض لے لے گا اور پھر اگر اس کا پھل خراب ہو گیا تو وہ اسے ادا نہیں کر سکے گا آپ نے کھیت کے مالک کو بھی اس بات سے منع کیا ہے کہ وہ اپنے کھیت کے عوض میں قرض لے جب تک وہ کھیت کاٹے جانے کے قابل نہیں ہو جاتا آپ نے سونے کے مالک کو اس بات سے منع کیا ہے کہ جب وہ اس سونے کو پھل کے عوض میں فروخت کرے تو پھل کو سونے کے عوض میں فروخت کرے، جب تک وہ اناج کو ماپ نہیں لیتا، اور جب تک وہ قبضے میں نہیں لے لیتا، کیونکہ سود کا اندیشہ ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن جعفر سمری ہے ابن ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ازدی کہتے ہیں: محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6491]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1290) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7056)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابُ مَتَى تَرْتَفِعُ الْعَاهَةُ .
آفت کب اٹھا لی جاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6492
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا طَلَعَ النَّجْمُ صَبَاحًا رُفِعَتِ الْعَاهَةُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب صبح کے وقت ستارہ طلوع ہوتا ہے، تو آفت اٹھا لی جاتی ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6492]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (341/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8290، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1327، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 92»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6493
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَا طَلَعَ النَّجْمُ صَبَاحًا قَطُّ وَبِقَوْمٍ عَاهَةٌ إِلَّا رُفِعَتْ أَوْ جَفَّتْ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَلَفْظُهُ:" إِذَا ارْتَفَعَ النَّجْمُ رُفِعَتِ الْعَاهَةُ عَنْ كُلِّ بَلَدٍ".
وَرَوَى الْأَوَّلَ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَسَلُ بْنُ سُفْيَانَ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ. وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب بھی صبح کے وقت ستارہ طلوع ہوتا ہے اور لوگوں پر کوئی آفت آنے والی ہو، تو وہ اٹھا لی جاتی ہے یا وہ خشک ہو جاتی ہے“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے امام بزار نے نقل کی ہیں امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ ہیں: ”جب ستارہ بلند ہو جائے تو آفت کو ہر شہر سے اٹھا لیا جاتا ہے“۔ پہلی روایت انہوں نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عسل بن سفیان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی بھی کر جاتا ہے اور دوسروں کے برخلاف بھی نقل کرتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6493]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (104) اخرجه البزار فى المسند (1292) اخرجه احمد فى المسند (388/2)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابٌ فِي الْعَرَايَا .
عرایا کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6494
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَبِيعَ الرَّجُلُ عَرِيَّتَهُ مِنَ النَّخْلِ بِخَرْصِهَا مِنَ التَّمْرِ يُرِيدُ أَنْ يَأْكُلَهُ الْآخَرُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ کوئی شخص کھجور کے درخت میں سے عرایا کے طور پر اپنے حصے میں سے، اندازے کے تحت کھجورں میں سے فروخت کر دے وہ یہ ارادہ رکھتا ہو کہ دوسرا شخص اس کو کھا لے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی روایت کے طور پر منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6494]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6495
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا بِالْوَسْقِ وَالْوَسْقَيْنِ، وَالثَّلَاثَةِ، وَالْأَرْبَعَةِ، وَقَالَ:" فِي كُلِّ جَادٍّ عَشَرَةُ أَوْسُقٍ وَمَا بَقِيَ عِذْقًا يُوضَعُ فِي الْمَسْجِدِ لِلْمَسَاكِينِ".
قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُمُ الْيَوْمَ يَشْتَرِطُونَ ذَلِكَ عَلَى التُّجَّارِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا کے بارے میں یہ رخصت دی ہے کہ ایک وسق یا دو وسق یا تین یا چار وسق تک ہو گا آپ نے فرمایا ہے: دس وسق کی ہر پیداوار میں سے ایک گچھا مسجد میں غریبوں کے لئے رکھ دیا جائے گا۔ محمد نامی راوی کہتے ہیں: آج کل لوگ تاجروں پر اس کی شرط عائد کر دیتے ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6495]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (359/3 و 360)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14454، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7881، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2843/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6496
وَعَنْ جَابِرٍ - فِيمَا يَظُنُّ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ، وَالْعِنَبِ بِالزَّبِيبِ، وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا. وَالْعَرَايَا يَجِيءُ الْأَعْرَابِيُّ إِلَى ابْنِ عَمٍّ لَهُ أَوْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ فَيَأْمُرُ لَهُ بِالنَّخْلَةِ وَالنَّخْلَتَيْنِ، وَلَمْ يَبْلُغْ، وَهُوَ يُرِيدُ الْخُرُوجَ فَلَا بَأْسَ أَنْ يَبِيعَهَا بِالتَّمْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ. وَابْنُ عَطَاءٍ إِنْ كَانَ يَعْقُوبَ بْنَ عَطَاءٍ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ابوبکر بن عیاش کے گمان کے مطابق انہوں نے یہ بات بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خشک کھجوروں کے عوض میں تر کھجوروں کو کشمش کے عوض میں انگور کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے البتہ آپ نے عرایا کے بارے میں رخصت دی ہے عرایا سے مراد یہ ہے کہ دیہاتی اپنے چچا زاد کے پاس یا کسی اور خاندان کے فرد کے پاس آتا ہے اور اسے ایک کھجور کا درخت یا دو درخت دے دیتا ہے، جو ابھی پک کر تیار نہیں ہوتے پھر وہ نکلنا چاہتا ہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ کھجوروں کے عوض میں (اس درخت کو) فروخت کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابوبکر بن عیاش کے حوالے سے ابن عطاء کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے ابن عطاء سے مراد اگر تو یعقوب بن عطاء ہے، تو پھر وہ ضعیف ہے ویسے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور مراد ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6496]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1748)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1748»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
70. بَابُ الْمُحَاقَلَةِ، وَالْمُزَابَنَةِ .
محاقلہ اور مزابنہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6497
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ. وَكَانَ عِكْرِمَةُ يَكْرَهُ بَيْعَ الْفَصِيلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع کیا ہے۔ مکرمه فصیل فروخت کرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6497]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11795)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3890، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3400، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2449، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1961، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4269»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
71. بَابُ السَّلَفِ .
سلف (بیعِ سلم / پیشگی رقم دے کر خریدو فروخت کرنے) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6498
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: لَا يَصْلُحُ السَّلَفُ فِي الْفَصِيحِ وَالشَّعِيرِ وَالسُّلْتِ حَتَّى يُفْرَكَ، وَلَا فِي الْعِنَبِ وَالزَّيْتُونِ وَأَشْبَاهِهِ حَتَّى يُمَجَّجَ، وَلَا ذَهَبًا عَيْنًا بِوَرِقٍ دَيْنًا، وَلَا وَرِقًا دَيْنًا بِذَهَبٍ عَيْنًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں فصیح، جو اور سلت میں ”سلف“ درست نہیں ہے، جب تک انہیں الگ نہیں کیا جاتا اور انگور اور زیتون اور اس طرح کی دیگر چیزوں میں بھی درست نہیں ہے، جب تک وہ میٹھے نہیں ہو جاتے، اور چاندی کے عوض میں سونے کا ادھار لین دین، یا سونے کے عوض میں چاندی کا ادھار لین دین درست نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6498]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
72. بَابُ بَيْعِ الثَّمَرَةِ أَكْثَرَ مِنْ سَنَةٍ .
ایک سال سے زیادہ (کے بعد ادائیگی کی شرط پر) پھل فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6499
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ سَنَتَيْنِ، أَوْ ثَلَاثَةً، أَوْ يَشْتَرِي فِي رُءُوسِ النَّخْلِ بِكَيْلٍ، أَوْ تُبَاعُ الثَّمَرَةُ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَحَسُنَ إِسْنَادُهُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ دو یا تین سال کی شرط پر کھجور کا درخت فروخت کیا جائے یا کھجور کے درخت پر لگے ہوئے پھل کو آدمی مخصوص ماپ کے عوض میں خرید لے، یا پھل کو اس کے پک کر تیار ہونے سے پہلے فروخت کیا جائے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب چیزوں سے منع کیا ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6499]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1281)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں