🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابٌ فِيمَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا .
اس شخص کا بیان، جو کوئی قسم اٹھاتا ہے پھر (قسم کے برخلاف کرنا) اس سے زیادہ بہتر سمجھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6945
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا حَلَفَتْ فِي غُلَامٍ لَهَا اسْتَعْتَقَهَا قَالَتْ: لَا أَعْتَقَهَا اللَّهُ مِنَ النَّارِ إِنْ أَعْتَقَتْهُ أَبَدًا. ثُمَّ مَكَثَتْ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ قَالَتْ: سُبْحَانَ اللَّهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ يَفْعَلِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ". فَأَعْتَقَتِ الْعَبْدَ، ثُمَّ كَفَّرَتْ عَنْ يَمِينِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حَسَنٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُمِّ سَلَمَةَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے اپنے ایک غلام کے بارے میں حلف اٹھا لیا، جس نے ان سے یہ درخواست کی تھی کہ وہ اسے آزاد کر دیں، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے یہ حلف اٹھا لیا کہ اگر میں نے اسے آزاد کیا، تو اللہ تعالیٰ مجھے جہنم سے آزاد نہ کرے، تو جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا، اتنا عرصہ گزر گیا، پھر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: سبحان اللہ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر اس سے زیادہ بہتر صورت حال دیکھے، تو وہ اپنی قسم کا کفارہ دیدے اور وہ کام کر لے، جو زیادہ بہتر ہے“۔ پھر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس غلام کو آزاد کر دیا اور اپنی قسم کا کفارہ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عبداللہ بن حسن نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6945]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (23/307)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابٌ فِي لَغْوِ الْيَمِينِ .
لغو قسم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6946
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ يَتَرَامَوْنَ وَهُمْ يَحْلِفُونَ: أَخْطَأْتَ وَاللَّهِ أَصَبْتَ وَاللَّهِ. فَلَمَّا رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْسَكُوا فَقَالَ:" ارْمُوا، فَإِنَّمَا أَيْمَانُ الرُّمَاةِ لَغْوٌ لَا حِنْثَ فِيهَا، وَلَا كَفَّارَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ يُوسُفَ بْنَ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الثَّقَفِيَّ لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ، وَلَا جَرَّحَهُ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا، جو تیراندازی کا مقابلہ کر رہے تھے اور ساتھ قسمیں بھی اٹھاتے جا رہے تھے، اللہ کی قسم! تمہارا نشانہ خطا ہو گیا، اللہ کی قسم! تمہارا نشانہ ٹھیک ہوا، جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ رک گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا: تم لوگ تیراندازی کرتے رہو، کیونکہ تیراندازی کرنے والوں کی قسمیں لغو شمار ہوتی ہے، اس میں حانث ہونا نہیں ہوتا اور اس میں کفارہ نہیں ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ امام طبرانی کے استاد یوسف بن یعقوب بن عبدالعزیز ثقفی کا معاملہ مختلف ہے، میں نے کسی کو اس کی توثیق کرتے ہوئے، یا اس پر جرح کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6946]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1151)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّذْرِ .
نذر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6947
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُ رَجُلٌ يَسْتَفْتِيهِ كَانَ جَعَلَ عَلَى نَفْسِهِ بَدَنَةً فِي يَمِينٍ حَلَفَهَا، فَأَفْتَاهُ بِبَدَنَةٍ مِنَ الْإِبِلِ وَزَجَرَ الرَّجُلَ أَنْ يَعُودَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ فَيَّاضٍ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے آپ سے ایک مسئلہ دریافت کیا کہ اس نے ایک قسم اٹھاتے ہوئے اپنے اوپر قربانی کرنے کو لازم قرار دے دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم بیان کیا کہ وہ اونٹ قربان کرے گا اور اس شخص کو دوبارہ ایسا کرنے سے ڈانٹا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن فیاض ہے، جسے امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6947]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10700)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10700»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6948
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّذْرِ وَأَمَرَنَا بِالْوَفَاءِ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نذر ماننے سے منع کیا ہے اور ہمیں اُس کو پورا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6948]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 3802، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2122، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5253، 5567، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 839»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6949
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِّيَّةً فَقَالَ:" لَئِنْ سَلَّمَهُمُ اللَّهُ لَأَشْكُرَنَّهُ". أَوْ قَالَ:" عَلَيَّ إِنْ سَلَّمَهُمُ اللَّهُ أَنْ أَشْكُرَهُ". فَغَنِمُوا وَسَلِمُوا فَقَالَ:" اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ شُكْرًا وَلَكَ الْمَنُّ فَضْلًا". فَانْتَظَرَهُ النَّاسُ يَصْنَعُ شَيْئًا فَلَمْ يَرَوْهُ يَصْنَعُ شَيْئًا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ قُلْتَ، لِلَّذِي قَالَ. فَقَالَ:" أَوَلَمْ أَقُلِ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ شُكْرًا وَلَكَ الْمَنُّ فَضْلًا؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَالِمٍ الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ النَّوَّاسِ بْنِ سِمْعَانَ فِي بَابِ: لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی، آپ نے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو سلامت رکھا تو میں ضرور اس کا شکر ادا کروں گا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ نے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو سلامت رکھا تو مجھ پر لازم ہے کہ میں اس کا شکر ادا کروں، تو ان لوگوں کو مال غنیمت بھی حاصل ہوا اور وہ سلامت بھی رہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! شکر کے طور پر، حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، اور فضل کے طور پر تیرا ہی احسان ہے، لوگوں نے آپ کا انتظار کیا کہ شاید آپ کچھ کریں گے، لیکن جب انہوں نے آپ کو کچھ کرتے ہوئے نہ دیکھا تو عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے تو فلاں بات ارشاد فرمائی تھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے یہ نہیں کہا: ”اے اللہ! شکر کے طور پر ہر طرح کی حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے اور فضل کے طور پر تیرا ہی احسان ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سالم مدنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث آگے چل کر ”معصیت کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی“ والے باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6949]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (144/19 و145)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابٌ فِيمَنْ نَذَرَ نَذْرًا، وَلَمْ يُسَمِّ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان، جو کوئی نذر مانتا ہے، لیکن کوئی چیز متعین نہیں کرتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6950
عَنِ الْحَكَمِ وَطَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ قَالَا: جَاءَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَسَأَلَهُ عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ نَذْرًا، وَلَمْ يُسَمِّ شَيْئًا قَالَ: يُعْتِقُ نَسَمَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ طَلْحَةَ وَالْحَكَمَ لَمْ يَسْمَعَا مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
حکم اور طلحہ بن مصرف بیان کرتے ہیں: سیدنا معقل بن سنان رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو کوئی نذر مانتا ہے لیکن کوئی چیز متعین نہیں کرتا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ غلام آزاد کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ طلحہ اور حکم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6950]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9197)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابُ لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ إِنَّمَا النَّذْرُ مَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ .
معصیت کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے نذر اس چیز کے حوالے سے ہوتی ہے، جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا ارادہ کیا گیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6951
قَالَ جَابِرٌ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، قِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَابِرٍ.
وَرَوَاهُ بِرِجَالِ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ عَلَى جَابِرٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی معصیت کے بارے میں نذر پوری نہیں کی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سلیمان بن موسیٰ کے بارے میں یہ بات کہی گئی ہے: اس نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے
یہ روایت صحیح کے رجال کے ساتھ نقل کی ہے، لیکن یہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6951]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (297/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13753»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6952
وَعَنْ رَجُلٍ: أَنَّهُ حَجَّ مَعَ ذِي قَرَابَةٍ لَهُ مَقْرُونًا بِهِ. فَرَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". فَقَالَ: إِنَّهُ نَذْرٌ. فَأَمَرَ بِالْقِرَانِ أَنْ يُقْطَعَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ مِنْ رُوَاتِهِ.
ایک صاحب بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے ایک رشتے دار کے ساتھ رسی میں بندھ کر حج کیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ملاحظہ کیا، تو فرمایا: اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ نذر ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رسی کے بارے میں حکم دیا کہ اسے کاٹ دیا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6952]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20066»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6953
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَدْرَكَ رَجُلَيْنِ وَهُمَا مُقْتَرِنَانِ يَمْشِيَانِ إِلَى الْبَيْتِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَالُ الْقِرَانِ؟". قَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَذَرْنَا أَنْ نَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ مُقْتَرِنَيْنِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ هَذَا نَذْرًا" - فَقَطَعَ قِرَانَهُمَا -" إِنَّمَا النَّذْرُ مَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کو پایا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوئے تھے اور پیدل چلتے ہوئے بیت اللہ کی طرف جا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس رسی کا کیا معاملہ ہے؟ ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے یہ نذر مانی تھی کہ اس طرح رسی میں بندھ کر پیدل چل کر، بیت اللہ کی طرف جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چیز نذر نہیں ہوتی ہے، آپ نے ان دونوں کی رسی کو کٹوا دیا اور فرمایا: نذر اس چیز کے بارے میں ہوتی ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول مراد لیا گیا ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6953]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6714)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2190، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6675، 6936، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19621، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 4052»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6954
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَجُلَيْنِ مَقْرُونَيْنِ حَاجَّيْنِ نَذْرًا، فَقَالَ:" انْزِعَا قِرَانَكُمَا". فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ نَذْرٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْزِعَا قِرَانَكُمَا، ثُمَّ حُجَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر دو آدمیوں کے پاس سے ہوا، جو بندھے ہوئے تھے اور حج کے لئے جا رہے تھے، انہوں نے نذر مانی ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں اپنی رسی کو اتار دو، ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ نذر ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں اپنی رسی کو اتار دو اور پھر حج کے لیے جاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کریب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6954]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7477»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں