الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابٌ فِيمَنْ خَلَطَ فِي نَذْرِهِ قُرْبَةً وَغَيْرَهَا .
جو شخص اپنی نذر میں، عبادت اور اس کے علاوہ دوسرے پہلو کو ملا لیتا ہے
حدیث نمبر: 6965
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ نَاقَتِي وَكَيْتَ وَكَيْتَ قَالَ:" أَمَّا نَاقَتُكَ فَانْحَرْهَا، وَأَمَّا كَيْتَ وَكَيْتَ فَمِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: میں نے یہ نذر مانی ہے کہ میں اپنی اونٹنی کو قربان کروں گا اور فلاں فلاں کام کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک تمہاری اونٹنی کا تعلق ہے، تو تم اسے قربان کر دو، جہاں تک فلاں، فلاں چیز کا تعلق ہے، تو وہ شیطان کی طرف سے ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے، شعبہ اور ثوری نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6965]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے، شعبہ اور ثوری نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6965]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (130/23)، أخرجه مسند أحمد برقم: 690»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6966
وَعَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَسْجِدَ، وَأَبُو إِسْرَائِيلَ يُصَلِّي. قِيلَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هُوَ ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا يَقْعُدُ، وَلَا يُكَلِّمُ النَّاسَ، وَلَا يَسْتَظِلُّ، وَهُوَ يُرِيدُ الصِّيَامَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَقْعُدْ وَلْيُكَلِّمِ النَّاسَ وَلْيَسْتَظِلَّ وَلْيَصُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ عَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ قَالَ: رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ قَائِمٌ فِي الشَّمْسِ، فَقَالَ:" مَا لَهُ؟" قَالُوا: نَذَرَ أَنْ يَقُومَ فِي الشَّمْسِ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ، رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابواسرائیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے سیدنا ابواسرائیل رضی اللہ عنہ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی: یا رسول اللہ! یہ وہ شخص ہے، جو بیٹھتا نہیں ہے اور لوگوں کے ساتھ کلام نہیں کرتا اور سائے میں نہیں بیٹھتا اور اس کا روزہ رکھنے کا بھی ارادہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے بیٹھ جانا چاہیے، لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے سائے میں آ جانا چاہیے اور روزہ رکھ لینا چاہیے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا ابواسرائیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا وہ دھوپ میں کھڑے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کو کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ اس نے یہ نذر مانی ہے کہ یہ دھوپ میں کھڑا رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6966]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (391/22) اخرجه احمد فى المسند (168/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17078، 6936، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10930»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
14. بَابٌ: فِيمَنْ نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا أَوْ يَخْزِمَ أَنْفَهُ أَوْ غَيْرِ ذَلِكَ .
اس شخص کا بیان، جو یہ نذر مانتا ہے کہ وہ پیدل حج کو جائے گا، یا اپنی ناک چھیدوا لے گا یا اس کے علاوہ کوئی اور (نذر مانتا ہے)
حدیث نمبر: 6967
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ أَنَّ أُخْتَهُ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ قَالَ:" مُرْ أُخْتَكَ أَنْ تَرْكَبَ وَلْتُهْدِ بَدَنَةً".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" بَدَنَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" بَدَنَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے یہ بات ذکر کی کہ ان کی بہن نے یہ نذر مانی ہے کہ وہ پیدل چل کر بیت اللہ تک جائے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی بہن سے یہ کہو: کہ وہ سوار ہو جائے اور قربانی کا جانور ساتھ لے جائے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”قربانی کا جانور“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6967]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6967]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2134)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3296، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2140، 2278، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2335، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 3045»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6968
وَعَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ قَالَ:" مُرْ أُخْتَكَ أَنْ تَرْكَبَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ غَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ أُخْتِكَ نَفْسَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَالْبُخَارِيُّ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَالْبُخَارِيُّ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: میری بہن نے یہ نذر مانی ہے، وہ پیدل چل کر بیت اللہ تک جائے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی بہن سے کہو کہ وہ سوار ہو جائے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس چیز سے بے نیاز ہے کہ تمہاری بہن اپنے آپ کو عذاب کا شکار کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر کوفی ہے، جسے امام أحمد امام بخاری رحمہ اللہ علی بن مدینی نے ضعیف قرار دیا ہے اور یحیی بن معین نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6968]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2737) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1229) اخرجه احمد فى المسند (253,239/1 ,310 311 315)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1229»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6969
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: مَا قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطِيبًا إِلَّا أَمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ، وَنَهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ، قَالَ: وَقَالَ:" أَلَا إِنَّ مِنَ الْمُثْلَةِ أَنْ يَنْذُرَ الرَّجُلُ أَنْ يَخْزِمَ أَنْفَهُ، أَلَا وَإِنَّ مِنَ الْمُثْلَةِ أَنْ يَنْذُرُ الرَّجُلُ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا فَلْيُهْدِ هَدْيًا وَلِيَرْكَبْ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ: خَزْمُ الْأَنْفِ، وَالْحَجُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَلَفْظُ الطَّبَرَانِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْمُثْلَةِ، وَيَقُولُ:" إِنَّ الْمُثْلَةَ أَنْ يَحْلِفَ الرَّجُلُ أَنْ يَحُجَّ مَقْرُونًا أَوْ مَاشِيًا، وَمَنْ حَلَفَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ لِيَرْكَبْ".

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے، تو آپ نے ہمیں صدقہ دینے کا حکم دیا اور ہمیں مثلہ کرنے سے منع کیا آپ نے ایک مرتبہ یہ ارشاد فرمایا: مثلہ کرنے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آدمی یہ نذر مانے کہ وہ اپنے ناک میں سوراخ کر لے گا، خبردار! مثلہ کرنے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آدمی یہ نذر مانے کہ آدمی پیدل چل کر حج کے لئے جائے گا آدمی کو چاہیے (کہ ایسی صورت حال میں) وہ قربانی کا جانور ساتھ لے کے جائے اور سوار ہو جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں ناک چھیدوانے اور پیدل چلنے کا ذکر ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام طبرانی کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع کیا ہے آپ نے یہ فرمایا ہے: ”مثلہ کرنے میں یہ بات شامل ہے کہ آدمی یہ حلف اٹھا لے کہ وہ رسی میں بندھ کر، یا پیدل چل کر حج کے لئے جائے گا اور جو شخص اس طرح کی کسی چیز کا حلف اٹھا لیتا ہے، تو اسے اپنی قسم کا کفارہ دے دینا چاہیے اور پھر سوار ہو جانا چاہیے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6969]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1537) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1329) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157/18 و 158) اخرجه احمد فى المسند (429/4 (439)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19356، 19437، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1656، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7913، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7765، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1819، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4855/1، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 17928»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6970
وَعَنْ بِشْرٍ أَنَّهُ أَسْلَمَ فَرُدَّ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَالُهُ وَوَلَدُهُ، ثُمَّ لَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَآهُ هُوَ وَابْنَهُ طَلْقًا مَقْرُونَيْنِ بِالْحَبْلِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا بِشْرُ؟" قَالَ: حَلَفْتُ لَئِنْ رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ مَالِي وَوَلَدِي لَأَحُجَّنَّ بَيْتَ اللَّهِ مَقْرُونًا. فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَبْلَ فَقَطَعَهُ، وَقَالَ لَهُمَا:" حُجَّا، فَإِنَّ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا بشر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے اسلام قبول کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا مال اور ان کے بچے انہیں واپس کر دیے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی ملاقات ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور ان کے بیٹے کو دیکھا کہ وہ دونوں ایک رسی میں بندھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بشر! اس کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ حلف اٹھایا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے میرا مال اور میری اولاد مجھے واپس کروا دیے تو میں رسی میں بندھ کر بیت اللہ کے حج کے لئے جاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رسی پکڑ کر اسے کاٹ دیا اور ان دونوں سے فرمایا: تم دونوں حج کے لئے جاؤ! یہ چیز شیطان کی طرف سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6970]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6970]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
15. بَابٌ فِيمَنْ نَذَرَ أَنْ يَذْبَحَ نَفْسَهُ أَوْ وَلَدَهُ .
اس شخص کا بیان، جو یہ نذر مانتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو، یا اپنی اولاد کو ذبح کر دے گا
حدیث نمبر: 6971
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَأُمُّهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ يُرِيدُ الْجِهَادَ وَأُمُّهُ تَمْنَعُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عِنْدَ أُمِّكَ قِرَّ، فَإِنَّ لَكَ مِنَ الْأَجْرِ عِنْدَهَا مِثْلَ مَا لَكَ فِي الْجِهَادِ".
وَجَاءَ آخَرُ، فَقَالَ: إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ نَفْسِي فَشُغِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَهَبَ الرَّجُلُ [ وَأُمُّهُ ] فَوُجِدَ [ يُرِيدُ أَنْ ] يَنْحَرُ نَفْسَهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي أُمَّتِي مَنْ يُوفِي بِالنَّذْرِ وَيَخَافُ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا. هَلْ لَكَ مَالٌ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" أَهْدِ مِائَةَ نَاقَةٍ وَاجْعَلْهَا فِي ثَلَاثِ سِنِينَ، فَإِنَّكَ لَا تَجِدُ مَنْ يَأْخُذُهَا مِنْكَ مَعًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا جِدًّا.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص اور اس کی ماں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ شخص جہاد کے لئے جانا چاہ رہا تھا اور اس کی ماں اسے روک رہی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی ماں کے پاس ٹھہرے رہو، کیونکہ تمہیں ماں کے پاس رہ کر اتنا ہی اجر ملے گا، جتنا اجر تمہیں جہاد میں حصہ لے کر ملے گا۔ پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے کہا: میں نے یہ نذر مانی ہے کہ میں اپنے آپ کو قربان کر دوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ دوسری طرف تھی، وہ شخص اور اس کی ماں چلے گئے، پھر وہ شخص اس حال میں پایا گیا کہ وہ اپنے آپ کو قربان کرنا چاہتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے میری امت میں ایسے لوگ پیدا کیے ہیں، جو نذر کو پورا کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں، جس کا ”شر“ (یعنی سختی اور پریشانی) پھیلا ہوا ہو گا، کیا تمہارے پاس مال ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایک سو اونٹنیاں قربانی کے لئے لے کے جاؤ، اور تین سالوں میں ایسا کرنا، کیونکہ ایک سال میں تو تمہیں لینے والا کوئی ملے گا نہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6971]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6971]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12163)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12163»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً جداً
حدیث نمبر: 6972
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: إِنِّي نَذَرْتُ لَأَذْبَحَنَّ نَفْسِي. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور بولا: میں نے یہ نذر مانی ہے کہ میں اپنے آپ کو ذبح کر دوں گا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تمہارے لئے اللہ کے رسول کے طریقے میں بہترین نمونہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6972]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6972]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (210) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11443)»
الحكم على الحديث:
إسناده صرف
حدیث نمبر: 6973
وَفِي رِوَايَةٍ فِي الْكَبِيرِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَنْ نَذَرَ أَنْ يَنْحَرَ نَفْسَهُ أَوْ وَلَدَهُ فَلْيَذْبَحْ كَبْشًا. فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت جو معجم کبیر میں مذکور ہے، اس میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ قول منقول ہے: جو شخص یہ نذر مانتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو یا اپنے بچے کو قربان کرے گا اسے دنبہ ذبح کر دینا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6973]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11995)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
16. بَابٌ فِيمَنْ حَرَّمَ عَلَى نَفْسِهِ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان، جو اپنے اوپر کوئی چیز حرام قرار دے دیتا ہے
حدیث نمبر: 6974
عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: أَتَى عَبْدُ اللَّهِ بِضَرْعٍ فَأَخَذَ يَأْكُلُ مِنْهُ، فَقَالَ لِلْقَوْمِ: ادْنُوا. فَدَنَا الْقَوْمُ وَتَنَحَّى رَجُلٌ مِنْهُمْ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: إِنِّي حَرَّمْتُ الضَّرْعَ. قَالَ: هَذَا مِنْ خَطَرَاتِ الشَّيْطَانِ ؛ ادْنُ وَكُلْ وَكَفِّرْ يَمِينَكَ. ثُمَّ تَلَا: (يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ (جانور کا) تھن لے کر آئے اور اس میں سے کھانے لگے آپ نے حاضرین سے کہا: تم لوگ آگے آ جاؤ، تو لوگ آگے ہو گئے ایک شخص ان میں سے پیچھے ہٹ گیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ اس نے جواب دیا: میں نے تھن کو حرام قرار دیا ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ شیطان کا خیال ہے تم آگے آؤ اور کھاؤ اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اے ایمان والو! تم ان پاکیزہ چیزوں کو حرام قرار نہ دو، جو اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6974]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6974]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8908)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح