🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ بِمَاذَا يُحْلَفُ؟ وَالنَّهْيِ عَنِ الْحَلِفِ بِغَيْرِ اللَّهِ .
کس چیز کے ذریعے حلف اٹھایا جائے اور غیراللہ کے نام پر حلف اٹھانے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6895
عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ قَالَ:" أَنْتَ رَسُولِي إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ. قُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلَامَ وَيَأْمُرُكُمْ بِثَلَاثٍ: لَا تَحْلِفُوا بِغَيْرِ اللَّهِ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھیجا تو ارشاد فرمایا: تم اہل مکہ کی طرف میرے قاصد ہو تم یہ بتا دینا کہ اللہ کے رسول نے تم لوگوں کو سلام کہا: ہے اور تمہیں تین چیزوں کا حکم دیا ہے تم غیر اللہ کے نام پر حلف نہ اٹھانا اس کے بعد راوی نے پوری ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6895]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (487/3)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6896
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَحْلِفُوا بِالطَّوَاغِيتِ، وَلَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَاحْلِفُوا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ:" وَاحْلِفُوا بِاللَّهِ، فَإِنَّهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ أَنْ تَحْلِفُوا بِهِ. وَلَا تَحْلِفُوا بِحَلِفِ الشَّيْطَانِ".
وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَسَاتِيرُ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بتوں کے نام پر حلف نہ اٹھاؤ، اپنے باپ دادا کے نام پر حلف نہ اٹھاؤ، اللہ کے نام پر حلف اٹھاؤ“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اللہ کے نام پر حلف اٹھاؤ، کیونکہ اسے یہ بات پسند ہے کہ تم لوگ اس کے نام پر حلف اٹھاؤ، اور تم شیطان کے حلف کے مطابق حلف نہ اٹھاؤ“۔ امام طبرانی کی سند میں مستور راوی ہیں، اور امام بزار کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6896]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1343)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7031»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6897
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَهُوَ كَمَا قَالَ. إِنْ قَالَ: إِنِّي يَهُودِيٌّ فَهُوَ يَهُودِيٌّ. وَإِنْ قَالَ: إِنِّي نَصْرَانِيٌّ فَهُوَ نَصْرَانِيٌّ. وَإِنْ قَالَ: إِنِّي مَجُوسِيٌّ فَهُوَ مَجُوسِيٌّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص قسم اٹھاتے ہوئے حلف اٹھاتا ہے، تو وہ ویسا ہی ہو جاتا ہے، جیسا اس نے کہا: ہو، اگر اس نے یہ کہا: ہو: کہ میں یہودی ہو جاؤں، تو وہ یہودی ہو گا، اور اگر اس نے یہ کہا: ہو کہ میں عیسائی ہوں تو وہ عیسائی ہو گا اور اگر اس نے یہ کہا: ہو کہ میں مجوسی ہوں تو وہ مجوسی ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیس بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6897]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6006)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6898
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: جَاءَ يَهُودِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: نِعْمَ الْأُمَّةُ أُمَّتُكَ لَوْلَا أَنَّهُمْ يَعْدِلُونَ. فَقَالَ:" كَيْفَ يَعْدِلُونَ؟". قَالَ: يَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشِئْتَ. قَالَ:" قُولُوا: ثُمَّ شِئْتَ".
وَقَالَ أَيْضًا: نِعْمَ الْأُمَّةُ أُمَّتُكَ لَوْلَا أَنَّهُمْ يُشْرِكُونَ. قَالَ: يَقُولُونَ بِحَقِّ فُلَانٍ وَبِحَيَاةِ فُلَانٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَ حَالِفًا فَلَا يَحْلِفْ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: آپ کی امت اچھی امت ہے اگر وہ لوگ برابر نہ کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ کیسے برابر کرتے ہیں؟ اس نے بتایا وہ لوگ یہ کہتے ہیں: جو اللہ نے چاہا اور جو آپ نے چاہا، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ یہ کہو: ”پھر آپ نے چاہا“۔ اس نے یہ بھی کہا: آپ کی امت اچھی امت ہے، اگر وہ لوگ شرک نہ کریں، اس نے بتایا کہ وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ فلاں کے حق کی وجہ سے اور فلاں کی زندگی کی وجہ سے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے حلف اٹھانا ہو، وہ صرف اللہ تعالیٰ کے نام کا حلف اٹھائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے اور وہ کذاب اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6898]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10468)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10468، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4817»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6899
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَأَنْ أَحْلِفَ بِاللَّهِ كِاذِبًا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْلِفَ بِغَيْرِهِ وَأَنَا صَادِقٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اللہ کے نام پر جھوٹی قسم اٹھا لوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں اس کے غیر کے نام پر سچی قسم اٹھا لوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6899]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8902)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6900
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَا تَحْلِفُوا بِحَلِفِ الشَّيْطَانِ أَنْ يَقُولَ أَحَدُكُمْ: وَعِزَّةِ اللَّهِ. وَلَكِنْ قُولُوا كَمَا قَالَ اللَّهُ: [ اللَّهُ ] رَبُّ الْعِزَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم شیطان کے حلف کے مطابق حلف نہ اٹھاؤ کہ تم میں سے کوئی ایک شخص یہ کہے: اللہ کی عزت کی قسم ہے، بلکہ تم اس طرح کہو جس طرح اللہ نے فرمایا: ہے: اللہ رب العزت۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن مسعودی ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6900]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8890)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. بَابٌ فِيمَنْ يَحْلِفُ بِالْأَمَانَةِ .
اس شخص کا بیان، جو امانت کے نام پر حلف اٹھاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6901
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يَحْلِفُ بِالْأَمَانَةِ، فَقَالَ:" أَلَسْتَ الَّذِي تَحْلِفُ بِالْأَمَانَةِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو امانت کے نام پر حلف اٹھاتے ہوئے سنا تو ارشاد فرمایا: کیا تم وہ شخص نہیں ہو، جو امانت کے نام پر حلف اٹھاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6901]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3670»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابٌ فِيمَنْ يَحْلِفُ يَمِينًا كَاذِبَةً يَقْتَطِعُ بِهَا مَالًا .
اس شخص کا بیان، جو جھوٹی قسم اٹھاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے مال ہتھیا لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6902
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْضِ أَحَدِهِمَا مِنْ [ أَهْلِ ] حَضْرَمَوْتَ قَالَ: فَجَعَلَ يُحَلِّفُ أَحَدَهُمَا، فَضَجَّ الْآخَرُ وَقَالَ: إِذًا ذَهَبَ بِأَرْضِي. فَقَالَ:" إِنْ هُوَ اقْتَطَعَهَا بِيَمِينِهِ ظُلْمًا كَانَ مِمَّنْ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يُزَكِّيهِ وَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ" قَالَ: وَوَرِعَ الْآخَرُ فَرَدَّهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں نے ایک زمین کے بارے میں مقدمہ پیش کیا جو ان دونوں میں سے کسی ایک کی تھی اور ان کا تعلق حضرموت سے تھا، راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک حلف اٹھانے لگا تو دوسرا پریشان ہو گیا اور بولا: ایسی صورت میں تو یہ میری زمین لے جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس نے اپنی قسم کی بنیاد پر ظلم کے طور پر وہ زمین ہتھیائی ہو گی، تو یہ ان افراد میں سے ایک ہو گا کہ قیامت کے دن اللہ تعالٰی نہ تو اس کی طرف نظر کرے گا اور نہ ہی اس کا تزکیہ کرے گا اور اس کے لئے دردناک عذاب ہو گا، راوی بیان کرتے ہیں: تو دوسرا شخص پریشان ہو گیا اور اس نے وہ زمین واپس کر دی۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام بزار نے، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6902]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1359) اخرجه ابو يعلى فى المسند (7274) اخرجه احمد فى المسند (394/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19020، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4919/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6903
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ عُمَيْرَةَ قَالَ: خَاصَمَ رَجُلٌ مِنْ كِنْدَةَ يُقَالُ لَهُ: امْرُؤُ الْقَيْسِ بْنُ عَابِسٍ رَجُلًا مِنْ حَضْرَمَوْتَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَضَى عَلَى الْحَضْرَمِيِّ بِالْبَيِّنَةِ، فَلَمْ يَكُنْ لَهُ بَيِّنَةٌ، فَقَضَى عَلَى امْرِئِ الْقَيْسِ بِالْيَمِينِ، فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ: [ إِنْ ] أَمْكَنْتَهُ مِنَ الْيَمِينِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَتْ وَاللَّهِ - أَوْ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ - أَرْضِي. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَلِفَ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ أَحَدٍ لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ". قَالَ رَجَاءٌ: وَتَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا فَقَالَ امْرُؤُ الْقَيْسِ: مَاذَا لِمَنْ تَرَكَهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْجَنَّةُ". قَالَ: فَأُشْهِدُكَ أَنِّي قَدْ تَرَكْتُهَا لَهُ كُلَّهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عدی بن عمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کندہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا نام امرء القیس بن عابس تھا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حضر موت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ پیش کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرمی شخص کے لیے ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ دیا، تو اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امرء القیس کے لیے قسم کا فیصلہ دیا، تو حضرمی نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپ اسے قسم اٹھانے کا موقع دیں گے، تو یہ اللہ کی قسم (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) رب کعبہ قسم! میری زمین لے جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جھوٹی قسم اٹھا کر اس کے ذریعے کسی شخص کا مال ہتھیائے گا، جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالٰی اس پر غضبناک ہو گا“۔ رجاء نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک وہ لوگ جو اللہ کے نام کے عہد اور اس کے نام کی قسموں کے عوض میں، تھوڑی قیمت کماتے ہیں“۔ امرہ القیس نے کہا: یا رسول اللہ! جو شخص اسے چھوڑ دے، اُسے کیا ثواب ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت، اس نے عرض کی: پھر میں آپ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ میں نے ساری زمین اس کے لئے چھوڑ دی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6903]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17263»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6904
وَعَنِ الْعُرْسِ بْنِ عُمَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَامْرَأَ الْقَيْسِ بْنَ عَابِسٍ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ آخَرَ خُصُومَةٌ لَهُ فِي أَرْضٍ، فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَضْرَمِيَّ الْبَيِّنَةَ فَلَمْ يَكُنْ لَهُ بَيِّنَةٌ فَقَضَى عَلَى امْرِئِ الْقَيْسِ بِالْيَمِينِ فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ أَمْكَنْتَهُ مِنَ الْيَمِينِ ذَهَبَ وَاللَّهِ بِأَرْضِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ". وَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - امْرَأَ الْقَيْسَ فَتَلَا عَلَيْهِ الْآيَةَ:" إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا الْآيَةَ". فَقَالَ امْرُؤُ الْقَيْسِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا لِمَنْ تَرَكَهَا؟ قَالَ:" الْجَنَّةُ". قَالَ: فَإِنِّي أُشْهِدُكَ أَنِّي قَدْ تَرَكْتُهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عرس بن عمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرموت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اور امرء القیس بن عابس کے درمیان ایک زمین کے سلسلے میں مقدمہ تھا، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرمی سے ثبوت مانگا اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امرء القیس کے لئے قسم اٹھانے کا فیصلہ دے دیا، تو حضرمی نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ اسے قسم اٹھانے کا موقع دیں گے، تو اللہ کی قسم یہ میری زمین لے جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جھوٹی قسم اٹھا لے تاکہ اس کے ذریعے کسی مسلمان شخص کا مال ہتھیا لے، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو اللہ تعالیٰ اس پر غضبناک ہو گا“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امرء القیس کو بلوایا اور اس کے سامنے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک وہ لوگ جو اللہ کے نام کے عہد اور اس کے نام کی قسموں کے عوض میں تھوڑی قیمت خریدتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ الآیة تو امراء القیس نے کہا: یا رسول اللہ! جو شخص اسے ترک کر دے، اسے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت، اس نے عرض کی: پھر میں آپ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ میں نے اسے چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6904]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (137/17 و138)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17263، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6231، 6232، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4835/1، 4920/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں