🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابٌ فِي الْخَصْمَيْنِ يُقِيمُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةً .
جب دو مقابل فریقوں میں سے ہر ایک ثبوت فراہم کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7054
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِشُهُودٍ عُدُولٍ فِي عَدَّةٍ وَاحِدَةٍ فَسَاهَمَ بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" اللَّهُمَّ اقْضِ بَيْنَهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مقدمہ پیش کیا، ان دونوں میں سے ہر ایک برابر تعداد میں عادل گواہ لے آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان قرعہ اندازی کی اور یہ دعا کی: اے اللہ! تو ان کے درمیان فیصلہ کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید قرشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7054]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3997»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7055
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعِيرٍ فَأَقَامَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةً أَنَّهُ لَهُ فَقَضَى بِهِ بَيْنَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک اونٹ کے بارے میں مقدمہ پیش کیا، ان دونوں میں سے ہر ایک نے ثبوت (یعنی گواہ) پیش کر دیا کہ وہ اونٹ اس کا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اونٹ کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ وہ اونٹ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یاسین زیات ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7055]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1835)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1834، 1835، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 4328»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابُ الْحَبْسِ .
قید کر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7056
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ حَبَسَ فِي تُهْمَةٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک الزام کی وجہ سے ایک شخص کو قید کر دیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7056]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1361)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8144»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7057
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ كَفَلَ فِي تُهْمَةٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے ایک الزام میں کفالت طلب کی تھی (یا کفیل بنایا تھا، شاید اس کا ایک یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے ایک الزام کے سلسلے میں ضمانت طلب کی تھی)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خثیم بن عراک ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7057]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7058
وَعَنْ نُبَيْشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَبَسَ فِي تُهْمَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا نبشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک الزام کی وجہ سے ایک شخص کو قید کر دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7058]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7243»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْأَحْكَامِ .
احکام کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7059
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ: إِنَّ مِنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ الْمَعْدِنَ جُبَارٌ وَالْبِئْرَ جُبَارٌ وَالْعَجْمَاءَ جُرْحُهَا جُبَارٌ".
وَالْعَجْمَاءُ: الْبَهِيمَةُ مِنَ الْأَنْعَامِ، وَغَيْرُهَا.
وَالْجُبَارُ: هُوَ الْهَدْرُ الَّذِي لَا يُغَرَّمُ.
وَقَضَى:" فِي الرِّكَازِ الْخُمْسَ".
وَقَضَى:" أَنَّ تَمْرَ النَّخِيلِ لِمَنْ أَبَّرَهَا إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ".
وَقَضَى:" أَنَّ مَالَ الْمَمْلُوكِ لِمَنْ بَاعَهُ إِلَّا أَنْ يُشْتَرَطَ الْمُبْتَاعُ".
وَقَضَى:" أَنَّ الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرَ".
وَقَضَى: بِالشُّفْعَةِ [ بَيْنَ الشُّرَكَاءِ ] فِي الْأَرَضِينَ وَالدُّورِ.
وَقَضَى لِحَمْلِ ابْنِ مَالِكٍ [ الْهُذَلِيِّ ] بِمِيرَاثِهِ عَنِ امْرَأَتِهِ الَّتِي قَتَلَتْهَا الْأُخْرَى.
وَقَضَى فِي الْجَنِينِ الْمَقْتُولِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ، قَالَ: فَوَرِثَهَا بَعْلُهَا وَبَنُوهَا، وَكَانَ لَهُ مِنِ امْرَأَتَيْهِ كِلَيْهِمَا وَلَدٌ. قَالَ: فَقَالَ أَبُو الْقَاتِلَةِ الْمَقْضِيُّ عَلَيْهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أَغْرَمُ مَنْ لَا شَرِبَ، وَلَا أَكَلَ، وَلَا صَاحَ، وَلَا اسْتَهَلَّ، فَمِثْلُ ذَلِكَ بُطْلٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَا مِنَ الْكُهَّانِ". مِنْ أَجْلِ سَجْعِهِ الَّذِي سَجَعَ لَهُ.
قَالَ: وَقَضَى فِي الرَّحْبَةِ تَكُونُ فِي الطَّرِيقِ، ثُمَّ يُرِيدُ أَهْلُهَا [ الْبُنْيَانَ ] فِيهَا فَقَضَى:" أَنْ يُتْرُكَ لِلطَّرِيقِ مِنْهَا سَبْعُ أَذْرُعٍ". قَالَ: وَكَانَتْ تِلْكَ الطَّرِيقُ تُسَمَّى: الْمَقْيَا.
وَقَضَى فِي النَّخْلَةِ أَوِ النَّخْلَتَيْنِ أَوِ الثَّلَاثِ فَيَخْتَلِفُونَ فِي حُقُوقِ ذَلِكَ فَقَضَى:" أَنَّ فِي كُلِّ نَخْلَةٍ مِنْ أُولَئِكَ مَبْلَغُ جَرِيدِهَا حَيِّزٌ لَهَا".
وَقَضَى فِي شُرْبِ النَّخْلِ مِنَ السَّيْلِ:" أَنَّ الْأَعْلَى يَشْرَبُ قَبْلَ الْأَسْفَلِ وَيُتْرَكُ الْمَاءُ إِلَى الْكَعْبَيْنِ، ثُمَّ يُرْسَلُ الْمَاءُ إِلَى الْأَسْفَلِ الَّذِي يَلِيهِ، فَكَذَلِكَ تَنْقَضِي حَوَائِطُ أَوْ يَفْنَى الْمَاءُ".
وَقَضَى:" أَنَّ الْمَرْأَةَ لَا تُعْطِي مِنْ مَالِهَا شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا".
وَقَضَى:" لِلْجَدَّتَيْنِ مِنَ الْمِيرَاثِ بِالسُّدْسِ بَيْنَهُمَا بِالسَّوَاءِ".
وَقَضَى:" أَنَّ مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا فِي مَمْلُوكٍ فَعَلَيْهِ جَوَازُ عِتْقِهِ إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ".
وَقَضَى:" أَنْ لَا ضَرَرَ، وَلَا ضِرَارَ".
وَقَضَى:" أَنَّهُ لَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ".
وَقَضَى بَيْنَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ فِي النَّخْلِ:" لَا يُمْنَعُ نَقْعُ بِئْرٍ".
وَقَضَى بَيْنَ أَهْلِ الْبَادِيَةِ:" أَنَّهُ لَا يُمْنَعُ فَضْلُ مَاءٍ لِيُمْنَعَ بِهِ فَضْلُ الْكَلَأِ".
وَقَضَى فِي الدِّيَةِ الْكُبْرَى الْمُغَلَّظَةِ:" ثَلَاثِينَ بِنْتَ لَبُونٍ وَثَلَاثِينَ حِقَّةً وَأَرْبَعِينَ خَلِفَةً".
وَقَضَى فِي الدِّيَةِ الصُّغْرَى:" ثَلَاثِينَ ابْنَةَ لَبُونٍ، وَثَلَاثِينَ حِقَّةً وَعِشْرِينَ ابْنَةَ مَخَاضٍ، وَعِشْرِينَ بَنِي مَخَاضٍ ذُكُورٍ".
ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ فَقَوَّمَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِبِلَ الدِّيَةِ سِتَّةَ آلَافِ دِرْهَمٍ حِسَابَ أُوقِيَّةٍ لِكُلِّ بَعِيرٍ. ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ وَهَانَتِ الْوَرِقُ فَزَادَ عُمَرُ أَلْفَيْنِ حِسَابَ أُوقِيَّتَيْنِ لِكُلِّ بَعِيرٍ. ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ فَأَتَمَّهَا عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا حِسَابَ ثَلَاثِ أَوَاقٍ لِكُلِّ بَعِيرٍ. قَالَ: فَزَادَ ثُلُثَ الدِّيَةِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ وَثُلُثًا آخَرَ فِي الْبَلَدِ الْحَرَامِ. قَالَ: فَتَمَّتْ دِيَةُ الْحَرَمَيْنِ عِشْرِينَ أَلْفًا. قَالَ: فَكَانَ يُقَالُ: يُؤْخَذُ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ مِنْ مَاشِيَتِهِمْ، وَلَا يُكَلَّفُونَ الْوَرِقَ، وَلَا الذَّهَبَ. وَيُؤْخَذُ مِنْ كُلِّ قَوْمٍ مَا لَهُمْ قِيمَةُ الْعَدْلِ مِنْ أَمْوَالِهِمْ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ. وَإِسْحَاقُ لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فیصلے دیے ہیں، ان میں یہ بات بھی شامل ہے: ”کان میں گر کر مرنا رائیگاں جائے گا، کنویں میں گر کے مرنا رائیگاں جائے گا، جانور کا زخمی کرنا رائیگاں جائے گا“۔ لفظ ”عجماء“ کا مطلب جانور ہے، خواہ اس کا تعلق پالتو جانوروں سے ہو، یا اس کے علاوہ سے ہو۔ ”جبار“ کا مطلب وہ چیز ہے، جو رائیگاں جائے، جس کا جرمانہ نہ ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فیصلہ دیا ہے کہ رکاز (دفینہ) میں خمس کی ادائیگی لازم ہو گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فیصلہ دیا ہے: کہ کھجور کے درخت کی کھجوریں اُس شخص کو ملیں گی، جس نے ان کی پیوند کاری کی ہو گی البتہ اگر خریدار نے شرط رکھی ہو، تو حکم مختلف ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فیصلہ دیا ہے: کہ مملوک (کنیز یا غلام) کا مال فروخت کرنے والے کو ملے گا، البتہ اگر خریدار نے شرط رکھی ہو، تو حکم مختلف ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فیصلہ دیا ہے: بچہ فراش والے کو ملے گا اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شفعہ کے بارے میں فیصلہ دیا ہے: کہ وہ زمین یا گھر کے بارے میں شراکت داروں کے درمیان ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حمل بن مالک ہذلی کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: کہ وہ اپنی بیوی کی وراثت میں حصہ دار بنیں گے، جس بیوی کو اس کی دوسری بیوی نے قتل کر دیا تھا۔ قتل ہونے والے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا تھا: کہ جرمانے کے طور پر ایک غلام یا کنیز کو ادا کیا جائے گا، اور اس عورت کا وارث، اس کا شوہر اور اس کے بیٹے بنیں گے، اُن صاحب کی دونوں بیویوں سے اولاد تھی، قتل کرنے والی عورت کے والد نے، جس کے خلاف فیصلہ دیا گیا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایسے بچے کا جرمانہ کیسے ادا کروں؟ جس نے کچھ پیا نہیں، کچھ کھایا نہیں، وہ چیخا نہیں، اس نے پیدائش کے وقت آواز نہیں نکالی، ایسا خون تو رائیگاں جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کاہنوں میں سے ایک ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات اُس کی مسجع و مقفع گفتگو کی وجہ سے کہی تھی۔ وہ فرماتے ہیں: گھر سے باہر کھلی جگہ جو راستے میں ہو اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے: کہ اگر اس کے مالکان وہاں کوئی عمارت تعمیر کرنا چاہیں، تو آپ نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ وہ اس میں سے سات ذراع کا راستہ چھوڑیں گے، راوی کہتے ہیں: اس راستے کو ”مقیا“ کہا: جاتا ہے۔ جہاں کھجور کا ایک، یا دو درخت ہوں، یا تین ہوں اور پھر حقوق کے بارے میں اختلاف ہو جائے، تو اس کے بارے میں بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ دیا ہے: آپ نے یہ فیصلہ دیا ہے: کہ ہر کھجور کے درخت کی حد وہاں تک شمار ہو گی، جہاں تک اُس کی شاخ جاتی ہے۔ پانی کی ندی سے کھجور کے درخت کو سیراب کرنے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ اوپر کی طرف والے لوگ اپنے حصے کو سیراب کر لیں گے، وہ نیچے والوں سے پہلے ایسا کریں گے، یہاں تک کہ پانی ٹخنوں تک پہنچ جائے، پھر وہ پانی کو نیچے والوں کے لئے چھوڑ دیں گے، جو اس کے بعد آتا ہو گا، اسی طرح یا تو باغات ختم ہو جائیں گے، یا پانی ختم ہو جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ بھی دیا ہے کہ عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے مال میں سے کوئی چیز نہیں دے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ دو دادیاں، وارثت میں چھٹے حصے کی حقدار بنیں گی، اور وہ ان دونوں کے درمیان برابر تقسیم ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے: کہ جو شخص کسی مشترکہ غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کر دیتا ہے، تو اس پر لازم ہے کہ وہ مکمل طور پر اسے آزاد کرے، اگر اس شخص کے پاس مال موجود ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ نہ تو ضرر پہنچایا جائے گا نہ بدلے میں ضرر پہنچایا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ بھی دیا ہے: کسی کو (غصب کے طور پر کسی کی جگہ پر) پودا لگانے کا حق نہیں ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے درمیان کھجوروں کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ کنویں کے پانی سے منع نہیں کیا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ویرانے میں رہنے والے لوگوں کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: کہ اضافی پانی کو روکا نہیں جائے گا تاکہ اس کے ذریعے اضافی گھاس سے روکا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی مغلظہ دیت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: کہ تیس بنت لبون، تیس حقہ اور چالیس خلفہ ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھوٹی دیت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: کہ تیس بنت لبون، تیس حقہ، بیس بنت مخاض اور بیس بنو مخاض مذکر ہوں گے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد اونٹوں کی قیمت زیادہ ہو گئی اور درہموں کی قیمت کم ہو گئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دیت کے اونٹوں کو چھ ہزار درہم کے برابر قرار دیا، اس حساب سے کہ ایک اوقیہ ایک اونٹ کی قیمت بنتی ہے پھر اونٹوں کی قیمت اور زیادہ ہو گئی اور چاندی کی قیمت کم ہو گئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس میں دو ہزار کا اضافہ کر دیا، جو ہر اونٹ کے لئے دو اوقیہ بنتے ہیں، پھر اونٹوں کی قیمت زیادہ ہو گئی اور درہم کی کم ہو گئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے مکمل کر کے بارہ ہزار کر دیا، جو ہر اونٹ کے لئے تین اوقیہ بنتے ہیں، انہوں نے فرمایا: حرمت والے مہینے میں دیت کا ایک تہائی حصہ اضافی ہو گا، اور حرمت والے شہر میں ایک تہائی حصہ مزید ہو گا، راوی کہتے ہیں: تو حرمین کی دیت بیس ہزار (درہم) مکمل ہو جاتی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات کہی جاتی ہے کہ دیہات کے رہنے والوں سے جانور وصول کیے جائیں گے، انہیں سونے یا چاندی کی ادائیگی کا پابند نہیں کیا جائے گا، ہر قوم سے وہ چیز وصول کی جائے گی، جو اُن کے اموال میں سے عدل کے مطابق قیمت کے حساب سے بنتی ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اسحاق نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7059]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (326/5 و 327)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2675، 2213، 2488، 2483، 2528، 2478، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22272، 4621، 7640، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11434، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8051، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 2369، 2227، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1501، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1346، 1378، 1272، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4699، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3943، 3073، 3473، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1504، وأخرجه مسند البزار برقم: 1256، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14490، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8578»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابُ الشُّرُوطِ .
شرائط کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7060
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَرَطَ لِأَخِيهِ شَرْطًا لَا يُرِيدُ أَنْ يَفِيَ لَهُ بِهِ فَهُوَ كَالْمُدْلِي جَارَهْ إِلَى غَيْرِ مَنْعَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے کسی بھائی کے ساتھ کوئی شرط طے کرتا ہے، اور اس کا یہ ارادہ نہیں ہوتا کہ وہ شرط کو پورا کرے گا، تو وہ ایسے شخص کی مانند ہے، جو اپنے پڑوسی کو کسی ایسی مشکل میں گرفتار کروا دیتا ہے، جس سے وہ نکل نہ سکے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، وہ ثقہ اور تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7060]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22928»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7061
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خُدَيْجٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُسْلِمُونَ عِنْدَ شُرُوطِهِمْ فِيمَا أُحِلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان اپنی شرائط کے پابند ہوں گے، جبکہ وہ حلال ہوں“ (یا جبکہ وہ اُس چیز کے بارے میں ہوں، جو حلال ہو)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے، ابوزرعہ کہتے ہیں: اگر اللہ نے چاہا، تو اس کا محل صدق ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7061]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4404)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4404»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7062
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ شَرْطٍ لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ بَاطِلٌ، وَإِنْ كَانَ مِئَةَ شَرْطٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ عَفْرَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر وہ شرط، جس کی اجازت اللہ کی کتاب میں نہ ہو، وہ باطل شمار ہو گی، خواہ وہ سو شرطیں ہی کیوں نہ ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن یحیی بن عفرہ ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7062]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10869»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابٌ فِيمَنْ أَعَانَ فِي خُصُومَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو خصومت میں مدد کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7063
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعَانَ ظَالِمًا بِبَاطِلٍ لِيَدْحَضَ بِهِ حَقًّا، فَقَدْ بَرِئَ مِنْ ذِمَّةِ اللَّهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ: حَنَشٌ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَزَعَمَ أَبُو مِحْصَنٍ أَنَّهُ شَيْخُ صِدْقٍ، وَفِي إِسْنَادِ الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ سَعِيدُ بْنُ رَحْمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ظالم کی باطل چیز میں مدد کرتا ہے، تاکہ اس کے ذریعے حق کو پرے کر دے، تو وہ اللہ کے ذمہ اور اس کے رسول کے ذمہ سے لاتعلق ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں نے کتابوں میں نقل کی ہے، معجم کبیر کی سند میں ایک راوی حنش ہے اور وہ متروک ہے، ابومحصن کا یہ گمان ہے کہ وہ سچا بزرگ ہے، معجم صغیر اور معجم اوسط کی سند میں ایک راوی سعید بن رحمہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7063]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (224) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2968) مطولا) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11216 مطولا و11539 مختصرا)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11216، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2968، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 203، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4940/3، 7134»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں