🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ وَصِيَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی وصیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7108
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا عِنْدَ مَوْتِهِ بِصَحِيفَةٍ لِيَكْتُبَ فِيهَا كِتَابًا لَا يَضِلُّونَ بَعْدَهُ، وَلَا يُضِلُّونَ. وَكَانَ فِي الْبَيْتِ لَغَطٌ فَتَكَلَّمَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَرَفَضَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَعِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ يَكْتُبُ فِيهَا كِتَابًا لِأُمَّتِهِ قَالَ:" لَا يَظْلِمُونَ، وَلَا يُظْلَمُونَ". وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال کے قریب ایک صحیفہ منگوایا، تاکہ اس میں ایسی تحریر لکھ دیں کہ جس کے بعد لوگ گمراہ نہیں ہوں گے اور گمراہ نہیں کریں گے، گھر میں اس بارے میں آوازیں بلند ہوئیں، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بات چیت شروع کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارادہ ملتوی کر دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ انہوں نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تحریر میں اپنی امت کے لئے یہ لکھوانا تھا کہ نہ وہ ظلم کریں اور نہ ان پر ظلم کیا جائے۔ ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7108]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند 1869 و 1871) اخرجه احمد فى المسند (346/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14316، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6092، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3003/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7109
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَتِفٍ فَقَالَ:" ائْتُونِي بِكَتِفٍ أَكْتُبُ لَكُمْ كِتَابًا لَا تَخْتَلِفُونَ بِعْدِي أَبَدًا".
فَأَخَذَ مَنْ عِنْدَهُ مِنَ النَّاسِ فِي لَغَطٍ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِمَّنْ حَضَرَ: وَيْحَكُمُ عَهْدُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْكُمْ! فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: اسْكُتِي، فَإِنَّهُ لَا عَقْلَ لَكِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتُمْ لَا أَحْلَامَ لَكُمْ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (جانور کے) کندھے (کی ہڈی) منگوائی، آپ نے فرمایا: میرے پاس کندھا (یعنی جانور کی کندھے کی ہڈی) لے کر آؤ! تاکہ میں تمہیں تحریر لکھ دوں، تم میرے بعد کبھی اختلاف نہیں کرو گے تو آپ کے پاس لوگوں کے درمیان بات چیت شروع ہو گئی، حاضرین میں سے ایک خاتون نے کہا: تم لوگوں کا ستیاناس ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں حکم دیا ہے، تو حاضرین میں سے کسی نے کہا: تم خاموش رہو! تمہیں عقل نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سب میں سمجھ داری نہیں ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7109]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10961 و 10962 و 12261) اخرجه احمد فى المسند (2676)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2671، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10961»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7110
وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ: أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَشْرِ كَلِمَاتٍ قَالَ:" لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَإِنْ قُتِلْتَ وَحُرِّقْتَ. وَلَا تَعُقَنَّ وَالِدَيْكَ، وَإِنْ أَمَرَاكَ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ أَهْلِكَ وَمَالِكَ. وَلَا تَتْرُكَنَّ صَلَاةً مَكْتُوبَةً مُتَعَمِّدًا، فَإِنَّ مَنْ تَرَكَ صَلَاةً مَكْتُوبَةَ مُتَعَمِّدًا، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ. وَلَا تَشْرَبَنَّ خَمْرًا، فَإِنَّهُ رَأَسُ كُلِّ فَاحِشَةٍ. وَإِيَّاكَ وَالْمَعْصِيَةَ، فَإِنَّ بِالْمَعْصِيَةِ حَلَّ سَخْطُ اللَّهِ. وَإِيَّاكَ وَالْفِرَارَ مِنَ الزَّحْفِ، وَإِنْ هَلَكَ النَّاسُ، وَإِنْ أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ فَاثْبُتْ. وَأَنْفِقْ عَلَى أَهْلِكَ مِنْ طَوْلِكَ، وَلَا تَرْفَعْ عَصَاكَ عَنْهُمْ أَدَبًا وَأَخِفْهُمْ فِي اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ مُتَّصِلٌ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دس کلمات کی وصیت کی تھی آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہرانا، خواہ تمہیں قتل کر دیا جائے یا تمہیں جلا دیا جائے، اور تم اپنے ماں باپ کی نافرمانی نہ کرنا، اگرچہ وہ دونوں تمہیں یہ حکم دیں کہ تم اپنے اہل خانہ اور اپنے مال سے نکل جاؤ، اور تم فرض نماز جان بوجھ کر ہرگز ترک نہ کرنا، کیونکہ جو شخص فرض نماز جان بوجھ کر ترک کر دیتا ہے، اس سے اللہ تعالی کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے، اور تم شراب ہرگز نہ پینا، کیونکہ یہ ہر برائی کی جڑ ہے اور تم گناہ کے ارتکاب سے بچ کے رہنا، کیونکہ گناہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نازل ہوتی ہے اور تم میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنے سے بچنا، خواہ لوگ ہلاکت کا شکار ہو رہے ہوں، اگر لوگوں کو موت لاحق ہو جائے، تو تم ثابت قدم رہنا، اور تم اپنی حیثیت کے مطابق اپنے اہل خانہ پر خرچ کرنا اور ان کی تربیت کے حوالے سے ان سے عصا کو نہ اٹھانا اور انہیں اللہ تعالیٰ کا خوف دلاتے رہنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، امام طبرانی کی سند متصل ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد قرشی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7110]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (238)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21570»

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7111
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا جَاءَهُ، فَقَالَ: أَوْصِنِي. فَقَالَ: سَأَلْتَنِي عَمَّا سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قَبْلِكَ. أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهُ رَأَسُ كُلُّ شَيْءٍ، وَعَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فَإِنَّهَا رَهْبَانِيَّةُ الْإِسْلَامِ، وَعَلَيْكَ بِذِكْرِ اللَّهِ وَتِلَاوَةِ الْقُرْآنِ، فَإِنَّهُ رُوحُكَ فِي السَّمَاءِ وَذِكْرُكَ فِي الْأَرْضِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي. قَالَ:" عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللَّهِ، فَإِنَّهُ جِمَاعُ كُلِّ خَيْرٍ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَزَادَ:" وَاخَزِنْ لِسَانَكَ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ، فَإِنَّكَ بِذَلِكَ تَغْلِبُ الشَّيْطَانَ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: آپ مجھے کوئی نصیحت کیجئے۔ انہوں نے فرمایا: تم نے مجھ سے اس چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے، جس کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تم سے پہلے دریافت کیا (تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا:) ”میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ یہ ہر چیز کی بنیاد ہے اور تم پر جہاد کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ اسلام کی رہبانیت ہے اور تم پر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور قرآن کی تلاوت کرنا لازم ہے کیونکہ یہ آسمان میں تمہارے لئے آسانی کا باعث بنے گا اور زمین میں تمہارے ذکر کا باعث بنے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! آپ مجھے وصیت کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر اللہ کا تقویٰ اختیار کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ ہر بھلائی کا مجموعہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”تم اپنی زبان کو صرف بھلائی کے کام میں استعمال کرنا، اس کے ذریعے تم شیطان پر غالب آ جاؤ گے“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7111]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1000) اخرجه احمد فى المسند (82/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11365، 18173، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 910، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2916»

الحكم على الحديث:
رواہ أحمد : إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7112
وَعَنْ حَرْمَلَةَ الْعَنْبَرِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي، فَقَالَ:" اتَّقِ اللَّهَ، وَإِذَا كُنْتَ فِي مَجْلِسٍ فَقُمْتَ مِنْهُ فَسَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ مَا يُعْجِبُكَ فَأْتِهِ، وَإِذَا سَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ مَا تَكْرَهُ فَاتْرُكْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حرملہ عنبری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے وصیت کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا اور جب تم کسی محفل میں موجود ہو اور تم وہاں سے اٹھو اور پھر تم ان لوگوں کو وہ بات کہتے ہوئے سنو، جو تمہیں اچھی لگے تو تم اسے اختیار کرنا اور جب ان لوگوں کو کوئی ایسی بات کہتے ہوئے سنو، جو تم ناپسند کرتے ہو، تو پھر اسے چھوڑ دینا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7112]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (305/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18245، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3476»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7113
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي. قَالَ:" أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ ؛ فَإِنَّهَا رَأْسُ أَمْرِكَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي. قَالَ:" عَلَيْكَ بِتِلَاوَةِ الْقُرْآنِ وَذِكْرِ اللَّهِ ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ نُورٌ لَكَ فِي السَّمَاوَاتِ وَنُورٌ لَكَ فِي الْأَرْضِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي. قَالَ:" لَا تُكْثِرِ الضَّحِكَ ؛ فَإِنَّهُ يُمِيتُ الْقَلْبَ وَيُذْهِبُ نُورَ الْوَجْهِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي. قَالَ:" عَلَيْكَ بِالْجِهَادِ ؛ فَإِنَّهُ رَهْبَانِيَّةُ أُمَّتِي". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي. قَالَ:" عَلَيْكَ بِالصَّمْتِ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ ؛ فَإِنَّهُ مَرَدَّةٌ لِلشَّيْطَانِ عَنْكَ وَعَوْنٌ لَكَ عَلَى أَمْرِ دِينِكَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي. قَالَ:" انْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ دُونَكَ، وَلَا تَنْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقَكَ، فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرِيَ نِعْمَةَ اللَّهِ عِنْدَكَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي. قَالَ:" صِلْ قَرَابَتَكَ، وَإِنْ قَطَعُوكَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي. قَالَ:" لَا تَخَفْ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي. قَالَ:" تُحِبُّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ". ثُمَّ ضَرَبَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِي فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ لَا عَقْلَ كَالتَّدْبِيرِ، وَلَا وَرَعَ كَالْكَفِّ، وَلَا حَسَبَ كَحُسْنِ الْخُلُقِ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ مِنْ عِنْدِ قَوْلِهِ: لَا وَرَعَ كَالْكَفِّ إِلَى آخِرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَأَبُو زُرْعَةَ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے وصیت کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں، کیونکہ یہ تمہارے معاملے (یعنی دین) کی بنیاد ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے مزید عطا کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر قرآن کی تلاوت کرنا اور اللہ کا ذکر کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ چیز تمہارے لئے آسمانوں میں نور ہو گی اور زمین میں تمہارے لئے نور ہو گی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے مزید عطا کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم زیادہ نہ ہنسنا، کیونکہ یہ چیز دل کو مردہ کر دیتی ہے اور چہرے کے نور کو رخصت کر دیتی ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے مزید عطا کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر جہاد کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ میری امت کے رہبانیت ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے مزید عطا کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر خاموش رہنا لازم ہے البتہ بھلائی کی بات کا معاملہ مختلف ہے، یہ چیز شیطان کو تم سے پرے کر دے گی اور تمہارے دین کے معاملے میں تمہاری مددگار ہو گی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے مزید عطا کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کا جائزہ لینا جو تم سے کمتر ہو، تم اس کی طرف نہ دیکھنا جو تم سے بلند تر ہو، یہ چیز اس بات کے زیادہ لائق ہو گی کہ تم اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی نعمت کو حقیر نہیں سمجھو گے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ مجھے مزید عطا کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اگرچہ وہ تمہارے ساتھ برا سلوک کریں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ مجھے مزید عطا کیجئے! آپ نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوف زدہ نہ ہونا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے مزید عطا کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کے لئے اُسی چیز کو پسند کرنا، جو تم اپنے لئے پسند کرتے ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر مارا اور پھر ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! تدبیر کی مانند کوئی عقل مندی نہیں ہے، احتیاط کی مانند کوئی پرہیز گاری نہیں ہے، اور اچھے اخلاق کی مانند کوئی خوبی نہیں ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”پرہیز کی مانند کوئی احتیاط نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہاں سے لے کر آخر تک نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ہشام بن یحیی غسانی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ابوحاتم اور ابوزرعہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7113]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1651) ورواه ابن حبان فى صحيحه رقم (361) مطولا»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7114
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَبْعِ خِلَالٍ قَالَ:" لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَإِنْ قُطِّعْتُمْ أَوْ حُرِّقْتُمْ أَوْ صُلِبْتُمْ، وَلَا تَتْرُكُوا الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَمَنْ تَرَكَهَا مُتَعَمِّدًا، فَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْمِلَّةِ. وَلَا تَرْكَبُوا الْمَعْصِيَةَ ؛ فَإِنَّهَا سُخْطُ اللَّهِ، وَلَا تَشْرَبُوا الْخَمْرَ ؛ فَإِنَّهَا رَأْسُ الْخَطَايَا كُلِّهَا، وَلَا تَفِرُّوا مِنَ الْمَوْتِ وَإِنْ كُنْتُمْ فِيهِ، وَلَا تَعْصِ وَالِدَيْكَ، وَإِنْ أَمَرَاكَ أَنْ تَخْرُجَ مِنَ الدُّنْيَا كُلِّهَا فَاخْرُجْ، وَلَا تَضَعْ عَصَاكَ عَنْ أَهْلِكَ، وَأَنْصِفْهُمْ مِنْ نَفْسِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ شُرَيْحٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سات باتوں کی وصیت کی تھی آپ نے فرمایا تھا: ”تم کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہرانا، خواہ تمہیں کاٹ دیا جائے یا تمہیں جلا دیا جائے، یا تمہیں مصلوب کر دیا جائے، اور تم جان بوجھ کر نماز ترک نہ کرنا، کیونکہ جو شخص جان بوجھ کر اسے ترک کرتا ہے، وہ ملت سے خارج ہو جاتا ہے، اور تم معصیت کا ارتکاب نہ کرنا، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا باعث ہے اور تم شراب نہ پینا کیونکہ یہ تمام برائیوں کی جڑ ہے، اور تم موت سے فرار اختیار نہ کرنا، اگرچہ تم اس میں ہو، اور تم اپنے والدین کی نافرمانی نہ کرنا، اگرچہ وہ دونوں تمہیں یہ حکم دیں کہ تم اپنی پوری دنیا سے نکل جاؤ، تو تم نکل جانا اور تم اپنے اہل خانہ سے عصا کو اُٹھا کے نہ رکھنا اور اپنی ذات کی طرف سے اُن کے ساتھ انصاف سے کام لینا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن شریح ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7114]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7115
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَبْعٍ:" لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَإِنْ قُطِّعْتُ أَوْ حُرِّقْتُ. وَلَا تَتْرُكْ صَلَاةً مُتَعَمِّدًا ؛ فَإِنَّهُ مَنْ تَرَكَهَا، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ. وَلَا تَشْرَبِ الْخَمْرَ ؛ فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ. وَأَطِعْ وَالِدَيْكَ وَإِنْ أَمَرَاكَ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ دُنْيَاكَ فَاخْرُجْ مِنْهَا. وَلَا تُنَازِعِ الْأَمْرَ أَهْلَهُ إِنَّكَ أَنْتَ أَنْتَ وَلَا تَفِرَّنَّ مِنَ الزَّحْفِ وَإِنْ هَلَكْتَ. وَأَقْرِ أَصْحَابَكَ، وَأَنْفِقْ عَلَى أَهْلِكَ مِنْ طَوْلِكَ، وَلَا تَرْفَعْ عَنْهُمُ الْعَصَا وَأَخِفْهُمْ فِي اللَّهِ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" لَا تَشْرَبِ الْخَمْرَ ؛ فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ" (فَقَطْ) . وَقَدْ عَلَّمَ الشَّيْخُ جَمَالُ الدِّينِ الْمِزِّيُّ عَلَيْهِ عَلَامَةَ ابْنِ مَاجَهْ وَلَعَلَّهُ قَلَّدَ فِيهِ ابْنُ عَسَاكِرَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سات باتوں کی وصیت کی تھی: ”تم کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہرانا، خواہ تمہیں کاٹ دیا جائے یا تمہیں جلا دیا جائے، اور تم جان بوجھ کر نماز ترک نہ کرنا، کیونکہ جو شخص اسے ترک کر دیتا ہے اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے، اور تم شراب نہ پینا کیونکہ یہ ہر برائی کی کنجی ہے، اور تم اپنے ماں باپ کی فرمانبرداری کرنا، اگرچہ وہ دونوں تمہیں یہ حکم دیں کہ تم دنیا سے نکل جاؤ، تو تم اس سے نکل جانا اور تم حکومت کے بارے میں متعلقہ فرد سے تنازع نہ کرنا، تم تم ہی ہو اور تم میدان جنگ سے راہ فرار ہرگز اختیار نہ کرنا، خواہ تم ہلاک ہو جاؤ اور تم اپنے ساتھیوں کی مہمان نوازی کرنا، اور اپنے اہل خانہ پر اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرنا، اور تم اُن سے عصا نہ اٹھانا اور تم اللہ تعالیٰ کا خوف انہیں دلاتے رہنا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”تم شراب نہ پینا کیونکہ یہ ہر برائی کی کنجی ہے“۔ شیخ جمال الدین مزی نے اس پر ”ابن ماجہ“ کی علامت لگائی ہے، شاید اس میں انہوں نے ”ابن عساکر“ کی پیروی کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7115]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4034»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7116
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنِّي، وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي. وَأَنْ أُحِبَّ الْمَسَاكِينَ وَأَدْنُوَ مِنْهُمْ، وَأَنْ أَصِلَ رَحِمِي، وَإِنْ قَطَعَتْنِي وَجَفَتْنِي. وَأَنْ أَقُولَ بِاللَّهِ لَا أَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ. وَأَنْ لَا أَسْأَلَ أَحَدًا شَيْئًا. وَأَنْ أُكْثِرَ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَإِنَّهَا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو الْجُوديِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت کی تھی کہ میں اس شخص کا جائزہ لوں، جو مجھ سے نیچے کا ہے، میں اس شخص کی طرف نہ دیکھوں، جو مجھ سے اوپر کا ہے اور یہ کہ میں مسکینوں سے محبت رکھوں اور ان کے قریب رہوں اور میں صلہ رحمی کروں، اگرچہ وہ لوگ میرے ساتھ زیادتی کریں اور جفا کریں، اور میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق بات کروں، اور میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی علامت سے خوف زدہ نہ ہوؤں، اور میں کسی سے کچھ نہ مانگوں اور میں کثرت کے ساتھ لا حول ولا قوة الا باللہ پڑھتا ہوں، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوجودی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7116]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7117
وَعَنْ أُمَيْمَةَ مَوْلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: كُنْتُ أَصُبُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَضُوءَهُ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَقَالَ: أَوْصِنِي. فَقَالَ:" لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَإِنْ قُطِّعْتَ وَحُرِّقْتَ بِالنَّارِ. وَلَا تَعْصِ وَالِدَيْكَ، وَإِنْ أَمَرَاكَ أَنْ تُخَلَّى مِنْ أَهْلِكَ وَدُنْيَاكَ فَتَخَلَّ. وَلَا تَشْرَبَنَّ خَمْرًا، فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ. وَلَا تَتْرُكَنَّ صَلَاةً مُتَعَمِّدًا فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ. وَلَا تَفِرَّنَّ مِنَ الزَّحْفِ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ بَاءَ بِسَخْطٍ مِنَ اللَّهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ. وَلَا تَزْدَادَنَّ فِي تُخُومِ أَرْضِكَ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ يَأْتِي بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ مِنْ مِقْدَارِ سَبْعِ أَرَضِينَ، وَأَنْفِقْ عَلَى أَهْلِكَ مِنْ طَوْلِكَ، وَلَا تَرَفَعْ عَصَاكَ عَنْهُمْ وَأَخِفْهُمْ فِي اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ الرَّهَاوِيُّ وَثَّقَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیده ام امیمہ رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وضو کا پانی انڈیل رہی تھی اسی دوران ایک شخص اندر آیا، اس نے کہا: آپ مجھے وصیت کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہرانا، خواہ تمہیں کاٹ دیا جائے، یا تمہیں آگ کے ذریعے جلا دیا جائے، اور تم اپنے ماں باپ کی نافرمانی نہ کرنا، اگرچہ وہ دونوں تمہیں یہ حکم دیں کہ تم اپنے اہل خانہ اور اپنی دنیا سے نکل جاؤ، تو تم نکل جانا اور تم شراب ہرگز نہ پینا، کیونکہ یہ ہر برائی کی کنجی ہے اور تم جان بوجھ کر نماز ترک نہ کرنا، کیونکہ جو شخص ایسا کرتا ہے، اس سے اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے، اور تم میدان جنگ سے راہ فرار ہرگز اختیار نہ کرنا، کیونکہ جو شخص ایسا کرتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی لے کر واپس آتا ہے، اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہو گا اور وہ برا ٹھکانہ ہے، اور تم زمین کے (حد بندی کے) نشانات میں کوئی اضافہ نہ کرنا، کیونکہ جو شخص ایسا کرے گا، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کی گردن پر سات زمینوں کی مقدار جتنے (وزن کا طوق) ہو گا اور تم اپنی حیثیت کے مطابق اپنے اہل خانہ پر خرچ کرنا اور ان سے اپنے عصا کو اُٹھا کے نہ رکھنا اور اللہ تعالیٰ کا خوف انہیں دلاتے رہنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان رہاوی ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اکثر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (190/24)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6913»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں