الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ أَخْذِ حَقِّ الضَّعِيفِ مِنَ الْقَوِيِّ .
ضعیف شخص کا قوی سے حق وصول کرنا
حدیث نمبر: 7014
وَعَنْ قَابُوسَ بْنِ مُخَارِقٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا قُدِّسَتْ أُمَّةٌ لَا يُؤْخَذُ فِيهَا لِلضَّعِيفِ حَقُّهُ غَيْرَ مُتَعْتَعٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي حُسْنِ قَضَاءِ الدَّيْنِ فِي الْبَيْعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي حُسْنِ قَضَاءِ الدَّيْنِ فِي الْبَيْعِ.
قابوس بن مخارق، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کی جاتی، جس میں کمزور شخص کا حق، کسی رکاوٹ (یا دقت) کے بغیر وصول نہیں کیا جا سکتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اچھے طریقے سے قرض ادا کرنے سے متعلق احادیث، خرید و فروخت سے متعلق باب میں پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7014]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (313/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5846»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
10. بَابُ الرِّزْقِ عَلَى الْحُكْمِ .
قاضی بننے پر معاوضہ لینا
حدیث نمبر: 7015
وَعَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: كَرِهَ عَبْدُ اللَّهِ لِقَاضِي الْمُسْلِمِينَ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهِ رِزْقًا، وَلِصَاحِبِ مَغَانِمِهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مسلمانوں کے قاضی کے لئے یہ چیز مکروہ قرار دی ہے کہ وہ اس کا معاوضہ وصول کرے، اسی طرح ان کے مال غنیمت (کو تقسیم کرنے والے فرد کے لئے بھی معاوضہ لینا مکروہ ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7015]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7015]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9179)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
11. بَابُ التَّسْوِيَةِ بَيْنَ الْخَصْمَيْنِ .
دونوں فریقوں کے درمیان برابری رکھنا
حدیث نمبر: 7016
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: نَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نُعَنِّفَ أَحَدَ الْخَصْمَيْنِ دُونَ الْآخَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ غُصْنٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ غُصْنٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم دو مقابل فریقوں میں سے ایک فریق کو چھوڑ کر دوسرے پر سختی کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن غصن ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7016]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3934»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7017
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا ابْتُلِيَ أَحَدُكُمْ فِي الْقَضَاءِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ فَلَا يَقْضِيَنَّ، وَهُوَ غَضْبَانُ وَلْيُسَوِّ بَيْنَهُمْ بِالنَّظَرِ وَالْمَجْلِسِ وَالْإِشَارَةِ، وَلَا يَرْفَعْ صَوْتَهُ عَلَى أَحَدِ الْخَصْمَيْنِ فَوْقَ الْآخَرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص مسلمانوں کے درمیان قاضی بننے کی آزمائش میں مبتلاء ہو، تو وہ غصے کی حالت میں ہرگز فیصلہ نہ دے، دیکھنے، بیٹھنے کی جگہ، اور اشارہ کرنے کے حوالے سے، وہ لوگوں کے درمیان برابری رکھے، اور دو فریقوں میں سے کسی ایک کے خلاف دوسرے کی بہ نسبت آواز بلند نہ کرے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7017]

تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4886، 4910/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
12. بَابٌ فِي الْخَصْمَيْنِ يَتَّعِدَانِ، وَلَمْ يَأْتِ أَحَدُهُمَا .
جب دو مقابل فریق آنے کا وعدہ کریں اور ان میں سے کوئی ایک نہ آئے
حدیث نمبر: 7018
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ لَهُ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا اخْتَصَمَ عِنْدَهُ الرَّجُلَانِ فَاتَّعَدَا الْمَوْعِدَ فَجَاءَ أَحَدُهُمَا، وَلَمْ يَأْتِ الْآخَرُ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلَّذِي جَاءَ عَلَى الَّذِي لَمْ يَجِئْ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ فِي الدَّابَّةِ وَالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ. وَالَّذِي نَحْنُ فِيهِ أَمْرُ النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِقَوِيٍّ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِقَوِيٍّ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کیا آپ یہ بات نہیں جانتے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں نے مقدمہ پیش کیا اور دونوں نے مخصوص وقت میں آنے کا وعدہ کیا اور ان میں سے ایک آ گیا اور دوسرا نہیں آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے شخص کے حق میں اس شخص کے خلاف فیصلہ دے دیا، جو نہیں آیا تھا۔ تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ جانور، یا اونٹ یا بکری وغیرہ کے مقدمے میں ہو گا، اور ہمارا اور آپ کا اختلاف لوگوں پر حکومت کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: وہ قوی نہیں ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7018]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7537»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
13. بَابٌ: فِيمَنْ دُعِيَ إِلَى الْحَاكِمِ فَامْتَنَعَ .
اس شخص کا بیان، جسے حاکم کے پاس بلایا جائے اور وہ نہ آئے
حدیث نمبر: 7019
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ دُعِيَ إِلَى حَاكِمٍ مِنْ حُكَّامِ الْمُسْلِمِينَ فَلَمْ يَأْتِهِ فَهُوَ ظَالِمٌ". - أَوْ قَالَ:" لَا حَقَّ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو، کسی مسلمان حکمران کے پاس بلایا جائے، اور وہ اس کے پاس نہ آئے، تو وہ ظالم ہو گا“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ نے فرمایا: اس کا کوئی حق نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن عطاء بن ابومیمونہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن عدی نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7019]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن عطاء بن ابومیمونہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن عدی نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7019]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1362)، أخرجه مسند البزار برقم: 3573»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7020
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِذَا طَالَبَ الرَّجُلُ الْآخَرَ، فَدَعَا أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ إِلَى الَّذِي يَقْضِي بَيْنَهُمَا فَأَبَى أَنْ يَجِيءَ فَلَا حَقَّ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب ایک شخص، دوسرے کے خلاف مقدمہ کرے، اور پھر ان دونوں میں سے ایک دوسرے کو اس شخص کی طرف جانے کے لئے کہے، جو ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر سکتا ہو، اور دوسرا آنے سے انکار کر دے، تو پھر اُس کو حق نہیں ملے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7020]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7020]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1363)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7021
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا:" إِذَا خَاصَمَ الرَّجُلُ الْآخَرَ فَدَعَا أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ إِلَى الرَّسُولِ لِيَقْضِيَ بَيْنَهُمَا، مَنْ أَبَى أَنْ يَجِيءَ فَلَا حَقَّ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”جب ایک شخص کا دوسرے سے اختلاف ہو، اور ان دونوں میں سے ایک دوسرے سے کہے: رسول کے پاس چلیں، تاکہ وہ ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر دیں، تو جو شخص آنے سے انکار کرے گا، اسے حق نہیں ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں مستور راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7021]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں مستور راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7021]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7078)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4635»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7022
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ دُعِيَ إِلَى سُلْطَانٍ فَلَمْ يَجِبْ فَهُوَ ظَالِمٌ لَا حَقَّ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءٍ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءٍ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو سلطان کی طرف بلایا جائے اور وہ نہ جائے، تو وہ ظالم ہو گا اور اس کو حق نہیں ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن عطاء ہے، جسے ابن عدی نے ثقہ قرار دیا ہے اور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7022]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6939)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6939»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
14. بَابٌ لَا يُحِلُّ حُكْمُ الْحَاكِمِ حَرَامًا .
حاکم کا فیصؒہ کسی حرام چیز کو حلال نہیں کرتا
حدیث نمبر: 7023
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ إِنَّمَا أَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ بِمَا أَسْمَعُ مِنْكُمْ، وَلَعَلَّ أَحَدَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ أَخِيهِ فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ شَيْئًا، فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: دو آدمیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مقدمہ پیش کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ایک بشر ہوں، میں تمہارے درمیان اس کے مطابق فیصلہ دیتا ہوں، جو میں نے تم سے سنا ہوتا ہے، یہ ہو سکتا ہے کہ تم میں سے کوئی ایک شخص اپنی دلیل پیش کرنے میں اپنے بھائی سے زیادہ تیز زبان ہو، تو جس شخص کے حق میں، میں اُس کے بھائی کے حق سے متعلق کسی چیز کا فیصلہ کر دوں، تو میں نے اسے جہنم کا ٹکڑا کاٹ کر دیا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عبداللہ بن عمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7023]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عبداللہ بن عمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7023]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً