الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِي الْقَضَاءِ .
قضاء کا بیان
حدیث نمبر: 6984
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخِلَافَةُ فِي قُرَيْشٍ، وَالْحُكْمُ فِي الْأَنْصَارِ، وَالدَّعْوَةُ فِي الْحَبَشَةِ، وَالْهِجْرَةُ فِي الْمُسْلِمِينَ وَالْمُهَاجِرِينَ بَعْدُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خلافت قریش میں رہے گی، فیصلہ کرنے کا عہدہ انصار میں رہے گا، دعوت حبشیوں میں رہے گی، اور ہجرت مسلمانوں میں رہے گی اور مہاجرین اس کے بعد بھی ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6984]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6984]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (121/17) اخرجه احمد فى المسند (158/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17201، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6936»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6985
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُلْكُ فِي قُرَيْشٍ، وَالْقَضَاءُ فِي الْأَنْصَارِ، وَالْأَذَانُ فِي الْحَبَشَةِ، وَالشِّرْعَةُ فِي الْيَمَنِ، وَالْأَمَانَةُ فِي الْأَزْدِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ خَلَا قَوْلَهُ:" وَالشِّرْعَةُ فِي الْيَمَنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ خَلَا قَوْلَهُ:" وَالشِّرْعَةُ فِي الْيَمَنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حکومت قریش میں رہے گی، قاضی کا عہدہ انصار میں رہے گا، اذان حبشیوں میں رہے گی، میثاق (کی پاسداری) یمن میں رہے گی اور امانت، ازد قبیلے کے لوگوں میں رہے گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”میثاق (کی پاسداری) یمن میں رہے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6985]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (364/2)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3936، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8543»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6986
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَذَاكَرْتُهَا حَتَّى ذَكَرْنَا الْقَاضِيَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَأْتِيَنَّ عَلَى الْقَاضِي الْعَدْلِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَاعَةٌ يَتَمَنَّى أَنَّهُ لَمْ يَقْضِ بَيْنَ اثْنَيْنِ فِي تَمْرَةٍ قَطُّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
عمران بن حطان بیان کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، میں ان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتا رہا یہاں تک کہ ہم نے قاضی کا ذکر کیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن عدل کرنے والے قاضی پر بھی ایسی گھڑی ضرور آئے گی، جب وہ یہ آرزو کرے گا کہ کاش اس نے کبھی ایک کھجور کے بارے میں بھی، دو آدمیوں کے درمیان کبھی کوئی فیصلہ نہ دیا ہوتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6986]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6986]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (75/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23943، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2640، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4904/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6987
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشِيرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ إِلَّا الْعَدْلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" حَتَّى يَفُكَّ عَنْهُ الْعَدْلُ أَوْ يُوبِقَهُ الْجَوْرُ".
وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الْخِلَافَةِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی شخص کسی قبیلے کا امیر ہو گا، تو جب اسے قیامت کے دن لایا جائے گا، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے اور صرف عدل ہی اُسے چھڑوا سکے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یا عدل اُسے چھڑوا دے گا، یا ظلم اسے ہلاکت کا شکار کروا دے گا“۔ اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جو خلافت سے متعلق باب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6987]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6629,6614,6570) اخرجه احمد فى المسند (431/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9290، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2515»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6988
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ: اذْهَبْ فَاقْضِ بَيْنَ النَّاسِ. قَالَ: أَوَتُعْفِينِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: لَا عَزَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا ذَهَبْتَ فَقَضَيْتَ. قَالَ: لَا تَعْجَلْ. سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ عَاذَ بِاللَّهِ، فَقَدْ عَاذَ بِمُعَاذٍ". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَإِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ قَاضِيًا. قَالَ: وَمَا يَمْنَعُكَ، وَقَدْ كَانَ أَبُوكَ يَقْضِي. قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِجَهْلٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا عَالِمًا فَقَضَى بِحَقٍّ أَوْ بِعَدْلٍ سَأَلَ التَّقَلُّبَ كَفَافًا". فَمَا أَرْجُو بَعْدَ هَذَا؟ قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَزَادَ أَحْمَدُ: فَأَعْفَاهُ وَقَالَ: لَا تُجْبِرَنَّ أَحَدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَزَادَ أَحْمَدُ: فَأَعْفَاهُ وَقَالَ: لَا تُجْبِرَنَّ أَحَدًا.
عبدالله بن موہب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ جائیں اور لوگوں کے درمیان قاضی کے فرائض سر انجام دیں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے امیر المؤمنین! آپ مجھے اس حوالے سے معاف نہیں رکھیں گے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ جائیں اور قاضی کے طور پر ذمہ داریاں سر انجام دیں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ جلدی نہ کریں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا۔ ”جو شخص اللہ کی پناہ مانگتا ہے، تو وہ ایک مضبوط پناہ مانگتا ہے“۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ٹھیک ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں اللہ کی اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ میں قاضی بن جاؤں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ ایسا کیوں نہیں کر رہے؟ جبکہ آپ کے والد قاضی کے طور پر فیصلے دیا کرتے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص قاضی بنے اور جہالت کی بنیاد پر فیصلے دے، تو وہ جہنمی ہو گا اور جو شخص قاضی بنے اور وہ عالم ہو اور وہ حق یا عدل کے مطابق فیصلہ دے تو وہ یہ درخواست کرے گا کہ اُسے برابری کی بنیاد پر چھوڑ دیا جائے“۔ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا:) تو میں اس کے بعد کس چیز کی توقع رکھ سکتا ہوں؟ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک حدیث مذکور ہے، جو امام ترمذی نے نقل کی ہے اور وہ اس سیاق کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار نے اور امام أحمد نے بھی نقل کی ہے، لیکن ان دونوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، امام أحمد نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں چھوڑ دیا، انہوں نے کہا: آپ کسی ایک کو زبردستی مجبور نہیں کریں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6988]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1322، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13319، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2750»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6989
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: أَرَادَهُ عُثْمَانُ عَلَى الْقَضَاءِ فَأَبَى وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: وَاحِدٌ نَاجٍ، وَاثْنَانِ فِي النَّارِ. مَنْ قَضَى بِالْجَوْرِ أَوْ بِالْهَوَى هَلَكَ. وَمَنْ قَضَى بِالْحَقِّ نَجَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَلَفْظُهُ:" قَاضٍ قَضَى بِالْهَوَى فَهُوَ فِي النَّارِ. وَقَاضٍ قَضَى بِغَيْرِ عِلْمٍ فَهُوَ فِي النَّارِ. وَقَاضٍ قَضَى بِالْحَقِّ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ".
وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے انہیں قاضی کے عہدے پر فائز کرنے کا ارادہ کیا، تو انہوں نے انکار کر دیا اور یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قاضی تین قسم کے ہوتے ہیں، ایک نجات پانے والا ہو گا اور دو جہنم میں جائیں گے، جو شخص ظلم کے مطابق (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) یا نفسانی خواہش کے مطابق فیصلہ دے گا وہ ہلاکت کا شکار ہو جائے گا اور جو شخص حق کے مطابق فیصلہ دے گا، وہ نجات پا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”جو قاضی خواہش نفس کے مطابق فیصلہ دے گا، وہ جہنم میں جائے گا ایک قاضی وہ ہے، جو علم نہ ہونے کے باوجود فیصلہ دے گا، وہ جہنم میں جائے گا اور ایک قاضی وہ ہے، جو حق کے مطابق فیصلہ دے گا، وہ جنت میں جائے گا“۔ معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں، امام ابویعلیٰ نے بھی اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6989]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3840، 6782، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7095، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1154»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6990
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدُ اللَّهِ مَعَ الْقَاضِي حِينَ يَقْضِي وَيَدُ اللَّهِ مَعَ الْقَاسِمِ حِينَ يَقْسِمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قاضی جب فیصلہ دیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کا دست رحمت اس کے ساتھ ہوتا ہے اور جب تقسیم کرنے والا تقسیم کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کا دست رحمت اس کے ساتھ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6990]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6990]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23000»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6991
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - يَرْفَعُهُ قَالَ:" يُؤْتَى بِالْقَاضِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُوقَفُ عَلَى شَفِيرِ جَهَنَّمَ، فَإِنْ أُمِرَ بِهِ وَدُفِعَ فَهَوَى فِيهَا سَبْعِينَ خَرِيفًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَرْبَعِينَ خَرِيفًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَرْبَعِينَ خَرِيفًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”قیامت کے دن قاضی کو لایا جائے گا اور جہنم کے کنارے پر کھڑا کر دیا جائے گا، اگر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا، تو اسے اُس میں پھینک دیا جائے گا، اور وہ ستر سال تک اُس میں گرتا رہے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ چالیس سال تک اس میں گرتا رہے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6991]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1351)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2311، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4086، وأخرجه مسند البزار برقم: 3782»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6992
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَقْضِيَ بَيْنَ قَوْمٍ، فَقُلْتُ: مَا أُحْسِنُ أَنْ أَقْضِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" يَدُ اللَّهِ مَعَ الْقَاضِي مَا لَمْ يَحِفْ عَمْدًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ مزنی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں کچھ لوگوں کے درمیان قاضی کے فرائض سرانجام دوں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اچھی طرح سے قاضی کے فرائض سرانجام نہیں دے سکتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالی کا دست رحمت قاضی کے ساتھ ہوتا ہے، جب تک وہ جان بوجھ کر زیادتی نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6992]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6992]
تخریج الحدیث: «الطبراني فى المعجم الكبير (230/20) اخرجه احمد فى المسند (26/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19794، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6504»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 6993
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْقَاضِي مَا لَمْ يَحِفْ عَمْدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْقَارِئُ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ وَنَسَبُوهُ إِلَى الْكَذِبِ وَالْوَضْعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْقَارِئُ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ وَنَسَبُوهُ إِلَى الْكَذِبِ وَالْوَضْعِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ قاضی کے ساتھ ہوتا ہے، جب تک وہ جان بوجھ کر زیادتی نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن سلیمان قاری ہے، جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ انہوں نے اس کی نسبت جھوٹ بولنے اور حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6993]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9792)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5077، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4880»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً