🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ الْوَرِعِ وَالْخَوْفِ مِنَ الْحَلِفِ .
حلف اٹھانے سے پرہیز کرنا اور خوف زدہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6925
وَعَنْ عَبْدِ الْقَاهِرِ بْنِ السَّرِيِّ قَالَ: اخْتَفَى رَجُلٌ عِنْدَ أَبِي السَّوَّارِ الْعَدَوِيِّ زَمَنَ الْحَجَّاجِ بْنِ يُوسُفَ فَقِيلَ لِلْحَجَّاجِ: إِنَّهُ عِنْدَ أَبِي السَّوَّارِ. فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَأَحْضُرُهُ، فَقَالَ لَهُ: الرَّجُلُ عِنْدَكَ! فَقَالَ: لَيْسَ عِنْدِي. قَالَ: وَإِلَّا فَأُمُّ السَّوَّارِ طَالِقٌ - يَعْنِي امْرَأَةَ أَبِي السَّوَّارِ - فَقَالَ: مَا خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهَا وَأَنَا أَنْوِي طَلَاقَهَا. قَالَ: وَإِلَّا فَأَنْتَ بَرِيءٌ مِنَ الْإِسْلَامِ، قَالَ فَإِلَى أَيْنَ تَذْهَبُ؟ فَخَلَّى سَبِيلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالقاہر بن سری بیان کرتے ہیں: ایک شخص ابوسوار عدوی کے ہاں چھپ گیا، یہ حجاج بن یوسف کے زمانے کی بات ہے، حجاج کو بتایا گیا کہ وہ شخص ابوسوار کے ہاں ہے، حجاج نے انہیں بھیجا جب وہ آئے تو حجاج نے ان سے دریافت کیا: وہ شخص تمہارے پاس ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میرے پاس نہیں ہے، اس نے کہا: اگر ایسا نہ ہو، تو سوار کی والدہ، یعنی ابوسوار کی اہلیہ، کو طلاق ہے، تو انہوں نے کہا: میں نے اس خاتون کے پاس سے نکلتے ہوئے اُسے طلاق دینے کی نیت نہیں کی تھی، اس نے کہا: اچھا، پھر آپ اسلام سے بری ہوں گے، انہوں نے دریافت کیا: پھر تم کہاں جاؤ گے؟ تو اس نے انہیں چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6925]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابٌ: كَيْفَ يَحْلِفُ؟ .
آدمی کیسے حلف اٹھائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6926
عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ اسْتَقْرَضَ مِنْ عُثْمَانَ سَبْعَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ، فَلَمَّا طَلَبَهَا مِنْهُ قَالَ: إِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ آلَافٍ. فَخَاصَمَهُ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ عُثْمَانُ: أَقْرَضْتُهُ سَبْعَةَ آلَافٍ وَقَالَ الْمِقْدَادُ: يَحْلِفُ أَنَّهَا سَبْعَةُ آلَافٍ، فَقَالَ عُثْمَانُ: قَدْ أَنْصَفْتَ، [ فَأَبَى أَنْ يَحْلِفَ ] فَقَالَ: خُذْ مَا أَعْطَاكَ. فَقَالَ: وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِنَّهَا سَبْعَةُ آلَافٍ. قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَحْلِفَ أَنَّ هَذَا لَيْلٌ، وَهَذَا النَّهَارُ؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے سات ہزار درہم قرض لیا، جب انہوں نے ان سے مطالبہ کیا، تو انہوں نے یہ کہا: یہ تو چار ہزار رقم تھی۔ انہوں نے اپنا مقدمہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے اسے سات ہزار درہم قرض کے طور پر دیے تھے اور سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ یہ حلف اٹھا لیں کہ وہ سات ہزار تھے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے انصاف سے کام لیا ہے لیکن پھر انہوں نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ جو تمہیں دے رہا ہے تم وہ وصول کر لو، انہوں نے کہا: اس اللہ کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، یہ سات ہزار ہی ہیں تو انہوں نے فرمایا: اس بات کے بارے میں حلف اٹھانے میں تمہارے لئے کیا چیز رکاوٹ بنے گی کہ یہ رات ہے اور یہ دن ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6926]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (337/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابُ الِاسْتِثْنَاءِ فِي الْيَمِينِ .
قسم میں استثناء پیدا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6927
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا". ثُمَّ قَالَ:" إِنْ شَاءَ اللَّهُ". ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا". ثُمَّ قَالَ:" إِنْ شَاءَ اللَّهُ". ثُمَّ قَالَ:" وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قَرَيْشًا". ثُمَّ قَالَ:" إِنْ شَاءَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں قریش کے ساتھ ضرور جنگ کروں گا پھر آپ نے فرمایا: ان شاء اللہ، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں قریش کے ساتھ ضرور جنگ کروں گا، پھر آپ نے فرمایا: ان شاء اللہ، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں قریش کے ساتھ ضرور جنگ کروں گا پھر آپ نے فرمایا: ان شاء اللہ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام ابویعلیٰ نے
یہ روایت اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6927]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2674) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط، (1008) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11742)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1008»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6928
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ:" وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ" الِاسْتِثْنَاءُ ؛ فَاسْتَثْنِ إِذَا ذَكَرْتَ، قَالَ: هِيَ خَاصَّةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَيْسَ لِأَحَدٍ أَنْ يَسْتَثْنِيَ إِلَّا فِي صِلَةِ الْيَمِينِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ حُصَيْنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ عباس رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ”جب تم بھول جاؤ، تو اپنے پروردگار کا ذکر کرو“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:) اس سے مراد استثناء کرنا ہے کہ جب تمہیں یاد آ جائے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مخصوص ہے اور کسی کے لئے یہ استثناء کرنے کا حق نہیں ہے، البتہ قسم کو ملانے کے لئے ایسا کیا جا سکتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6928]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6929
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنْ تَمَامِ إِيمَانِ الْعَبْدِ أَنْ يَسْتَثْنِيَ فِي كُلِّ حَدِيثٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندے کے ایمان کی تکمیل میں یہ بات شامل ہے کہ وہ ہر بات میں استثناء کرے (یا ان شاء اللہ کہہ دے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6929]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6930
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَقَالَ: إِنْ شَاءَ اللَّهُ، فَقَدِ اسْتَثْنَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْقَاسِمَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر ان شاء اللہ کہہ دے، تو اس نے استثناء کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ قاسم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی االلہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6930]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابُ إِبْرَارِ الْقَسَمِ .
قسم پوری کروانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6931
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَهَدَتِ إِلَيْهَا امْرَأَةٌ تَمْرًا فِي طَبَقٍ فَأَكَلَتْ بَعْضًا، وَبَقِيَ بَعْضٌ فَقَالَتْ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكِ إِلَّا أَكَلْتِ بَقِيَّتَهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَبِرِّيهَا، فَإِنَّ الْإِثْمَ عَلَى الْمُحْنِثِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک خاتون نے کچھ کھجوریں تھال میں رکھ کر انہیں دیں تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کچھ کھا لیں کچھ باقی بچ گئیں تو اس خاتون نے کہا: میں آپ کو قسم دے کر یہ کہتی ہوں کہ آپ باقی بھی کھا لیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) فرمایا: تم اس کی قسم پوری کروا دو، کیونکہ قسم توڑنے والے پر گناہ ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6931]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (114/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24314»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6932
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ عَائِشَةَ فَجَاءَتْهَا جَارِيَةٌ لَهَا أَوْ مَوْلَاةٌ بِقَدِيدٍ، فَقَالَتْ: كُلِي هَذِهِ يَا سَيِّدَتِي، فَقَدْ أَعْجَبَنِي طِيبُهَا. فَقَالَتْ: أَخِّرِيهَا عَنِّي. فَأَقْسَمَتْ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: أَخِّرِيهَا عَنِّي. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ أَحْنَثْتِيهَا كَانَ عَلَيْكِ إِثْمُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سید عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھے، ان کی کنیز، یا آزاد کردہ کنیز ان کے پاس ”قدید“ لے کے آئی، اس نے کہا: اے میری مالکن! آپ اسے کھائیں کیونکہ مجھے اس کی خوشبو پسند آئی ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تم ابھی مجھے اس سے دور رکھو، اس کنیز نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو قسم دی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تم اسے مجھ سے دور رکھو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس کی قسم توڑواتی ہو، تو پھر اس کا گناہ تم پر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے، بعض حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6932]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7820)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7820»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6933
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أُمِرْنَا بِإِبْرَارِ الْقَسَمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہمیں قسم پوری کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6933]
تخریج الحدیث: «اخر الطبراني فى المعجم الكبير (10404)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10404، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6824»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6934
وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ وَمَعَهُ غُنَيْمَاتٌ لَهُ، فَقَالَ: بِكَمْ تَبِيعْ غَنَمَكَ هَذِهِ؟ بِكَذَا وَكَذَا فَحَلَفَ أَنْ لَا يَبِيعَهَا، فَانْطَلَقَ ابْنُ عُمَرَ فَقَضَى حَاجَتَهُ فَمَرَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ خُذْهَا بِالَّذِي أَعْطَيْتَنِي قَالَ: حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَلَمْ أَكُنْ لِأُعِينَ الشَّيْطَانَ عَلَيْكَ، وَأَنْ أُحْنِثَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، جس کے ساتھ کچھ بکریاں تھیں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم اپنی یہ بکریاں کتنے کے عوض میں فروخت کرو گے؟ کیا اتنے اتنے کے عوض میں فروخت کر دو گے؟ اس نے یہ حلف اٹھا لیا کہ وہ انہیں فروخت نہیں کرے گا، پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما آگے چلے گئے۔ انہوں نے اپنا کام مکمل کیا، جب وہ دوبارہ اس شخص کے پاس سے گزرے، تو اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! آپ جو رقم مجھے دے رہے تھے اس کے عوض میں یہ حاصل کر لیں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ فرمایا: کہ تم نے تو قسم اٹھائی تھی، اب میں تمہارے خلاف شیطان کی مدد نہیں کروں گا کہ تمہیں حانث کروا دوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6934]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں