🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابٌ فِي الصُّلْحِ .
صلح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7074
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ بِالنُّخَيْلَةِ حِينَ صَالَحَهُ مُعَاوِيَةُ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: إِذَا كَانَ ذَا فَقُمْ فَتَكَلَّمْ وَأَخْبِرِ النَّاسَ أَنَّكَ قَدْ سَلَّمْتَ هَذَا الْأَمْرَ لِي. وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ: أَخْبِرِ النَّاسَ بِهَذَا الْأَمْرِ الَّذِي تَرَكْتَهُ. فَقَامَ فَخَطَبَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ. قَالَ الشَّعْبِيُّ: وَأَنَا أَسْمَعُ. ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ أَكْيَسَ الْكَيْسِ التُّقَى، وَإِنَّ أَحْمَقَ الْحُمْقِ الْفُجُورُ، وَإِنَّ هَذَا الْأَمْرَ الَّذِي اخْتَلَفْتُ فِيهِ أَنَا وَمُعَاوِيَةُ إِمَّا كَانَ حَقًّا لِي تَرَكْتُهُ لِمُعَاوِيَةَ إِرَادَةَ صَلَاحِ هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَحَقْنِ دِمَائِهِمْ، أَوْ يَكُونُ حَقًّا كَانَ لِامْرِئٍ أَحَقَّ بِهِ مِنِّي فَفَعَلْتُ ذَلِكَ، وَإِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: نخیلہ کے مقام پر، میں سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کے ساتھ صلح کی، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: جب یہ بات ہو گئی ہے، تو آپ اٹھ کر کلام کریں اور یہ بات بیان کریں کہ آپ نے حکومت میرے حوالے کر دی ہے، یہاں سفیان نامی راوی نے بعض اوقات یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ لوگوں کو اس معاملے کے بارے میں بتا دیں جسے آپ نے ترک کر دیا ہے، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے۔ انہوں نے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں یہ بات سن رہا تھا، پھر انہوں نے فرمایا: ”اما بعد! سب سے بڑی سمجھداری، پرہیز گاری ہے، اور سب سے بڑی حماقت گنہگاری ہے، یہ معاملہ جس کے بارے میں میرے اور معاویہ کے درمیان اختلاف پایا جاتا تھا، اگر تو یہ میرا حق تھا، تو پھر میں اسے معاویہ کے لئے چھوڑ رہا ہوں، تاکہ اس امت کے درمیان بہتری ہو جائے اور ان کا خون بہنا بند ہو جائے، اور اگر یہ کسی ایسے شخص کا حق تھا، جو اس کے بارے میں مجھ سے زیادہ حق رکھتا ہے، تو میں نے ایسا کر لیا ہے (اور اس سے دست بردار ہو گیا ہوں) مجھے نہیں معلوم کہ شاید یہ صورت حال بھی تم لوگوں کے لئے آزمائش ہو، اور ایک مخصوص مدت تک کی مہلت ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7074]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2559)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7075
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الَّذِي اجْتَمَعَ فِيهِ عَلِيٌّ وَمُعَاوِيَةُ بِدَوْمَةِ الْجَنْدَلِ قَالَتْ لِي حَفْصَةُ: إِنَّهُ لَا يَجْمُلُ بِكَ أَنْ تَتَخَلَّفَ عَنْ صُلْحٍ يُصْلِحُ اللَّهُ بِهِ بَيْنَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْتَ صِهْرُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَابْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ. فَأَقْبَلَ مُعَاوِيَةُ يَوْمَئِذٍ عَلَى بُخْتِيٍّ عَظِيمٍ فَقَالَ: مَنْ يَطْمَعُ فِي هَذَا الْأَمْرِ وَيَرْجُوهُ أَوْ يَمُدُّ لَهُ عُنُقَهُ؟ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَمَا حَدَّثْتُ نَفْسِي بِالدُّنْيَا قَبْلَ يَوْمَئِذٍ ذَهَبْتُ أَنْ أَقُولَ: يَطْمَعُ فِيهِ مَنْ ضَرَبَكَ وَأَبَاكَ عَلَى الْإِسْلَامِ حَتَّى أَدْخَلَكُمَا فِيهِ. فَذَكَرْتُ الْجَنَّةَ وَنَعِيمَهَا فَأَعْرَضْتُ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ أَرَادَ صُلْحَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَوَهِمَ الرَّاوِي.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب وہ دن آیا جس میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دومۃ الجندل کے مقام اکٹھا ہونا تھا، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھے سے کہا: یہ چیز تمہارے لئے مناسب نہیں ہے کہ تم اس صلح سے پیچھے رہو! جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں صلح کروا دے گا، تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سسرالی عزیز ہو، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہو، اس دن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ایک بڑے بختی اونٹ پر بیٹھ کر آئے اور بولے: اس معاملے کے بارے میں کون لالچ رکھتا ہے؟ اور کون اس کی امید رکھتا ہے؟ اور اس کی طرف گردن اٹھا کے دیکھتا ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس دن سے پہلے کبھی میں نے اپنے دل میں دنیا کے بارے میں نہیں سوچا تھا، لیکن اُس وقت میرا جی چاہا کہ میں یہ کہوں: اس کے بارے میں وہ شخص امید رکھتا ہے، جس نے اسلام کی خاطر تمہارے ساتھ اور تمہارے باپ کے ساتھ جنگ کی تھی، یہاں تک کہ تم دونوں کو اسلام میں داخل کروایا تھا، لیکن پھر مجھے جنت اور اس کی نعمتوں کا خیال آ گیا، تو میں نے اس سے اعراض کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، بظاہر یہ ہے کہ اس سے مراد (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی نہیں بلکہ) سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی صلح ہے اور اس بارے میں راوی کو وہم ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7075]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7076
وَعَنْ صُهَيْبٍ مَوْلَى الْعَبَّاسِ قَالَ: أَرْسَلَنِي الْعَبَّاسُ إِلَى عُثْمَانَ أَدْعُوهُ فَأَتَيْنَاهُ فَإِذَا هُوَ يُغَدِّي النَّاسَ فَدَعَوْتُهُ فَأَتَاهُ، فَقَالَ: أَفْلَحَ الْوَجْهُ أَبَا الْفَضْلِ. قَالَ: وَوَجْهُكَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ: مَا زِدْتُ عَلَى أَنْ أَتَانِي رَسُولُكَ، وَأَنَا أُغَدِّي النَّاسَ فَغَدَّيْتُهُمْ، ثُمَّ أَتَيْتُكَ. فَقَالَ الْعَبَّاسُ: أُذَكِّرُكَ اللَّهَ فِي عَلِيٍّ، فَإِنَّهُ ابْنُ عَمِّكَ، وَأَخُوكَ فِي دِينِكَ، وَصَاحِبُكَ مَعَ نَبِيِّكَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَهْرُكَ، وَإِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي أَنَّكَ تُرِيدُ أَنْ تَقُومَ بَعَلِيٍّ وَأَصْحَابِهِ فَاعْفِنِي مِنْ ذَلِكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. فَقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّ أَوَّلَ مَا أُجِيبُكَ أَنِّي قَدْ شَفَّعْتُكَ فِي عَلِيٍّ إِنَّ عَلِيًّا لَوْ شَاءَ مَا كَانَ أَحَدٌ دُونَهُ، وَلَكِنَّهُ أَبَى أَنْ يَكُونَ إِلَّا رَأْيُهُ. ثُمَّ بَعَثَ إِلَى عَلِيٍّ، فَقَالَ: أُذَكِّرُكَ اللَّهَ فِي ابْنِ عَمِّكَ وَابْنِ عَمَّتِكَ وَأَخِيكَ فِي دِينِكَ وَصَاحِبِكَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَلِيِّ بَيْعَتِكَ. فَقَالَ: وَاللَّهِ لَوْ أَمَرَنِي أَنْ أَخْرُجَ عَنْ دَارِي لَخَرَجْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
صہیب، جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے مجھے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، تاکہ میں انہیں بلا کے لاؤں، میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو وہ لوگوں کو کھانا کھلا رہے تھے، میں نے انہیں بلایا وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: اے ابوالفضل! آپ چہرہ کامیاب ہو (یعنی دعا دی) تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: امیر المؤمنین! آپ کا چہرہ بھی (کامیاب ہو) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بتایا: جب آپ کا قاصد میرے پاس آیا تو میں لوگوں کو کھانا کھلا رہا تھا تو انہیں کھانا کھلانے کے فوراً بعد میں آپ کے پاس آ گیا ہوں، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو علی کے بارے میں اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں، وہ آپ کے چچازاد ہیں، دین میں آپ کے بھائی ہیں نبی کے صحابی ہونے میں آپ کے ساتھی ہیں، اور آپ کے سسرالی عزیز بھی بنتے ہیں، مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ آپ یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ علی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کریں، تو مجھے اس معاملے میں معاف رکھیں اے امیر المونین! تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ کو سب سے پہلا جواب تو یہ دیتا ہوں کہ علی کے بارے میں، میں نے آپ کی سفارش کو قبول کر لیا، اگر سیدنا علی رضی اللہ عنہ چاہتے تو کوئی شخص ان سے آگے نہ ہوتا، لیکن انہوں نے صرف اپنی رائے پر چلنے پر اصرار کیا، پھر انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ میں آپ کو آپ کے چچازاد اور آپ کے پھوپھی زاد اور آپ کے دین میں، آپ کے بھائی اور آپ کے رسول کے صحابی ہونے میں آپ کے ساتھی اور آپ کے بیعت کے نگران ہونے کے حوالے سے آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر وہ مجھے یہ حکم دے دیں کہ میں اپنے گھر سے نکل جاؤں تو میں نکل جاؤں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7076]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7077
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفَتْحِ، فَقُلْتُ: أَلَا تَعْذِرُنِي مِنْ عَلِيٍّ فَقُلْتُ:" مَا لَهُ؟". فَقُلْتُ: جَاءَنِي رَجُلٌ فَعَادَنِي. فَقَالَ عَلِيٌّ: تَنَحَّيْ عَنْهُ وَإِلَّا أُنْفِدُكِ بِالرُّمْحِ. وَأَنَّهُ طَعَنَنِي فِي مُقَدَّمِ رَأْسِي، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا كَانَ عَلِيٌّ لِيَطْعَنَكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: فتح کے مکہ کے سال، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، میں نے کہا: کیا آپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مجھے نہیں بچائیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ میں نے کہا: ایک شخص میرے پاس آیا وہ میرے پیچھے چھپ گیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اس کے آگے سے ہٹ جاؤ! ورنہ میں تمہیں نیزہ مار دوں گا، اور پھر انہوں نے میرے سر کے اگلے حصے پر نیزہ چبھو بھی دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علی تمہیں نیزہ مارنے والے نہیں تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7077]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں